🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. باب البيع المنهي عنه - ذكر الزجر عن بيع المرء الطعام الذي اشتراه قبل قبضه واستيفائه-
ممنوعہ بیوع کا بیان - خریدے ہوئے طعام کو قبضے اور استیفاء سے پہلے بیچنے کی ممانعت کا بیان
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4985 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4985
سنن نسائی: 4605، 4607
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 227
المعجم الکبیر للطبرانی: 3097
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4985
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَعْنِي، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، أَنَّهُ قَالَ: اشْتَرَيْتُ طَعَامًا مِنْ طَعَامِ الصَّدَقَةِ، فَأَرْبَحْتُ فِيهِ قَبْلَ أَنْ أَقْبِضَهُ، فَأَرَدْتُ بَيْعَهُ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ" .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے صدقے کے اناج میں سے کچھ اناج خریدا، اس کو قبضے میں لینے سے پہلے ہی مجھے اس کا منافع ملنے لگا، میں نے اسے فروخت کرنے کا ارادہ کیا، میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو جب تک اپنے قبضے میں نہیں لیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4985]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 655، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4983، 4985، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4615، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10790، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2820، وأحمد فى (مسنده) برقم:» «رقم طبعة با وزير 4964»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (2867)، «الإرواء» (1292)، «البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4605
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ , عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ , قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ , عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ , عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَبِعْ طَعَامًا حَتَّى تَشْتَرِيَهُ وَتَسْتَوْفِيَهُ" ‏.‏
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اناج (غلہ) مت بیچو جب تک اسے خرید نہ لو اور ناپ نہ لو“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4605]
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی غلہ نہ بیچ حتیٰ کہ تو اسے خرید کر قبضے میں کر لے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4605]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 3430)، مسند احمد (3/402، 403) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4607
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمٍ , قَالَ: قَالَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ: ابْتَعْتُ طَعَامًا مِنْ طَعَامِ الصَّدَقَةِ , فَرَبِحْتُ فِيهِ قَبْلَ أَنْ أَقْبِضَهُ , فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ , فَقَالَ:" لَا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ".
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صدقے کے اناج میں سے خریدا تو اسے اپنی تحویل میں لینے سے پہلے ہی مجھے اس میں نفع ملا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا: ”جب تک تحویل میں نہ لے لو اسے مت بیچو“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4607]
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے صدقے کے غلے میں سے کچھ غلہ خریدا، قبضے میں لینے سے پہلے ہی مجھے اس میں منافع ملنے لگا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ سے یہ بات عرض کی، آپ نے فرمایا: ”قبضے میں لینے سے پہلے نہ بیچ۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4607]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 3424) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 227
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ حَكِيمٌ: كُنْتُ أَشْتَرِي الطَّعَامَ" فَنَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ طَعَامًا حَتَّى أَقْبِضَهُ".
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم غلہ کی خریدو فروخت کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے غلہ قبضہ میں لینے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 227]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب بيع الطعام قبل ان يستوفي، رقم: 4603، وقال الالبانی: صحیح، مسند احمد: 44/24، رقم: 15316، 15329، وصححه ابن الجارود، رقم: 602»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3097
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: اشْتَرَيْتُ طَعَامًا مِنْ طَعَامِ الصَّدَقَةِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَبِحْتُ فِيهِ قَبْلَ أَنْ أَسْتَوْفِيَهُ، فَقُلْتُ: لَا أَبِيعُهُ حَتَّى أَسْأَلَ عَنْهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ.
حزام بن حکیم بن حزام رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صدقے کے غلے میں سے کچھ غلہ خریدا، اور اسے وصول کرنے سے پہلے ہی اس میں نفع کما لیا، تو میں نے دل میں کہا: میں اسے اس وقت تک نہیں بیچوں گا جب تک اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ پوچھ لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس وقت تک مت بیچو جب تک اسے قبضے میں نہ لے لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3097]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 197، حدیث 3110»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 656، 657، 655، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4983، 4985، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4615 / 7، 4616 / 8، 4617 / 9، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6150، 6151، 6152، 6163، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10790، 10791، 10797، 10796، 10806، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2820، 2821، 2822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15549، 15563، 15550، 15564، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1415، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14214، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 21743، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5639، 5640، 5641، 5645، 5646، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3096، 3108، 3107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں