الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4230. -- باب: : الحديث الذي روي في الاحتجاب، عن المكاتب إذا كان عنده ما يؤدي.
-- باب: اس حدیث کا بیان جو اس مکاتب سے پردہ کرنے کے بارے میں مروی ہے جس کے پاس ادائیگی کے لیے مال موجود ہو۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 21661 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 3928
سنن ابن ماجہ: 2520
بلوغ المرام: 1231
مسند احمد: 26473
مسند الحمیدی: 291
الفتح الربانی: 5282
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 585
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6956
1 تا 10
حدیث نمبر: 21661
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ، مُكَاتَبٍ لِأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ". ⦗٥٥٠⦘.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک کے مکاتب کے پاس قیمت موجود ہو تو وہ اس سے پردہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21661]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 3928
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ مُكَاتَبِ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ فَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي، فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے مکاتب غلام نبھان کہتے ہیں کہ میں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب تم عورتوں میں سے کسی کا کوئی مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو جس سے وہ اپنا بدل کتابت ادا کر لے جائے تو تمہیں اس سے پردہ کرنا چاہیئے“ (کیونکہ اب وہ آزاد کی طرح ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3928]
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم میں جب کسی کا غلام مکاتب ہو جائے اور اس کے پاس اس قدر مال ہو جو وہ ادا کر سکتا ہو تو تمہیں چاہیے کہ اس سے پردہ کرو۔“ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3928]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/ البیوع 35 (1261)، سنن ابن ماجہ/العتق 3 (2520)، (تحفة الأشراف: 18221)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/289، 308، 311) (ضعیف)» (اس کے روای نبھان لین الحدیث ہیں اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے مطابق امھات المؤمنین کا عمل اس کے برعکس تھا، ملاحظہ ہو: ارواء الغلیل: 1769)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3400)
أخرجه الترمذي (1261 وسنده حسن) وابن ماجه (2520 وسنده حسن) نبھان مولٰي أم سلمة حسن الحديث علي الراجح
مشكوة المصابيح (3400)
أخرجه الترمذي (1261 وسنده حسن) وابن ماجه (2520 وسنده حسن) نبھان مولٰي أم سلمة حسن الحديث علي الراجح
حدیث نمبر: 2520
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ نَبْهَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کے پاس مکاتب غلام ہو، اور اس کے پاس اس قدر مال ہو گیا ہو کہ وہ اپنا بدل کتابت ادا کر سکے، تو تم لوگوں کو اس سے پردہ کرنا چاہیئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2520]
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی عورت کا غلام مکاتب ہو اور اس کے پاس ادا کرنے (اور آزاد ہو جانے) کے لیے رقم موجود ہو تو مالکہ کو اس سے پردہ کرنا چاہیے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2520]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/العتق 1 (3928)، سنن الترمذی/البیوع 35 (1261)، (تحفة الأشراف: 18221)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/289) (ضعیف)» (سند میں نبہان مجہول راوی ہیں، نیز یہ حدیث اگلی حدیث کے مخالف بھی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1231
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا كان لإحداكن مكاتب وكان عنده ما يؤدي، فلتحتجب منه» رواه أحمد والأربعة وصححه الترمذي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کسی کے پاس مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو کہ ادا کر کے آزاد ہو سکتا ہے تو پھر (عورت کو) اس سے پردہ کرنا چاہیئے۔ “ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1231]
«وَعَنْ» اور سے – «أُمِّ سَلَمَةَ» ام سلمہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا كَانَ» جب ہو – «لِإِحْدَاكُنَّ» تم (عورتوں) میں سے کسی کا – «مُكَاتَبٌ» کوئی مکاتب (غلام) – «وَكَانَ عِنْدَهُ» اور اس کے پاس ہو – «مَا يُؤَدِّي» اتنا جو وہ ادا کر سکے – «فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ» تو وہ اس سے پردہ کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں (اصحاب سنن) نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے۔
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم (عورتوں) میں سے کسی کا مکاتب غلام ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو جس سے وہ (کتابت کی رقم) ادا کر سکے تو وہ (عورت) اس سے پردہ کرے۔“ اسے احمد اور چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1231]
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم (عورتوں) میں سے کسی کا مکاتب غلام ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو جس سے وہ (کتابت کی رقم) ادا کر سکے تو وہ (عورت) اس سے پردہ کرے۔“ اسے احمد اور چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، العتق، باب في المكاتب، حديث:3928، والترمذي، البيوع، حديث:1261، وابن ماجه، العتق، حديث:2520، والنسائي في الكبرٰي: 3 /198، حديث:5030 وغيره، وأحمد:6 /289.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 26473
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ نَبْهَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ذَكَرَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ، فَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي، فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم خواتین میں سے کسی کا کوئی غلام مکاتب ہو اور اس کے پاس اتنا بدل کتابت ہو کہ وہ اسے اپنے مالک کے حوالے کر کے خود آزادی حاصل کرسکتے تو اس عورت کو اپنے غلام سے پردہ کرنا چاہئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26473]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة نبهان، ومما يدل على ضعف هذا الحديث عمل السيدة عائشة بخلافه
حدیث نمبر: 291
فَأَخْبَرَنِي بَعْدُ مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ نَبْهَانَ ، قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ بِأُمِّ سَلَمَةَ بَغْلَتَهَا، فَقَالَتْ لِي: يَا نَبْهَانُ! كَمْ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنْ مُكَاتَبَتِكَ؟ قُلْتُ: أَلْفَ دِرْهَمٍ، قَالَ: فَقَالَتْ: أَفَعِنْدَكَ مَا تُؤَدِّي؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَادْفَعْهَا إِلَى فُلانٍ أَخٌ لَهَا , أَوِ ابْنُ أَخٍ لَهَا، وَأَلْقَتِ الْحِجَابَ، وَقَالَتِ: السَّلامُ عَلَيْكَ يَا نَبْهَانُ هَذَا آخِرُ مَا تَرَانِي، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا كَانَ لإِحْدَاكُنَّ مُكَاتِبٌ وَعِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي، فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ" ، فَقُلْتُ: مَا عِنْدِي مَا أُؤَدِّي , وَلا أَنَا بِمُؤَدِّى.
سفیان کہتے ہیں: میری یاداشت کے مطابق یہاں تک ہے لیکن اس کے بعد معمر نے زہری کے حوالے سے نبہان نامی راوی کے حوالے سے یہ بات بتائی وہ سیدہ ام سلمہ کے خچر کو لے کر چلا کرتا تھا انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے نبہان! تمہاری کتابت کے معاہدے کی کتنی رقم باقی رہ گئی ہے۔ میں نے جواب دیا: ایک ہزار درہم۔ نبہان کہتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس وہ رقم موجود ہے جسے تم ادا کر دو تو میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم اسے فلاں کی طرف بھجوا دو۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے کا نام لیا اور پھر انہوں نے پردہ ڈال دیا پھر انہوں نے فرمایا: تم پر سلام ہو اے نبہان! تم نے آخری مرتبہ مجھے دیکھا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ”جب کسی عورت کا کوئی غلام ہو اور اس غلام کے پاس وہ رقم موجود ہو جسے وہ ادا کر سکتا ہو تو وہ عورت اس غلام سے حجاب کرے۔“ تو میں نے کہا: نہ تو میرے پاس کوئی ایسی چیز ہے جسے میں ادا کر سکوں اور نہ ہی میں نے ادا کرنی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6956، وفي موارد الظمآن برقم 1214، وفي صحيح ابن حبان برقم 4322 وأحمد في المسند 25912»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد
حدیث نمبر: 5282
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ذَكَرَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ فَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی خاتون کامکاتَب غلام ہو اور اس کے پاس اتنا مال ہو، جو وہ اپنی قیمت میں اد اکر سکتا ہو تو اس خاتون کوچاہیے کہ وہ اس غلام سے پردہ کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5282]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، نبھان مجھول، أخرجه أبوداود: 3928،والترمذي: 1261، وابن ماجه: 2520، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26473 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27006»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 585
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَهَا وَأَنَّهَا سَأَلَتْهُ: كَمْ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنْ كِتَابَتِكِ؟ فَذَكَرَ شَيْئًا قَدْ سَمَّاهُ فَأَمَرَتْهُ أَنْ يُعْطِيَهُ أَخَاهَا أَوِ ابْنَ أُخْتِهَا وَأَلْقَتِ الْحِجَابَ مِنْهُ وَقَالَتْ: عَلَيْكَ السَّلامُ وَذَكَرَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كَانَ لإِحْدَاكُنَّ مُكَاتِبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ". قَالَ سُفْيَانُ: وَسَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ وَثَبَّتَنِيهِ مَعْمَرٌ.
نبھان مولی ام سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھا تو انہوں نے پوچھا: ”تیری قیمت آزادی کتنی باقی ہے؟“ نبھان رحمہ اللہ نے رقم بتائی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا کہ ”رقم میرے بھائی یا بھانجے کو اداء کر دے“ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس سے پردہ شروع کر دیا اور فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جب تم میں سے کسی کے مکاتب غلام کے پاس اتنی رقم ہو کہ وہ زر کتابت اداء کر سکے تو اسے اس غلام سے پردہ کرنا چاہیے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد العتق باب فی المکاتب یؤدی بعض کتائبہ الخ، رقم: 3928 وقال الالبانی: ضعیف، سنن ترمذی، البیوع، باب ماجاء فی المکاتب اذا کان عندہ ما یؤدی، رقم: 1261 وقال حسن صحیح.»
حدیث نمبر: 21662
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، ثنا سُفْيَانُ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ.
سفیان رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح ذکر کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21662]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 19980
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: ثَنَا نَبْهَانُ مُكَاتَبُ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا كَانَ عِنْدَ الْمُكَاتَبِ مَا يُؤَدِّي، فَاحْتَجِبِي مِنْهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب مکاتب کے پاس اتنا مال ہو جس سے وہ اپنی آزادی کی رقم ادا کر سکے، تو اس سے پردہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19980]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 301، حدیث 676»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2885، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5012، 5013، 5011، 5014، 5015، 5016، 9183، 9184، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3928، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1261، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2520، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21703، 21701، 21702، 21704، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27116، 27271، 27298، والحميدي فى «مسنده» برقم: 291، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6956، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15729، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20965، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7206، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 300، 298، 299، والطبراني فى «الكبير» برقم: 677، 955»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2885، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5012، 5013، 5011، 5014، 5015، 5016، 9183، 9184، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3928، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1261، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2520، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21703، 21701، 21702، 21704، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27116، 27271، 27298، والحميدي فى «مسنده» برقم: 291، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6956، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15729، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20965، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7206، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 300، 298، 299، والطبراني فى «الكبير» برقم: 677، 955»