🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
385. في بيع المكاتب
مکاتب کی بیع کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 24082 (کل: 95 مقامات، 18 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 24082، 39041، 39043
صحیح بخاری: 456، 1493، 2155، 2156، 2168، 2536، 2560، 2561، 2563، 2564، 2565، 2578، 2717، 2726، 2729، 2735، 5097، 5279، 5284، 5430، 6717، 6751، 6754، 6757، 6758
صحیح مسلم: 3781
سنن نسائی: 2615، 3477، 3478، 3479، 3480، 3481، 3483، 3484، 4646، 4647، 4648، 4659، 4660
سنن ابن ماجہ: 2521
بلوغ المرام: 657، 1227
مسند احمد: 4855، 6415، 24053، 24150، 24187، 25366، 25426، 25468، 25786، 26335
مسند الحمیدی: 243
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1284، 1285
المنتقى ابن الجارود: 977، 981
الفتح الربانی: 5290، 5291، 7023، 7025، 11979، Q5915
سنن سعید بن منصور: 2437
صحیح ابن حبان: 4269، 4326، 5115، 5120
مسند امام شافعی: 1077، 1080، 1081
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 580، 581، 582، 583، 584
الجامع الكامل: 6144، 6147
السنن الكبرى للبيهقي: 10845، 14255، 14278، 14279، 21448، 21466، 21472، 21722، 21724، 21726، 21733، 21734، 21735
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6801
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2521
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ بَرِيرَةَ أَتَتْهَا وَهِيَ مُكَاتَبَةٌ قَدْ كَاتَبَهَا أَهْلُهَا عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ، فَقَالَتْ لَهَا: إِنْ شَاءَ أَهْلُكِ عَدَدْتُ لَهُمْ عَدَّةً وَاحِدَةً، وَكَانَ الْوَلَاءُ لِي، قَالَ: فَأَتَتْ أَهْلَهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُمْ، فَأَبَوْا إِلَّا أَنْ تَشْتَرِطَ الْوَلَاءَ لَهُمْ، فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" افْعَلِي"، قَالَ: فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" مَا بَالُ رِجَالٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ، كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ كِتَابُ اللَّهِ أَحَقُّ وَشَرْطُ اللَّهِ أَوْثَقُ وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس بریرہ رضی اللہ عنہا آئیں جو مکاتب (لونڈی) تھیں، ان کے مالکوں نے نو اوقیہ پر ان سے مکاتبت کی تھی، عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: اگر تمہارے مالک چاہیں تو تمہارا بدل مکاتبت میں ایک ہی بار ادا کروں، مگر تمہاری ولاء (میراث) میری ہو گی، چنانچہ بریرہ رضی اللہ عنہا اپنے مالکوں کے پاس آئیں، اور ان سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے یہ (پیش کش) اس شرط پر منظور کر لی کہ ولاء (میراث) کا حق خود ان کو ملے گا، اس کا تذکرہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا کام کر ڈالو“، اور پھر آپ نے کھڑے ہو کر لوگوں میں خطبہ دیا، اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کر کے فرمایا: ”آخر لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں نہیں ہیں، اور ہر وہ شرط جو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں نہ ہو باطل ہے، اگرچہ ایسی سو شرطیں ہوں، اللہ کی کتاب سب سے زیادہ حقدار اور اللہ تعالیٰ کی شرط سب سے زیادہ قوی ہے، ولاء اسی کا حق ہے جو (مکاتب کی طرف سے مال ادا کر کے) اسے آزاد کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2521]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا ان کی خدمت میں حاضر ہوئیں جبکہ ان کی مکاتبت ہو چکی تھی۔ ان کے مالکوں نے ان سے نو اوقیے پر مکاتبت (آزادی) کا معاہدہ کیا تھا۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے انہیں کہا: ”اگر تمہارے مالکوں کی مرضی ہو تو میں پوری رقم ایک بار ہی ادا کر دوں بشرطیکہ ولاء کا حق مجھے حاصل ہو۔“ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے اپنے مالکوں کے پاس جا کر اس بات کا تذکرہ کیا تو وہ نہ مانے مگر اس شرط پر کہ ولاء انہی کے لیے ہوگا (انہوں نے اصرار کیا کہ ولاء کا حق انہی کو حاصل ہو گا۔) ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ معاملہ پیش کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاہدہ کر لو۔“ پھر (اس کے بعد) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کیا، (اس میں) اللہ کی حمد و ثنا کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ کچھ لوگ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں۔ ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہیں، وہ کالعدم ہے اگرچہ سو شرطیں ہوں۔ اللہ کی کتاب زیادہ حق دار ہے، اور اس کی شرط زیادہ مضبوط ہے (جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔) ولاء اس کی ہوتی ہے جو (رقم ادا کر کے) آزاد کرے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2521]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المکاتب 3 (2563)، صحیح مسلم/العتق 2 (1504)، (تحفة الأشراف: 17263)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطلاق 19 (2233)، سنن الترمذی/البیوع 33 (1256)، سنن النسائی/الطلاق 31 (3483)، موطا امام مالک/الطلاق 10 (25)، مسند احمد (6/46، 115، 123، 172، 191، 207)، سنن الدارمی/الطلاق 15 (2335) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی سے عاجز ہو جائے تو وہ پھر غلام ہو جاتا ہے، اور اس کی بیع درست ہوجاتی ہے، اور بریرہ رضی اللہ عنہا کا یہی حال ہوا تھا، جب تو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خرید کر کے آزاد کر دیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 657
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: جاءتني بريرة فقالت:إني كاتبت أهلي على تسع أواق،‏‏‏‏ في كل عام أوقية،‏‏‏‏ فأعينيني،‏‏‏‏ فقلت: إن أحب أهلك أن أعدها لهم ويكون ولاؤك لي فعلت،‏‏‏‏ فذهبت بريرة إلى أهلها،‏‏‏‏ فقالت لهم،‏‏‏‏ فأبوا عليها،‏‏‏‏ فجاءت من عندهم،‏‏‏‏ ورسول الله صلى الله عليه وآله وسلم جالس،‏‏‏‏ فقالت: إني قد عرضت ذلك عليهم،‏‏‏‏ فأبوا إلا أن يكون الولاء لهم،‏‏‏‏ فسمع النبي صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ فأخبرت عائشة النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏خذيها واشترطي لهم الولاء،‏‏‏‏ فإنما الولاء لمن عتق» ،‏‏‏‏ ففعلت عائشة رضي الله تعالى عنها،‏‏‏‏ ثم قام رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في الناس خطيبا،‏‏‏‏ فحمد الله وأثنى عليه،‏‏‏‏ ثم قال: «‏‏‏‏أما بعد: فما بال رجال يشترطون شروطا ليست في كتاب الله عزوجل؟ ما كان من شرط ليس في كتاب الله فهو باطل،‏‏‏‏ وإن كان مائة شرط،‏‏‏‏ قضاء الله أحق،‏‏‏‏ وشرط الله أوثق،‏‏‏‏ وإنما الولاء لمن أعتق» . متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري،‏‏‏‏ وعند مسلم قال: «‏‏‏‏اشتريها،‏‏‏‏ وأعتقيها،‏‏‏‏ واشترطي لهم الولاء» .‏‏‏‏
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا (لونڈی) میرے پاس آئی اور کہنے لگی میں نے اپنے مالک سے نو اوقیہ چاندی پر مکاتبت (یعنی میں نو اوقیہ دے کر آزادی لے لوں گی) کر لی ہے کہ ہر سال میں ایک اوقیہ ادا کرتی رہوں گی۔ لہٰذا میری (اس بارے میں) مدد کریں۔ میں نے (اسے) کہا کہ اگر تیرے مالک کو یہ پسند ہو کہ میں تیری مجموعی قیمت یکمشت ادا کر دوں اور تیری ولاء میری ہو جائے تو میں ایسا کرنے کو تیار ہوں۔ بریرہ رضی اللہ عنہا یہ تجویز لے کر اپنے مالک کے پاس گئی اور ان سے یہ کہا تو انہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ بریرہ رضی اللہ عنہا ان کے پاس سے واپس آئی، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف فرما تھے۔ بریرہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے اپنے مالکوں کے سامنے وہ تجویز پیش کی تھی، مگر انہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ولاء ان کے لئے ہے۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس واقعہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو باخبر کیا۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اسے لے لو اور ان سے ولاء کی شرط کر لو، کیونکہ ولاء کا حقدار وہی ہے جو اسے آزادی دے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں خطاب فرمانے کھڑے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی، پھر فرمایا ” لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں۔ (یاد رکھو!) جو شرط کتاب اللہ میں نہیں ہے وہ باطل ہیں، خواہ سینکڑوں شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔ اللہ کا فیصلہ نہایت برحق ہے اور اللہ کی شرط نہایت ہی پختہ اور پکی ہے۔ ولاء اسی کا حق ہے جو آزاد کرے۔“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ مسلم کے ہاں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے خرید لو اور آزاد کر دو اور ان سے ولاء کی شرط کر لو۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 657]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَتْنِي بَرِيرَةُ» میرے پاس بریرہ آئیں – «فَقَالَتْ» اور کہا: – «إِنِّي كَاتَبْتُ أَهْلِي» میں نے اپنے مالکوں سے مکاتبت کر لی ہے – «عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ» نو اوقیہ پر – «فِي كُلِّ عَامٍ أُوقِيَّةٌ» ہر سال ایک اوقیہ – «فَأَعِينِينِي» پس میری مدد کیجیے – «فَقُلْتُ» تو میں نے کہا: – «إِنْ أَحَبَّ أَهْلُكِ» اگر تمہارے مالک پسند کریں – «أَنْ أَعُدَّهَا لَهُمْ» کہ میں انہیں (یکمشت) گن کر دے دوں – «وَيَكُونَ وَلَاؤُكِ لِي» اور تمہاری ولاء میری ہو – «فَعَلْتُ» تو میں کر دیتی ہوں – «فَذَهَبَتْ بَرِيرَةُ» تو بریرہ گئیں – «إِلَى أَهْلِهَا» اپنے مالکوں کے پاس – «فَقَالَتْ لَهُمْ» اور ان سے کہا – «فَأَبَوْا عَلَيْهَا» تو انہوں نے انکار کر دیا – «فَجَاءَتْ مِنْ عِنْدِهِمْ» پس وہ ان کے پاس سے آئیں – «وَرَسُولُ اللَّهِ» اور اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «جَالِسٌ» بیٹھے ہوئے تھے – «فَقَالَتْ» تو کہا: – «إِنِّي قَدْ عَرَضْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ» میں نے یہ بات ان کے سامنے رکھی – «فَأَبَوْا» تو انہوں نے انکار کیا – «إِلَّا أَنْ يَكُونَ الْوَلَاءُ لَهُمْ» مگر یہ کہ ولاء ان کی ہو – «فَسَمِعَ النَّبِيُّ» تو نبی نے سن لیا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةُ» اور عائشہ نے خبر دی – «النَّبِيَّ» نبی کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «خُذِيهَا» اسے لے لو – «وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلَاءَ» اور ان کے لیے ولاء کی شرط مان لو – «فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ» کیونکہ ولاء تو صرف – «لِمَنْ أَعْتَقَ» اسی کی ہے جو آزاد کرے – «فَفَعَلَتْ عَائِشَةُ» تو عائشہ نے ایسا ہی کیا – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «ثُمَّ قَامَ» پھر کھڑے ہوئے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي النَّاسِ» لوگوں میں – «خَطِيبًا» خطبہ دیتے ہوئے – «فَحَمِدَ اللَّهَ» پس اللہ کی حمد کی – «وَأَثْنَى عَلَيْهِ» اور اس کی ثنا بیان کی – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «أَمَّا بَعْدُ» اما بعد – «فَمَا بَالُ رِجَالٍ» ان لوگوں کا کیا حال ہے – «يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا» جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں – «لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ» جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں – «عَزَّ وَجَلَّ» جو غالب اور بزرگ ہے؟ – «مَا كَانَ مِنْ شَرْطٍ» جو بھی شرط ہو – «لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ» جو اللہ کی کتاب میں نہیں – «فَهُوَ بَاطِلٌ» تو وہ باطل ہے – «وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ» اگرچہ سو شرطیں ہوں – «قَضَاءُ اللَّهِ أَحَقُّ» اللہ کا فیصلہ زیادہ حق دار ہے – «وَشَرْطُ اللَّهِ أَوْثَقُ» اور اللہ کی شرط زیادہ پختہ ہے – «وَإِنَّمَا الْوَلَاءُ» اور ولاء تو صرف – «لِمَنْ أَعْتَقَ» اسی کی ہے جو آزاد کرے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں – «وَعِنْدَ مُسْلِمٍ» اور مسلم کے ہاں ہے – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «اشْتَرِيهَا» اسے خرید لو – «وَأَعْتِقِيهَا» اور اسے آزاد کر دو – «وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلَاءَ» اور ان کے لیے ولاء کی شرط مان لو۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرے پاس بریرہ آئیں اور کہا: میں نے اپنے مالکوں سے نو اوقیہ پر مکاتبت کی ہے کہ ہر سال ایک اوقیہ (ادا کروں گی)، آپ میری مدد کیجیے۔ میں نے کہا: اگر تمہارے مالک پسند کریں کہ میں یہ رقم انہیں یکمشت گن کر دے دوں اور تمہاری ولاء میری ہو تو میں ایسا کر دیتی ہوں۔ بریرہ اپنے مالکوں کے پاس گئیں اور ان سے یہ بات کہی تو انہوں نے انکار کر دیا۔ وہ ان کے پاس سے واپس آئیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے، اور کہا: میں نے یہ بات ان کے سامنے رکھی تھی مگر وہ نہیں مانے، سوائے اس کے کہ ولاء ان کی ہو۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سن لیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ”اسے لے لو اور ان کے لیے ولاء کی شرط مان لو، کیونکہ ولاء تو اسی کی ہے جو آزاد کرے۔“ چنانچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں خطبہ دینے کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ عزوجل کی کتاب میں نہیں ہیں؟ جو شرط بھی اللہ کی کتاب میں نہیں وہ باطل ہے، اگرچہ سو شرطیں ہوں۔ اللہ کا فیصلہ زیادہ حق دار ہے اور اللہ کی شرط زیادہ پختہ ہے، اور ولاء تو صرف اسی کی ہے جو آزاد کرے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ”اسے خرید لو، آزاد کر دو اور ان کے لیے ولاء کی شرط مان لو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 657]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المكاتب، باب ما يجوز من شروط المكاتب، حديث:2561، ومسلم، العتق، باب إنما الولاء لمن أعتق، حديث:1504.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1227
وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إنما الولاء لمن أعتق» ‏‏‏‏ متفق عليه في حديث طويل.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ولاء اسی کا حق ہے جو اسے آزاد کرے۔“ (بخاری و مسلم) یہ لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1227]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب الشراء والبيع مع النساء، حديث:2155، ومسلم، العتق، باب بيان أن الولاء لمن أعتق، حديث:1504.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4855
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِي بَرِيرَة، فَأَبَى أَهْلُهَا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَكُونَ لَهُمْ وَلَاؤُهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ عَائِشَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اشْتَرِيها فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْطَى الثَّمَنَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ کو خریدنا چاہا لیکن بریرہ کے مالک نے انہیں بیچنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر ولاء ہمیں ملے تو ہم بیچ دیں گے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے خرید کر آزاد کر دو، ولاء اسی کا حق ہے جو قیمت ادا کرتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4855]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6759
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6415
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عَائِشَةَ سَاوَمَتْ بَرِيرَةَ، فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الصَّلَاةِ، فَقَالَتْ: أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلَاءَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بریرہ رضی اللہ عنہ کو خریدنے کے لئے بھاؤ تاؤ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کرواپس آئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہنے لگیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہ کے مالک نے انہیں بیچنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر ولاء ہمیں ملے تو ہم بیچ دیں گے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولاء اسی کا حق ہے جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6415]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6759
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24053
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَرِيرَةَ أَتَتْهَا تَسْتَعِينُهَا وَكَانَتْ مُكَاتَبَةً، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: أَيَبِيعُكِ أَهْلُكِ؟ فَأَتَتْ أَهْلَهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُمْ، فَقَالُوا: لَا إِلَّا أَنْ تَشْتَرِطَ لَنَا وَلَاءَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بریرہ ان کے پاس آئی، وہ مکاتبہ تھی اور اپنے بدل کتابت کی ادائیگی کے سلسلے میں مدد کی درخواست لے کر آئی تھی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے پوچھا کیا تمہارے مالک تمہیں بیچنا چاہتے ہیں؟ وہ اپنے مالک کے پاس آئی اور ان سے اس کا ذکر کیا، وہ کہنے لگے کہ اس وقت تک نہیں جب تک وہ یہ شرط تسلیم نہ کرلیں کہ تمہاری وراثت ہمیں ملے گی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو، کیونکہ ولاء یعنی غلام کی وراثت تو اسی کا حق ہے جو غلام کو آزاد کرے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24053]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2155، م: 1504
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24150
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ حُرًّا، فَلَمَّا أُعْتِقَتْ، وَقَالَ مَرَّةً: عُتِقَتْ، خَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَتْ: وَأَرَادَ أَهْلُهَا أَنْ يَبِيعُوهَا، وَيَشْتَرِطُوا الْوَلَاءَ، قَالَتْ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بریرہ کا خاوند آزاد آدمی تھا، جب بریرہ آزاد ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خیار عتق دے دیا، اس نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مزید کہتی ہیں کہ اس کے مالک اسے بیچنا چاہتے تھے لیکن ولاء کی شرط اپنے لئے رکھنا چاہتے تھے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو، کیونکہ ولاء یعنی غلام کی وراثت تو اسی کا حق ہے جو غلام کو آزاد کرے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24150]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2155، م: 1504
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24187
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ قَضِيَّاتٍ، أَرَادَ أَهْلُهَا أَنْ يَبِيعُوهَا وَيَشْتَرِطُوا الْوَلَاءَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ"، قَالَت: وَعُتِقَتْ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَتْ: وَكَانَ النَّاسُ يَتَصَدَّقُونَ عَلَيْهَا، فَتُهْدِي لَنَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَكُمْ هَدِيَّةٌ، فَكُلُوهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بریرہ کے حوالے سے تین قضیے سامنے آئے، اس کے مالک چاہتے تھے کہ اسے بیچ دیں اور وراثت کو اپنے لئے مشروط کرلیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو، کیونکہ غلام کی وراثت اسی کو ملتی ہے جو اسے آزاد کرتا ہے، وہ آزاد ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح باقی رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دے دیا اور اس نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا (اپنے خاوند سے نکاح ختم کردیا) نیز لوگ اسے صدقات کی مد میں کچھ دیتے تھے تو وہ ہمیں بھی اس میں سے کچھ ہدیہ کردیتی تھیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہوتا ہے اور اس کی طرف سے تمہارے لئے ہدیہ ہوتا ہے لہٰذا تم اسے کھا سکتے ہو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24187]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5279، م: 1057
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25366
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ، فَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَاءَهَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْطَى الْوَرِقَ"، قَالَتْ: فَاشْتَرَيْتُهَا فَأَعْتَقْتُهَا. قَالَتْ: فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَيَّرَهَا مِنْ زَوْجِهَا، فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا ..
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بریرہ کا خاوند آزاد آدمی تھا، جب بریرہ آزاد ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خیار عتق دے دیا، اس نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مزید کہتی ہیں کہ اس کے مالک اسے بیچنا چاہتے تھے لیکن ولاء کی شرط نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو، کیونکہ ولاء یعنی غلام کی وراثت تو اسی کا حق ہے جو غلام کو آزاد کرے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25366]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح وقوله: وكان زوجها حر "من قوله اسود، خ: 2536، م: 6754
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25426
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ لِلْعِتْقِ فَأَرَادَ مَوَالِيهَا أَنْ يَشْتَرِطُوا وَلَاءَهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اشْتَرِيهَا، إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ". وَخَيَّرَهَا مِنْ زَوْجِهَا، وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا . وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمٍ، فَقِيلَ: هَذَا مَا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے بریرہ کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہا تو اس کے مالکوں نے اس کی ولاء اپنے لئے مشروط کرلی، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو، کیونکہ غلام کی وراثت اسی کو ملتی ہے جو اسے آزاد کرتا ہے، نیز لوگ اسے صدقات کی مد میں کچھ دیتے تھے تو وہ ہمیں بھی اس میں سے کچھ ہدیہ کردیتی تھیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہوتا ہے اور اس کی طرف سے تمہارے لئے ہدیہ ہوتا ہے لہذا تم اسے کھا سکتے ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے خاوند کے بارے میں اختیار دیا، راوی کہتے ہیں کہ اس کا خاوند آزاد آدمی تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25426]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1492، م: 1075
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں