الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابُ : الْحِيَاضِ
باب: حوض اور تالاب کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 521 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 521
بلوغ المرام: 3
السنن الكبرى للبيهقي: 1226
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1068
حدیث نمبر: 521
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيَّانِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ ، أَنْبَأَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ، إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ، وَطَعْمِهِ، وَلَوْنِهِ".
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی مگر جو چیز اس کی بو، مزہ اور رنگ پر غالب آ جائے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 521]
حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی سوائے اس کے جو اس کی بو، ذائقے یا رنگ پر غالب آجائے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 521]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4860، ومصباح الزجاجة: 218) (ضعیف)» (رشدین اور راشد بن سعد دونوں ضعیف ہیں، یہ حدیث صحیح نہیں ہے، لیکن علماء کا اس کے عمل پر اجماع ہے، یعنی اگر نجاست پڑنے سے پانی میں تبدیلی پیدا ہو جائے تو وہ پانی نجس ہے)
وضاحت: ۱؎: نجاست پڑنے کے بعد اگر پانی میں بو، رنگ اور مزہ کی تبدیلی ہو جائے تو وہ پانی کم ہو یا زیادہ نجس و ناپاک ہو جائے گا، اس پر علماء کا اجماع ہے کما تقدم۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد فيه رشدين وھو ضعيف واختلف عليه مع ضعفه ‘‘ ويغني عنه الإجماع،انظر: الإجماع لابن المنذر (ص 33 نص 11،12) رشدين: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 397
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد فيه رشدين وھو ضعيف واختلف عليه مع ضعفه ‘‘ ويغني عنه الإجماع،انظر: الإجماع لابن المنذر (ص 33 نص 11،12) رشدين: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 397
حدیث نمبر: 3
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ اَلْبَاهِلِيِّ - رضى الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صلى الله عليه وسلم -{إِنَّ اَلْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ, إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ, وَلَوْنِهِ} أَخْرَجَهُ اِبْنُ مَاجَهْ (4) وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ (5) .وَلِلْبَيْهَقِيِّ: {اَلْمَاءُ طَاهِرٌ إِلَّا إِنْ تَغَيَّرَ رِيحُهُ, أَوْ طَعْمُهُ, أَوْ لَوْنُهُ; بِنَجَاسَةٍ تَحْدُثُ فِيهِ} (6) .
سیدنا ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یقیناً پانی کو کوئی چیز ناپاک و پلید نہیں کرتی الایہ کہ پانی پر اس ناپاک و پلد چیز کی بو، ذائقہ اور رنگت غالب ہو جائے۔“
اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ بیہقی میں الفاظ حدیث اس طرح ہیں ”پانی پاک ہے (اور پاک کرنے والا بھی ہے) بجز اس کے وہ ناپاک گرنے والی چیز پانی کی بو، ذائقہ اور رنگت کو تبدیل کر دے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 3]

«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أُمَامَةَ اَلْبَاهِلِيِّ» ابو امامہ باہلی – «رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ» رسول (اللہ) نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور سلامتی – «إِنَّ» بیشک – «اَلْمَاءَ» پانی – «لَا يُنَجِّسُهُ» اسے ناپاک نہیں کرتی – «شَيْءٌ» کوئی چیز – «إِلَّا» سوائے – «مَا» اس کے جو – «غَلَبَ» غالب آجائے – «عَلَى» پر – «رِيحِهِ» اس کی بو – «وَطَعْمِهِ» اور اس کے ذائقے – «وَلَوْنِهِ» اور اس کے رنگ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «اِبْنُ مَاجَهْ» ابن ماجہ نے – «وَضَعَّفَهُ» اور اسے ضعیف قرار دیا – «أَبُو حَاتِمٍ» ابو حاتم نے – «وَلِلْبَيْهَقِيِّ» اور بیہقی کے الفاظ ہیں – «اَلْمَاءُ» پانی – «طَاهِرٌ» پاک ہے – «إِلَّا» مگر – «إِنْ» اگر – «تَغَيَّرَ» بدل جائے – «رِيحُهُ» اس کی بو – «أَوْ» یا – «طَعْمُهُ» اس کا ذائقہ – «أَوْ» یا – «لَوْنُهُ» اس کا رنگ – «بِنَجَاسَةٍ» کسی ناپاکی کی وجہ سے – «تَحْدُثُ» جو واقع ہو – «فِيهِ» اس میں۔
اور سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی سوائے اس کے جو اس کی بو، اس کے ذائقے اور اس کے رنگ پر غالب آجائے۔“ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابو حاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اور بیہقی کی روایت میں ہے: ”پانی پاک ہے مگر یہ کہ اس کی بو یا اس کا ذائقہ یا اس کا رنگ اس ناپاکی کی وجہ سے بدل جائے جو اس میں واقع ہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 3]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الطهارة، باب الحياض، حديث:521 وسنده ضعيف من أجل رشدين، والبيهقي:1 / 260، وسنده ضعيف من أجل عنعنة بقية- علل الحديث لابن أبي حاتم:1 / 44، حديث: 97، والحديث يغني عنه الإجماع، انظر الإجماع لابن المنذر ص:33 نص:11، 12.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1226
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَيْهِ طَعْمُهُ أَوْ رِيحُهُ".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، مگر جب اس کے ذائقے اور بو پر غالب آ جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1226]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن ماجه 521»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1068
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ - وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ" - وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ - وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ" - وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو اس کی بو، یا ذائقہ کو تبدیل کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام ابن ماجہ نے اُس صحابی کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو اُس کی بو یا ذائقے، یا رنگ پر غالب آ جائے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1068]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 521، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7503، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 748»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف