🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ : لُبْسِ جُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ
باب: مردار کا چمڑا رنگنے (دباغت) کے بعد پہننے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3611 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3611
مصنف ابن ابی شیبہ: 26380
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3611
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ سَلْمَانَ , قَالَ: كَانَ لِبَعْضِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ شَاةٌ فَمَاتَتْ , فَمَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا , فَقَالَ:" مَا ضَرَّ أَهْلَ هَذِهِ لَوِ انْتَفَعُوا بِإِهَابِهَا".
سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ امہات المؤمنین میں سے کسی ایک کے پاس ایک بکری تھی جو مر گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پر گزر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ اس کی کھال کو کام میں لے آتے تو اس کے مالکوں کو کوئی نقصان نہ ہوتا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3611]
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”امہات المؤمنین میں سے کسی کی ایک بکری تھی، وہ مر گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اگر اس کے مالک اس کے چمڑے سے فائدہ اٹھا لیتے تو ان کا کیا نقصان تھا؟“” [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3611]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4492، ومصباح الزجاجة: 1259) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں لیث بن ابی سلیم اور شہر بن حوشب دونوں ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ليث بن أبي سليم ضعيف
و للحديث شاھد ضعيف عند الطبراني في الكبير (212/7 ح 576)
و الحديث السابق (الأصل: 3610) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25267 ترقیم الشثری: -- 26380
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن ليث ، عن شهر بن حوشب ، عن سلمان قال: كان لبعض امهات المؤمنين شاة، فماتت، فمر عليها رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقال: ما ضر اهلها لو انتفعوا بإهابها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (نا).
(٢) في [ط]: (بها).
(٣) ضعيف منقطع حكمًا؛ ليث ضعيف، وشهر مدلس، أخرجه ابن ماجة (٣٦١١).

حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت امہات المؤمنین میں سے کسی کے پاس ایک بکری تھی۔ وہ مرگئی تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ”اگر اس بکری کے مالک اس کی کھال سے نفع حاصل کرتے تو ان کو نقصان نہ ہوتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26380]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف منقطع حكمًا؛ ليث ضعيف، وشهر مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3611، ترقيم محمد عوامة: 25267»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں