الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب فِي الرَّجُلِ يَغْزُو وَأَبَوَاهُ كَارِهَانِ
باب: ماں باپ کی مرضی کے بغیر جہاد کرنے والے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2530 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 2530
المنتقى ابن الجارود: 1035
سنن سعید بن منصور: 3511
صحیح ابن حبان: 422
المستدرک علی الصحیحین: 2532
السنن الكبرى للبيهقي: 17831
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 892
حدیث نمبر: 2530
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَجُلًا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ، قَالَ: أَبَوَايَ، قَالَ: أَذِنَا لَكَ، قَالَ: لَا، قَالَ: ارْجِعْ إِلَيْهِمَا فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یمن سے ہجرت کر کے آیا، آپ نے اس سے فرمایا: ”کیا یمن میں تمہارا کوئی ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، میرے ماں باپ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”انہوں نے تمہیں اجازت دی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس واپس جاؤ اور اجازت لو، اگر وہ اجازت دیں تو جہاد کرو ورنہ ان دونوں کی خدمت کرو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2530]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص یمن سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا یمن میں تیرا کوئی عزیز بھی ہے؟“ اس نے کہا: ”میرے ماں باپ ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا انہوں نے تجھے اجازت دی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس واپس جا اور ان سے اجازت طلب کر۔ اگر وہ اجازت دے دیں تو جہاد کر ورنہ ان کی خدمت کر۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2530]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4051)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/76) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
دراج عند أبي الھيثم حسن الحديث (أضواء المصابيح: 222 بتحقيقي) وانظر الحديث السابق (2529)
دراج عند أبي الھيثم حسن الحديث (أضواء المصابيح: 222 بتحقيقي) وانظر الحديث السابق (2529)
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَاجَرْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ هَجَرْتَ الشِّرْكَ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهَلْ لَكَ مِنْ أحَدٍ بِالْيَمَنِ؟ قَالَ: أَبَوَايَ، قَالَ: أَذِنَا لَكَ؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ وَإِلا فَبِرَّهُمَا" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی یمن سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے ہجرت کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ نے شرک کو چھوڑ دیا ہے مگر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا پڑے گا، کیا یمن میں آپ کا کوئی رشتہ دار ہے؟ اس نے کہا: میرے والدین ہیں۔ آپ نے پوچھا: انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے؟ اس نے کہا: نہیں! فرمایا: واپس جا کر ان سے اجازت لیں، اگر وہ دونوں اجازت دے دیں تو جہاد کیجیے ورنہ ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن سعيد بن منصور: 2334، مسند الإمام أحمد: 3/75-76، سنن أبي داؤد: 2530، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (422) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (10312) نے اس کی سند کو صحیح اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ (مجمع الزوائد: 8/138) نے حسن کہا ہے۔ دراج ابو سمح جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
ترقیم دار السلفیہ: 2334 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3511
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَاجَرْتُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ هَجَرْتَ الشِّرْكَ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ، هَلْ لَكَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ؟" قَالَ: أَبَوَايَ، قَالَ:" أَذِنَا لَكَ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَارْجِعْ، فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ، وَإِلا فَبِرَّهُمَا" .
ایک یمنی شخص نے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”میں نے ہجرت کی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے شرک سے ہجرت کی ہے، لیکن کیا یمن میں تمہارے والدین ہیں؟“ عرض کیا: ”جی ہاں۔“ فرمایا: ”کیا انہوں نے اجازت دی؟“ کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”واپس جاؤ، ان سے اجازت لو، اگر اجازت دیں تو جہاد کرو، ورنہ ان کی خدمت کرو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3511]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1111، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 422، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2515، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2530، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2334، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17904، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11900، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1402»
دراج أبو السمح (مولى بني عامر، المصری)
قال إبن حجر: صدوق في حديثه عن أبي الهيثم، ضعف
ابو حاتم نے کہا: "يكتب حديثه ولا يحتج به"
یحییٰ بن معین: "ضعيف الحديث"
ابن عدی نے کہا: "عامة ما يرويه غير محفوظ"
اکثر محدثین کے نزدیک "ضعیف" ہے خاص طور پر جب وہ "ابو الهيثم" سے روایت کرتا ہے۔
دراج أبو السمح (مولى بني عامر، المصری)
قال إبن حجر: صدوق في حديثه عن أبي الهيثم، ضعف
ابو حاتم نے کہا: "يكتب حديثه ولا يحتج به"
یحییٰ بن معین: "ضعيف الحديث"
ابن عدی نے کہا: "عامة ما يرويه غير محفوظ"
اکثر محدثین کے نزدیک "ضعیف" ہے خاص طور پر جب وہ "ابو الهيثم" سے روایت کرتا ہے۔
وضاحت: دراج أبو السمح اگرچہ کچھ محدثین نے ان کے بارے میں نرمی کا اظہار کیا، لیکن جب وہ "ابو الهيثم" سے روایت کرے تو اس کی روایت ضعیف قرار دی گئی ہے۔ امام احمد، امام نسائی، ابن حبان، دارقطنی وغیرہ نے واضح طور پر اس سلسلۂ سند کو منکر یا غیر محفوظ کہا ہے۔ امام ترمذی نے بھی اس سند کے ساتھ آئی ہوئی احادیث کو اکثر غریب یا لیس بالقوی کہا ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 422
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنَ الْيَمَنِ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَاجَرْتُ؟ فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ هَجَّرْتَ الشِّرْكَ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ؟ هَلْ لَكَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ"؟ قَالَ: أَبَوَايَ، قَالَ:" أَذِنَا لَكَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" ارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ، فَجَاهِدْ، وَإِلا فَبِرَّهُمَا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص یمن سے ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ہجرت کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے شرک سے لاتعلقی اختیار کی ہے، لیکن جہاد (کا معاملہ باقی ہے)، کیا یمن میں تمہارا کوئی عزیز ہے؟“ اس نے عرض کیا: میرے ماں باپ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں نے تمہیں اجازت دی تھی؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم واپس جاؤ اور ان دونوں سے اجازت لو، اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں، تو تم جہاد میں حصہ لو، ورنہ تم ان کی خدمت کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1111، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 422، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2515، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2530، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2334، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11900، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1402» «رقم طبعة با وزير 423»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا التمام - «الإرواء» (5/ 21). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2532
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرّاج أبي السَّمْح، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ رجلًا هاجَرَ إلى رسول الله ﷺ من اليمن، فقال: يا رسول الله، إني هاجَرْتُ، فقال له رسول الله ﷺ: قد هَجَرْتَ من الشِّرك، ولكنه الجهادُ، هل لك أحدٌ باليمن؟" قال: أبَوان، قال:"أَذِنا لك؟" قال: لا، قال:"فارجِعْ فاستأذِنُهُما، فإن أَذِنا لك فجِاهْد، وإلّا فبِرَّهما" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث عبد الله بن عمرو:"ففيهما فجاهِدْ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2501 - دراج واه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث عبد الله بن عمرو:"ففيهما فجاهِدْ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2501 - دراج واه
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص یمن سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے ہجرت کی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم نے شرک سے تو ہجرت کر لی ہے لیکن اب جہاد کا معاملہ ہے، کیا یمن میں تمہارا کوئی (عزیز) ہے؟“ اس نے عرض کیا: میرے والدین ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا انہوں نے تمہیں اجازت دی ہے؟“ اس نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس واپس جاؤ اور ان سے اجازت مانگو، اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو جہاد کرو ورنہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک (خدمت) کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث ”پس ان دونوں (والدین) میں جہاد کرو“ پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2532]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث ”پس ان دونوں (والدین) میں جہاد کرو“ پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2532]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف درّاج أبي السَّمْح» [ترقيم الرساله 2532] [ترقيم الشركة 2515] [ترقيم العلميه 2501]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 17831
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلًا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي هَاجَرْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ هَجَرْتَ الشِّرْكَ وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ، هَلْ لَكَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ؟". قَالَ: أَبَوَايَ. قَالَ:" أَذِنَا لَكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ، وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا".
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یمن سے ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنا وطن چھوڑ دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے شرک کو چھوڑ دیا، لیکن (اب باقی) جہاد ہے۔ یمن میں کوئی تیرا رشتہ دار ہے؟“ اس نے عرض کیا: میرے والدین۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ان سے اجازت لی ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جا اور ان سے اجازت طلب کر۔ اگر وہ اجازت دیں تو جہاد کر وگرنہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17831]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 892
«ارجع إلى أبويك فاستأذنهما فإن أذنا لك فجاهد وإلا فبرهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے والدین کے پاس واپس جاؤ اور ان سے (جہاد میں جانے کی) اجازت طلب کرو، پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو جہاد کرو، ورنہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 892]
”اپنے والدین کے پاس واپس جاؤ اور ان سے (جہاد میں جانے کی) اجازت طلب کرو، پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو جہاد کرو، ورنہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 892]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ك] عن أبي سعيد. الإرواء 119.»
قال الشيخ الألباني: صحيح