🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابٌ فِي جَوَازِ التَّيَمُّمِ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ سِنِينَ كَثِيرَةً
باب: جو شخص کئی برس تک پانی نہ پائے، اس کے لیے تیمم کا جائز ہونا
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 727 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
سنن دارقطنی: 727
سنن ابوداود: 338
سنن نسائی: 433
بلوغ المرام: 113
سنن دارمی: 767
مشکوۃ المصابیح: 533
المستدرک علی الصحیحین: 643
الجامع الكامل: 1723
السنن الكبرى للبيهقي: 1094
المعجم الاوسط: 1842، 7922
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 716 ترقیم الرسالہ : -- 727
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتْهُمَا الصَّلاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ بَعْدُ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلاةَ بِوَضُوءٍ وَلَمْ يُعِدِ الآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ:" أَصَبْتَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلاتُكَ"، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ:" لَكَ الأَجْرُ مَرَّتَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ، عَنِ اللَّيْثِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مُتَّصِلا. وَخَالَفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دو آدمی سفر پر روانہ ہوئے۔ ان دونوں کے سامنے نماز کا وقت آ گیا۔ ان کے پاس پانی نہیں تھا، ان دونوں نے پاک مٹی کے ذریعے تیمم کیا پھر اس نماز کے وقت کے دوران ان دونوں کو پانی مل گیا۔ ان دونوں میں سے ایک شخص نے وضو کر کے دوبارہ نماز ادا کی، جب کہ دوسرے شخص نے دوبارہ نماز ادا نہ کی۔ پھر یہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے جس نے نماز کا اعادہ نہیں کیا تھا، یہ فرمایا: ”تم نے ٹھیک کیا ہے، تمہاری نماز درست ہوئی ہے۔“ جس دوسرے شخص نے وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھی تھی اس سے یہ فرمایا: ”تمہیں دوگنا اجر ملے گا۔“ اس روایت کو لیث نامی راوی کے حوالے سے اس سند کے ساتھ متصل روایت کے طور پر نقل کرنے میں، عبداللہ بن نافع نامی راوی منفرد ہے۔ ابن مبارک اور دیگر محدثین نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 727]
ترقیم العلمیہ: 716
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 637، 638، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 431، برقم: 432، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 338، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 727، 728، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 8116، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1842، 7922»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 338
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَسَيَّبِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:" خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ وَالْوُضُوءَ وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد وَغَيْرُ ابْنِ نَافِعٍ: يَرْوِيهِ عَنْ اللَّيْثِ، عَنْ عُمَيْرَةَ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَذِكْرُ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ وَهُوَ مُرْسَلٌ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو شخص ایک سفر میں نکلے تو نماز کا وقت آ گیا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، چنانچہ انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھی، پھر وقت کے اندر ہی انہیں پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے نماز اور وضو دونوں کو دوہرایا، اور دوسرے نے نہیں دوہرایا، پھر دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان دونوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی: ”تم نے سنت کو پا لیا اور تمہاری نماز تمہیں کافی ہو گئی“، اور جس شخص نے وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھی تھی اس سے فرمایا: ”تمہارے لیے دوگنا ثواب ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن نافع کے علاوہ دوسرے لوگ اس حدیث کو لیث سے، وہ عمیر بن ابی ناجیہ سے، وہ بکر بن سوادہ سے، وہ عطاء بن یسار سے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (مرسلاً) روایت کرتے ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا ذکر محفوظ نہیں ہے، یہ مرسل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 338]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے اور نماز کا وقت ہو گیا۔ ان کے پاس پانی نہیں تھا۔ انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کر کے نماز پڑھ لی، مگر ابھی نماز کا وقت باقی تھا کہ پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے وضو کر کے نماز دہرا لی اور دوسرے نے نہ دہرائی۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا واقعہ بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے، جس نے نماز نہیں دہرائی تھی، فرمایا: ”تم نے سنت پر عمل کیا اور تمہارے لیے تمہاری نماز کافی ہو گئی۔“ اور جس نے وضو کر کے نماز دہرائی تھی، اسے فرمایا: ”تمہارے لیے دہرا اجر ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابن نافع کے علاوہ ایک دوسرے صاحب نے اسے لیث سے انہوں نے عمیرہ بن ابی ناجیہ سے انہوں نے بکر بن سوادہ سے انہوں نے عطاء بن یسار سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث میں ابوسعید کا ذکر محفوظ نہیں ہے اور یہ حدیث مرسل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 338]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الغسل والتیمم 27 (433) (تحفة الأشراف: 4176، 19089، 16599)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الطھارة 64 (771) (صحیح)» ‏‏‏‏ (اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے کیونکہ عبداللہ بن نافع کے حفظ میں تھوڑی سی کمزوری ہے اور دیگر لوگوں نے اس کو مرسلاً ہی روایت کیا ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (533)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 433
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ، قال: حَدَّثَنِي ابْنُ نَافِعٍ، عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،" أَنَّ رَجُلَيْنِ تَيَمَّمَا وَصَلَّيَا ثُمَّ وَجَدَا مَاءً فِي الْوَقْتِ فَتَوَضَّأَ أَحَدُهُمَا وَعَادَ لِصَلَاتِهِ مَا كَانَ فِي الْوَقْتِ وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ، فَسَأَلَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ، وَقَالَ لِلْآخَرِ: أَمَّا أَنْتَ فَلَكَ مِثْلُ سَهْمِ جَمْعٍ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے تیمم کر کے نماز پڑھ لی، پھر انہیں وقت کے اندر ہی پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک شخص نے وضو کر کے وقت کے اندر نماز دوبارہ پڑھ لی، اور دوسرے نے نماز نہیں دہرائی، ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا، تو آپ نے اس شخص سے جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی فرمایا: ”تم نے سنت کے موافق عمل کیا، اور تمہاری نماز تمہیں کفایت کر گئی“، اور دوسرے سے فرمایا: ”رہے تم تو تمہارے لیے دوہرا اجر ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الغسل والتيمم/حدیث: 433]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ دو آدمیوں نے تیمم سے نماز پڑھی مگر ابھی نماز کا وقت باقی تھا کہ پانی مل گیا۔ ان میں سے ایک نے وضو کیا اور وقت کے اندر ہی دوبارہ نماز پڑھ لی، دوسرے نے دوبارہ نہ پڑھی۔ پھر انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو جس نے نماز نہیں دہرائی تھی، فرمایا: ”تو نے سنت کے مطابق کیا ہے، تیری پہلی نماز ہی تیرے لیے کافی ہے۔“ اور دوسرے آدمی سے فرمایا: ”تجھے دہرا ثواب ملے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الغسل والتيمم/حدیث: 433]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطھارة 128 (338، 339)مرسلاً، سنن الدارمی/الطھارة 65 (771)، (تحفة الأشراف 4176) (صحیح) (اس کا مرسل ہونا ہی زیادہ صحیح ہے، کیوں کہ ابن نافع کے حفظ میں تھوڑی سی کمی ہے، اور دیگر ثقات نے اس کو مرسل ہی روایت کیا ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: خرج رجلان في سفر فحضرت الصلاة وليس معهما ماء فتيمما صعيدا طيبا فصليا ثم وجدا الماء في الوقت،‏‏‏‏ فأعاد أحدهما الصلاة والوضوء،‏‏‏‏ ولم يعد الآخر،‏‏‏‏ ثم أتيا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فذكرا ذلك له،‏‏‏‏ فقال للذي لم يعد: «‏‏‏‏أصبت السنة وأجزأتك صلاتك» ‏‏‏‏ وقال للآخر:«‏‏‏‏لك الأجر مرتين» . رواه أبو داود والنسائي.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے۔ نماز کا وقت آ گیا، مگر ان کے پاس پانی نہیں تھا۔ دونوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھ لی۔ پھر پانی بھی دستیاب ہو گیا اور ابھی نماز ادا کرنے کا وقت باقی تھا۔ ان میں سے ایک صاحب نے وضو کیا اور دوبارہ نماز ادا کی، مگر دوسرے صاحب نے نہ تو وضو کیا اور نہ ہی نماز دہرائی۔ سفر سے واپسی پر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا واقعہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جس نے دوبارہ نماز نہیں پڑھی تھی فرمایا ”تو نے سنت کے مطابق عمل کیا اور تیری نماز کافی ہو گئی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے سے فرمایا ”تجھے دو گنا اجر ملے گا۔“ (ابوداؤد و نسائی) [بلوغ المرام/حدیث: 113]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابوسعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «خَرَجَ» نکلے – «رَجُلَانِ» دو آدمی – «فِي» میں – «سَفَرٍ» ایک سفر – «فَحَضَرَتِ» پس حاضر ہو گئی (وقت ہو گیا) – «الصَّلَاةُ» نماز کا – «وَلَيْسَ» اور نہیں تھا – «مَعَهُمَا» ان دونوں کے ساتھ – «مَاءٌ» پانی – «فَتَيَمَّمَا» تو ان دونوں نے تیمم کیا – «صَعِيدًا» مٹی سے – «طَيِّبًا» پاک – «فَصَلَّيَا» پس ان دونوں نے نماز پڑھی – «ثُمَّ» پھر – «وَجَدَا» ان دونوں نے پا لیا – «الْمَاءَ» پانی – «فِي» میں – «الْوَقْتِ» (نماز کے) وقت – «فَأَعَادَ» تو لوٹائی (دوبارہ پڑھی) – «أَحَدُهُمَا» ان دونوں میں سے ایک نے – «الصَّلَاةَ» نماز – «وَالْوُضُوءَ» اور وضو (کیا) – «وَلَمْ» اور نہیں – «يُعِدِ» لوٹائی (دوبارہ پڑھی) – «الْآخَرُ» دوسرے نے، – «ثُمَّ» پھر – «أَتَيَا» وہ دونوں آئے – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَذَكَرَا» تو ان دونوں نے ذکر کیا – «ذَلِكَ» اس (واقعے) کا – «لَهُ» آپ سے، – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا – «لِلَّذِي» اس کے لیے جس نے – «لَمْ» نہیں – «يُعِدِ» لوٹائی (دوبارہ پڑھی تھی): – «أَصَبْتَ» تو نے پالی – «السُّنَّةَ» سنت کو – «وَأَجْزَأَتْكَ» اور تجھے کافی ہو گئی – «صَلَاتُكَ» تیری نماز – «وَقَالَ» اور آپ نے فرمایا – «لِلْآخَرِ» دوسرے کے لیے: – «لَكَ» تیرے لیے – «الْأَجْرُ» ثواب ہے – «مَرَّتَيْنِ» دو مرتبہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے۔
اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: دو آدمی ایک سفر پر نکلے تو نماز کا وقت ہو گیا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، تو انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھ لی، پھر انہوں نے (اسی نماز کے) وقت کے اندر پانی پا لیا۔ تو ان دونوں میں سے ایک نے وضو کیا اور نماز دوبارہ پڑھی، اور دوسرے نے دوبارہ نہیں پڑھی۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے جس نے نماز دوبارہ نہیں پڑھی تھی فرمایا: ”تو نے سنت کو پا لیا اور تیری (وہی) نماز تجھے کافی ہو گئی“، اور دوسرے (دوبارہ پڑھنے والے) سے فرمایا: ”تیرے لیے دوہرا ثواب ہے۔“ اسے امام ابوداود اور امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في المتيمم يجد الماء بعد ما يصلي في الوقت، حديث:338، والنسائي، الطهارة، حديث:433.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 767
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَتْهُمَا الصَّلَاةُ، وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ، فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا، فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ بَعْدُ فِي الْوَقْتِ، فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ بِوُضُوءٍ، وَلَمْ يُعِدْ الْآخَرُ ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: "أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ"، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ:"لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو شخص سفر میں تھے، نماز کا وقت آ گیا، ان کے ساتھ پانی نہیں تھا، لہٰذا دونوں نے پاک مٹی سے تیمّم کیا اور نماز پڑھ لی، پھر انہیں پانی مل گیا اور نماز کا وقت باقی تھا، ایک شخص نے وضو کیا اور دوبارہ نماز دہرائی، دوسرے نے نہیں دہرائی، اس کے بعد جب وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ماجرا بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جس نے نماز نہیں دہرائی: ”تم نے سنت پر عمل کیا اور تمہاری نماز ہو گئی۔“ (کافی رہی)، اور دوسرے شخص سے فرمایا جس نے نماز دہرائی تھی: ”تمہارے لئے ڈبل ثواب ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 771] »
اس حدیث کی سند حسن ہے، اور اسے [أبوداؤد 338] ، [نسائي 433] ، [دارقطني 189/1] ، [بيهقي 231/1] وغیرہ نے ذکر کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 766)
(یعنی تمہیں دو نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا) اس سے معلوم ہوا کہ ایسی صورت میں نماز دہرانا ضروری نہیں، اور اگر پانی مل جائے اور نماز کا وقت باقی ہو تو نماز دہرانے میں ڈبل ثواب و اجر ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 533
533 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ، فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا، فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ بِوُضُوءٍ، وَلَمْ يَعُدِ الْآخَرُ. ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَا ذَلِكَ. فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: أَصَبْتَ السُّنَّةَ، وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ:"لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحْوَهُ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر روانہ ہوئے، نماز کا وقت ہو گیا، جبکہ ان کے پاس پانی نہیں تھا، چنانچہ انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھی، پھر انہوں نے نماز کے وقت ہی میں پانی پا لیا، تو ان میں سے ایک نے وضو کر کے نماز لوٹائی، جبکہ دوسرے نے نہ لوٹائی، پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس واقعہ کا تذکرہ کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس شخص سے، جس نے نماز نہ لوٹائی، فرمایا: ”تم نے سنت پر عمل کیا اور تمہاری نماز تمہارے لیے کافی ہے۔“ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس شخص سے، جس نے وضو کر کے نماز لوٹائی تھی، اسے فرمایا: ”تمہارے لیے دہرا اجر ہے۔“ اسے ابوداؤد، دارمی اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 533]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (338) والدارمي (1/ 190 ح 750) والنسائي (1/ 213 ح 433)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا أبو القاسم عبد الرحمن بن حسن بن أحمد بن محمد بن عُبيد الأسَدي بهَمَذان، حَدَّثَنَا عُمير بن مِرْداس، حَدَّثَنَا عبد الله بن نافع، حَدَّثَنَا الليث بن سعد، عن بكر بن سَوَادة، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خَرَجَ رجلانِ في سفرٍ فحضَرت الصلاةُ وليس معهما ماءٌ، فتيمَّما صعيدًا طيبًا، فصلَّيا، ثم وَجَدَا الماءَ في الوقت، فأعاد أحدُهما الصلاةَ والوضوءَ ولم يُعِدِ الآخرُ، ثم أتَيا رسولَ الله ﷺ فذكرا ذلك له، فقال للذي لم يُعِدْ:"أصبتَ السُّنةَ وأجزَأَتْك صلاتُك" وقال للذي توضأَ وعادَ:"لك الأجرُ مرَّتين" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فإنَّ عبد الله بن نافع ثقة، وقد وَصَلَ هذا الإسناد عن الليث وقد أرسله غيرُه:
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے، نماز کا وقت ہوا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھ لی، پھر وقت کے اندر ہی انہیں پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک نے وضو اور نماز کا اعادہ کر لیا جبکہ دوسرے نے نہیں کیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ واقعہ سنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جس نے اعادہ نہیں کیا تھا: ”تم نے سنت کے مطابق کام کیا اور تمہاری نماز تمہیں کافی ہے،“ اور جس نے وضو کر کے اعادہ کیا تھا اس سے فرمایا: ”تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ عبداللہ بن نافع ثقہ ہیں اور انہوں نے اس سند کو لیث سے متصل بیان کیا ہے جبکہ دیگر نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير عبد الرحمن بن حسن فهو ضعيف لكنه متابع، وقد اختُلف في إسناده: فقد أخرجه أبو داود (338)، والنسائي في "المجتبى" (433) من طريقين عن عبد الله بن نافع، بهذا الإسناد-» [ترقيم الرساله 643] [ترقيم الشركة 637]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1723
1723. عن أبي سعيد الخدري قال: خرج رجلاًن في سفر، فحضرت الصلاةُ وليس معهما ماء، فتيمما صعيداً طيبا فصلَّيا، ثم وجدا الماء في الوقت، فأعاد أحدُهما الصلاةَ والوضوءَ، ولم يُعد الآخر، ثم أتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرا ذلك له، فقال للذي لم يُعد: أصبتَ السنة وأجزأتْ صلاتُك. وقال للذي توضأ وأعاد: لك الأجرُ مرتين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (338) والنسائي (433) كلاهما من طريق عبدالله بن نافع، عن الليث بن سعد، عن بكر بن سوادة، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1094
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ بِهَمَدَانَ، ثنا عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ:" أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ" وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ:" لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ" وَرَوَاهُ غَيْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ اللَّيْثِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی سفر پر نکلے کہ نماز کا وقت ہو گیا، ان کے پاس پانی نہیں تھا۔ دونوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز ادا کی، پھر انہوں نے نماز کا وقت باقی ہوتے ہوئے پانی پا لیا۔ ایک نے دوبارہ وضو کر کے نماز لوٹائی اور دوسرے نے نہیں، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو سارا واقعہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو فرمایا جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی: ”تو نے سنت کو پا لیا ہے اور تجھ کو تیری نماز کافی ہے“ اور اس شخص سے کہا جس نے وضو کیا اور دوبارہ نماز لوٹائی: ”تمہارے لیے دوہرا اجر ہے۔“
عبداللہ بن نافع کے علاوہ دوسروں نے اسے لیث سے، انہوں نے عمیرہ بن ابی ناجیہ سے، انہوں نے بکر بن سوادہ سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه أبو داؤد 338»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1842
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَتْهُمَا الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ، فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ، فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ، وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: أَصَبْتَ السُّنَّةَ، وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: I " لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ مُتَّصِلَ الْإِسْنَادِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْمُسَيِّبِيُّ I ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دو آدمی ایک سفر پر نکلے، پس نماز کا وقت ہو گیا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، تو ان دونوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز ادا کی، پھر انہیں پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک نے وضو کر کے نماز دوبارہ پڑھ لی جبکہ دوسرے نے نہیں لوٹائی، پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی، فرمایا: «أَصَبْتَ السُّنَّةَ، وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ» ”تم نے سنت کے مطابق عمل کیا اور تمہاری نماز تمہارے لیے کافی ہو گئی“، اور جس نے وضو کر کے نماز دوبارہ پڑھی تھی اس سے فرمایا: «لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ» ”تمہارے لیے دوگنا اجر ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لیث بن سعد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو متصل سند کے ساتھ صرف عبداللہ بن نافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں محمد بن اسحاق مسیبی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «قال أبو داود السجستاني: غير ابن نافع يرويه عن الليث عن عميرة بن أبي ناجية عن بكر بن سوادة عن عطاء عن النبي مرسلا وذكر أبي سعيد فيه وهم ليس بمحفوظ «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 160» »
«قال ابن القطان الفاسي: الذي أسنده أسقط من الإسناد رجلا وهو عميرة فيصير منقطعا والذي يرسله فيه مع الإرسال عميرة وهو مجهول الحال قال لكن رواه أبو علي بن السكن حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد الواسطي ثنا عباس بن محمد ثنا أبو الوليد الطيالسي ثنا الليث بن سعد عن عمرو بن الحارث وعميرة بن أبي ناجية عن بكر بن سوادة عن عطاء عن أبي سعيد أن رجلين خرجا في سفر الحديث قال فوصله ما بين الليث وبكر بعمرو بن الحارث وهو ثقة وقرنه بعميرة وأسنده بذكر أبي سعيد «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 160» »
«قال الطبراني: لم يروه متصلا إلا ابن نافع تفرد به المسيبي «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 2، ص 661» »
«قال الطبراني: لم يروه عن الليث متصلا إلا عبد الله بن نافع تفرد به المسيبي «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 2، ص 344» »
«قال الدارقطني: تفرد به عبد الله بن نافع عن الليث بهذا الإسناد متصلا وخالفه ابن المبارك وغيره فلم يذكروا أبا سعيد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 2، ص 344» »
«قال ابن حجر: ورواه النسائي مسندا ومرسلا ورواه الدارقطني موصولا ثم قال تفرد به عبد الله بن نافع عن الليث عن بكر بن سوادة عن عطاء عنه موصولا وخالفه ابن المبارك فأرسله وكذا قال الطبراني في الأوسط لم يروه متصلا إلا عبد الله بن نافع تفرد به المسيبي عنه وقال موسى بن هارون فيما حكاه محمد بن عبد الملك بن أيمن عنه رفعه وهم من ابن نافع وقال أبو داود رواه غيره عن الليث عن عميرة بن أبي ناجية عن بكر عن عطاء مرسلا قال وذكر أبي سعيد فيه ليس بمحفوظ «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 273» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 637، 638، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 431 / 1، 432 / 2، وأبو داود فى «سننه» برقم: 338، (1/134) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 771، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1113، 1114، 1115، والدارقطني فى «سننه» برقم: 727، 728، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8116، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7922»

الحكم على الحديث:
الصواب مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں