🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1264. باب صلاة الجمعة - ذكر الأمر للمرء أن يتخذ ثوبين نظيفين ولا يلبسهما إلا في يوم الجمعة إذا كان ممن أنعم الله جل وعلا عليه
جمعہ کی نماز کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی دو صاف کپڑے رکھے اور انہیں صرف جمعہ کے دن پہنے اگر اللہ جل وعلا نے اس پر نعمت عطا کی ہو
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2777 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 2777
سنن ابن ماجہ: 1096
صحیح ابن خزیمہ: 1765
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5635
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1507
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2777
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے جسموں پر کام کاج والے کپڑے دیکھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی پر کوئی (حرج) نہیں ہوگا اگر اس کے پاس گنجائش ہو، تو وہ جمعہ کے لیے دو کپڑے پہن لے جو اس کے کام کاج (یعنی محنت مزدوری) کے کپڑوں کے علاوہ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2777]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1765، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2777، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1096» «رقم طبعة با وزير 2766»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (989 - 990). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح بشاهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1096
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ دیا، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دھاری دار چادریں پہنے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مشکل ہے کہ تم میں سے جو صاحب وسعت ہو وہ جمعہ کے لیے اپنے عام کپڑے کے علاوہ دوسرے دو کپڑے بنا لے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1096]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن عوام سے خطاب فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ انہوں نے (روز مرہ استعمال کی) چادریں اوڑھ رکھی ہیں۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا حرج ہے کہ تم میں سے کسی آدمی کے پاس گنجائش ہو تو (وہ روز مرہ کے) کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ جمعہ کے لیے (خاص طور پر) دو کپڑے تیار کر لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1096]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16896 ومصباح الزجاجة: 388) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1765
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ , فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو دھاری دار (میلے کُچیلے) کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے لئے کوئی حرج کی بات نہیں کہ اگر اس کے پاس گنجائش و وسعت ہو تو وہ اپنے کام کے کپڑوں کے علاوہ ایک (صاف ستھرا) جوڑا اپنے جمعہ کے لئے مخصوص کرلے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1765، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2777، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1096»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5635
«ما على أحدكم إن وجد سعة أن يتخذ ثوبين ليوم الجمعة سوى ثوبي مهنته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی پر کوئی حرج نہیں کہ اگر وہ استطاعت رکھتا ہو تو جمعے کے دن کے لیے اپنے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ خاص دو کپڑے بنا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5635]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن يوسف بن عبد الله بن سلام [هـ] عن عائشة. المشكاة 1389، غاية المرام 76، صحيح أبي داود 989.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1507
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَانِ يَلْبَسُهُمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ؛ فَإِذَا انْصَرَفَ مِنَ الْجُمُعَةِ طَوَاهُمَا وَرَفَعَهُمَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنِ الْوَاقِدِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
لَكِنَّ الْمَتْنَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَلَفْظُهُمْ: "إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ".
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَّامٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو کپڑے تھے جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن زیبِ تن فرماتے تھے، پھر جب جمعہ سے فارغ ہو کر واپس تشریف لاتے تو انہیں تہہ کر کے رکھ دیتے تھے۔“ اس حدیث کو حارث نے واقدی کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، تاہم اس حدیث کے متن کو امام ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ، نیز امام ابن خزیمہ اور ان کے حوالے سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا تو لوگوں پر اونی دھاری دار چادریں دیکھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی پر کیا حرج ہے کہ اگر وہ وسعت پائے تو اپنے جمعہ کے لیے دو کپڑے ایسے بنا لے جو اس کے روزمرہ کے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ ہوں۔““ نیز اس روایت کو امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجمعة/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث عن الواقدي وهو ضعيف»
«رواه ابن ماجه بإسناد صحيح، وابن خزيمة وعنه ابن حبان في صحيحه، ولفظهم: "إن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب يوم الجمعة فرأى عليهم ثياب النمار، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما على أحدكم إن وجد سعة أن يتخذ ثوبين لجمعته سوى ثوبي مهنته"»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1096، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2777»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف / إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں