الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
583. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن قتل هذه الأمة ابن ابنة المصطفى صلى الله عليه وسلم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس امت کا مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کا قتل
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6742 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 6742
المعجم الکبیر للطبرانی: 2800
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3402
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6757
حدیث نمبر: 6742
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ رَبَّهُ أَنْ يَزُورَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، فَكَانَ فِي يَوْمِ أُمِّ سَلَمَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ، لا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ، فَبَيْنَمَا هِيَ عَلَى الْبَابِ، إِِذْ جَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَطَفِرَ، فَاقْتَحَمَ، فَفَتَحَ الْبَابَ، فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يَتَوَثَّبُ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ يَتَلَثَّمُهُ وَيُقَبِّلُهُ، فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَمَا إِِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، إِِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي يُقْتَلُ فِيهِ، فَأَرَاهُ إِِيَّاهُ، فَجَاءَهُ بِسَهْلَةٍ أَوْ تُرَابٍ أَحْمَرَ" ، فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلْتُهُ فِي ثَوْبِهَا، قَالَ ثَابِتٌ: كُنَّا نَقُولُ إِِنَّهَا كَرْبَلاءُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ بارش کے فرشتے نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو، تو پروردگار نے اسے اجازت دے دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دن سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: ”دروازے کا خیال رکھنا، کوئی بھی شخص اندر نہ آئے۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ابھی دروازے پر موجود تھیں کہ اسی دوران سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ (جو بچے تھے) وہ آ گئے، انہوں نے دروازہ کھولا اور اندر آ گئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر چڑھنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ساتھ لپٹانے لگے اور ان کا بوسہ لینے لگے۔ فرشتے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ فرشتے نے کہا: لیکن آپ کی امت تو انہیں شہید کر دے گی، اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہ جگہ دکھا سکتا ہوں جہاں انہیں شہید کیا جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، تو اس فرشتے نے اس جگہ کی مٹھی بھر مٹی لی جہاں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا جانا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی، وہ فرشتہ نرم (یعنی باریک) مٹی لے کر آیا تھا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سرخ مٹی لایا تھا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے وہ مٹی لے لی اور اسے اپنے کپڑے میں رکھ لیا۔ ثابت کہتے ہیں: ہم یہ کہا کرتے تھے کہ وہ (جگہ) کربلا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6742]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6742، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13743، 14002، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3402، والبزار فى (مسنده) برقم: 6900، والطبراني فى(الكبير) برقم: 2813» «رقم طبعة با وزير 6707»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (821 - 822). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن
حدیث نمبر: 13539
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنَّ مَلَكَ الْمَطَرِ اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: امْلِكِي عَلَيْنَا الْبَابَ، لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ، قَالَ: وَجَاءَ الْحُسَيْنُ لِيَدْخُلَ، فَمَنَعَتْهُ، فَوَثَبَ، فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يَقْعُدُ عَلَى ظَهَرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَى مَنْكِبِهِ، وَعَلَى عَاتِقِهِ، قَالَ: فَقَالَ الْمَلَكُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ بِهِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ، فَجَاءَ بِطِينَةٍ حَمْرَاءَ، فَأَخَذَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فَصَرَّتْهَا فِي خِمَارِهَا"، قَالَ: قَالَ ثَابِتٌ: بَلَغَنَا أَنَّهَا كَرْبَلَاءُ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارش کے ذمے دار فرشتے نے اللہ تعالیٰ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت چاہی، اللہ تعالیٰ نے اسے اجازت دے دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ دروازے کا خیال رکھو کہ ہمارے پاس کوئی اندر نہ آنے پائے، تھوڑی دیر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ آئے اور گھر میں داخل ہونا چاہا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے انہیں روکا تو وہ کود کر اندر داخل ہوگئے اور جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر، مونڈھوں اور کندھوں پر بیٹھنے لگے، اس فرشتے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس سے محبت ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! تو فرشتے نے کہا کہ یاد رکھئے! آپ کی امت اسے قتل کر دے گی، اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہ جگہ بھی دکھا سکتا ہوں جہاں یہ شہید ہوں گے، یہ کہہ کر فرشتے نے اپنا ہاتھ مارا تو اس کے ہاتھ میں سرخ رنگ کی مٹی آگئی، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے وہ مٹی لے کر اپنے دوپٹے میں باندھ لی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13539]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، تفرد به عمارة بن زاذان عن ثابت، وهو يروي عن ثابت عن أنس أحاديث مناكير ، و مؤمل بن إسماعيل سيئ الحفظ، لكنه قد توبع
حدیث نمبر: 13794
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَسَّانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْمَطَرِ أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُذِنَ لَهُ، فَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلْ أَحَدٌ، فَجَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَوَثَبَ حَتَّى دَخَلَ، فَجَعَلَ يَصْعَدُ عَلَى مَنْكِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ أُمَّتَكَ تَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ فِيهِ، قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ، فَأَرَاهُ تُرَابًا أَحْمَرَ، فَأَخَذَتْ أُمُّ سَلَمَةَ ذَلِكَ التُّرَابَ، فَصَرَّتْهُ فِي طَرَفِ ثَوْبِهَا، قَالَ: فَكُنَّا نَسْمَعُ يُقْتَلُ بِكَرْبَلَاءَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارش کے ذمے دار فرشتے نے اللہ تعالیٰ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت چاہی، اللہ تعالیٰ نے اسے اجازت دے دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ دروازے کا خیال رکھو کہ ہمارے پاس کوئی اندر نہ آنے پائے، تھوڑی دیر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ آئے اور گھر میں داخل ہونا چاہا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے انہیں روکا تو وہ کود کر اندر داخل ہوگئے اور جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر، مونڈھوں اور کندھوں پر بیٹھنے لگے، اس فرشتے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس سے محبت ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! تو فرشتے نے کہا کہ یاد رکھئے! آپ کی امت اسے قتل کر دے گی، اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہ جگہ بھی دکھا سکتا ہوں جہاں یہ شہید ہوں گے، یہ کہہ کر فرشتے نے اپنا ہاتھ مارا تو اس کے ہاتھ میں سرخ رنگ کی مٹی آگئی، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے وہ مٹی لے کر اپنے دوپٹے میں باندھ لی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13794]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، تفرد به عمارة بن زاذان عن ثابت، وقد قال الإمام أحمد: يروي عن ثابت عن أنس أحاديث مناكير
حدیث نمبر: 2800
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَسَّانَ الْمَرْوَزِيُّ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالُوا: ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، قَالَا: ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَزُورَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، فَجَاءَهُ وَهُوَ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ، لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ ". فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى الْبَابِ إِذْ جَاءَ الْحُسَيْنُ فَفَتَحَ الْبَابَ، فَجَعَلَ يَتَقَفَّزُ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَثِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ، فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ: تُحِبُّهُ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: أَمَا إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أُرِيَكَ مِنْ تُرْبَةِ الْمَكَانِ الَّذِي يُقْتَلُ فِيهَا. قَالَ: فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي يُقْتَلُ فِيهِ، فَأَتَاهُ بِسَهْلَةٍ حَمْرَاءَ، فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَتْهُ فِي ثَوْبِهَا. قَالَ ثَابِتٌ : " كُنَّا نَقُولُ إِنَّهَا كَرْبَلَاءُ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بارش کے فرشتے نے اپنے رب عزوجل سے اجازت مانگی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرے، تو اللہ نے اسے اجازت دے دی، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ سیدہ ام سلمہ کے گھر میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلمہ! دروازے پر ہمارے لیے نگرانی کرو، کوئی ہمارے پاس داخل نہ ہو۔“ وہ دروازے پر ہی تھیں کہ سیدنا حسین آ گئے اور دروازہ کھول دیا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر چڑھنے لگے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سمیٹ کر بوسہ دے رہے تھے، تو فرشتے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا آپ اس سے محبت کرتے ہیں اے محمد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: سن لیجیے، آپ کی امت اسے قتل کرے گی، اور اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس جگہ کی مٹی دکھاؤں جہاں وہ قتل ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے اس جگہ سے جہاں وہ قتل ہوں گے ایک مٹھی بھری اور آپ کے پاس سرخ، نرم مٹی لے آیا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اسے لے کر اپنے کپڑے میں رکھ لیا۔ ثابت کہتے ہیں: ”ہم کہا کرتے تھے کہ یہ کربلا کی مٹی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2800]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 106، حدیث 2813»
حدیث نمبر: 3402
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ رَبَّهُ أَنْ يَزُورَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لَهُ، وَكَانَ فِي يَوْمِ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ، قَالَ: فَبَيْنَمَا هِيَ عَلَى الْبَابِ إِذْ جَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، فَاقْتَحَمَ، فَفَتَحَ الْبَابَ، فَدَخَلَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ، فَقَالَ الْمَلَكُ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، إِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي تَقْتُلُهُ فِيهِ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي قُتِلَ بِهِ، فَأَرَاهُ فَجَاءَ سَهْلَةٌ - أَوْ تُرَابٌ أَحْمَرُ - فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَتْهُ فِي ثَوْبِهَا.
قَالَ ثَابِتٌ : فَكُنَّا نَقُولُ: إِنَّهَا كَرْبَلَاءُ.
قَالَ ثَابِتٌ : فَكُنَّا نَقُولُ: إِنَّهَا كَرْبَلَاءُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بارش کے فرشتے نے اپنے رب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اجازت طلب کی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے اجازت عطا فرما دی۔ اس روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں باری تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ! دروازے کی نگرانی کرنا اور ہمارے پاس کسی کو داخل نہ ہونے دینا۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابھی وہ دروازے پر مامور تھیں کہ اچانک سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور تیزی سے بڑھ کر دروازہ کھولا اور اندر داخل ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے سینہ مبارک سے لگانے اور پیار کرنے لگے، تب فرشتے نے عرض کیا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ فرشتے نے کہا: یقیناً آپ کی امت انہیں عنقریب شہید کر دے گی، اور اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہ مقام دکھا دوں جہاں انہیں شہید کیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ اس پر فرشتے نے اس مقام کی مٹی سے ایک مٹھی بھری جہاں وہ شہید ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھا دی، وہ بھربھری مٹی یا سرخ مٹی تھی، جسے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے لے کر اپنے کپڑے کے پلو میں باندھ لیا۔ ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم یہ کہا کرتے تھے کہ وہ جگہ کربلا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3402]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13383، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6757/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3389»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13383، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6757/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3389»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6757
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ رَبَّهُ أَنْ يَزُورَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لَهُ، وَكَانَ فِي يَوْمِ أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ، احْفَظِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ. (فَبَيْنَا) هِيَ عَلَى الْبَابِ إِذْ جَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَاقْتَحَمَ فَفَتَحَ الْبَابَ فَدَخَلَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ فَقَالَ الْمَلَكُ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، إِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ الَّذِي تَقْتُلُهُ فِيهِ. قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي قُتِلَ (فِيهِ) فَأَرَاهُ فَجَاءَ بِسَهْلَةٍ - أَوْ تُرَابٍ أَحْمَرَ - فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَجَعَلَتْهُ فِي ثَوْبِهَا. قَالَ ثَابِتٌ: فَكُنَّا نَقُولُ أَنَّهَا كَرْبَلَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : وَلَفْظُهُ: "أَنَّ مَلَكَ الْقَطْرِ اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: امْلِكِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ.
قَالَ: وَجَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ لِيَدْخُلَ فَمَنَعَتْهُ، فَوَثَبَ، فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يَقْعُدُ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى مَنْكِبَيْهِ، وَعَلَى عَاتِقِهِ، قَالَ: فَقَالَ الْمَلَكُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ أُمَّتُكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أُرِيَكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ (بِهِ) فَضَرَبَ بِيَدِهِ، فَجَاءَ بِطِينَةٍ حَمْرَاءَ، فَأَخَذَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فَصَرَّتْهَا فِي خِمَارِهَا.
قَالَ ثَابِتٌ: فَبَلَغَنَا أَنَّهَا كَرْبَلَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : وَلَفْظُهُ: "أَنَّ مَلَكَ الْقَطْرِ اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ أَنْ يَأْتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: امْلِكِي عَلَيْنَا الْبَابَ لَا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ.
قَالَ: وَجَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ لِيَدْخُلَ فَمَنَعَتْهُ، فَوَثَبَ، فَدَخَلَ، فَجَعَلَ يَقْعُدُ عَلَى ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى مَنْكِبَيْهِ، وَعَلَى عَاتِقِهِ، قَالَ: فَقَالَ الْمَلَكُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُحِبُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ أُمَّتُكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أُرِيَكَ الْمَكَانَ الَّذِي يُقْتَلُ (بِهِ) فَضَرَبَ بِيَدِهِ، فَجَاءَ بِطِينَةٍ حَمْرَاءَ، فَأَخَذَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فَصَرَّتْهَا فِي خِمَارِهَا.
قَالَ ثَابِتٌ: فَبَلَغَنَا أَنَّهَا كَرْبَلَاءُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بارش کے فرشتے نے اپنے رب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اجازت طلب کی تو اسے اجازت مل گئی؛ وہ دن سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی باری کا تھا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ! دروازے کا پہرہ دو کہ ہمارے پاس کوئی اندر نہ آنے پائے۔“ سیدہ دروازے پر ہی تھیں کہ اسی دوران سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور زبردستی دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں گلے لگانے اور بوسے دینے لگے تو فرشتے نے دریافت کیا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ فرشتے نے کہا: آپ کی امت عنقریب انہیں قتل کر دے گی، اور اگر آپ چاہیں تو میں وہ جگہ آپ کو دکھا دوں جہاں انہیں قتل کیا جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، پھر فرشتے نے اس مقام سے جہاں انہیں شہید کیا جانا تھا ایک مٹھی خاک لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی، وہ سرخ رنگ کی ریت یا مٹی تھی جسے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے لے کر اپنے کپڑے میں محفوظ کر لیا؛ ثابت کہتے ہیں کہ ہم کہا کرتے تھے کہ وہ مقام کربلا ہے (اسے امام ابو یعلیٰ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے)۔ امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ بارش کے فرشتے نے اپنے رب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت چاہی تو اسے اجازت مل گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”ہمارے لیے دروازے کی حفاظت کرو کہ کوئی اندر داخل نہ ہونے پائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما اندر آنے کے لیے پہنچے تو سیدہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھل کر اندر چلے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشتِ مبارک اور کندھوں پر بیٹھنے لگے، فرشتے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: آپ کی امت انہیں عنقریب شہید کر دے گی، اور اگر آپ چاہیں تو میں وہ مقام آپ کو دکھا سکتا ہوں جہاں انہیں قتل کیا جائے گا، پھر اس نے اپنا ہاتھ زمین پر مارا اور وہاں کی سرخ مٹی لے آیا جسے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی اوڑھنی کے پلو میں باندھ لیا؛ ثابت کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ وہ مقام کربلا تھا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6757]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13383، 13127، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2813، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15110، 15111، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6742»
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه