الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَرْبِ الْعَارِبَةِ وَالْمُسْتَعْرِبَةِ وَإِلَى مَنْ يَنتَسِبُونَ وَذِكْرِ قَحْطَانَ وَقِصَّةِ سَبَا
عاربہ اور مستعربہ عربوں اور ان کے منسوب الیہ کا بیان اور قحطان کا ذکر اور سبا کا قصہ¤عاربہ: خالص عرب¤مستعربہ: وہ غیر عرب جو عربوں میں شامل ہو کر خود کو عرب سمجھنے لگے۔
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10441 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 2898
المستدرک علی الصحیحین: 3627
الجامع الكامل: 13112
المعجم الکبیر للطبرانی: 12936
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 403
فضائل صحابہ: 1616
حدیث نمبر: 10441
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَإٍ مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ فَقَالَ بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ وَبِالشَّامِ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرُ عَرَبًا كُلُّهَا وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامٌ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبا کے بارے میں سوال کیا کہ وہ مرد تھا یا عورت یا زمین کانام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:وہ مرد تھا، اس کے دس بچے تھے، ان میں چھ یمن میں اور چار شام میں آباد ہوئے، پس یمنییہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر،یہ سارے کے سارے عرب تھے اور شامییہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔ [الفتح الربانی/قصص بني إسرائيل وغيرهم حتى نهاية الفترة، وبيان أحوال العرب فى الجاهلية/حدیث: 10441]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الحاكم: 2/ 423، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2898 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2898»
وضاحت: فوائد: … دس بچے ہونے سے مراد یہ ہے کہ یہ دس آدمی سبا کی نسل میں سے ہیں،کوئی اس کا بیٹا ہے، کوئی پوتا اور پڑپوتا وغیرہ۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 2898
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَأٍ، مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمْ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ؟ فَقَالَ:" بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَبِالشَّامِ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ: فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرُ، عَرَبًاء كُلَّهَا، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سبا کسی آدمی کا نام ہے یا کسی عورت کا یا کسی علاقے کا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک آدمی کا نام ہے جس کے دس بیٹے تھے، ان میں سے چھ یمن میں اور چار شام میں سکونت پذیر ہو گئے، یمن میں سکونت اختیار کرنے والے مذحج، کندہ، ازد، اشعریین، انمار اور سارا عرب حمیر شامل ہے، اور شام میں رہائش اختیار کرنے والوں میں لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2898]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8725
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمْ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ فَقَالَ ( (بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ وَبِالشَّامِ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةٌ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرُ عَرَبًا كُلُّهَا وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبا کے بارے میں سوال کیا کہ وہ مرد تھا یا عورت یا زمین کانام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مرد تھا، اس کے دس بچے تھے، ان میں چھ یمن میں اور چار شام میں آباد ہوئے، پس یمنی یہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر،یہ سارے کے سارے عرب تھے اور شام یہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8725]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه الحاكم: 2/ 423، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2898 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2898»
وضاحت: فوائد: … دس بچے ہونے سے مراد یہ ہے کہ یہ دس آدمی سبا کی نسل میں سے ہیں،کوئی اس کا بیٹا ہے، کوئی پوتا اور پڑپوتا وغیرہ۔ سورۂ سباء کی درج ذیل آیت میں میں سباء کا ذکر کیا گیا ہے:{لَقَدْ کَانَ لِسَـبَاٍ فِیْ مَسْکَنِہِمْ اٰیَۃٌ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ کُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّکُمْ وَاشْکُرُوْا لَہ بَلْدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ۔} (سورۂ سبائ: ۱۵) سبا کے لیے ان کی اپنے مسکن میں ایک نشانی موجود تھی، دو باغ دائیں اور بائیں کھاؤ اپنے رب کا دیا ہوا رزق اور شکر بجا لاؤ اس کا، ملک ہے عمدہ و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والا۔ حافظ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: قوم سبایمن میں رہتی تھی، تبع بھی ان میں سے ہی تھے، بلقیس بھی انہی میں سے تھیں،یہ بڑی نعمتوں اور راحتوں میں تھے، چین سے زندگی گذار رہے تھے، اللہ کے رسول ان کے پاس آئے اور ان کو شکر کرنے کی تلقین کی، رب کی وحدانیت کی طرف بلایا، اس کی عبادت کا طریقہ سمجھایا، کچھ زمانے تک تو یہ لوگ یونہی رہے، لیکن پھر جبکہ انہوں نے سرتابی اور روگردانی کی۔ احکام اللہ بے پرواہی سے ٹال دیئے تو ان پر زور کا سیلاب آیا اور تمام ملک، باغات اور کھیتیاں وغیرہ تاخت و تاراج ہو گئیں۔ حافظ صاحب کچھ روایات بیان کرنے کے بعد پھر کہتے ہیں: آب و ہوا کی عمدگی، صحت، مزاج اور اعتدال عنایت الہیہ سے اس طرح تھا کہ ان کے ہاں مکھی، مچھر اور زہریلے جانور بھی نہیں ہوتے تھے، یہ اس لئے تھا کہ وہ لوگ اللہ کی توحید کو مانیں اور دل و جان اس کی خلوص کے ساتھ عبادت کریں،یہ تھی وہ اللہ کی طرف سے نشانی جس کا ذکر ان آیات میں ہے کہ دونوں پہاڑوں کے درمیان آباد بستی اور بستی کے دونوں طرف ہرے بھرے پھل دار باغات اور سرسبز کھیتیاں اور ان سے جناب باری نے فرما دیا تھا کہ اپنے رب کی دی ہوئی روزیاں کھاؤ پیو اور اس کے شکر میں لگے رہو، لیکن انہوں نے اللہ کی توحید کو اور اس کی نعمتوں کے شکر کو بھلا دیا اور سورج کی پرستش کرنے لگے۔ جیسے کہ ہدہد نے سلیمان علیہ السلام کو خبر دی تھی کہ {وَجِئْتُکَ مِنْ سَبَاٍ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ۔} … میں تمہارے پاس سبا کی ایک پختہ خبر لایا ہوں۔ (سورۂ نمل: ۲۲) ایک عورت ان کی بادشاہت کر رہی ہے جس کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں، عظیم الشان تخت سلطنت پر وہ متمکن ہے۔ رانی اور رعایا سب سورج پرست ہیں۔ شیطان نے ان کو گمراہ کر کھا ہے۔ بے راہ ہو رہے ہیں۔ مروی ہے کہ بارہ یا تیرہ پیغمبر ان کے پاس آئے تھے۔ بالاخر شامت اعمال رنگ لائی جو دیوار انہوں نے بنا رکھی تھی وہ چوہوں نے اندر سے کھوکھلی کر دی اور بارش کے زمانے میں وہ ٹوٹ گئیں، پانی کی ریل پیل ہو گئی دریاؤں کے، چشموں کے، بارش کے، نالوں کے، سب پانی آ گئے، ان کی بستیاں ان کے محلات ان کے باغات اور ان کی کھیتیاں سب تباہ و برباد ہو گئیں، ہاتھ ملتے رہ گئے کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی، پھر تو وہ تباہی آئی کہ اس زمین پر کوئی پھلدار درخت جمتا ہی نہ تھا، پیلو، جھاؤ، کیکر، ببول اور ایسے ہی بے میوہ بدمزہ بیکار درخت اگتے تھے۔ ہاں البتہ کچھ بیریوں کے درخت اگ آئے تھے جو نسبتاً اور درختوں سے کارآمد تھے۔ لیکن وہ بھی بہت زیادہ خاردار اور بہت کم پھل دار تھے۔ یہ تھا ان کے کفر و شرک کی سرکشی اور تکبر کا بدلہ کہ نعمتیں کھو بیٹھے اور زخموں میں مبتلا ہوگئے کافروں کو یہی اور اس جیسی ہی سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ ابو خیرہ کہتے ہیں گناہوں کا بدلہ یہی ہوتا ہے کہ عبادتوں میں سستی آ جائے، روزگار میں تنگی واقع ہو، لذتوں میں سختی آ جائے، یعنی جہاں کسی راحت کا منہ دیکھا فوراً کوئی زحمت آ پڑی اور مزہ مٹی ہو گیا۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن ۔ أخرجه الحاكم: 2/ 423
حدیث نمبر: 3627
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن أنس القرشي، حدثنا عبد الله بن يزيد المقرئ حدثنا عبد الله بن عيّاش، عن عبد الله بن هُبيرة السَّبَئي، عن عبد الرحمن بن وَعْلةَ قال: سمعت ابن عبّاس يقول: إنَّ رجلًا سأل النبيَّ ﷺ عن سَبَإٍ ما هو: رجلٌ أو امرأةٌ أو أرضٌ؟ فقال:"هو رجلٌ وَلَدَ عشرةً من الولد، ستةً من ولده باليمن، وأربعةً بالشام، فأما اليمانيُّون: فمَذحِجٌ، وكِنْدةُ، والأزْدُ، والأشعريُّون، وأنْمارٌ، وحِميَرٌ خيرُها كلّها، وأما الشاميّةُ: فلَخْمٌ، وجُذامٌ، وعاملةُ، وغسَّانُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث فَرْوة بن مُسَيْك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3585 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث فَرْوة بن مُسَيْك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3585 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”سبا“ کے متعلق پوچھا کہ وہ کیا ہے: کوئی مرد، عورت یا زمین؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک مرد تھا جس کے دس بیٹے پیدا ہوئے، ان میں سے چھ یمن چلے گئے اور چار شام چلے گئے؛ یمنی قبائل میں مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حِمیر (جو ان سب میں بہتر ہے) شامل ہیں، اور شامی قبائل میں لخم، جذام، عاملہ اور غسان شامل ہیں۔“ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3627]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد فيه لِينٌ، وقد أخطأ مَن دون عبد الله بن يزيد المقرئ في تسمية شيخه، فسمّاه عبد الله بن عياش وعبد الله هذا ليس بذاك القوي وإنما يعتبر به في المتابعات والشواهد، لكن المحفوظ أنه من رواية المقرئ عن عبد الله بن لهيعة ولا يُعرَف هذا الحديث ...» [ترقيم الرساله 3627] [ترقيم الشركة 3606] [ترقيم العلميه 3585]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 13112
13112- عن ابن عباس، يقول: إن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن سبأ، ما هو: أرجل، أم امرأة، أم أرض؟ فقال: بل هو رجل ولد عشرة، فسكن اليمن منهم ستة، وبالشام منهم أربعة، فأما اليمانيون: فمذحج وكندة والأزد والأشعريون وأنمار وحمير، عرباء كلها، وأما الشامية: فلخم وجذام وعاملة وغسان.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (2898)، والحاكم (2/423) كلاهما من طريق أبي عبدالرحمن عبد الله بن يزيد المقرئ، حدثنا عبد الله بن لهيعة بن عقبة الحضرمي أبو عبد الرحمن، عن عبد الله بن هبيرة السبائي، عن عبد الرحمن بن وعلة، قال: سمعت ابن عباس، يقول فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 936
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ؟ أَرْجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ. قَالَ:" بَلْ هُوَ رَجُلٌ، وُلِدَ لَهُ عَشَرَةٌ، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَسَكَنَ الشَّامَ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارُ وَحِمْيَرُ عَرَبًا كُلُّهَا، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي سُورَةِ سَبَأٍ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي سُورَةِ سَبَأٍ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے بارے میں دریافت کیا: کہ وہ کیا ہے؟ کیا وہ مرد ہے؟ یا عورت ہے؟ یا کوئی جگہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ مرد ہے، جس کے دس بچے ہوئے تھے، جن میں سے چھ یمن میں رہائش پذیر ہوئے اور ان میں سے چار شام میں رہائش پذیر ہوئے، یمن میں رہنے والوں کے نام یہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعریون، انمار اور حمیر عرب سبھی لوگ، شامیوں کے نام یہ ہیں، لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یزید بن حصین کی نقل کردہ روایت آگے آئے گی، جو سورہ سبا سے متعلق باب کے ضمن میں آئے گی، اور وہ اس روایت سے زیادہ مستند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 936]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 316/1 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12992 اورده المؤلف فى زوائد المسند 264، أخرجه مسند أحمد برقم: 2893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11286
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ سَبَأٍ، مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ؟ قَالَ:" بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَسَكَنَ الشَّامَ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرٌ عَرَبًا كُلُّهَا، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”سبا“ کے بارے میں دریافت کیا کہ اس سے مراد کیا ہے؟ کیا یہ کوئی مرد ہے؟ یا عورت ہے؟ یا سرزمین ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ مرد ہے، جس کے ہاں دس بیٹے پیدا ہوئے تھے، ان میں سے چھ نے یمن میں سکونت اختیار کی، اور ان میں سے چار نے شام میں سکونت اختیار کی، جہاں تک یمنی بیٹوں کا تعلق ہے تو وہ یہ ہیں: مذحج، کنده، ازد، اشعریون، انمار اور حمیر، یہ سب عرب ہیں، جہاں تک شامی بیٹوں کا تعلق ہے، تو وہ یہ ہیں لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11286]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2900)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12936
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَعْلَةَ [ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ] قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَأٌ مَا هُوَ؟ أَرَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً فَسَكَنَ الْيَمَنَ سِتَّةٌ، وَالشَّامَ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ، وَكِنْدَةُ، وَالْأَزْدُ، وَالْأَشْعَرِيُّونَ، وَأَنْمَارٌ، وَحِمْيَرُ، وَأَمَّا الشَّامِيُّونَ، فَلَخْمٌ، وَجُذَامُ، وَعَامِلَةُ، وَغَسَّانُ.
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من نسخة الظاهرية (1) .
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من نسخة الظاهرية (1) .
علقمہ بن وعلہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: سبا کیا ہے؟ کیا وہ کوئی مرد ہے یا عورت یا کوئی زمین؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مرد تھا جس کے دس بیٹے پیدا ہوئے، ان میں سے چھ یمن میں آباد ہوئے اور چار شام میں۔ یمن والے: مذحج، کندہ، ازد، اشعریون، انمار اور حمیر ہیں۔ اور شام والے: لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12936]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 240، حدیث 12992»
حدیث نمبر: 403
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَإٍ مَا هُوَ؟ فَقَالَ: رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةَ قَبَائِلَ، فَسَكَنَ الْيَمَنَ سِتَّةٌ، وَالشَّامَ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ: فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ، وَالْأَشْعَرِيُّونَ، وَأَنْمَارٌ، وَحِمْيَرُ، وَأَمَّا الشَّامِيُّونَ: فَلَخْمٌ، وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ، وَغَسَّانُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: "سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ عَنْ سَبَإٍ، أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً، يَسْكُنُ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ وَبِالشَّامِ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرُ - عَرَبًا كُلَّهَا، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَوْ عَرَبًا كُلَّهَا يَقُولُ فِيهِمْ غَلَطٌ - فَأَمَّا الشَّامِيَّةُ: فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: "إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَإٍ مَا هُوَ؟ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَوْ أَرْضٌ؟ قَالَ: بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتٌّ وَبِالشَّامِ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ: فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرُ، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ: فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ ".
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ... فَذَكَرَهُ.
وَمَدَارُ هَذِهِ الْأَسَانِيدِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایک شخص تھا جس کے ہاں دس قبائل پیدا ہوئے، جن میں سے چھ یمن میں جا بسے اور چار نے شام میں سکونت اختیار کر لی۔ یمن میں بسنے والے یہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر؛ جبکہ شام میں بسنے والے یہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔“
امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی اسے روایت کیا ہے جس میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے متعلق سوال کیا کہ آیا وہ کسی مرد کا نام ہے یا عورت کا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ وہ ایک مرد تھا جس کے ہاں دس بیٹے پیدا ہوئے، ان میں سے چھ یمن میں رہتے ہیں اور چار شام میں۔ یمن والے یہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر—یہ سب کے سب عرب ہیں۔“ ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: یا (راوی نے) 'عرباً کلھا' کے الفاظ کہے، ان کے بقول اس میں غلطی کا احتمال ہے۔ ”رہی بات شام والوں کی تو وہ لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ ہی کی ایک اور سند میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے بارے میں پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ کیا وہ کسی مرد کا نام ہے، عورت کا یا کسی خطہِ زمین کا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ ایک مرد تھا جس کے دس بیٹے ہوئے، جن میں سے چھ یمن میں آباد ہوئے اور چار شام میں۔ یمن میں آباد ہونے والے: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر ہیں، جبکہ شام والے: لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔
ان تمام اسانید کا مدار عبداللہ بن لہیعہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 403]

تخریج الحدیث: «(403/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 2893، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3638، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 936، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3378»
«(403/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 2893، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3638، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 936، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3378»
«(403/3) أخرجه مسند أحمد برقم: 2893، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3638، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 936، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3378»

الطريق الأولى ضعيفة؛ لضعف ابن لهيعة، والطريقان الآخران حسنان؛ لأن راويهما عنه عبد الله بن يزيد المقرئ وسماعه منه قديم
حدیث نمبر: 1616
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ؟ فَقَالَ: "لَا بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَبِالشَّامِ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانُونَ فَمَذْحِجٌ، وَكِنْدَةُ، وَالْأَزْدُ، وَالْأَشْعَرُونَ، وَأَنْمَارٌ، وَحِمْيَرُ غَيْرُ مَاكَلِهَا. وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ، وَجُذَامٌ، وَعَامِلَةُ، وَغَسَّانُ".
عبدالرحمن بن وعلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سبا کے متعلق دریافت کیا کہ وہ کیا ہے؟ کیا وہ کوئی مرد ہے یا عورت یا کسی زمین کا نام ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ ایک مرد تھا جس کے دس بیٹے پیدا ہوئے؛ ان میں سے چھ یمن میں آباد ہو گئے اور چار شام میں۔ پس رہے یمنی (قبائل) تو وہ مذحج، کندہ، ازد، اشعریون، انمار اور حِمْیَر «غَيْرُ مَاكَلِهَا» (یعنی سارا حمیر نہیں) ہیں۔ اور رہے شامی (قبائل) تو وہ لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أهل اليمن/حدیث: 1616]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. وابن لهيعة مختلط إلا أن رواية العباد له عنه صحيحة، وهنا روى عنه عبد الله بن يزيد المقري ورواه الحاكم في المستدرك (٢: ٤٢٣) من طريق عبد الله بن يزيد وصححه ووافقه الذهبي والترمذي (٥: ٣٦١)، وأبو داود (٤: ٣٤) والحاكم (٢: ٤٢٤) من حديث فروة بن مسيك المرادي، نحوه وقال الترمذي حسن غريب . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2893، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3638، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 936، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3378، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 403/1»
«سنن الترمذي: 361/5؛ سنن ابي داود: 34/4؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 423/2»

إسناده صحيح