🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ وَالشَّعْرُ مَعْقُوصٌ)
(جوڑا باندھ کر نماز کی ممانعت)
اطراف الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 5 (کل: 9 مقامات، 9 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 5
سنن ابوداود: 646
مسند احمد: 23878
صحیح ابن خزیمہ: 911
صحیح ابن حبان: 2279
المستدرک علی الصحیحین: 977
الجامع الكامل: 2616
السنن الكبرى للبيهقي: 2680
المعجم الکبیر للطبرانی: 989
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5
وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلامُ يُصَلِّي , قَدْ غَرَزَ ضَفْرَتَهُ فِي قَفَاهُ , فَحَلَّهَا أَبُو رَافِعٍ , فَالْتَفَتَ حَسَنٌ إِلَيْهِ مُغْضَبًا , فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: أَقْبِلْ عَلَى صَلاتِكَ وَلا تَغْضَبْ , فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ". يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ , يَعْنِي مَغْرَزَ ضَفْرَتِهِ.
سعید بن ابی سعید المقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرے حسن رضی اللہ عنہما نماز پڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنی گدی میں بالوں کی چوٹی دھنسائی ہوئی تھی تو ابورافع رضی اللہ عنہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا جوڑا کھول دیا اس پر حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے غصے سے ان کی طرف دیکھا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: نماز جاری رکھیں اور غصہ نہ ہوں بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: جوڑے کا یہ مقام شیطان کی بیٹھک ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب/حدیث: 5]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الصلاة، باب الرجل يصلى عاقصا شعره، رقم: 646، وقال الالباني: حسن سنن ترمذى الصلاة، باب كراهية كف الشعر في الصلاة، رقم: 384 وقال حسن.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 646
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَام وَهُوَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَدْ غَرَزَ ضَفْرَهُ فِي قَفَاهُ، فَحَلَّهَا أَبُو رَافِعٍ، فَالْتَفَتَ حَسَنٌ إِلَيْهِ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ:" أَقْبِلْ عَلَى صَلَاتِكَ وَلَا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ"، يَعْنِي: مَقْعَدَ الشَّيْطَانِ يَعْنِي: مَغْرَزَ ضَفْرِهِ.
ابوسعید مقبری سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ابورافع رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرے، اور حسن اپنے بالوں کا جوڑا گردن کے پیچھے باندھے نماز پڑھ رہے تھے تو ابورافع نے اسے کھول دیا، اس پر حسن غصہ سے ابورافع کی طرف متوجہ ہوئے تو ابورافع نے ان سے کہا: آپ نماز پڑھئیے اور غصہ نہ کیجئے کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”یہ یعنی بالوں کا جوڑا شیطان کی بیٹھک ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 646]
جناب سعید بن ابی سعید مقبری اپنے والد سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے سیدنا ابورافع (مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھا کہ وہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنی گدی میں اپنے بالوں کی چوٹی دھنسا رکھی تھی۔ پس ابورافع نے ان کے بال کھول دیے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے غصے سے ان کی طرف دیکھا، تو ابورافع نے کہا: ”اپنی نماز پڑھیے اور ناراض مت ہوئیے۔ بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جوڑے کا یہ مقام شیطان کی بیٹھک ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 646]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصلاة 170 (384)، (تحفة الأشراف: 12030)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامةالصلاة 167 (1042)، مسند احمد (6/8، 391)، سنن الدارمی/الصلاة 105 (1420) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23878
حدثنا محمد بن جعفرٍ ، قال: حدثنا شعبةُ ، عن فُرات ، عن أبي الطُفيل ، عن أبي سَرِيحة ، قال: كان رسولُ الله صَلَّي الله ُعَلَيْهِ وَسَلَّمَ في غُرْفة ونحن تحتها نتحدَّثُ، قال: فأشرف علينا رسولُ الله صَلَّي الله ُعَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، فقال:" ما تذكُرون؟" قالوا: الساعة، قال: " إن الساعة لن تقوم حتى تَرَوْا عشر آيات: خَسفٌ بالمشرِق، وخَسفٌ بالمَغرِب، وخَسفٌ في جَزِيرة العرب، والدُّخان، والدجَّال، والدابَّة، وطُلُوع الشمس من مغرِبها، ويَأْجوج ومَأْجوجُ، ونارٌ تخرج من قَعْر عَدَنٍ تُرحَّل الناسَ" ، فقال شعبة: سمعتُه وأحسبه قال:" تنزل معهم حيث نَزَلُوا، وتَقِيلُ معهم حيثُ قالُوا"، قال شعبةُ : وحدَّثني بهذا الحديث رجلٌ ، عن أبي الطُفَيل ، عن أبي سَرِيحةَ ، ولم يرفعه إلى النبيَّ صَلَّي الله ُعَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، قال أَحدُ هذينِ الرَّجُلينِ: الدَّجَّال يَقتُلُه عيسى ابن مريم، وقال الآخر: رَيحٌ تُلقيِهم في البحر.
حضرت ابو سریحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بالاخانے میں تھے اور ہم اس کے نیچے بیٹھے باتیں کر رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اوپر سے ہمیں جھانک کر دیکھا اور فرمایا تم کیا تذکرہ کر رہے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا قیامت کا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم دس نشانیاں نہ دیکھ لو، مشرق میں زمین کا دھنسنا، مغرب میں زمین کا دھنسنا، جزیرۂ عرب میں زمین کا دھنسنا، دھواں، دجال، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، یاجوج ماجوج، اور ایک آگ جو عدن کی گہرائی سے نکلے گی اور لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی۔ شعبہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ یہ بھی فرمایا کہ جہاں لوگ پڑاؤ کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ پڑاؤ کرے گی اور جہاں وہ قیلولہ کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی۔ شعبہ کہتے ہیں کہ یہی حدیث ایک اور آدمی نے بھی مجھے ابو طفیل کے واسطہ سے ابو سریحہ سے سنائی ہے لیکن اسے مرفوعاً بیان نہیں کیا، ان دونوں میں سے ایک آدمی نے حضرت عیسیٰ بن مریم کا نزول اور دوسرے نے آندھی کا ذکر کیا جو انہیں سمندر میں ڈال دے گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23878]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2901
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 911
نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ مِنْ أَصْلِهِ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَحَسَنٌ يُصَلِّي، قَدْ غَرَزَ ضِفْرَيْهِ فِي قَفَاهُ، فَحَلَّهُمَا أَبُو رَافِعٍ، فَالْتَفَتَ حُسْنٌ إِلَيْهِ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : أَقْبِلْ عَلَى صَلاتِكَ، وَلا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ" يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ يَعْنِي مَغْرَزَ ضِفْرَيْهِ
حضرت ابوسعید مقبری سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور وہ اس حال میں کہ نماز پڑھ رہے تھے کہ انہوں نے اپنے بالوں کی چوٹیاں اپنی گدی میں باندھی ہوئی تھیں۔ چنانچہ سیدنا ابورافع نے رضی اللہ عنہ انہیں کھول دیا، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ غصّے کے ساتھ اُن کی طرف متوجہ ہوئے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اپنی نماز کی طرف توجہ کریں اور غصّہ نہ کریں کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”یہ شیطان کا حصّہ ہے۔“ فرمایا کہ یہ چوٹیوں کے باندھنے کی جگہ شیطان کا ٹھکانہ ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 911، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2279، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 969، وأبو داود فى (سننه) برقم: 646، والترمذي فى (جامعه) برقم: 384، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1420، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1042، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2279
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُصَلِّي غَرَزَ ضَفِيرَتَهُ فِي قَفَاهُ، فَحَلَّهَا أَبُو رَافِعٍ، فَالْتَفَتَ الْحَسَنُ إِلَيْهِ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: أَقْبِلْ عَلَى صَلاتِكَ وَلا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ" ، يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ، يَعْنِي مَغْرَزَ ضَفْرَتِهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى هُوَ عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، أَخُو أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى".
سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، ایک مرتبہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بالوں کو گدی پر باندھا ہوا تھا تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے ان بالوں کو کھول دیا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں ان کی طرف متوجہ ہوئے تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اپنی نماز جاری رکھیے اور غصہ نہ کیجیے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ شیطان کا حصہ ہے۔““ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں (یا سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا): ”یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔“ یعنی وہ جگہ جہاں بال باندھے گئے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمران بن موسیٰ نامی راوی عمران بن موسیٰ بن عمرو بن سعید العاص ہے، یہ ایوب بن موسیٰ کا بھائی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 911، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2279، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 969، وأبو داود فى (سننه) برقم: 646، والترمذي فى (جامعه) برقم: 384، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1420، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1042، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2725، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24379» «رقم طبعة با وزير 2276»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (653). * [يَقُولُ: ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ] قال الشيخ: سقطت من الأصل، واستدركتها من «الموارد»، وابن خزيمة؛ فإنه من طريقه أخرجه المؤلف. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، عمران بن موسى ذكره المؤلف في «ثقاته»، ولم يذكر فيه ابن أبي حاتم جرحاً ولا تعديلاً، وروى عنه اثنان، وأخرج حديثه أبو داود والترمذي وابن خزيمة في "صحيحه"، وباقي رجال السند ثقات رجال الشيخين، حجاج: هو ابن محمد المصيصي الأعور
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أَبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جُرَيج، حدثني عِمرانُ بن موسى، عن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، أنه حدَّثه عن أبيه: أنه رأَى أبا رافع مولى النبيِّ ﷺ مَرَّ بالحسن ابن علي وهو يصلِّي قائمًا وقد غَرَزَ ضَفْرَه في قَفَاهُ، فحَلَّها أبو رافع، فالْتَفَتْ الحسنُ إليه مُغضَبًا، فقال أبو رافع: أَقبِلْ على صلاتك ولا تَغضَبْ، فإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ذلك كِفْلُ الشيطانِ"؛ يعني مَقعَدَ الشيطان، يعني مَغرِزَ ضَفْره (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وقد احتَجَّا بجميع رواته غيرِ عمران، وقد قال علي ابن المَدِيني: عمرانُ بن موسى بن عمرو بن سعيد بن العاص القرشي أخو أيوب بن موسى، روى عنه ابن جُرَيج وابن عُلَيَّة على كُلٍّ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 963 - صحيح
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کا گزر سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور انہوں نے اپنے بالوں کی مینڈھیاں گدی پر باندھ رکھی تھیں، ابو رافع نے انہیں کھول دیا، حسن نے غصے سے ان کی طرف دیکھا تو انہوں نے فرمایا: اپنی نماز کی طرف متوجہ رہو اور غصہ نہ کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ "وہ شیطان کی بیٹھک ہے (یعنی شیطان وہاں بیٹھتا ہے)۔"
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین نے عمران کے علاوہ اس کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے، جبکہ علی بن مدینی نے عمران بن موسیٰ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ عمران بن موسیٰ بن عمرو بن سعید بن العاص قرشی ہیں، ایوب بن موسیٰ کے بھائی ہیں، اور ان سے ابن جریج اور ابن علیہ نے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل عمران بن موسى، وهو في "مسند أحمد" 39/ (23878)» [ترقيم الرساله 977] [ترقيم الشركة 969] [ترقيم العلميه 963]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2616
2616. عن أبي سعيد المقبري أنه رأى أبا رافع مولى النبي صلى الله عليه وسلم مر بحسن بن علي وهو يُصلي قائماً، وقد غرز ضفره في قفاه. فحلَّها أبو رافع. فالتفت حسن إليه مغضباً فقال أبو رافع: أقبل على صلاتك ولا تغضب؛ فإني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ذلك كفْل الشيطان يعني مقعد الشيطان يعني: مغرز ضفره.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (646)، والترمذي (384) كلاهما من طريق عبد الرزاق - وهو في مصنفه (2991) عن ابن جريج، قال: حدثني عمران بن موسى، عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبيه فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2680
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ جُرَيْجٍ، ⦗١٥٧⦘ أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، أنبأ سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَحَسَنٌ يُصَلِّي قَائِمًا قَدْ غَرَزَ ضَفْرَتَيْهِ فِي قَفَاهُ فَحَلَّهُمَا أَبُو رَافِعٍ فَالْتَفَتَ حَسَنٌ إِلَيْهِ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: أَقْبِلْ عَلَى صَلَاتِكَ وَلَا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ يَعْنِي مَغْرِزَ ضَفْرَتَيْهِ" لَفْظُ حَدِيثِ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ سَعِيدٍ، وَقَالَ:" هِيَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ، يَعْنِي مَقْعَدَ الشَّيْطَانِ" وَرُوِّينَا فِي كَرَاهِيَةِ ذَلِكَ عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَحُذَيْفَةَ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ.
(ا) سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابورافع رضی اللہ عنہ کو حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرتے دیکھا، آپ رضی اللہ عنہ نماز ادا کر رہے تھے اور آپ نے زلفوں کی مینڈھیاں بنا کر گردن کے پیچھے ڈال رکھی تھیں۔ ابورافع رضی اللہ عنہ نے وہ مینڈھیاں کھول دیں، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں ان کی طرف مڑے تو ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنی نماز جاری رکھو اور غصہ نہ کرو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”یہ بالوں کی مینڈھیاں شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہیں“ یعنی مینڈھیوں کا جوڑا بنانا منع ہے۔
(ب) عبدالرزاق کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے“۔
(ج) جوڑے کی کراہت کے بارے میں سیدنا عمر، علی، حذیفہ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کی روایات گزر چکی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2680]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه عبدالرزاق 2991»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَحُسَيْنٌ يُصَلِّي قَائِمًا، وَقَدْ غَرَزَ ضَفْرَتَهُ فِي قَفَاهُ، فَحَلَّهَا أَبُو رَافِعٍ ، فَالْتَفَتَ الْحُسَيْنُ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : أَقْبِلْ عَلَى صَلَاتِكَ وَلَا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ، يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ، يَعْنِي مَغْرَزَ ضَفْرَتِهِ.
سعید بن ابی سعید رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرے جبکہ حسین کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے، اور انہوں نے اپنی چوٹی اپنی گدی میں اڑس رکھی تھی، تو ابورافع رضی اللہ عنہ نے اسے کھول دیا، حسین رضی اللہ عنہ غصے میں مڑے، تو ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنی نماز کی طرف متوجہ رہو اور غصہ نہ کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”یہ شیطان کا ٹھکانہ ہے۔“ یعنی شیطان کے بیٹھنے کی جگہ، یعنی چوٹی باندھنے کی جگہ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 332، حدیث 993»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 911، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2279، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 969، وأبو داود فى «سننه» برقم: 646، والترمذي فى «جامعه» برقم: 384، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1420، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1042، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2725، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24379، 24396، 24397، 24398، 27828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1018، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2990، 2991، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8126، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4882، والطبراني فى «الكبير» برقم: 992، 991، 990»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں