الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
670. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف الفتنة التي يبتلي الله عباده بها عند خروج يأجوج ومأجوج-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس فتنے کی وصف جو اللہ اپنے بندوں کو یاجوج و ماجوج کے خروج پر آزمائے گا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6830 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 6830
مسند احمد: 11731
الفتح الربانی: 13026
المستدرک علی الصحیحین: 8714
الجامع الكامل: 16115
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2973
حدیث نمبر: 6830
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ الأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الظَّفَرِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " تُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ، كَمَا قَالَ اللَّهُ: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ سورة الأنبياء آية 96، وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ عَنْهُمْ إِِلَى مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيَضُمُّونَ إِِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ، وَيَشْرَبُونَ مِيَاهَ الأَرْضِ، حَتَّى إِِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَمُرُّ بِذَلِكَ النَّهْرِ، فَيَقُولُ: قَدْ كَانَ هَاهُنَا مَاءٌ مَرَّةً، حَتَّى إِِذَا لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ إِِلا فِي حِصْنٍ أَوْ مَدِينَةٍ، قَالَ قَائِلُهُمْ: هَؤُلاءِ أَهْلُ الأَرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ، بَقِيَ أَهْلُ السَّمَاءِ، قَالَ: ثُمَّ يَهُزُّ أَحَدُهُمْ حَرْبَتَهُ، ثُمَّ يَرْمِي بِهَا إِِلَى السَّمَاءِ، فَتَرْجِعُ إِِلَيْهِمْ مُخَضَّبَةً دَمًا، لِلْبَلاءِ وَالْفِتْنَةِ، فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ يَبْعَثُ اللَّهُ دُودًا فِي أَعْنَاقِهِمْ كَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِي يَخْرُجُ فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَيُصْبِحُونَ مَوْتَى حَتَّى لا يُسْمَعَ لَهُمْ حِسٌّ، فَيَقُولُ الْمُسْلِمُونَ: أَلا رَجُلٌ يَشْرِي لَنَا نَفْسَهُ، فَيَنْظُرُ مَا فَعَلَ هَؤُلاءِ الْعَدُوُّ، فَيَتَجَرَّدُ رَجُلٌ مِنْهُمْ لِذَلِكَ مُحْتَسِبًا لِنَفْسِهِ عَلَى أَنَّهُ مَقْتُولٌ، فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَيُنَادِي: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، أَلا أَبْشِرُوا، فَإِِنَّ اللَّهَ قَدْ كَفَاكُمْ عَدُوَّكُمْ، فَيَخْرُجُونَ عَنْ مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيُسَرِّحُونَ مَوَاشِيَهُمْ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا، تو وہ نکل کر لوگوں پر آئیں گے، جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [سورة الأنبياء: 96] ”اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے آئیں گے۔“ مسلمان ان سے بچنے کے لیے اپنے شہروں اور قلعوں کی طرف جائیں گے۔ اور اپنے مویشیوں کو اپنے ساتھ اکٹھا کر لیں گے، وہ (یعنی یاجوج و ماجوج) زمین کا سارا پانی پی جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے ایک شخص نہر کے پاس سے گزرے گا تو یہ کہے گا: کیا یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا؟ یہاں تک کہ لوگوں میں سے ہر شخص کسی قلعے یا شہر کے اندر ہو گا، ان میں سے ایک شخص یہ کہے گا: اہل زمین سے تو ہم فارغ ہو گئے ہیں اب آسمان والے رہ گئے ہیں۔ پھر ان میں سے ایک شخص اپنا نیزہ لہرا کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ خون آلود ہو کر ان کی طرف واپس آئے گا، یہ آزمائش اور فتنے کے طور پر ہو گا۔ وہ لوگ اب اسی حالت میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ اب ان کی گردنوں میں کیڑا پیدا کرے گا، جو «النَّغَف» ”اونٹوں اور بکریوں کی ناک میں پیدا ہونے والا کیڑا“ کی مانند ہو گا۔ وہ ان کی گردنوں میں نکلے گا، تو وہ لوگ صبح کے وقت مرے ہوئے ہوں گے، یہاں تک کہ ان کی کوئی آہٹ محسوس نہیں ہو گی۔ مسلمان یہ کہیں گے: کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو ہمارے لیے اپنی جان کا سودا کرے اور اس بات کا جائزہ لے کہ اس دشمن کا کیا بنا؟ تو ان میں سے ایک شخص اس کام کے لیے الگ ہو گا، وہ اپنے آپ کو اس بات کے لیے تیار کر لے گا کہ وہ قتل ہو جائے گا، پھر وہ ان لوگوں کو پائے گا کہ وہ تو مرے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہوئے ہیں، تو وہ پکار کر کہے گا: اے مسلمانوں کے گروہ! خبردار، تمہارے لیے خوش خبری ہے؛ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دشمن کے لیے تمہاری کفایت کر دی ہے، تو لوگ اپنے شہروں اور قلعوں سے نکل آئیں گے اور اپنے مویشیوں کو آزاد کر دیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6830]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6830، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2984، 8599، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4079، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11910، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1144، 1351» «رقم طبعة با وزير 6791»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (1793). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
حدیث نمبر: 11731
(حديث مرفوع) حدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، ثُمَّ الظَّفَرِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمأْجُوجُ، يَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ، كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ سورة الأنبياء آية 96، فَيَغْشَوْنَ الْأَرْضَ، وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ عَنْهُمْ إِلَى مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ، وَيَشْرَبُونَ مِيَاهَ الْأَرْضِ، حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَمُرُّ بِالنَّهَرِ فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهِ، حَتَّى يَتْرُكُوهُ يَبَسًا، حَتَّى إِنَّ مَنْ بَعْدَهُمْ لَيَمُرُّ بِذَلِكَ النَّهَرِ، فَيَقُولُ: قَدْ كَانَ هَاهُنَا مَاءٌ مَرَّةً، حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّاسِ إِلَّا أَحَدٌ فِي حِصْنٍ أَوْ مَدِينَةٍ، قَالَ قَائِلُهُمْ: هَؤُلَاءِ أَهْلُ الْأَرْضِ، قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ، بَقِيَ أَهْلُ السَّمَاءِ، قَالَ: ثُمَّ يَهُزُّ أَحَدُهُمْ حَرْبَتَهُ ثُمَّ يَرْمِي بِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَتَرْجِعُ مُخْتَضِبَةً دَمًا لِلْبَلَاءِ وَالْفِتْنَةِ، فَبَيْنَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ، إِذْ بَعَثَ اللَّهُ دُودًا فِي أَعْنَاقِهِمْ، كَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِي يَخْرُجُ فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَيُصْبِحُونَ مَوْتَى لَا يُسْمَعُ لَهُمْ حِسًّا، فَيَقُولُ الْمُسْلِمُونَ: أَلَا رَجُلٌ يَشْرِي نَفْسَهُ فَيَنْظُرَ مَا فَعَلَ هَذَا الْعَدُوُّ, قَالَ: فَيَتَجَرَّدُ رَجُلٌ مِنْهُمْ لِذَلِكَ مُحْتَسِبًا لِنَفْسِهِ، قَدْ أَظَنَّهَا عَلَى أَنَّهُ مَقْتُولٌ، فَيَنْزِلُ، فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَيُنَادِي: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، أَلَا أَبْشِرُوا، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ كَفَاكُمْ عَدُوَّكُمْ , فَيَخْرُجُونَ مِنْ مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيُسَرِّحُونَ مَوَاشِيَهُمْ، فَمَا يَكُونُ لَهَا رَعْيٌ إِلَّا لُحُومُهُمْ، فَتَشْكَرُ عَنْهُ كَأَحْسَنِ مَا تَشْكَرُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ النَّبَاتِ أَصَابَتْهُ قَطُّ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب یاجوج ماجوج کو کھول دیا جائے گا اور وہ لوگوں پر اس طرح خروج کریں گے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ ہر بلندی سے پھسلتے ہوئے محسوس ہوں گے تو وہ روئے زمین پر چھا جائیں گے اور مسلمان اپنے اپنے شہروں اور قلعوں میں سمٹ جائیں گے اور اپنے مویشیوں کو اپنے ساتھ سمیٹ لیں گے، یاجوج ماجوج زمین کا سارا پانی پی جائیں گے، حتیٰ کہ ان میں سے کچھ لوگ ایک نہر سے گذریں گے تو اس کا سارا پانی پی کر اسے خشک کردیں گے، پھر ان کے بعد ان ہی کے کچھ لوگ وہاں سے گذریں گے تو کہیں گے کہ کبھی یہاں بھی پانی ہوتا ہوگا۔ الغرض! جب روئے زمین پر کوئی انسان نہ بچے گا سوائے ان لوگوں کے جو قلعوں یا شہروں میں اپنے آپ کو محفوظ کرلیں گے تو ان میں سے ایک بولے گا کہ زمین والوں سے تو ہم نمٹ لئے اب آسمان والے رہ گئے، یہ کہہ کر وہ اپنے نیزے کو حرکت دے کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ نیزہ ان کے امتحان اور آزمائش کے لئے خون میں لت پت کر کے ان کی طرف واپس لوٹا دیا جائے گی اسی دوران اللہ ان کی گردنوں پر ٹڈی کی طرح ایک کیڑا مسلط کر دے گا جو ان کی گردنوں کے پاس نکل آئے گا اور بیک وقت وہ سارے مرجائیں گے اور اگلے دن ان کی کوئی آواز نہ سنائی دے گی، مسلمان آپس میں کہیں گے کہ کوئی ایسا آدمی ہے جو اپنی جان کی بازی لگا کر یہ دیکھ کر آئے کہ اس دشمن کا کیا بنا؟ چنانچہ آدمی ثواب کی نیت سے " یہ سمجھ کر وہ قتل ہوجائے گا " قلعے سے نیچے اترے گا تو دیکھے گا کہ وہ سب مرے پڑے ہیں اور ایک دوسرے کے اوپر ان کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، وہ اس وقت پکار کر کہے گا کہ اے گروہ مسلمین! تمہارے لئے خوشخبری ہے اللہ نے تمہارے دشمن سے تمہاری کفایت فرمالی، چنانچہ مسلمان اپنے شہروں اور قلعوں سے نکل آئیں گے، جب ان کے جانور چرنے کے لئے نکلیں گے تو ان کے لئے یاجوج ماجوج کا گوشت ہی چرنے کے لئے ہر طرف پھیلا ہوا ہوگا، جسے کھا کر وہ اتنے صحت مند اور فربہ ہوجائیں گے کہ کسی گھاس وغیرہ سے کبھی اتنے صحت مند نہ ہوئے ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11731]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 13026
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”يُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ يَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} فَيُغَشُّونَ الْأَرْضَ وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ عَنْهُمْ إِلَى مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ وَيَشْرَبُونَ مِيَاهَ الْأَرْضِ حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَمُرُّ بِالنَّهْرِ فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهِ حَتَّى يَتْرُكُوهُ يَبَسًا حَتَّى إِنَّ مَنْ بَعْدَهُمْ لَيَمُرُّ بِذَلِكَ النَّهْرِ فَيَقُولُ قَدْ كَانَ هَاهُنَا مَاءٌ مَرَّةً حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّاسِ إِلَّا أَحَدٌ فِي حِصْنٍ أَوْ مَدِينَةٍ قَالَ قَائِلُهُمْ هَؤُلَاءِ أَهْلُ الْأَرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ بَقِيَ أَهْلُ السَّمَاءِ قَالَ ثُمَّ يَهُزُّ أَحَدُهُمْ حَرْبَتَهُ ثُمَّ يَرْمِي بِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَتَرْجِعُ مُخْتَضِبَةً دَمًا لِلْبَلَاءِ وَالْفِتْنَةِ فَبَيْنَاهُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ بَعَثَ اللَّهُ دُودًا فِي أَعْنَاقِهِمْ كَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِي يَخْرُجُ فِي أَعْنَاقِهِمْ فَيُصْبِحُونَ مَوْتَى لَا يُسْمَعُ لَهُمْ حِسٌّ فَيَقُولُ الْمُسْلِمُونَ أَلَا رَجُلٌ يَشْرِي نَفْسَهُ فَيَنْظُرُ مَا فَعَلَ هَذَا الْعَدُوُّ قَالَ فَيَتَجَرَّدُ رَجُلٌ مِنْهُمْ لِذَلِكَ مُحْتَسِبًا لِنَفْسِهِ قَدْ أَظَنَّهَا عَلَى أَنَّهُ مَقْتُولٌ فَيَنْزِلُ فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فَيُنَادِي يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ أَلَا أَبْشِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ كَفَاكُمْ عَدُوَّكُمْ فَيَخْرُجُونَ مِنْ مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ وَيَسْرَحُونَ مَوَاشِيَهُمْ فَمَا يَكُونُ لَهَا رَعْيٌ إِلَّا لُحُومُهُمْ فَتَشْكَرُ عَنْهُ كَأَحْسَنِ مَا تَشْكَرُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ النَّبَاتِ أَصَابَتْهُ قَطُّ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بالآخر یاجوج ماجوج کے لیے دیوار کھول دی جائے گی اور وہ لوگوں کی طرف نکل آئیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ} (سورۂ انبیاء: ۹۶) (وہ ہر بلندی سے تیزی سے دوڑتے آئیں گے)، وہ زمین پر چھا جائیں گے، مسلمان ان کے شر اور فتنوں سے بچنے کے لیے اپنے شہروں اور قلعوں میں بند ہوجائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے، یاجوج ماجوج زمین سے اس قدر پانی پئیں گے کہ جب ان میں سے بعض افراد پانی کی نہرکے پاس سے گزریں گے، تو اس طرح پانی پی جائیں گے کہ نہر خشک ہو جائے گی، ان کے بعد گزرنے والے اس نہر کے بارے میں یہ کہیں گے کہ یہاں کبھی پانی ہوتا تھا،جب ہر آدمی اپنے قلعے یا شہر میں بند ہو جائے گا (اور زمین پر ان کا مکمل قبضہ ہو جائے گا تو) وہ یاجوج ماجوج میں سے ایک فرد کہے گا: ہم اہل زمین سے تو فارغ ہوگئے ہیں، البتہ آسمان والے باقی ہیں، پھر ان میں سے ایک اپنے نیزے کو حرکت دے کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ نیزہ ان کے امتحان و آزمائش کے لیے خون آلود ہو کر واپس گرے گا۔ (یہ دیکھ کر وہ کہیں گے کہ ہم آسمان والوں پر بھی غالب آ گئے ہیں)۔ وہ اسی قسم کی کیفیات میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں کیڑا پیدا کردے گا، جیسے ٹڈی دل کا لاروا ان کی گردنوں میں ہوتا ہے، اس وجہ سے وہ سارے اس طرح مر جائیں گے کہ ان کی حرکت تک بھی سنائی نہیں دے گی، مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کیا کوئی ایسا فرد ہے جو اپنے آپ کو قربان کرے اور یہ خبر لائے کہ یاجوج ماجوج کا کیا بنا ہے، ایک مسلمان دشمن کے حالات کو دیکھنے کے لیے اس خیال سے جائے گا کہ وہ وہاں قتل ہوجائے گا، لیکن جب وہ ان کے درمیان پہنچے گا تو دیکھے گا کہ وہ تو سب ایک دوسرے کے اوپر گرے مرے پڑے ہیں، وہ مسلمانوں کو آواز دے گا: مسلمانوں کی جماعت! خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ نے تمہارے دشمن کا صفایا کر دیا ہے، پھر مسلمان اپنے شہروں ور قلعوں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے مویشیوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیں گے، ان مویشیوں کی خوراک یاجوج ماجوج کا گوشت ہوگا، وہ اس سے پہلے کبھی گھاس کھا کھا کر اس قدر سیر نہیں ہوئے ہوں گے، جس قدر ان کا گوشت کھا کر سیر ہوں گے۔ [الفتح الربانی/ظهور يأجوج ومأجوج من علامات الساعة الكبرى/حدیث: 13026]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن ماجه: 4079، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11731 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11754»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 8714
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونسُ بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، حدثني عاصم بن عمر بن قَتادة الأنصاري ثم الظَّفَري، عن محمود بن لَبِيد - أخو بني عبدِ الأشهل - عن أبي سعيد الخُدْري قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"تُفتَحُ يأجوجُ ومأجوجُ يَخرُجون على الناس كما قال الله تعالى: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [الأنبياء: 96] ، فيَعِيثُون في الأرض، ويَنحازُ المسلمون إلى مَدائنِهم وحُصونِهم، ويَضُمُّون إليهم مواشيَهم، ويشربون مياهَ الأرض، حتى إنَّ بعضهم لَيَمرُّ بالنهر فيشربون ما فيه حتى يتركوه يابسًا، حتى إن مَن بعدَهم لَيَمُرُّ بذلك النهر فيقول: لقد كان هاهنا ماءٌ مرّةً، حتى إذا لم يَبْقَ من الناس أحدٌ إِلَّا أَخَذ في حصن أو مدينةٍ قال قائلهم: هؤلاءِ أهلُ الأرض قد فَرَغْنا منهم، بقيَ أهلُ السماء، قال: ثم يَهُزُّ أحدُهم حَرْبتَه ثم يَرمي بها إلى السماء، فتَرجِعُ مُخضَّبةً دمًا للبلاءِ والفِتنة، فبينما هم على ذلك بَعَثَ الله عليهم دُودًا في أعناقهم كالنَّغَفِ، فيخرجُ في أعناقهم، فيُصبِحون موتى لا يُسْمَعُ لهم حِسٌّ، فيقول المسلمون: ألا رجلٌ يَشْري لنا بنفسه فينظرُ ما فعل هذا العدوُّ، قال: ثم يتجرَّدُ رجلٌ منهم لذلك مُحتسِبًا بنفسه، فرابَطَها (3) على أنه مقتول، فيَنزِلُ فيَجدُهم موتى بعضُهم على بعض، فينادي: يا معشرَ المسلمين، أَبشِروا، فإنَّ الله قد كَفَاكم عدوَّكم، فيخرجون من مدائنِهم وحصونِهم، ويُسرِّحُون مواشيَهم، فما يكون لها رِعْيٌ إلَّا لحومُهم، فتَشكَرُ عنه كأحسنِ ما شَكِرَت عن شيءٍ من النَّبات أصابَتْه قطُّ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8504 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8504 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ لوگوں پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [سورة الأنبياء: 96] ”وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے۔“ پس وہ زمین میں فساد مچائیں گے اور مسلمان اپنے شہروں اور قلعوں میں پناہ گزین ہو جائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ (انہی قلعوں میں) جمع کر لیں گے، وہ زمین کا سارا پانی پی جائیں گے، یہاں تک کہ جب ان کا کوئی گروہ کسی نہر سے گزرے گا تو اس کا سارا پانی پی کر اسے بالکل خشک چھوڑ دیں گے، پھر ان کے بعد آنے والا گروہ وہاں سے گزرے گا تو کہے گا: یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا، یہاں تک کہ جب قلعوں یا شہروں میں محصور لوگوں کے سوا (زمین پر) کوئی باقی نہ رہے گا تو ان کا کہنے والا کہے گا: یہ زمین والے تو ختم ہو گئے جن سے ہم فارغ ہو چکے، اب آسمان والے باقی ہیں، پھر ان میں سے کوئی اپنا نیزہ لہرائے گا اور اسے آسمان کی طرف پھینکے گا، تو وہ آزمائش اور فتنے کے طور پر خون آلود ہو کر واپس آئے گا، وہ اسی حالت میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں «النَّغَفِ» ”کیڑے“ پیدا کر دے گا جو ان کی گردنوں سے نکلیں گے، پس وہ اس حال میں صبح کریں گے کہ سب کے سب مردہ پڑے ہوں گے اور ان کی کوئی آہٹ سنائی نہ دے گی، تب مسلمان کہیں گے: کیا کوئی ایسا شخص ہے جو اپنی جان اللہ کے لیے وقف کر کے (نیچے اترے اور) دیکھے کہ اس دشمن کا کیا انجام ہوا؟ پھر ان میں سے ایک شخص اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اور خود کو قتل کے لیے تیار کر کے نکلے گا، وہ نیچے اترے گا تو انہیں ایک دوسرے کے اوپر مردہ پڑا ہوا پائے گا، وہ پکار کر کہے گا: اے مسلمانو! تمہیں خوشخبری ہو، اللہ نے تمہارے دشمن کے مقابلے میں تمہاری کفایت فرمائی ہے، تب وہ اپنے شہروں اور قلعوں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے مویشی چرنے کے لیے چھوڑ دیں گے، تو ان مویشیوں کے لیے ان (یاجوج ماجوج) کے گوشت کے سوا کوئی چارہ نہ ہو گا، پس وہ اسے کھا کر اتنے موٹے ہو جائیں گے کہ کبھی کسی بہترین نباتات کو کھا کر بھی اتنے موٹے نہیں ہوئے ہوں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8714]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8714]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8714] [ترقيم الشركة 8607] [ترقيم العلميه 8504]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 16115
16115- عن أبي سعيد الخدري قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: يفتح يأجوج ومأجوج يخرجون على الناس كما قال الله عز وجل: مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ فيغشون الأرض، وينحاز المسلمون عنهم إلى مدائنهم وحصونهم، ويضمون إليهم مواشيهم، ويشربون مياه الأرض، حتى إن بعضهم ليمر بالنهر فيشربون ما فيه، حتى يتركوه يبسا، حتى إن من بعدهم ليمرّ بذلك النهر فيقول: قد كان هاهنا ماء مرة، حتى إذا لم يبق من الناس إلا أحد في حصن أو مدينة، قال قائلهم: هؤلاء أهل الأرض قد فرغنا منهم، بقي أهل السماء، قال: ثم يهزّ أحدهم حربته، ثم يرمي بها إلى السماء، فترجع مختضبة دما للبلاء والفتنة، فبينا هم على ذلك، إذ بعث الله دودا في أعناقهم كنغف الجراد الذي يخرج في أعناقهم، فيصبحون موتى، لا يسمع لهم حسا، فيقول المسلمون: ألا رجل يشري نفسه، فينظر ما فعل هذا العدو، قال: فيتجرد رجل منهم لذلك محتسبا لنفسه، قد أطنها على أنه مقتول، فينزل، فيجدهم موتى بعضهم على بعض، فينادي يا معشرالمسلمين، ألا أبشروا، فإن الله قد كفاكم عدوكم، فيخرجون من مدائنهم وحصونهم، ويسرحون مواشيهم، فما يكون لها رعي إلا لحومهم، فتشكر عنه كأحسن ما تشكر عن شيء من النبات أصابته قط.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (4079)، وأحمد (11731) والسياق له، وصحّحه ابن حبان (6830)، والحاكم (4/489) كلهم من طريق محمد بن إسحاق قال: حدثني عاصم بن عمر بن قتادة الأنصاري، عن محمود بن لبيد أحد بني عبد الأشهل، عن أبي سعيد الخدري فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2973
"تفتح يأجوج ومأجوج فيخرجون على الناس كما قال الله عز وجل: {مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} فيغشون الناس وينحاز المسلمون عنهم إلى مدائنهم وحصونهم ويضمون إليهم مواشيهم ويشربون مياه الأرض حتى إن بعضهم ليمر بالنهر فيشربون ما فيه حتى يتركوه يبسا حتى إن من يمر من بعدهم ليمر بذلك النهر فيقول: قد كان هاهنا ماء مرة حتى إذا لم يبق من الناس أحد إلا أحد في حصن أو مدينة قال قائلهم: هؤلاء أهل الأرض قد فرغنا منهم بقي أهل السماء! ثم يهز أحدهم حربته ثم يرمي بها إلى السماء فترجع إليه مختضبة دما للبلاء والفتنة فبينما هم على ذلك إذ بعث الله عز وجل دودا في أعناقهم كنغف الجراد الذي يخرج في أعناقه فيصبحون موتى لا يسمع لهم حس فيقول المسلمون: ألا رجل يشري لنا نفسه فينظر ما فعل هذا العدو؟ فيتجرد رجل منهم محتسبا نفسه قد أوطنها على أنه مقتول فينزل فيجدهم موتى بعضهم على بعض فينادي: يا معشر المسلمين ألا أبشروا إن الله عز وجل قد كفاكم عدوكم فيخرجون من مدائنهم وحصونهم ويسرحون مواشيهم فما يكون لهم مرعى إلا لحومهم فتشكر عنه كأحسن ما شكرت عن شيء من النبات أصابته قط"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ لوگوں پر اس طرح نکل پڑیں گے جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے﴾، وہ لوگوں پر چھا جائیں گے اور مسلمان ان سے بچ کر اپنے شہروں اور قلعوں میں پناہ لیں گے اور اپنے مویشیوں کو اپنے ساتھ سمیٹ لیں گے، اور وہ زمین کا پانی پی جائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی کسی نہر کے پاس سے گزرے گا تو اس کا سارا پانی پی جائے گا اور اسے خشک چھوڑ دے گا، یہاں تک کہ ان کے بعد گزرنے والا اس نہر کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا: یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ جب لوگوں میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا سوائے ایک آدھ کے جو کسی قلعے یا شہر میں ہو گا، تو ان کا سردار کہے گا: یہ تو زمین والے تھے، ہم ان سے فارغ ہو چکے، اب آسمان والے باقی ہیں! پھر ان میں سے ایک اپنا نیزہ ہلا کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ خون میں لتھڑا ہوا واپس آئے گا، یہ ایک آزمائش اور فتنہ ہو گا۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ عزوجل ان کی گردنوں میں ٹڈی کی گردن میں پیدا ہونے والے کیڑے کی طرح کیڑے بھیج دے گا، تو وہ صبح مردہ پڑے ہوں گے، ان کی کوئی آواز سنائی نہیں دے گی۔ مسلمان کہیں گے: کیا کوئی ایسا آدمی ہے جو اپنی جان کا سودا کرے اور دیکھے کہ اس دشمن نے کیا کیا؟ تو ان میں سے ایک آدمی اجر کی نیت سے، اپنے آپ کو مقتول سمجھتے ہوئے نکلے گا اور نیچے اترے گا تو انہیں مردہ پائے گا، ایک دوسرے پر گرے ہوئے، تو وہ پکارے گا: اے مسلمانو! خوشخبری ہو، اللہ عزوجل نے تمہارے دشمن کا کام تمام کر دیا ہے۔ پھر وہ اپنے شہروں اور قلعوں سے نکلیں گے اور اپنے مویشی چھوڑ دیں گے، تو ان کے لیے چراگاہ کے سوا کچھ نہیں ہو گا سوائے ان کی لاشوں کے، تو وہ اس سے اتنے ہی موٹے تازے ہوں گے جتنے کسی بھی سبزے سے کبھی ہوئے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2973]
”یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ لوگوں پر اس طرح نکل پڑیں گے جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے﴾، وہ لوگوں پر چھا جائیں گے اور مسلمان ان سے بچ کر اپنے شہروں اور قلعوں میں پناہ لیں گے اور اپنے مویشیوں کو اپنے ساتھ سمیٹ لیں گے، اور وہ زمین کا پانی پی جائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی کسی نہر کے پاس سے گزرے گا تو اس کا سارا پانی پی جائے گا اور اسے خشک چھوڑ دے گا، یہاں تک کہ ان کے بعد گزرنے والا اس نہر کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا: یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ جب لوگوں میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا سوائے ایک آدھ کے جو کسی قلعے یا شہر میں ہو گا، تو ان کا سردار کہے گا: یہ تو زمین والے تھے، ہم ان سے فارغ ہو چکے، اب آسمان والے باقی ہیں! پھر ان میں سے ایک اپنا نیزہ ہلا کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ خون میں لتھڑا ہوا واپس آئے گا، یہ ایک آزمائش اور فتنہ ہو گا۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ عزوجل ان کی گردنوں میں ٹڈی کی گردن میں پیدا ہونے والے کیڑے کی طرح کیڑے بھیج دے گا، تو وہ صبح مردہ پڑے ہوں گے، ان کی کوئی آواز سنائی نہیں دے گی۔ مسلمان کہیں گے: کیا کوئی ایسا آدمی ہے جو اپنی جان کا سودا کرے اور دیکھے کہ اس دشمن نے کیا کیا؟ تو ان میں سے ایک آدمی اجر کی نیت سے، اپنے آپ کو مقتول سمجھتے ہوئے نکلے گا اور نیچے اترے گا تو انہیں مردہ پائے گا، ایک دوسرے پر گرے ہوئے، تو وہ پکارے گا: اے مسلمانو! خوشخبری ہو، اللہ عزوجل نے تمہارے دشمن کا کام تمام کر دیا ہے۔ پھر وہ اپنے شہروں اور قلعوں سے نکلیں گے اور اپنے مویشی چھوڑ دیں گے، تو ان کے لیے چراگاہ کے سوا کچھ نہیں ہو گا سوائے ان کی لاشوں کے، تو وہ اس سے اتنے ہی موٹے تازے ہوں گے جتنے کسی بھی سبزے سے کبھی ہوئے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2973]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم هـ حب ك] عن أبي سعيد. الصحيحة 1793.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 1144
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «يَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَخْرُجُ كَمَا قَالَ اللهُ» : مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ قَالَ: فَيَغْمُرُونَ الْأَرْضَ، فَيَنْحَازُ عَنْهُمُ الْمُسْلِمُونَ حَتَّى تَصِيرَ بَقِيَّةُ الْمُسْلِمِينَ فِي مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ، حَتَّى إِنَّ أَوَّلَهُمْ لَيَمُرُّونَ بِالنَّهَرِ فَيَشْرَبُونَهُ حَتَّى مَا يَذَرُونَ فِيهِ شَيْئًا، فَيَمُرُّ أَخِيرُهُمْ عَلَى إِثْرِهِمْ، فَيَقُولُ قَائِلُهُمْ: لَقَدْ كَانَ هَاهُنَا مَاءٌ مَرَّةً، ثُمَّ يَظْهَرُونَ عَلَى الْأَرْضِ، وَيَقُولُ قَائِلُهُمْ: هَؤُلَاءِ أَهْلُ الْأَرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ، نُنَازِلُ أَهْلَ السَّمَاءِ، حَتَّى إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيَهُزُّ حَرْبَتَهُ ثُمَّ يَقْذِفُ بِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَتَرْجِعُ مُتَخَضِّبَةً بِالدِّمَاءِ. فَيَقُولُونَ: قَدْ قَتَلْنَا أَهْلَ السَّمَاءِ. فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ بَعَثَ إِلَيْهِمْ دَوَابًّا كَنَغَفِ الْجَرَادِ، فَيَأْخُذُ بِأَعْنَاقِهِمْ فَيَمُوتُونَ مَوْتَ الْجَرَادِ يَرْكَبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، فَيُصْبِحُ الْمُسْلِمُونَ وَلَا يَسْمَعُونَ لَهُمْ حِسًّا، فَيَقُولُونَ: مَنْ يَشْتَرِي نَفْسَهُ يَنْظُرُ مَا فَعَلُوا؟ فَيَقُولُ رَجُلٌ مِنْهُمْ، وَقَدْ وَطَّنَ نَفْسَهُ عَلَى أَنَّهُمْ يَقْتُلُونَهُ، فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى، فَيُنَادِيهِمْ: أَلَا فَأَبْشِرُوا فَقَدْ أَهْلَكَ اللهُ عَدُوَّكُمْ، فَيَخْرُجُ النَّاسُ وَيُخَلُّونَ سَبِيلَ مَوَاشِيهِمْ، فَمَا يَكُونُ لَهَا رَعْيٌ إِلَّا لُحُومَهُمْ، فَتَشْكَرُ عَنْهَا كَأَحْسَنِ مَا شَكِرَتْ عَنْ نَبَاتٍ أَصَابَتْهُ قَطُّ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج وماجوج کا خروج ہوگا اور وہ ٹھیک اسی طرح (تیزی سے) نکلیں گے جیسے اللہ سبحانہ و تعالی نے فرمایا ہے: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ یعنی ”وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے اتریں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”پھر وہ پوری زمین پر چھا جائیں گے اور مسلمان ان کے خوف سے سمٹ کر اپنے شہروں اور قلعوں میں پناہ گزین ہو جائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ ہی محفوظ کر لیں گے۔ یاجوج وماجوج کا پہلا ریلا جب کسی دریا سے گزرے گا تو وہ اسے پی کر خشک کر دیں گے یہاں تک کہ وہاں کچھ بھی باقی نہیں بچے گا، پھر جب ان کا پچھلا گروہ وہاں سے گزرے گا تو وہ (خشک زمین دیکھ کر) کہے گا کہ کسی زمانے میں یہاں پانی ہوا کرتا تھا۔ پھر وہ زمین پر پوری طرح غالب آ جائیں گے اور ان کا کہنے والا کہے گا کہ یہ زمین کے رہنے والے تھے جن سے ہم فارغ ہو چکے، اب ہم آسمان والوں سے مقابلہ کریں گے، حتیٰ کہ ان میں سے کوئی اپنا نیزہ لہرا کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ خون سے لت پت ہو کر واپس آئے گا، جس پر وہ (بطور فتنہ) کہیں گے کہ ہم نے آسمان والوں کو بھی قتل کر دیا ہے۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان پر ٹڈی کی ناک کے کیڑوں کی طرح کے جانور (وباء) بھیجے گا جو ان کی گردنوں کو جکڑ لیں گے اور وہ ٹڈیوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ڈھیر ہو کر مر جائیں گے۔ جب صبح ہوگی تو مسلمانوں کو ان کی طرف سے کوئی آہٹ سنائی نہیں دے گی، جس پر وہ کہیں گے کہ کون ہے جو اپنی جان کا سودا کر کے (یعنی جان ہتھیلی پر رکھ کر) یہ دیکھ کر آئے کہ انہوں نے کیا کیا؟ چنانچہ ان میں سے ایک شخص اپنی جان کی قربانی کا یقین کر کے نکلے گا مگر وہ انہیں مردہ پائے گا، تو وہ پکار کر کہے گا: اے لوگو! خوش ہو جاؤ، یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمہارے دشمن کو ہلاک کر دیا ہے۔ پھر لوگ باہر نکل آئیں گے اور اپنے چوپایوں کو چھوڑ دیں گے، لیکن ان کے پاس ان کے گوشت کے سوا چرنے کو کچھ نہ ہوگا، چنانچہ وہ (مویشی) اسے کھا کر اس قدر فربہ اور موٹے تازہ ہو جائیں گے کہ کبھی بہترین نباتات چر کر بھی اتنے زیادہ فربہ نہیں ہوئے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1144]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4079، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11323، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3020، 8551، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1139»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4079، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11323، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3020، 8551، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1139»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1351
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، ثُمَّ الظَّفَرِيُّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «يُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ عَلَى النَّاسِ، كَمَا قَالَ اللهُ: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، فَيَغْشَوْنَ النَّاسَ، وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ عَنْهُمْ إِلَى مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ، وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ، وَيَشْرَبُونَ مِيَاهَ الْأَرْضِ حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَمُرُّ بِالنَّهَرِ فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهِ حَتَّى يَتْرَكُوا يَبَسًا، حَتَّى إِنَّ مَنْ بَعْدَهُمْ لَيَمُرُّ بِذَلِكَ النَّهَرِ، فَيَقُولُ: قَدْ كَانَ هَاهُنَا مَاءٌ مَرَّةً، حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّاسِ إِلَّا أَحَدٌ فِي حِصْنٍ أَوْ مَدِينَةٍ قَالَ قَائِلُهُمْ: هَؤُلَاءِ أَهْلُ الْأَرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ، بَقِيَ أَهْلُ السَّمَاءِ، قَالَ: ثُمَّ يَهُزُّ أَحَدُهُمْ حَرْبَتَهُ، ثُمَّ يَرْمِي بِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَتَرْجِعُ إِلَيْهِ مُتَخَضِّبَةً دَمًا ؛ لِلْبَلَاءِ وَالْفِتْنَةِ، فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ بَعَثَ اللهُ دُودًا فِي أَعْنَاقِهِمْ كَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِي يَخْرُجُ فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَيُصْبِحُونَ مَوْتَى لَا يُسْمَعُ لَهُمْ حِسٌّ، فَيَقُولُ الْمُسْلِمُونَ: أَلَا رَجُلٌ يَشْتَرِي لَنَا نَفْسَهُ فَيَنْظُرَ مَا فَعَلَ هَؤُلَاءِ الْعَدُوُّ؟ قَالَ: فَتَجَرَّدَ رَجُلٌ مِنْهُمْ لِذَلِكَ مُحْتَسِبًا لِنَفْسِهِ قَدْ أَطَابَهَا عَلَى أَنَّهُ مَقْتُولٌ، فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَيُنَادِي: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ أَلَا أَبْشِرُوا، فَإِنَّ اللهَ قَدْ كَفَاكُمْ عَدُوَّكُمْ. فَيَخْرُجُونَ مِنْ مَدَائِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ وَيُسَرِّحُونَ مَوَاشِيَهُمْ، فَلَا يَكُونُ لَهَا رَعْيٌ إِلَّا لُحُومَهُمْ، فَتَشْكَرُ كَأَحْسَنِ مَا شَكِرَتْ عَنْ شَيْءٍ مِنَ النَّبَاتِ أَصَابَتْهُ قَطُّ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یاجوج و ماجوج لوگوں پر (دیوار ٹوٹنے کے بعد) چھوڑ دیے جائیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ ”اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نیچے اتریں گے“، پس وہ لوگوں پر غالب آ جائیں گے اور مسلمان ان کے خوف سے اپنے شہروں اور قلعوں میں محصور ہو جائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ (محفوظ مقامات پر) جمع کر لیں گے۔ وہ زمین کا پانی پی جائیں گے، یہاں تک کہ ان کی ایک جماعت کسی نہر پر سے گزرے گی تو وہ اس کا سارا پانی پی کر اسے خشک کر دیں گے، پھر ان کے بعد آنے والے وہاں سے گزریں گے تو کہیں گے کہ کبھی یہاں پانی ہوا کرتا تھا۔ جب زمین پر قلعہ بند لوگوں کے علاوہ کوئی (مقابل) باقی نہ رہے گا تو ان (یاجوج ماجوج) کا کہنے والا کہے گا: یہ زمین والے تو ختم ہو گئے، اب آسمان والے باقی رہ گئے ہیں۔ پھر ان میں سے کوئی اپنا نیزہ لہرائے گا اور اسے آسمان کی طرف پھینکے گا، تو وہ آزمائش اور فتنے کے طور پر خون سے لت پت ہو کر واپس آئے گا۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایک کیڑا (نغف) پیدا کر دے گا جیسا کہ ٹڈی کی گردن میں کیڑا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ سب ایک ساتھ ہلاک ہو جائیں گے اور ان کی کوئی آہٹ سنائی نہ دے گی۔ تب مسلمان کہیں گے: کیا کوئی ایسا مردِ مجاہد ہے جو اپنی جان کی بازی لگا کر ہمارے لیے یہ دیکھ آئے کہ دشمن کس حال میں ہے؟ چنانچہ ان میں سے ایک شخص اللہ سے اجر کی امید پر اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے پختہ ارادے کے ساتھ نکلے گا، وہ دیکھے گا کہ وہ سب کے سب ایک دوسرے پر مردہ پڑے ہوئے ہیں۔ تب وہ آواز لگائے گا: اے گروہِ مسلمین! بشارت ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے مقابلے میں تمہارے لیے کافی ہو گیا ہے۔ چنانچہ لوگ اپنے شہروں اور قلعوں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے چوپایوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیں گے، لیکن ان مویشیوں کے لیے ان کے گوشت کے سوا کوئی چارہ نہ ہو گا، پس وہ مویشی (وہ گوشت کھا کر) اس طرح موٹے تازہ ہو جائیں گے جیسے وہ کبھی بہترین سبزہ کھا کر بھی نہیں ہوئے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى الكلام عليه (برقم 1144)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4079، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11323، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3020، 8551، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1346»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى الكلام عليه (برقم 1144)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4079، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11323، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3020، 8551، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1346»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح