🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَى لَأْوَائِهِنَّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ
جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی تنگی و سختی پر صبر کرے، اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7534 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7534، 195
مسند احمد: 12018، 13467
الفتح الربانی: 9435
الجامع الكامل: 11406، 13082
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17609، 18552
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3747
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7534
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدّثنا مُسدَّد، حدّثنا المُعتمِر، قال: سمعتُ حميدًا يُحدِّث عن أنس قال: مرَّ النبيُّ ﷺ بأُناسٍ من أصحابه وصبيٌّ بين ظهرانَي الطريق، فلما رأت أُمُّه الدوابَّ، خَشِيَتْ على ابنها أن يُوطأَ، فسَعَتْ والهةً، فقالت: ابني ابني، فاحتمَلَتْ ابنَها، فقال القومُ: يا نبيَّ الله، ما كانت هذه لِتُلقيَ ابنها في النار، فقال رسول الله ﷺ:"لا واللهِ، لا يُلقي الله حبيبه في النَّار"، قال: فخَصَمَهم نبيُّ الله ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7347 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے، وہاں راستے میں ایک بچہ تھا، جب اس کی ماں نے جانوروں (کے غول) کو دیکھا تو اسے اپنے بیٹے کے پاؤں تلے کچلے جانے کا خوف ہوا، وہ دیوانہ وار گھبرا کر دوڑی اور پکارنے لگی: ہائے میرا بچہ، ہائے میرا بچہ! پھر اس نے اپنے بیٹے کو اٹھا لیا، لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! یہ ماں ایسی نہیں ہے کہ اپنے بچے کو آگ میں پھینک دے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں اللہ کی قسم! اللہ بھی اپنے محبوب کو آگ میں نہیں پھینکے گا۔“ راوی کہتے ہیں: پس اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کی بات سے اپنی بات ثابت کر کے) ان پر دلیل قائم کر دی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7534]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7534] [ترقيم الشركة 7443] [ترقيم العلميه 7347]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12018
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَصَبِيٌّ فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا رَأَتْ أُمُّهُ الْقَوْمَ، خَشِيَتْ عَلَى وَلَدِهَا أَنْ يُوطَأَ، فَأَقْبَلَتْ تَسْعَى، وَتَقُولُ: ابْنِي ابْنِي، وَسَعَتْ فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ، قَالَ: فَخَفَّضَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" وَلَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کہیں جا رہے تھے، راستے میں ایک بچہ پڑا ہوا تھا، اس کی ماں نے جب لوگوں کو دیکھا تو اسے خطرہ ہوا کہ کہیں بچہ لوگوں کے پاؤں میں روندا نہ جائے، چنانچہ وہ دوڑتی ہوئی " میرا بیٹا میرا بیٹا " پکارتی ہوئی آئی اور اسے اٹھالیا، لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ عورت اپنے بیٹے کو کبھی آگ میں نہیں ڈال سکتی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خاموش کروا دیا اور فرمایا اللہ بھی اپنے دوست کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12018]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13467
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ صَبِيٌّ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا رَأَتْ أُمُّ الصَّبِيِّ الْقَوْمَ، خَشِيَتْ أَنْ يُوطَأَ ابْنُهَا، فَسَعَتْ وَحَمَلَتْهُ، وَقَالَتْ: ابْنِي ابْنِي، قَالَ: فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا، وَلَا يُلْقِي اللَّهُ حَبِيبَهُ فِي النَّارِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کہیں جا رہے تھے، راستے میں ایک بچہ پڑا ہوا تھا، اس کی ماں نے جب لوگوں کو دیکھا تو اسے خطرہ ہوا کہ کہیں بچہ لوگوں کے پاؤں میں روندا نہ جائے، چنانچہ وہ دوڑتی ہوئی " میرا بیٹا، میرا بیٹا " پکارتی ہوئی آئی اور اسے اٹھا لیا، لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ عورت اپنے بیٹے کو کبھی آگ میں نہیں ڈال سکتی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خاموش کروایا اور فرمایا اللہ بھی اپنے دوست کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13467]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9435
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ صَبِيٌّ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا رَأَتْ أُمُّ الصَّبِيِّ الْقَوْمَ خَشِيَتْ أَنْ يُوطَأَ ابْنُهَا فَسَعَتْ وَحَمَلَتْهُ وَقَالَتْ ابْنِي ابْنِي قَالَ فَقَالَ الْقَوْمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا وَلَا يُلْقِي اللَّهُ حَبِيبَهُ فِي النَّارِ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بچہ راستے پر پڑا تھا، وہاں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صحابہ بھی تھے، جب اس بچے کی ماں نے لوگوں کو دیکھا تو اسے یہ ڈر محسوس ہونے لگا کہ بچہ روند دیا جائے گا، پس وہ یہ کہتے ہوئے دوڑی کہ میرا بیٹا، میرابیٹا اور پھر اس کو اٹھا لیا، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ماں اپنے بچے کو آگ میں تو نہیں ڈالے گی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں نہیں ڈالے گی اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے پیارے کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل المحبة والصحبة/حدیث: 9435]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البزار: 3476، وابويعلي: 3747، والحاكم: 1/ 58، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13467 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13501»
وضاحت: فوائد: … کوئی اللہ تعالیٰ سے محبت کر کے تو دیکھے، اس کی طرف سے جوابی کاروائی محبت کرنے والے کی سوچ سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 195
حدثني علي بن بُندار الزاهد، حدثنا جعفر بن محمد الفريابي، حدثنا محمد بن المثنى الزَّمِنُ، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا حُميد، عن أنس قال: كان صبيٌّ على ظهر الطريق، فمرَّ النبي ﷺ ومعه ناس، فلما رأت أمُّ الصبي القومَ خَشِيَت أن يُوطأ ابنُها، فسَعَتْ فحَمَلَته، فقالت: ابني ابني، قال القوم: يا رسول الله، ما كانت هذه لتُلقِيَ ابنَها في النار، فقال رسول الله ﷺ:"ولا اللهُ يُلقي حبيبه في النار" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 194 - على شرطهما
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بچہ راستے میں تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے اپنے صحابہ کے ساتھ گزرے، جب بچے کی ماں نے لوگوں کو دیکھا تو اسے ڈر لگا کہ کہیں اس کا بیٹا پاؤں تلے نہ کچل دیا جائے، وہ دوڑی اور اسے اٹھا لیا اور کہنے لگی: میرا بیٹا! میرا بیٹا! لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ماں تو اپنے بیٹے کو کبھی آگ میں نہیں ڈال سکتی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اللہ بھی اپنے محبوب کو کبھی آگ میں نہیں ڈالے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 195]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، حميد: هو ابن أبي حميد الطويل» [ترقيم الرساله 195] [ترقيم الشركة 194] [ترقيم العلميه 194]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11406
11406- عن أنس قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم في نفر من أصحابه، وصبي في الطريق، فلما رأت أمه القوم، خشيت على ولدها أن يوطأ، فأقبلت تسعى وتقول: ابني ابني، وسعت فأخذته، فقال القوم: يا رسول الله ما كانت هذه لتلقي ابنها في النار، قال: فخفضهم النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ولا الله عز وجل، لا يلقي حبيبه في النار
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (12018، 13467)، والبزار (كشف الأستار 3476)، وصحّحه الحاكم (1/58، 4/177) كلهم من طرق عن حميد الطويل، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13082
13082- عن أنس قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم في نفر من أصحابه، وصبي في الطريق، فلما رأت أمه القوم، خشيت على ولدها أن يوطأ، فأقبلت تسعى وتقول: ابني ابني، وسعت فأخذته، فقال القوم: يا رسول الله، ما كانت هذه لتلقي ابنها في النار، قال: فخفضهم النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ولا الله عز وجل، لا يلقي حبيبه في النار
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (12018، 13467)، والبزار (كشف الأستار 3476)، وصحّحه الحاكم (1/58، 4/177) كلهم من طرق عن حميد الطويل، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17609
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَصَبِيٌّ فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا رَأَتْ أَمُّهُ الْقَوْمَ خَشِيَتْ عَلَى وَلَدِهَا أَنْ يُوطَأَ، فَأَقْبَلَتْ تَسْعَى وَتَقُولُ: ابْنِي، ابْنِي، وَسَعَتْ فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ، قَالَ: فَخَفَضَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَلَا اللَّهُ يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ اصحاب کا گزر ہوا، راستے میں ایک بچہ موجود تھا، جب اس بچے کی ماں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آ رہے ہیں، تو اسے اپنے بچے کے بارے میں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں، وہ لوگ اس بچے کو روند نہ دیں، تو وہ عورت دوڑتی ہوئی آئی اور وہ یہ کہہ رہی تھی: میرا بیٹا، میرا بیٹا، اس نے تیزی سے آ کر اس بچے کو پکڑ لیا، حاضرین نے کہا: یا رسول اللہ! یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں نہیں ڈالے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو پرسکون کیا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب بندے کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17609]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (235/3) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3747) اخرجه احمد فى المسند (104/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18552
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَصَبِيٌّ فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا رَأَتْ أُمُّ الصَّبِيِّ الْقَوْمَ خَشِيَتْ عَلَى وَلَدِهَا أَنْ يُوطَأَ ; فَأَقْبَلَتْ تَسْعَى وَتَقُولُ: ابْنِي ابْنِي، وَسَعَتْ فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ! قَالَ: فَخَفَّضَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَلَا، وَاللَّهُ مَا يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ اصحاب کا گزر ہوا، راستے میں ایک بچہ موجود تھا، جب اس کی ماں نے ان لوگوں کو آتے ہوئے دیکھا تو اسے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ بچہ پیروں تلے نہ آ جائے، وہ دوڑتی ہوئی آئی، وہ یہ کہہ رہی تھی: میرا بچہ، میرا بچہ، اُس نے دوڑ کے آ کے اس بچے کو پکڑ لیا، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں نہیں ڈالے گی راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب بندوں کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18552]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3747
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَإِذَا صَبِيٌّ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ، فَخَشِيَتْ أُمُّهُ أَنْ يُوطَأَ، فَسَعَتْ تَقُولُ: ابْنِي ابْنِي، فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ، فَقَالَ: وَلَا اللهُ يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ راستے میں ایک بچہ نظر آیا، اس کی ماں کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اسے روند نہ دیا جائے، چنانچہ وہ ”میرا بچہ! میرا بچہ!“ پکارتی ہوئی دوڑی اور اسے اٹھا لیا، اس پر لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ خاتون اپنے بیٹے کو کبھی آگ میں نہیں ڈال سکتی“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3747]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11607، وأخرجه فتح الباري برقم: 5653، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 201، 7427، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17609، 18552، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1993، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7792، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3735»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں