🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3546 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 3546
الجامع الكامل: 8622
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 234
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2720
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6353
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3546
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَحَسَنٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ حَسَنٌ أَبُو زَيْدٍ، قَالَ عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِلَالٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ جَاءَ مِنْ لَيْلَتِهِ، فَحَدَّثَهُمْ بِمَسِيرِهِ، وَبِعَلَامَةِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَبِعِيرِهِمْ، فَقَالَ نَاسٌ، قَالَ حَسَنٌ: نَحْنُ نُصَدِّقُ مُحَمَّدًا بِمَا يَقُولُ؟! فَارْتَدُّوا كُفَّارًا، فَضَرَبَ اللَّهُ أَعْنَاقَهُمْ مَعَ أَبِي جَهْلٍ، وَقَال أَبُو جَهْلٍ: يُخَوِّفُنَا مُحَمَّدٌ بِشَجَرَةِ الزَّقُّومِ! هَاتُوا تَمْرًا وَزُبْدًا، فَتَزَقَّمُوا. وَرَأَى الدَّجَّالَ فِي صُورَتِهِ رُؤْيَا عَيْنٍ، لَيْسَ رُؤْيَا مَنَامٍ، وَعِيسَى، وَمُوسَى، وَإِبْرَاهِيمَ، صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ؟ فَقَالَ:" أَقْمَرُ هِجَانًا، قَالَ حَسَنٌ: قَالَ: رَأَيْتُهُ فَيْلَمَانِيًّا أَقْمَرَ هِجَانًا، إِحْدَى عَيْنَيْهِ قَائِمَةٌ، كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، كَأَنَّ شَعْرَ رَأْسِهِ أَغْصَانُ شَجَرَةٍ، وَرَأَيْتُ عِيسَى شَابًّا أَبْيَضَ، جَعْدَ الرَّأْسِ، حَدِيدَ الْبَصَرِ، مُبَطَّنَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ مُوسَى أَسْحَمَ آدَمَ، كَثِيرَ الشَّعْرِ، قَالَ حَسَنٌ الشَّعَرَةِ، شَدِيدَ الْخَلْقِ، وَنَظَرْتُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ، فَلَا أَنْظُرُ إِلَى إِرْبٍ مِنْ آرَابِهِ، إِلَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ مِنِّي، كَأَنَّهُ صَاحِبُكُمْ، فَقَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام سَلِّمْ عَلَى مَالِكٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج بیت المقدس کی سیر کرائی گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی رات واپس بھی آگئے اور قریش کو اپنے جانے کے متعلق اور بیت المقدس کی علامات اور ان کے ایک قافلے کے متعلق بتایا، کچھ لوگ یہ کہنے لگے کہ کیا محمد کی اس بات کی ہم تصدیق کر سکتے ہیں، یہ کہہ کر وہ دوبارہ کفر کی طرف لوٹ گئے، اللہ تعالیٰ نے ابوجہل کے ساتھ ان کی گردنیں بھی مار دیں۔ ایک مرتبہ ابوجہل نے کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تھوہڑ کے درخت سے ڈراتے ہیں، کھجور اور مکھن لے کر آؤ اور (اسے تھوہڑ سمجھ کر) نگل جاؤ۔ اسی شب معراج میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کو اپنی آنکھوں سے دیکھا - جو خواب میں دیکھنا نہ تھا - نیز حضرت عیسی، حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیہم السلام کی بھی زیارت فرمائی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دجال کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میں نے اسے بڑے ڈیل ڈول کا اور سبزی مائل سفید رنگ والا پایا، اس کی ایک آنکھ قائم تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ کوئی چمکتا ہوا موتی ہو اور اس کے سر کے بال کسی درخت کی ٹہنیوں کی طرح تھے۔ میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تو وہ سفید رنگ کے جوان تھے، ان کے سر کے بال گھنگھریالے تھے، نگاہیں تیز تھیں، جسمانی اعتبار سے پتلے پیٹ والے تھے، میں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تو وہ انتہائی گندمی رنگ اور گھنے بالوں والے تھے اور جسمانی اعتبار سے بڑے مضبوط تھے، نیز میں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، ان کے جسم کا کوئی عضو ایسا نہ تھا جو میں نے ان میں دیکھا ہو اور اپنے آپ میں وہ عضو اسی طرح نہ دیکھا ہو، گویا وہ ہو بہو تمہارے پیغمبر کی طرح ہیں، پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا: مالک کو - جو داروغہ جہنم ہے - سلام کیجئے، چنانچہ میں نے انہیں سلام کیا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3546]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8622
8622- عن ابن عباس، قال: أُسري بالنّبيّ صلى الله عليه وسلم إلى بيت المقدس، ثم جاء من ليلته، فحدّثهم بمسيره وبعلامة بيت المقدس وبعيرهم، فقال ناسٌ: قال حسن نحن نصدّق محمّداً بما يقول، فارتدُّوا كفّاراً، فضرب الله أعناقهم مع أبي جهل، وقال: أبو جهل: يُخوفنا محمّدٌ بشجرة الزّقوم! هاتُوا تَمراً وزُبْداً فتزَقَّمُوا. ورأى الدَّجال في صورته رؤيا عين ليس رؤيا منام، وعيسى، وموسى، وإبراهيم صلوات الله عليهم، فسُئل النّبيُّ صلى الله عليه وسلم عن الدّجّال؟ فقال: أقمرُ هِجانٌ - قال حسن: قال: رأيته فيلمانيّاً أقمر هجاناً - إحدى عينيه قائمةٌ كأنها كوكب دُريّ، كأن شعرَ رأسه أغصانُ شجرة، ورأيت عيسى شاباً أبيض جعد الرّأس، حديد البصر، مُبَطَّن الخلق، ورأيتُ موسى أَسْحَمَ آدم، كثير الشَّعر - قال حسن: الشَّعْرة - شديدَ الخلق، ونظرت إلى إبراهيم فلا أنظر إلى إرْبٍ من آرابه إلا نظرت إليه منّي كأنّه صاحبكم، فقال جبريل عليه السّلام: سلِّم على مالك فسلمتُ عليه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (3546)، وأبو يعلى (2720) كلاهما من حديث الحسن بن موسى، حدّثنا ثابت أبو زيد، عن هلال، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره واللّفظ لأحمد. وإسناده حسن من أجل هلال وهو ابن خباب مختلف فيه غير أنه حسن الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ جَاءَ مِنْ لَيْلَتِهِ، فَحَدَّثَهُمْ بِمَسِيرِهِ وَبِعَلَامَةِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَبِعِيرِهِمْ، فَقَالَ نَاسٌ - قَالَ حَسَنٌ -: نَحْنُ نُصَدِّقُ مُحَمَّدًا بِمَا يَقُولُ، فَارْتَدُّوا كُفَّارًا، فَضَرَبَ اللَّهُ أَعْنَاقَهُمْ مَعَ أَبِي جَهْلٍ، وَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: يُخَوِّفُنَا مُحَمَّدٌ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ، هَاتُوا تَمْرًا وَزُبْدًا فَتَزَقَّمُوا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ هِلَالَ بْنَ خَبَّابٍ قَالَ يَحْيَى الْقَطَّانُ: إِنَّهُ تَغَيَّرَ قَبْلَ مَوْتِهِ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: لَمْ يَتَغَيَّرْ وَلَمْ يَخْتَلِطْ، ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَزَادَ: قَالَ: وَرَأَى الدَّجَّالَ فِي صُورَتِهِ رُؤْيَا عَيْنٍ، لَيْسَ رُؤْيَا مَنَامٍ، وَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَإِبْرَاهِيمَ. قَالَ: فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّجَّالِ، فَقَالَ:" رَأَيْتُهُ فَيْلَمَانِيًّا، أَقْمَرَ، هِجَانًا، إِحْدَى عَيْنَيْهِ قَائِمَةٌ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، كَأَنَّ شَعْرَهُ أَغْصَانُ شَجَرَةٍ، وَرَأَيْتُ عِيسَى شَابًّا أَبْيَضَ، جَعْدَ الرَّأْسِ، حَدِيدَ الْبَصَرِ، مُبَطَّنَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ مُوسَى أَسْحَمَ، آدَمَ، كَثِيرَ الشَّعْرِ، شَدِيدَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ، فَلَا أَنْظُرُ إِلَى إِرْبٍ مِنْ آرَابِهِ إِلَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ كَأَنَّهُ صَاحِبُكُمْ. قَالَ: وَقَالَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: سَلِّمْ عَلَى أَبِيكَ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت بیت المقدس تک لے جایا گیا، اور پھر اسی رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس بھی تشریف لے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اپنے تشریف لے جانے کے بارے میں اور انہیں بیت المقدس کی نشانیوں اور اُن لوگوں کے اونٹوں کے بارے میں بتایا، تو کچھ لوگوں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کہہ رہے ہیں، ہم اُس کے حوالے سے اُن کی تصدیق کرتے ہیں، لیکن پھر اُس کے بعد وہ لوگ مرتد ہو کر کافر ہو گئے، تو اللہ تعالیٰ نے ابوجہل کے ساتھ اُن کی گردنیں بھی اُڑا دیں، ابوجہل نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس زقوم کے درخت سے ڈراتے ہیں، تم لوگ کھجور اور مکھن لاؤ اور انہیں نگل جاؤ!“۔۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد راوی نے پوری حدیث روایت کی ہے یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، یحیی القطان کہتے ہیں: مرنے سے پہلے یہ تغیر کا شکار ہو گیا تھا، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ نہ تو متغیر ہوا تھا اور نہ ہی اختلاط کا شکار ہوا تھا، یہ ثقہ اور مامون ہے۔
یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں:
”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کی اصل شکل و صورت دیکھی اور یہ دیکھنا؟ آنکھ کے ذریعے تھا خواب میں دیکھنا نہیں تھا، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو بھی دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں سوال کیا گیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اُسے دیکھا کہ وہ بھاری بھرکم صاف رنگ کا مالک تھا، اُس کی ایک آنکھ موجود تھی جو چمکدار ستارے کی مانند تھی اور اس کے بال درخت کی ٹہنیوں کی مانند تھے، میں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ گوری رنگت کے نوجوان تھے، اُن کے بال ہلکے سے گھنگریالے تھے، نگاہ تیز تھی، جسم چھریرا تھا اور میں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ گندمی رنگت کے مالک تھے، بال بہت زیادہ تھے اور جسم مضبوط تھا، میں نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو بھی دیکھا، میں نے اُن کے جسم کے جس حصے پر بھی نظر ڈالی، تو یوں لگا جیسے وہ تمہارے آقا (یعنی خود نبی اکرم) ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: آپ اپنے جد امجد (سیدنا ابراہیم علیہ السلام) کو سلام کریں، تو میں نے انہیں سلام کیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 2720 ورده المؤلف فى زوائد المسند 111، أخرجه مسند أحمد برقم: 3536، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11843»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2720
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ أَبُو زَيْدٍ ، عَنْ هِلَالٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ جَاءَ مِنْ لَيْلَتِهِ فَحَدَّثَهُمْ بِمَسِيرِهِ، وَبِعَلَامَةِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَبِعِيرِهِمْ، قَالَ: قَالَ أُنَاسٌ: نَحْنُ لَا نُصَدِّقُ مُحَمَّدًا فَارْتَدُّوا كُفَّارًا، فَضَرَبَ اللهُ أَعْنَاقَهُمْ مَعَ أَبِي جَهْلٍ، قَالَ: وَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: يُخَوِّفُنَا مُحَمَّدٌ بِشَجَرَةِ الزَّقُّومِ؟ هَاتُوا تَمْرًا وَزُبْدًا تَزَقَّمُوا، قَالَ: وَرَأَى الدَّجَّالَ فِي صُورَتِهِ رُؤْيَا عَيْنٍ لَيْسَ رُؤْيَا مَنَامٍ، وَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَإِبْرَاهِيمَ، قَالَ: فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّجَّالِ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُهُ فَيْلَمَانِيًّا أَقْمَرَ هِجَانًا، إِحْدَى عَيْنَيْهِ قَائِمَةٌ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، كَأَنَّ شَعَرَهُ أَغْصَانُ شَجَرَةٍ، وَرَأَيْتُ عِيسَى: شَابًّا أَبْيَضَ، جَعْدَ الرَّأْسِ، حَدِيدَ الْبَصَرِ، مُبَطَّنَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ مُوسَى: أَسْحَمَ، آدَمَ كَثِيرَ الشَّعَرِ، شَدِيدَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ، فَلَا أَنْظُرُ إِلَى إِرْبٍ مِنْ آرَابِهِ إِلَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ كَأَنَّهُ صَاحِبُكُمْ، قَالَ: وَقَالَ لِي جِبْرِيلُ: سَلِّمْ عَلَى أَبِيكَ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت بیت المقدس کی سیر کرائی گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی رات واپس تشریف لائے اور لوگوں کو اپنے اس سفر، بیت المقدس کی نشانیوں اور ان کے تجارتی قافلے کے متعلق خبر دی۔ (یہ سن کر) کچھ لوگوں نے کہا کہ ”ہم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تصدیق نہیں کرتے“، چنانچہ وہ مرتد ہو کر کفر کی حالت میں چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے (بدر کے دن) ابوجہل کے ساتھ ان کی گردنیں اڑوا دیں۔ ادھر ابوجہل نے (تمسخر اڑاتے ہوئے) کہا کہ ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمیں زقوم کے درخت سے ڈراتے ہیں، ذرا کھجور اور مکھن تو لاؤ اور اسے ہڑپ کرو (یہی تمہارا زقوم ہے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کو اس کی اصل صورت میں بیداری کی حالت میں بچشمِ خود دیکھا، وہ کوئی خواب کا منظر نہ تھا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عیسیٰ اور سیدنا ابراہیم علیہما السلام کا بھی مشاہدہ کیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے دیکھا، وہ ایک بھاری بھرکم جثے والا اور نہایت گورا چٹا شخص تھا، اس کی ایک آنکھ نمایاں اور ابھری ہوئی تھی گویا وہ کوئی روشن ستارہ ہو، اور اس کے بال درخت کی شاخوں کی طرح (گھنے اور بکھرے ہوئے) تھے۔ اور میں نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھا، وہ سفید رنگت والے ایک ایسے نوجوان تھے جن کے بال گھنگھریالے، نگاہ تیز اور بدن چھریرا (سڈول) تھا۔ اور میں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھا، وہ گندمی رنگت کے، کثیر بالوں والے اور نہایت مضبوط ساخت کے مالک تھے۔ اور میں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو دیکھا، میں ان کے جسم کے جس حصے کی طرف بھی نگاہ اٹھاتا تو وہ مجھے ہو بہو اپنے اسی صاحب (یعنی خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرح نظر آتے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”اور مجھ سے جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا کہ اپنے باپ (ابراہیم علیہ السلام) کو سلام کیجیے، تو میں نے انہیں سلام کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2720]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3067، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 239، 165، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3536، وأخرجه فتح الباري برقم: 3231، 4354، 6709، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4178، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11086، 10122، 11843، 12749، 12753، 12758، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 234، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11536، 11738، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6353، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2712»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6353
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ثَابِتٌ أَبُو زَيْدٍ، عَنْ هِلَالٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ جَاءَ مِنْ لَيْلَتِهِ فَحَدَّثَهُمْ بِمَسِيرِهِ وَبِعَلَامَةِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ: قَالَ أُنَاسٌ: نَحْنُ لَا نُصَدِّقُ مُحَمَّدًا. فَارْتَدَّوْا كُفَّارًا؛ فَضَرَبَ اللَّهُ أَعَنَاقَهُمْ مَعَ أَبِي جَهْلٍ، قَالَ: وَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: يُخَوِّفُنَا مُحَمَّدٌ بِشَجَرَةِ الزَّقُّومِ، هَاتُوا تَمْرًا وَزُبْدًا تَزْقُمُوا. قَالَ: وَرَأَى الدَّجَّالَ فِي صُورَتِهِ رُؤْيَا عَيْنٍ، لَيْسَ رُؤْيَا مَنَامٍ، وَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَإِبْرَاهِيمَ، قَالَ: فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ، فَقَالَ: رَأَيْتُهُ فَيْلَمَانِيًّا أَقْمَرَ هِجَانًا إِحْدَى عَيْنَيْهِ قَائِمَةٌ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، كَأَنَّ شَعْرَهُ أَغْصَانُ شَجَرَةٍ، وَرَأَيْتُ عِيسَى شَابًّا أَبْيَضَ جَعْدَ الرَّأْسِ، حَدِيدَ الْبَصَرِ، مُبَطَّنَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ مُوسَى أَشْحَمَ آدَمَ كَثِيرَ الشَّعْرِ، شَدِيدَ الْخَلْقِ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَلَا أَنْظُرُ إِلَى أَرَبٍ مِنْ آرَابِهِ إِلَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ كَأَنَّهُ صَاحِبُكُمْ. قَالَ: وَقَالَ جِبْرِيلُ لِي: سَلِّمْ عَلَى أَبِيكَ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ: لَمْ أَرَهُ بِتَمَامِهِ عِنْدَ أَحَدٍ مِنَ السِّتَّةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت بیت المقدس کی سیر کرائی گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی رات واپس تشریف لائے اور لوگوں سے اپنے اس سفر اور بیت المقدس کی علامات کا تذکرہ فرمایا، تو کچھ لوگوں نے (بطورِ انکار) کہا: ہم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تصدیق نہیں کرتے، چنانچہ وہ کفر کی حالت میں مرتد ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے (جنگِ بدر میں) ابو جہل کے ساتھ ان کی گردنیں اڑا دیں؛ راوی کہتے ہیں کہ ابو جہل نے (تمسخر اڑاتے ہوئے) کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمیں زقوم کے درخت سے ڈراتے ہیں، ذرا کھجور اور مکھن تو لاؤ تاکہ ہم اسے ہڑپ کر جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کو اس کی اصل صورت میں بچشمِ سر ملاحظہ فرمایا، وہ کوئی خواب کا منظر نہ تھا، نیز عیسیٰ بن مریم اور ابراہیم علیہما السلام کو بھی دیکھا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے عظیم الجثہ، سفید مائل چمکدار رنگت والا دیکھا، اس کی ایک آنکھ ابھری ہوئی تھی گویا وہ کوئی چمکتا ہوا روشن ستارہ ہو، اور اس کے بال (ایسے کثیر اور گنجان) تھے جیسے درخت کی شاخیں ہوں۔ اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا جو گوری رنگت والے نوجوان تھے، ان کے بال گھنگھریالے، نگاہ نہایت تیز اور جسمانی ساخت چھریری و متناسب تھی۔ اور میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا جو سانولے رنگ کے، کثیر بالوں والے اور مضبوط جثہ کے مالک تھے۔ اور میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، میں ان کے جسم کے جس حصے پر بھی نگاہ ڈالتا تو وہ مجھے ہو بہو تمہارے ان صاحب (یعنی خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مانند نظر آتے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور مجھ سے جبریل علیہ السلام نے کہا کہ اپنے والد (ابراہیم علیہ السلام) کو سلام کیجیے، چنانچہ میں نے انہیں سلام کیا“۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ میں نے اس حدیث کو اس کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ کتبِ ستہ (صحاحِ ستہ) میں سے کسی کے ہاں نہیں پایا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6353]
تخریج الحدیث: «ثابت بن يزيد أبو زيد الأحول ثقة؛ هلال بن خباب: صدوق تغير بأخرة (من الحفظ)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3067، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 239، 165، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3536، وأخرجه فتح الباري برقم: 3231، 4354، 6709، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4178، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11086، 10122، 11843، 12749، 12753، 12758، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 234، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11536، 11738»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں