🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
237. بَابُ غُسْلِ الشَّهِيدِ وَمَا يُكَفَّنُ فِيهِ مِنَ الثِّيَابِ
باب: شہید کو غسل دینے اور کفن کے کپڑوں کے بارے میں بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3757 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3757
سنن نسائی: 2006
سنن ابن ماجہ: 1516
المنتقى ابن الجارود: 553
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1842
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2580 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3757
نا سُفْيَانُ ، قَالَ: نا الأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ بَعْدَ مَا حُمِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ" .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہداء کے بارے میں حکم دیا کہ انہیں ان کی قتل گاہوں کی طرف واپس لے جایا جائے بعد اس کے کہ انہیں مدینہ لے آیا گیا تھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3757]
تخریج الحدیث: «إسناده صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 604، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 916، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2003، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2142، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1533، 3165، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1717، والدارمي فى «مسنده» برقم: 46، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 246، 1516، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2580، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14386، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1335، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8809»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2006
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ" , وَكَانُوا قَدْ نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے مقتولین کے بارے حکم دیا کہ انہیں ان کے پچھاڑے جانے کی جگ ہوں پر لوٹا دیا جائے، حالانکہ وہ مدینہ لے آئے گئے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2006]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ شہدائے احد کو ان کی شہادت کے میدان میں واپس لایا جائے کیونکہ ان (میں سے بعض) کو مدینہ منورہ لے جایا گیا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2006]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجنائز 42 (3165)، سنن الترمذی/الجھاد 37 (1717)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 28 (1516)، (تحفة الأشراف: 3117)، مسند احمد 3/297، 303، 308، 397، سنن الدارمی/المقدمة 7 (46) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1516
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، سَمِعَ نُبَيْحًا الْعَنْزِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ، وَكَانُوا نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ".
جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء احد کے بارے میں حکم دیا کہ وہ اپنی شہادت گاہوں کی جانب لوٹا دئیے جائیں، لوگ انہیں مدینہ لے آئے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1516]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگِ احد کے شہیدوں کو شہادت کے مقامات پر واپس لے جانے کا حکم دیا جب کہ انہیں مدینہ لایا جا چکا تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1516]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الجنائز42 (3165)، سنن الترمذی/الجہاد 37 (1717)، سنن النسائی/الجنائز 83 (2006)، (تحفة الأشراف: 3117)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/ 297، 303، 308، 397)، سنن الدارمی/المقدمة 7 (46) (صحیح)» ‏‏‏‏ (متابعات و شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت صحیح ہے، ورنہ اس کے روای نبیح لین الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شہداء اپنی شہادت کی جگہ سے کہیں اور منتقل نہ کئے جائیں، بلکہ جہاں وہ شہید ہوئے ہوں، وہیں ان کو دفن کر دیا جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ قَالا: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، سَمِعَ نُبَيْحًا الْعَنَزِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: " أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَمَا نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ" ، الْحَدِيثُ لِمَحْمُودٍ، وَقَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ: عَنْ نُبَيْحٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ احد کے شہدا کو جب (دفن کے لیے) مدینہ منتقل کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں وہیں واپس لایا جائے، جہاں وہ شہید ہوئے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 308/3، سنن أبي داود: 3165، سنن النسائي: 2006، سنن الترمذي: 1717، سنن ابن ماجه: 1516، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (3183) نے صحیح کہا ہے۔ سفیان بن عیینہ نے سماع کی تصریح کی ہے، ان کا متابع بھی ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1842
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْقَتْلَى: قَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ، وَكَانَ قَدْ نُقِلَ بَعْضُهُمْ إِلَى الْمَدِينَةِ، أَوْ مَنْ شَاءَ اللهُ مِنْهُمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہدائے احد کے بارے میں حکم صادر فرمایا کہ انہیں ان کے مقتل (جائے شہادت) کی طرف واپس لوٹا دیا جائے، اور واقعہ یہ تھا کہ ان میں سے بعض کو مدینہ منورہ منتقل کر دیا گیا تھا، یا ان میں سے جنہیں اللہ نے چاہا (انہیں منتقل کیا گیا تھا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1717، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3165، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1516، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13755، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 45، وأخرجه فتح الباري برقم: 1281، 3387، 3875، 5114، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1837»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں