🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
298. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر السبب الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم هذا القول-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس وجہ کا جس کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7159 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 7159
مسند احمد: 12482
الفتح الربانی: 11903
المستدرک علی الصحیحین: 2225
الجامع الكامل: 4053، 10333
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15791
المعجم الکبیر للطبرانی: 18967
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7967
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7159
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلانٍ نَخْلَةً، وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا، فَمُرْهُ يُعْطِينِي أُقِيمُ بِهَا حَائِطِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ"، فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي، فَفَعَلَ، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي، وَقَدْ أَعْطَيْتُكُهَا، فَاجْعَلْهَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ مِنْ عِذْقٍ دَوَّاحٍ لأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ" ، مِرَارًا، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ، فَقَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ السِّعْرُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں شخص کا کھجور کا درخت ہے، اس کے ذریعے میں اپنی دیوار کو کھڑا کرنا چاہتا ہوں، آپ اسے ہدایت کیجیے کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اس کے ذریعے اپنی دیوار کو کھڑا کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کھجور کے درخت کے عوض تم یہ اسے دے دو۔“ اس نے یہ بات تسلیم نہیں کی، تو ابودحداح رضی اللہ عنہ اس کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم اپنا کھجور کا درخت میرے باغ کے عوض میں مجھے فروخت کر دو، اس نے ایسا کر لیا۔ پھر سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے کھجور کا وہ درخت اپنے باغ کے عوض میں خرید لیا ہے، وہ میں آپ کی نذر کرتا ہوں، آپ وہ اسے دے دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابودحداح کے لیے جنت میں کتنے ہی کھجوروں کے خوشے موجود ہیں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی۔ پھر ابودحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے ام دحداح! تم اپنے باغ سے نکل جاؤ کیونکہ میں نے اسے جنت میں ایک درخت کے عوض میں فروخت کر دیا ہے، تو اس خاتون نے کہا: یہ منافع کا سودا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7159]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7159، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1676، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2207، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12677، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1334» «رقم طبعة با وزير 7115»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2963). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12482
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً، وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا، فَأْمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ" فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي، فَفَعَلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي، قَالَ: فَاجْعَلْهَا لَهُ، فَقَدْ أَعْطَيْتُكَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَمْ مِنْ عَذْقٍ رَدَاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ"، قَالَهَا: مِرَارًا، قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ، اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ، فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ، أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں آدمی کا کھجور کا ایک درخت ہے، میں اس سے اپنے باغ کی دیوار درست کرنا چاہتا ہوں، آپ اسے حکم دیجئے کہ وہ مجھے یہ درخت دے دے تاکہ میں اپنی دیوار درست کرلوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے متعلقہ آدمی سے کہہ دیا کہ جنت میں ایک درخت کے بدلے تم اسے یہ درخت دے دو، لیکن اس نے انکار کردیا، حضرت ابوالدحداح رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا تو وہ اس کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ اپنا درخت میرے باغ کے عوض فروخت کردو، اس نے بیچ دیا، وہ اسے خریدنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے وہ درخت اپنے باغ کے بدلے خرید لیا ہے، آپ یہ اس شخص کو دے دیجئے، کہ میں نے یہ درخت آپ کو دے دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر کئی مرتبہ فرمایا کہ ابوالدحداح کے لئے جنت میں کتنے بہترین گھچے ہیں، اس کے بعد وہ اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور اس سے فرمایا کہ اے ام دحداح! اس باغ سے نکل چلو کہ میں نے اسے جنت کے ایک درخت کے عوض فروخت کردیا ہے، ان کی بیوی نے کہا کہ کامیاب تجارت کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12482]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر قوله صلي الله علیه وسلم: "كم من عذق....." في حدیث جابر بن سمرة عند مسلم : 965
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11903
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا فَأْمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ“ فَأَبَى فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَالَ بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي فَفَعَلَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي قَالَ فَاجْعَلْهَا لَهُ فَقَدْ أَعْطَيْتُكَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”كَمْ مِنْ عَذْقٍ رَاحَ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ“ قَالَهَا مِرَارًا قَالَ فَأَتَى امْرَأَتَهُ فَقَالَ يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ فَقَالَتْ رَبِحَ الْبَيْعُ أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی کا کھجور کا ایک درخت ہے، میں اس درخت کا ضرورت مند ہوں تاکہ اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار کو سیدھا کر سکوں، آپ اسے حکم دیں کہ وہ یہ درخت مجھے دے دے اور میں اپنے باغ کی دیوار کو مضبوط کر لوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم یہ درخت اسے دے دو، اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں ایک درخت لے دوں گا۔ اس نے اس بات سے انکار کیا۔ یہ بات سن کر سیدنا ابو دحداح رضی اللہ عنہ نے آکر اس آدمی سے کہا کہ میرے پورے باغ کے عوض تم یہ ایک کھجور مجھے فروخت کر دو، اس نے ایسے ہی کیا، پھر سیدنا ابو دحداح رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ ایک کھجور اپنے پورے باغ کے عوض خریدلی ہے، آپ یہ کھجور اس ضرورت مند کو دے دیں، میں کھجور کا یہ درخت آپ کے حوالے کر چکا ہوں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کھجور کے کتنے ہی خوشے ابو دحداح رضی اللہ عنہ کے لیے لٹک رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات متعدد مرتبہ دہرائی، ابو دحداح رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کے پاس آکر اس سے کہا: اے ام وحداح! باغ سے باہر نکل آؤ، میں نے یہ باغ جنت کی ایک کھجور کے عوض فروخت کر دیا ہے۔ اس نے کہا: آپ نے تو بڑے فائدے والا سودا کیا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11903]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، اخرجه ابن حبان: 7159، والطبراني: 22/ 763، والحاكم: 2/ 20، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12482 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12510»
وضاحت: فوائد: … یہ سیدنا ابو دحداح رضی اللہ عنہ کی کمال رغبت ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سفارش کی تکمیل اور جنت کے حصول کا راز مضمر ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے صلہ بھی ان کی رغبت سے کوئی گنا بڑھ کر ملا۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2225
أخبرنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي وصالح بن محمد بن حبيب الحافظ، قالا: حدثنا أبو نصر عبد الملك بن عبد العزيز التمّار، حدثنا حماد بن سَلَمة، حدثنا ثابت البُنَاني، عن أنس بن مالك: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، إنَّ لفلانٍ نخلةً وأنا أُقِيمُ حائطي بها، فمُرْه أن يُعطِيَني أُقيمُ حائطي بها، فقال له النبيُّ ﷺ:"أعطِها إياهُ بنخلةٍ في الجنة" فأبى، وأتاهُ أبو الدَّحْداح، فقال: بِعْني نخلَك (1) بحائطي، قال: ففعل، قال: فأتى النبيَّ ﷺ، فقال: يا رسول الله، إني قد ابتَعْتُ النخلةَ بحائطي، فجَعَلَها له، فقال النبي ﷺ:"كم مِن عِذْقٍ رَدَاحٍ لأبي الدَّحْداح في الجنة" مِرارًا، فأتى امرأتَه، فقال: يا أمَّ الدَّحْداح، اخرُجي من الحائط، فإنه بعتُه بنخلةٍ في الجنة، فقالت: قد ربحتَ البيعَ؛ أو كلمةً نحوها (2) .
هذا حديثٌ صحيح على شرط مسلم. وله شاهدٌ من حديث جابر بن عبد الله الأنصاري:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2194 - على شرط مسلم وشاهده ثم ذكر حديث رقم 1295
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں شخص کی ایک کھجور (کا درخت میرے باغ میں) ہے اور میں اس کی وجہ سے اپنی دیوار سیدھی نہیں کر پا رہا، آپ اسے حکم دیں کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اپنی دیوار مکمل کر لوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”یہ اسے دے دو، اس کے بدلے تمہیں جنت میں ایک درخت ملے گا“، مگر اس نے انکار کر دیا، پھر ابودحداح رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے اور کہا: اپنا یہ درخت میرے پورے باغ کے بدلے میرے ہاتھ بیچ دو، اس نے سودا کر لیا، ابودحداح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ درخت اپنے باغ کے بدلے خرید لیا ہے، آپ وہ اسے (سائل کو) دے دیں، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی بار فرمایا: ”ابودحداح کے لیے جنت میں کھجور کے کتنے ہی پھلوں سے لدے ہوئے بڑے خوشے ہیں“، پھر وہ اپنی اہلیہ کے پاس آئے اور کہا: اے ام دحداح! اس باغ سے نکل آؤ، میں نے اسے جنت کے ایک درخت کے بدلے بیچ دیا ہے، انہوں نے کہا: آپ نے بڑے نفع کا سودا کیا ہے (یا اسی طرح کے کلمات کہے)۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2225]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،ثابت البُناني: هو ابن أسْلَم.» [ترقيم الرساله 2225] [ترقيم الشركة 2207] [ترقيم العلميه 2194]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4053
4053. عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَجُلا قَالَ يَا رَسُولَ الله،ِ إِنَّ لِفُلانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا فَأْمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الجَنَّةِ. فَأَبَى فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَال: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي فَفَعَلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَال: يَا رَسُولَ الله، إِنِّي قَدْ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي. قَال: فَاجْعَلْهَا لَهُ، فَقَدْ أَعْطَيْتُكَهَا. فَقَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: كَمْ مِنْ عَذْقٍ رَداحَ لأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الجَنَّةِ!. - قَالَهَا مِرَارًا - قَال: فَأَتَى امْرَأَتَهُ فَقَال: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنْ الحَائِطِ فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الجَنَّةِ. فَقَالَت: رَبِحَ الْبَيْعُ! أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (12482)، والطبرانيّ في الكبير (22/762) وصحّحه ابن حبان (7159)، والحاكم (2/20) كلّهم من حديث حماد بن سلمة، عن ثابت، عن أنس، فذكره. واللّفظ لأحمد.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10333
10333- عن أنس أن رجلا قال: يا رسول الله، إن لفلان نخلة وأنا أقيم حائطي بها، فأمُرْه أن يعطيني حتى أُقيم حائطي بها، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: أعطها إياه بنخلة في الجنة.فأبى، فاتاه أبو الدحداح فقال: بِعْنِي نخلتك بحائطي، ففعل، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إني قد ابتعت النخلة بحائطي قال: فاجعلها له، فقد أعطيتكها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كم مِن عِذق رَداحٍ لأبي الدحداح في الجنة.- قالها مرارا - قال: فأتى امرأته فقال: يا أم الدحداح، اخرُجي من الحائط فإني قد بعته بنخلةٍ في الجنة، قالت: ربح البيع، أو كلمة تشبهها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (12482)، والطبراني في الكبير (22/300-301)، وصحّحه ابن حبان (7159) والحاكم (2/20) كلهم من طرق عن حماد بن سلمة، عن ثابت، عن أنس فذكره.وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15791
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا [ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا ] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ". فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتِكَ بِحَائِطِي، قَالَ [فَفَعَلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي قَالَ ] : فَاجْعَلْهَا لَهُ فَقَدَ أَعْطَيْتُكَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَمْ مِنْ عِذْقٍ رَدَّاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ" [ فِي الْجَنَّةِ ] . قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا. قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ، اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ ; فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ - أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا کھجور کا ایک درخت ہے اور میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کرنا چاہتا ہوں، تو آپ اس شخص کو یہ حکم دیں کہ وہ مجھے وہ درخت دیدے، تاکہ میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کر سکوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم جنت میں کھجور کے ایک درخت کے عوض میں وہ درخت اسے دے دو! اس شخص نے انکار کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اس شخص کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: تم اپنا وہ درخت میرے باغ کے عوض میں مجھے فروخت کر دو! تو اس نے ایسا کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے باغ کے عوض میں وہ درخت خرید لیا ہے، تو آپ وہ درخت اس متعلقہ شخص کو دے دیں، وہ میں نے آپ کی نذر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ابودحداح کے کتنے ہی کھجوروں کے وزنی گچھے ہیں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اسے اُم دحداح! اس باغ سے باہر آ جاؤ! کیونکہ میں نے جنت میں موجود کھجور کے ایک درخت کے عوض میں اسے فروخت کر دیا ہے، تو اس خاتون نے کہا: یہ کامیابی کا سودا ہے، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا:۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/22) اخرجه احمد فى المسند (146/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2241، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1676، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7967»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18967
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا فَأْمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي إِيَّاهَا حَتَّى أُقِيمَ بِهَا حَائِطِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ فَأَبَى فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ الرَّجُلَ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي، فَفَعَلَ، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ " إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي، فَاجْعَلْهَا لَهُ وَقَدْ أَعْطَيْتُكَهَا " فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ عِذْقٍ رَدَاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ، مِرَارًا "، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ فَقَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا ایک کھجور کا درخت ہے اور میں اسی سے اپنے باغ کی چار دیواری مکمل کرتا ہوں، آپ اسے حکم دیں کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اپنی چار دیواری مکمل کر لوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دے دو، بدلے میں جنت میں ایک کھجور کا درخت ملے گا۔“ اس نے انکار کر دیا۔ تو ابودحداح اس آدمی کے پاس گئے اور کہا: اپنا کھجور کا درخت مجھے میرے باغ کے بدلے بیچ دو، اس نے ایسا ہی کیا۔ پھر ابودحداح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے وہ کھجور کا درخت اپنے باغ کے بدلے خرید لیا ہے، اسے اس پہلے شخص کے لیے کر دیجیے، میں نے یہ آپ کو دے دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابودحداح کے لیے (جنت میں) کتنی ہی لدی ہوئی کھجور کی شاخیں ہیں!“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی بار دہرائی۔ پھر ابودحداح اپنی بیوی کے پاس گئے اور کہا: اے ام الدحداح! باغ سے نکل جاؤ، میں نے اسے جنت کی ایک کھجور کے بدلے بیچ دیا ہے۔ اس نے کہا: سودا نفع بخش رہا! - یا اس جیسا کوئی جملہ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18967]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 300، حدیث 763»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7967
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً، وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا، فَاأْمُرْهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي، فَأَجْعَلُهَا لَهُ، وَقَدْ أَعْطَيْتُكَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمْ مِنْ عِذْقٍ رَدَاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ قَالَهَا مِرَارًا فَأَتَى امْرَأَتَهُ فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ - أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَرُوَاتُهُمَا ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ وَتَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ إِفْشَاءِ السَّلَامِ، وَآخَرُ فِي مَنْقَبَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں شخص کا کھجور کا ایک درخت (میری دیوار کے راستے میں) ہے جس کی وجہ سے میں اپنی دیوار سیدھی نہیں کر پا رہا، پس آپ اسے حکم دیں کہ وہ اسے مجھے دے دے تاکہ میں اپنی دیوار مکمل کر سکوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (درخت کے مالک) سے فرمایا: ”تم یہ درخت اسے دے دو، تمہیں اس کے بدلے جنت میں کھجور کا ایک درخت ملے گا“، مگر اس نے انکار کر دیا، تب سیدنا ابو الدحداح رضی اللہ عنہ اس شخص کے پاس آئے اور کہا: ”تم اپنا یہ ایک درخت میرے پورے باغ کے بدلے مجھے بیچ دو“، (سودا ہونے کے بعد) انہوں نے وہ درخت لے کر اس ضرورت مند شخص کو دے دیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا ارشاد فرمایا: ”ابو الدحداح کے لیے جنت میں کھجور کے کتنے ہی بوجھل اور پھلوں سے لدے ہوئے خوشے ہیں!“، پھر سیدنا ابو الدحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس آئے اور پکارا: ”اے ام الدحداح (رضی اللہ عنہا)! اس باغ سے باہر نکل آؤ کیونکہ میں نے اسے جنت کے ایک درخت کے بدلے فروخت کر دیا ہے“، تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ تجارت تو نہایت نفع بخش رہی“ یا اسی سے ملتا جلتا کوئی کلمہ کہا۔ اس حدیث کو امام احمد بن منیع اور عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور ان کے راوی ثقہ ہیں، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو کتاب الادب کے باب افشاء السلام میں گزر چکا ہے، اور ایک دوسرا شاہد سیدنا ابو الدحداح رضی اللہ عنہ کے مناقب میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7967]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2241، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15791، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1676»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں