🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
199. فصل - ذكر الإخبار عن الإباحة للمرأة الحائض أن تنفر إذا كانت طافت طواف الزيارة قبل رؤيتها الدم
- اس بات کی اطلاع کہ حیض والی عورت کو اگر اس نے خون دیکھنے سے پہلے طواف زیارت کیا ہو تو نفر کرنے کی اجازت ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3902 (کل: 22 مقامات، 14 کتب)
صحیح ابن حبان: 3902، 3903، 3905
صحیح بخاری: 4401
صحیح مسلم: 3222، 3224
سنن ابوداود: 2003
سنن ترمذی: 943
سنن ابن ماجہ: 3072
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 332
مسند احمد: 24525، 25518، 25662، 25721
مسند الحمیدی: 203
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 928
المنتقى ابن الجارود: 496
مسند امام شافعی: 1037، 1038
السنن الكبرى للبيهقي: 9751، 9752
المعجم الاوسط: 378
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25662
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ صَفِيَّةَ، قَالُوا: حَاضَتْ، قَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟" قَالُوا: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، قَالَ:" فَلَا إِذًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ طوافِ زیارت کے بعد حضرت صفیہ کو ایام آنا شروع ہوگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا یہ ہمیں روک دے گی؟ میں نے عرض کیا انہیں طوافِ زیارت کے بعد " ایام " آنے لگے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں (وہ ہمیں نہیں روکے گی)۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25662]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4401، م: 1211
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25721
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأَفْلَحُ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ عَنْ صَفِيَّةَ، فَقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَفَاضَتْ، قَالَ:" فَلَا إِذًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ طوافِ زیارت کے بعد حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ کو ایام آنا شروع ہوگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا یہ ہمیں روک دے گی؟ میں نے عرض کیا انہیں طوافِ زیارت کے بعد " ایام " آنے لگے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25721]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1757، م: 1211
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ، فَذَكَرْتُ حَيْضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا حَاضَتْ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ، قَالَ:" فَلْتَنْفُرْ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آ گیا انہوں نے اپنے حیض کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انہیں طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ روانہ ہو جائے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 4401، ومسلم: 1211، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3900، 3902-3905، وأبو يعلى فى ”مسنده“ برقم: 4504»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 928
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ حَاضَتْ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ" فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، فَقَالَ:" فَلَا إِذًا"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ صفیہ کو حیض آیا تو بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ ہمارے روکنے والی ہے؟“ لوگوں نے کہا: وہ طوافِ افاضہ کر چکی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر نہیں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 294، 305، 316، 317، 319، 328، 1518، 1556، 1560، 1561، 1562، 1638، 1650، 1692، 1709، 1720، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1211، وانظر الحديث السابق، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 225»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 496
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟ قُلْتُ: إِنَّهَا حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، قَالَ: فَلا إِذًا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ طوافِ افاضہ کے بعد سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا حائضہ ہو گئیں۔ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی، تو آپ نے فرمایا: «کیا وہ ہمیں (یہاں) روکے گی؟» میں نے کہا: وہ طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہیں۔ آپ نے فرمایا: «پھر کوئی حرج نہیں۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح: مؤطأ الإمام مالك: 413/1، مسند الإمام أحمد: 202/6، سنن أبي داود: 2003، امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (3002) نے اسے صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3903
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَمَا طَافَتْ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَذَكَرْتُ حَيْضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟"، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَفَاضَتْ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ الإِفَاضَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْتَنْفِرْ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو طواف کرنے کے بعد حیض آ گیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان کے حیض کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ طوافِ افاضہ کر چکی ہیں، اس کے بعد انہیں حیض آیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ روانہ ہو سکتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3903]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3892»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3905
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَذِكْرُتُ حَيْضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ الإِفَاضَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْتَنْفِرْ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو طوافِ افاضہ کرنے کے بعد حیض آ گیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ان کے حیض کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ طوافِ افاضہ کر چکی ہیں، طوافِ افاضہ کرنے کے بعد انہیں حیض آیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ روانہ ہو سکتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3905]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3894»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ فَذَكَرَتْ حَيْضَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَحَابِسَتُنَا هِيَ": فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، قَالَ:"فَلَا إِذَنْ". أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ نَحْوَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ صفیہ رضی اللہ عنہا طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئیں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے حیض کا ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ پھر میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ طوافِ زیارت کرنے کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کچھ (حرج) نہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے عبدالرحمن بن قاسم کے واسطہ سے بھی اسی طرح بیان کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحج باب اذا حاضت المرأة بعد ما افاضت (1757) ومسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض (1211، بعد 1328).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1038
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَيْضَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"حَابِسَتُنَا". فَقُلْتُ: إِنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَفَاضَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ:"فَلْتَنْفِرْ إِذَنْ".
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ صفیہ رضی اللہ عنہا یومِ نحر (10 ذی الحجہ) کو حائضہ ہو گئیں تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے حیض کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا تھا بعد میں حائضہ ہوئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کوچ کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، المغازي، باب حجة الوداع (4401) ومسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض (1211، بعد 1328).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9751
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ أَبُو الْيَمَانِ، أنبأ شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ، زَوْجَ ⦗٢٦٥⦘ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُمَا أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِمِنًى بَعْدَمَا أَفَاضَتْ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ صَفِيَّةَ قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟" فَقُلْتُ: أَمَا إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَا رَسُولَ اللهِ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْتَنْفِرْ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا حجۃ الوداع کے موقع پر منیٰ میں طوافِ افاضہ کرنے کے بعد حائضہ ہو گئیں، تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! صفیہ حائضہ ہو گئی ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ تو میں نے کہا: اس نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نکلے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9751]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 9140»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں