🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. الْآيَةُ (90) قَوْلُهُ تَعَالَى: {أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 889 (کل: 15 مقامات، 6 کتب)
سنن سعید بن منصور: 889
صحیح بخاری: 3421، 4632، 4806، 4807
مسند احمد: 3388
صحیح ابن خزیمہ: 551، 552
مصنف ابن ابی شیبہ: 4309، 4313، 4317، 4323
الجامع الكامل: 3020، 8451، 13176
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 889 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 889
نَا نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسِ :" إِنَّا نَسْجُدُ فِي ص، فَقَرَأَ: أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90 , فَكَانَ دَاوُدُ فِيمَنْ أَمَرَ نَبِيُّكُمْ أَنْ يُقْتَدَى بِهِ" .
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم سورہ ص میں سجدہ کرتے ہیں! تو انہوں نے آیت تلاوت کی ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِه﴾، اور فرمایا: سیدنا داؤد علیہ السلام ان انبیاء میں شامل ہیں جن کی اقتداء کا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 889]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، 4632، 4806، 4807، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2766، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562، والحميدي فى (مسنده) برقم: 483، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 4285، 4289، 4290، 4293، 4299»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3421
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَوَّامَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ أَسْجُدُ فِي ص فَقَرَأَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ حَتَّى أَتَى فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90 فَقَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ أُمِرَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِمْ.
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہم سے سہل بن یوسف نے بیان کیا، کہا میں نے عوام سے سنا، ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، کیا میں سورۃ ص میں سجدہ کیا کروں؟ تو انہوں نے آیت «ومن ذريته داود وسليمان‏» تلاوت کی «فبهداهم اقتده‏» تک نیز انہوں نے کہا کہ تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں میں سے تھے جنہیں انبیاء علیہم السلام کی اقتداء کا حکم تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3421]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے پوچھا: کیا ہم سورہ ص میں سجدہ تلاوت کریں؟ تو انہوں نے ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ﴾ [سورة الأنعام: 84] سے لے کر ﴿فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 90] تک آیات تلاوت کیں۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے پھر فرمایا: تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں پہلے انبیاء علیہم السلام کی پیروی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3421]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4632
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ، أَنَّ مُجَاهِدًا أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَفِي ص سَجْدَةٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ تَلَا وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ إِلَى قَوْلِهِ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، ثُمَّ قَالَ: هُوَ مِنْهُمْ، زَادَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَسَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ الْعَوَّامِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: فَقَالَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِمَّنْ أُمِرَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِمْ".
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے سلیمان احول نے خبر دی، انہیں مجاہد نے خبر دی کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا سورۃ ص میں سجدہ ہے؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتلایا، ہاں۔ پھر آپ نے آیت «ووهبنا‏» سے ( «فبهداهم اقتده‏») تک پڑھی اور کہا کہ داؤد علیہ السلام بھی ان انبیاء میں شامل ہیں (جن کا ذکر آیت میں ہوا ہے)۔ یزید بن ہارون، محمد بن عبید اور سہل بن یوسف نے عوام بن حوشب سے، ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، تو انہوں نے کہا تمہارے نبی بھی ان میں سے ہیں جنہیں اگلے انبیاء کی اقتداء کا حکم دیا گیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4632]
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”آیا سورہ ص میں سجدہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ... فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 84 - 90] ”ہم نے (ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب) عطا کیے۔۔ آپ بھی انہی کا راستہ اختیار کریں۔“ پھر فرمایا: ”وہ (داود علیہ السلام) بھی انہی انبیاء میں سے ہیں (جن کی اقتدا کا حکم دیا گیا ہے)۔“ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان میں سے ہیں جنہیں ان (مذکور انبیاء علیہم السلام) کی اقتدا کا حکم دیا گیا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4632]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4806
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْعَوَّامِ، قَالَ:" سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنِ السَّجْدَةِ فِي ص؟ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْجُدُ فِيهَا.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عوام بن حوشب نے کہ میں نے مجاہد سے سورۃ ص میں سجدہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی کیا گیا تھا تو انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی «أولئك الذين هدى الله فبهداهم اقتده‏» ”یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی تھی پس آپ بھی انہی کی ہدایت کی اتباع کریں۔“ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما اس میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4806]
عوام بن حوشب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سورہ ص میں سجدہ کرنے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: یہ سوال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی کیا گیا تھا، انہوں نے جواب میں یہ آیت تلاوت کی: ﴿أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 90] ”یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی تھی، لہذا آپ بھی ان کی ہدایت کی اتباع کریں۔“ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس سورت میں سجدہ کیا کرتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4807
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، عَنْ الْعَوَّامِ، قَالَ:" سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ سَجْدَةٍ فِي ص؟ فَقَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ مِنْ أَيْنَ سَجَدْتَ؟ فَقَالَ: أَوَ مَا تَقْرَأُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90، فَكَانَ دَاوُدُ مِمَّنْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِ، فَسَجَدَهَا دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَام، فَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
مجھ سے محمد بن عبداللہ ذہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبید طنافسی نے، ان سے عوام بن حوشب نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد سے سورۃ ص میں سجدہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تھا کہ اس سورت میں آیت سجدہ کے لیے دلیل کیا ہے؟ انہوں نے کہا کیا تم (سورت انعام) میں یہ نہیں پڑھتے «ومن ذريته داود وسليمان‏» کہ ”اور ان کی نسل سے داؤد اور سلیمان ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے یہ ہدایت دی تھی، سو آپ بھی ان کی ہدایت کی اتباع کریں۔“ داؤد علیہ السلام بھی ان میں سے تھے جن کی اتباع کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم تھا (چونکہ داؤد علیہ السلام کے سجدہ کا اس میں ذکر ہے اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس موقع پر سجدہ کیا)۔ «عجاب‏» کا معنی عجیب۔ «القط» کہتے ہیں کاغذ کے ٹکڑے (پرچے) کو یہاں نیکیوں کا پرچہ مراد ہے (یا حساب کا پرچہ)۔ اور مجاہد رحمہ اللہ نے کہا «في عزة‏» کا معنی یہ ہے کہ وہ شرارت و سرکشی کرنے والے ہیں۔ «الملة الآخرة‏» سے مراد قریش کا دین ہے۔ «اختلاق» سے مراد جھوٹ۔ «الأسباب» آسمان کے راستے، دروازے مراد ہیں۔ «جند ما هنالك مهزوم‏» الایۃ سے قریش کے لوگ مراد ہیں۔ «أولئك الأحزاب‏» سے اگلی امتیں مراد ہیں۔ جن پر اللہ کا عذاب اترا۔ «فواق‏» کا معنی پھرنا، لوٹنا۔ «عجل لنا قطنا‏» میں «قط» سے عذاب مراد ہے۔ «اتخذناهم سخريا‏» ہم نے ان کو ٹھٹھے میں گھیر لیا تھا۔ «أتراب» جوڑ والے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «أيد» کا معنی عبادت کی قوت۔ «الأبصار» اللہ کے کاموں کو غور سے دیکھنے والے۔ «حب الخير عن ذكر ربي‏» میں «عن من» کے معنی میں ہے۔ «طفق مسحا‏» گھوڑوں کے پاؤں اور ایال پر محبت سے ہاتھ پھیرنا شروع کیا۔ یا بقول بعض تلوار سے ان کو کاٹنے لگے۔ «الأصفاد‏» کے معنی زنجیریں۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4807]
حضرت عوام بن حوشب رحمہ اللہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سورہ ص میں سجدہ کرنے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے بھی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی سوال کیا تھا کہ اس سورت میں سجدہ کرنے کی دلیل کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کیا تم یہ نہیں پڑھتے: ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ... أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 84-90] ”ان کی نسل سے داود اور سلیمان ہیں... یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی تھی، لہذا آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیں۔“ حضرت داود علیہ السلام بھی انہی انبیاء علیہ السلام میں سے ہیں جن کی اتباع کا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر یہ سجدہ کیا ہے“۔ «عُجَابٌ» کے معنی ہیں: ”عجیب“۔ «الْقِطُّ» کے معنی ہیں: ”صحیفہ، یعنی کاغذ کا پرچہ۔ یہاں نیکیوں کا صحیفہ مراد ہے“۔ امام مجاہد رحمہ اللہ نے کہا: «فِي عِزَّةٍ» کے معنی ہیں: ”تکبر اور سرکشی کرنے والے“۔ «الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ» سے مراد ”قریش کا دین ہے“۔ «الِاخْتِلَاقُ» سے مراد ”جھوٹ ہے“۔ «الْأَسْبَابُ» سے مراد ”آسمان کے دروازوں میں ان کے راستے ہیں“۔ «جُنْدٌ مَا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ» میں «مَهْزُومٌ»، «جُنْدٌ» کی صفت ہے۔ اس سے مراد ”قریش کے لوگ ہیں“۔ «أُولَئِكَ الْأَحْزَابُ» سے مراد ”گزشتہ امتیں ہیں جن پر عذاب اترا تھا“۔ «فَوَاقٍ»: ”پھرنا، لوٹنا“۔ «قِطَّنَا»: ”ہمارا عذاب“۔ «أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا»: ”ہم نے ان کو ہنسی مذاق میں گھیر لیا تھا“۔ «أَتْرَابٌ»: ”امثال، یعنی ہم عمر، جوڑ والے“۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «الْأَيْدِ» سے مراد ”عبادت کی قوت ہے“۔ «الْأَبْصَارُ» کے معنی ہیں: ”اللہ کے معاملات میں غور سے دیکھنے والے“۔ «حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي» میں «عَنْ»، «مِنْ» کے معنی میں ہے، یعنی «مِنْ ذِكْرِ رَبِّي» ۔ «فَطَفِقَ مَسْحًا»: ”گھوڑوں کے پاؤں اور پیشانیوں پر محبت سے ہاتھ پھیرنا شروع کیا۔ (کچھ حضرات نے یہ معنی بھی کیے ہیں کہ تلوار سے ان کو ذبح کرنے لگے)“۔ «الْأَصْفَادِ» کے معنی ”زنجیریں اور بیڑیاں ہیں“۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4807]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3388
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: سَأَلْت مُجَاهِدًا عَنْ السَّجْدَةِ الَّتِي فِي ص، فَقَالَ: نَعَمْ، سَأَلْتُ عَنْهَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: أَتَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَفِي آخِرِهَا فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، قَالَ:" أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِدَاوُدَ".
عوام بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد رحمہ اللہ سے سورہ ص کے سجدے کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہاں! میں نے یہ مسئلہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تھا، انہوں نے جواب دیا تھا کہ کیا تم یہ آیت پڑھتے ہو: « ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ . . . . .﴾ [الأنعام: 84] » ”ان ہی کی اولاد میں سے داوؤد اور سلیمان بھی ہیں . . . . .“ اور اس کے آخر میں ہے کہ « ﴿فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [الأنعام:90] » ”آپ ان ہی کے طریقے کی پیروی کیجئے۔“ گویا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت داوؤد علیہ السلام کی اقتداء کرنے کا حکم دیا گیا ہے (اور انہوں نے سجدہ کیا تھا لہذا ان کی اقتداء میں سورہ ص کی آیت سجدہ پر سجدہ کیا جائے)۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3388]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3421
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 551
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي ص، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90، وَقَالَ: سَجَدَهَا دَاوُدُ، وَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما «‏‏‏‏سورۃ ص» ‏‏‏‏ میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ تو ان سےاس بارے میں پو چھا گیا تو اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ [ سورة الأنعام ] ”یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہے۔“ لہٰذا آپ انہی کی ہدایت کی اقتدا کریں۔ اور فرمایا کہ (اس آیت پر) حضرت داؤد علیہ السلام نے سجدہ کیا اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551، 552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3806،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 552
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُجَاهِدِ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : سَجْدَةُ ص مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا؟ قَالَ:" فَتَلا عَلَيَّ: وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، قَالَ: كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . نا الأَشَجُّ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، نا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، بِهَذَا
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ «‏‏‏‏ص» ‏‏‏‏ کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی: «‏‏‏‏وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ» ‏‏‏‏ (اور ان کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان اور ایوب ہیں) «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ (یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں۔) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551، 552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3806،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4285 ترقیم الشثری: -- 4309
حدثنا حدثنا سفيان بن عيينة، عن عبيد الله بن ابي يزيد , سمع ابن عباس ، يقول: " في ص سجدة , وتلا اولئك الذين هدى الله فبهداهم اقتده سورة الانعام آية 90"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حصين).
(٢) في [د، هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٥٨٦٨).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة ص میں سجدہ ہے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4309]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1069، 3422، 3421، 4632، 4806، 4807، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 550، 551، 552، (1/596) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2766، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 156، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 956 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1031، 11104، 11105، 11374، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1409، والترمذي فى «جامعه» برقم: 577، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3806، 3814، 3815، 3816، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1515، 1516، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2562، 3452، 3453، 3504، والحميدي فى «مسنده» برقم: 483، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 595، والبزار فى «مسنده» برقم: 4950، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5862، 5865، 5867، 5868، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4314، 4315، 4318، 4324، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2131، 2132، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2804، (7/234)، (7/235)، (7/237) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11037، 11035، 11036، 11096، 11864، 11865، 12386، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1008، 1370، ترقيم محمد عوامة: 4285»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4289 ترقیم الشثری: -- 4313
حدثنا حدثنا هشيم، قال: انا حصين، والعوام، عن مجاهد، عن ابن عباس " انه كان يسجد في ص وتلا هذه الآية اولئك الذين هدى الله فبهداهم اقتده سورة الانعام آية 90"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، هـ]: (قال).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (٣٤٢١)، وأحمد (٣٣٨٨).

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے اور اس آیت کی تلاوت کرتے { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4313]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1069، 3422، 3421، 4632، 4806، 4807، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 550، 551، 552، (1/596) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2766، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 156، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 956 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1031، 11104، 11105، 11374، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1409، والترمذي فى «جامعه» برقم: 577، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3806، 3814، 3815، 3816، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1515، 1516، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2562، 3452، 3453، 3504، والحميدي فى «مسنده» برقم: 483، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 595، والبزار فى «مسنده» برقم: 4950، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5862، 5865، 5867، 5868، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4310، 4315، 4318، 4324، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2131، 2132، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2804، (7/234)، (7/235)، (7/237) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11037، 11035، 11036، 11096، 11864، 11865، 12386، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1008، 1370، ترقيم محمد عوامة: 4289»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں