الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ : الاِسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ
باب: پانی سے استنجاء کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 355 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 355
مشکوۃ المصابیح: 369
المنتقى ابن الجارود: 40
سنن دارقطنی: 174
السنن الكبرى للبيهقي: 513
حدیث نمبر: 355
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ، فَمَا طُهُورُكُمْ"؟ قَالُوا: نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ، قَالَ:" فَهُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوهُ".
ابوایوب انصاری، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت کریمہ: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» ”اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“ (سورة التوبة: 108)، اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری تعریف کی ہے، تو وہ تمہاری کیسی طہارت ہے“، ان لوگوں نے کہا: ”ہماری طہارت یہ ہے کہ ہم لوگ نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، اور جنابت ہونے سے غسل کرتے ہیں، اور پانی سے استنجاء کرتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی کا) یہی سبب ہے، لہٰذا تم لوگ اس طہارت پر کاربند رہو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 355]
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [سورة التوبة: 108] نازل ہوئی: ”اس مسجد میں ایسے آدمی (نماز پڑھتے) ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ بھی پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے تمہاری صفائی پسندی کی تعریف کی ہے۔ تمہاری صفائی کیسی ہوتی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی بات ہے۔ اس کو اختیار کیے رکھنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 355]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 926، 2337، 3460، ومصباح الزجاجة: 148)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/6) (صحیح)» (یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)
وضاحت: ۱؎: یعنی آیت کا معنی یہ ہے کہ اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ جل جلالہ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے، اور ضمیر اس آیت میں مسجد قبا، یا مسجد نبوی کی طرف لوٹ رہی ہے، شاید پانی سے استنجا کرنے سے ہی ان کی تعریف کی گئی ہے، ورنہ غسل جنابت اور وضو مہاجرین بھی کرتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 369
369 - وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ وَجَابِرٍ وَأَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ لَمَّا نَزَلَتْ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطَّهُورِ فَمَا طَهُورُكُمْ؟ قَالُوا: نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ. قَالَ: فَهُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوهُ) رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
ابوایوب، جابر اور انس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ جب یہ آیت: ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [سورة التوبة: 108] ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ پاک صاف رہیں، اور اللہ پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے“ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اللہ نے پاکیزگی کے بارے میں تمہاری تعریف کی ہے، تمہاری پاکیزگی کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم ہر نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، غسلِ جنابت کرتے ہیں اور پانی سے استنجا کرتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہی وجہ ہے، چنانچہ تم اس کی پابندی کرو۔“ (اسنادہ حسن، رواہ ابن ماجہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه ابن ماجه (355)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 40
أَخْبَرَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبَيْرُوتِيُّ ، أَنَّ ابْنَ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ ابْنُ أَبِي حَكِيمٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: ثَنِي أَبُو أَيُّوبَ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ لَمَّا نزلت: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطُّهْرِ فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ غَيْرُهُ؟ قَالُوا: لا، غَيْرَ إِنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، قَالَ: فَهُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ" .
ابو ایوب انصاری، جابر بن عبداللہ انصاری اور انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ”اس بستی میں ایسے لوگ ہیں، جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالی بھی پاک صاف لوگوں کو پسند کرتا ہے“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصاریو! اللہ تعالیٰ نے آپ کی طہارت کی تعریف کی ہے، کیسے طہارت کرتے ہیں؟ عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نماز کے لیے وضو اور جنابت کے بعد غسل کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا کچھ اور بھی کرتے ہیں؟ عرض کیا: بس یہی، البتہ جب ہم پاخانہ کر کے فارغ ہوتے ہیں، تو پانی سے استنجا کرنا پسند کرتے ہیں، فرمایا: بس یہی وجہ ہے، لہذا اس پر عمل پیرا رہیے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن ابن ماجه: 355، سنن الدار قطني: 62/1، السنن الكبرى للبيهقي: 105/1، اس حديث كو امام حاكم رحمہ اللہ 155/1 نے ”صحيح“ كها هے، حافظ ذهبي رحمہ اللہ نے ان كي موافقت كي هے. عقبه بن ابو حكيم جمهور محدثين كرام كے نزديك ”حسن الحديث“ هے، حافظ ذهبي رحمہ اللہ فرماتے هيں: هُوَ مُتَوَسّط حَسَنُ الْحَدِيثِ، ميزان الإعتدال: 28/3، ابوسفيان طلحه بن نافع كا سيدنا ابو ايوب انصاري رضی اللہ عنہ سے سماع نهيں، سيدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہما سے صرف چار احاديث سني هيں، معلوم نهيں كه يه ان چار ميں شامل هے يا نهيں اور سيدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع كا احتمال هے، لٰهذا اسند انقطاع كي وجه سے ضعيف هوئي . حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس كي سند كو ضعيف كها هے. التلخيص الحبير 123/1، يه روايت جميع سندوں سے ضعيف هے.»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 170 ترقیم الرسالہ : -- 174
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الآيَةِ: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطَّهُورِ، فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِهِ؟"، قَالُوا: إِنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، فَقَالَ:" هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ" . عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
طلحہ بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس آیت کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (آیت یہ ہے:) ”اس میں وہ لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں: وہ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے طہارت حاصل کرنے کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کی ہے، تمہارا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت کی حالت میں غسل کر لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ تمہارا کوئی اور بھی طریقہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں! البتہ جب ہم میں سے کوئی شخص پاخانہ کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے، وہ پانی کے ذریعے استنجا کرے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی وجہ یہی ہو گی، تم اسے اختیار کیے رکھنا۔“ اس روایت کا راوی عتبہ بن ابوحکیم مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 174]
ترقیم العلمیہ: 170
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 43، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2231، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 556، 678، 3306، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 355، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 518، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 174»
«(یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)»
«(یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 561
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا العباس بن الوليد بن مَزْيَد البيروتي، حدثنا محمد بن شعيب بن شابُور، حدثني عُتْبة بن أبي حَكِيم، عن طَلْحة بن نافع، أنه حدثه قال: حدثني أبو أيوب وجابر بن عبد الله وأنس بن مالك الأنصاريون، عن رسول الله ﷺ في هذه الآية ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [التوبة: 108] ، فقال رسول الله ﷺ:"يا معشر الأنصار، إِنَّ الله قد أَثنى عليكم خيرًا في الطُّهور، فما طُهورُكم هذا؟" قالوا: يا رسول الله، نتوضَّأُ للصلاة، والغُسْلُ من الجنابة، فقال رسول الله ﷺ:"هل مع ذلك غيرُه؟" قالوا: لا، غيرَ أنَّ أحدنا إذا خرج من الغائط أحبَّ أن يستنجيَ بالماء، قال:"هو ذاكَ" (1) .
هذا حديث كبير صحيح في كتاب الطهارة، فإنَّ محمد بن شعيب بن شابور وعُتْبة بن أبي حَكيم من أئمة أهل الشام، والشيخان..... (2) إنما أخذا مُخَّ الروايات، ومثل هذا الحديث لا يُترَك له. قال إبراهيم بن يعقوب: محمد بن شعيب أعرف الناس بحديث الشاميين. وله شاهد بإسناد صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 554 - صحيح
هذا حديث كبير صحيح في كتاب الطهارة، فإنَّ محمد بن شعيب بن شابور وعُتْبة بن أبي حَكيم من أئمة أهل الشام، والشيخان..... (2) إنما أخذا مُخَّ الروايات، ومثل هذا الحديث لا يُترَك له. قال إبراهيم بن يعقوب: محمد بن شعيب أعرف الناس بحديث الشاميين. وله شاهد بإسناد صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 554 - صحيح
سیدنا ابو ایوب، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [التوبة: 108] کے بارے میں فرمایا: ”اے گروہِ انصار! اللہ تعالیٰ نے طہارت کے معاملے میں تمہاری بہت تعریف فرمائی ہے، تو تمہاری یہ کیسی طہارت ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں اور جنابت سے غسل کرتے ہیں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”بس اتنی سی بات ہے کہ جب ہم میں سے کوئی قضائے حاجت سے فارغ ہوتا ہے تو وہ پانی سے استنجا کرنا پسند کرتا ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہی وہ (وجہِ تعریف) ہے۔“
یہ حدیث کتاب الطہارت کی ایک عظیم اور صحیح روایت ہے، محمد بن شعیب اور عتبہ بن ابی حکیم اہل شام کے ائمہ میں سے ہیں اور ایسی روایت کو ترک نہیں کیا جا سکتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 561]
یہ حدیث کتاب الطہارت کی ایک عظیم اور صحیح روایت ہے، محمد بن شعیب اور عتبہ بن ابی حکیم اہل شام کے ائمہ میں سے ہیں اور ایسی روایت کو ترک نہیں کیا جا سکتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 561]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،إن شاء الله من أجل عتبة بن أبي حكيم، وبقية رجاله لا بأس بهم» [ترقيم الرساله 561] [ترقيم الشركة 556] [ترقيم العلميه 554]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3326
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي (2) ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا هشام بن عمّار السُّلَمي، حدثنا صَدَقة بن خالد، عن عُتْبة بن أبي حَكيم، حدثني طلحة بن نافع، حدثني أبو أيوب الأنصاري وجابر بن عبد الله وأنس بن مالك: أنَّ هذه الآيةَ لما نزلت: ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [التوبة: 108] ، قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ الأنصار، إنَّ الله قد أثنى عليكم في الطُّهور خيرًا، فما طُهورُكم هذا؟" قالوا: نتوضَّأُ للصلاة، ونغتسلُ من الجَنَابة، ونستنجي بالماء، قال:"هو ذاكَ فعَليكُم به" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3287 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3287 - صحيح
سیدنا ابو ایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [سورة التوبة: 108] ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں“ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! اللہ تعالیٰ نے طہارت و پاکیزگی کے معاملے میں تمہاری بہترین تعریف فرمائی ہے، پس تمہاری وہ پاکیزگی کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی کے ساتھ استنجا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ (اعلیٰ طریقہ) ہے، پس تم اسے لازم پکڑ لو“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3326]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3326]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 3326] [ترقيم الشركة 3306] [ترقيم العلميه 3287]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 513
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّونَ أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ لَمَّا نَزَلَتْ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} [التوبة: ١٠٨] فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، إِنَّ اللهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطُّهُورِ، فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ غَيْرُهُ". قَالُوا: لَا غَيْرَ أَنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوهُ".
سیدنا ابو ایوب، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ [سورة التوبة: 108] نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اللہ نے تمہاری طہارت کے متعلق بہت اچھی تعریف کی ہے، تو تمہاری یہ طہارت کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں اور جنابت سے غسل کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، البتہ ہم میں سے جب کوئی قضائے حاجت کے لیے نکلتا ہے تو وہ پانی سے استنجا کرنا زیادہ پسند کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی (وہ کام) ہے، اس کو لازم پکڑو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 513]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه 355»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره