🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13660 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13660
الادب المفرد: 922
المعجم الکبیر للطبرانی: 4061
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2268، 5150
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13660
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّهُ جَمَعَهُمْ مَرْسًا لَهُمْ فِي الْبَحْرِ وَمَرْكَبُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ. قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَإِلَى أَهْلِ مَرْكَبِهِ وَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ، فَمَنْ تَرَكَ خَصْلَةً مِنْهَا فَقَدْ تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا: إِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا لَقِيَهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا عَطَسَ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يُشَيِّعَ جِنَازَتَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَهُ أَنْ يَنْصَحَهُ". قَالَ: وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، وَكَانَ عَلَى نَفَقَاتِنَا رَجُلٌ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ لِلَّذِي يَلِي الطَّعَامَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا. فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يَغْضَبُ وَيَشْتُمُهُ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ إِذَا أَنَا قُلْتُ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا، غَضِبَ وَشَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ قُلْتُ لَهُ. فَلَمَّا جَاءَ ذَلِكَ الرَّجُلُ قَالَ لَهُ ذَلِكَ الْمَزَّاحُ: جَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا وَغُرًّا. فَضَحِكَ الرَّجُلُ وَرَضِيَ وَقَالَ: إِنَّكَ لَا تَدَعُ بِطَالَتَكَ فَقَالَ الْمَزَّاحُ: جَزَى اللَّهُ أَبَا أَيُّوبَ خَيْرًا وَبِرًّا فَقَدْ قَالَ لِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن زیاد بن انعم بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ انہوں نے اپنی ایک سمندری مہم کے دوران اپنے ساتھیوں کو جمع کیا اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی بھی دعوت کی، راوی بیان کرتے ہیں: جب کھانا تیار ہو گیا، تو ہم نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، تو انہوں نے فرمایا: جب تم لوگوں نے میری دعوت کی، تو میں نے (نفلی) روزہ رکھا ہوا تھا، لیکن میرے ذمہ یہ بات لازم تھی کہ میں تمہاری دعوت کو قبول کرتا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مسلمان کے اپنے مسلمان بھائی کے لئے چھ لازم حقوق ہیں، جو شخص اُن میں سے کوئی ایک بھی چیز ترک کر دیتا ہے وہ ایک لازم حق کو ترک کر دیتا ہے، جب وہ اُسے دعوت پر بلائے تو وہ جائے، جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ چھینکے تو اُسے چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے، تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے، اور جب وہ اس سے خیرخواہی کا طلبگار ہو، تو اس کی خیرخواہی کرے۔“ راوی کہتے ہیں: ہمارے درمیان ایک شخص تھا، جس کی طبیعت میں مزاح کا عنصر پایا جاتا تھا اور ایک شخص تھا، جو ہمارے خرچ کا نگران تھا، تو مزاحیہ شخص نے کھانا پکانے والے شخص سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، اور بھلائی دے، جب اُس نے زیادہ مرتبہ یہ جملہ دوسرے شخص سے کہا:، تو دوسرا شخص غصے میں آ گیا اور اس کو برا بھلا کہنے لگا، مزاحیہ شخص نے کہا: اے سیدنا ابوایوب! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ میں نے ایک شخص سے یہ کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، تو وہ غصے میں آ گیا اور مجھے برا کہنے لگا، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم لوگ یہ کہا: کرتے تھے کہ جس کو بھلائی موافق نہ آئے، اس کو برائی موافق آ جاتی ہے، تو تم اس کے ساتھ الٹ کر کے دیکھو، پھر جب دوسرا شخص آیا، تو مزاحیہ شخص نے اس سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برا بدلہ دے اور تنگدستی دے، تو وہ شخص ہنس پڑا اور راضی ہو گیا، اور وہ بولا: تم کسی بھی حالت میں اپنا مزاق نہیں چھوڑتے ہو، تو اُس مزاحیہ شخص نے کہا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر دے، انہوں نے مجھ سے یہ بات کہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن نامی راوی کو یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4076)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 922
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ الإِفْرِيقِيِّ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّهُمْ كَانُوا غُزَاةً فِي الْبَحْرِ زَمَنَ مُعَاوِيَةَ، فَانْضَمَّ مَرْكَبُنَا إِلَى مَرْكَبِ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِ، فَأَتَانَا فَقَالَ‏:‏ دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، فَلَمْ يَكُنْ لِي بُدٌّ مِنْ أَنْ أُجِيبَكُمْ، لأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏: ”إِنَّ لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ سِتَّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ، إِنْ تَرَكَ مِنْهَا شَيْئًا فَقَدْ تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا لأَخِيهِ عَلَيْهِ‏:‏ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَحْضُرُهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحُهُ إِذَا اسْتَنْصَحَهُ‏“،‏ قَالَ: وَكَانَ مَعَنَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، يَقُولُ لِرَجُلٍ أَصَابَ طَعَامَنَا: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا، فَغَضِبَ عَلَيْهِ حِينَ أَكْثَرَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لأَبِي أَيُّوبَ: مَا تَرَى فِي رَجُلٍ إِذَا قُلْتُ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا، غَضِبَ وَشَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ: إِنَّ مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحْهُ الشَّرُّ، فَاقْلِبْ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ حِينَ أَتَاهُ: جَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا وَعَرًّا، فَضَحِكَ وَرَضِيَ، وَقَالَ: مَا تَدَعُ مُزَاحَكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: جَزَى اللَّهُ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ خَيْرًا.
زیاد بن انعم افریقی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں وہ ایک سمندری غزوے میں شریک تھے کہ ہماری کشتی سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی کشتی سے مل گئی۔ جب ہمارے کھانے کا وقت ہوا تو ہم نے انہیں بھی کھانے کے لیے بلایا، تو وہ تشریف لے آئے اور کہا: تم نے مجھے دعوت دی جبکہ میں روزے سے ہوں، اور تمہاری دعوت قبول کیے بغیر میرے لیے کوئی چارہ بھی نہیں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق واجب ہیں۔ اگر وہ ان میں سے کوئی چیز چھوڑ دے تو اس نے واجب حق چھوڑا ہے جو اس کے بھائی کا اس کے ذمے تھا۔ جب وہ اس سے ملے تو سلام کرے، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی تیمار داری کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں حاضر ہو اور جب وہ اس سے نصیحت طلب کرے تو اس کی خیر خواہی کرے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایک نہایت مزاحیہ شخص تھا، اس نے ہمارے ساتھ کھانے والے ایک شخص سے کہا: «جزاك الله خيرًا وبرًا»، چنانچہ جب اس نے زیادہ مزاح کیا تو وہ غصے ہو گیا۔ اس مزاحیہ شخص نے سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ دیکھتے ہیں کہ اس شخص کو «جزاك الله خيرًا وبرًا» کہتا ہوں تو یہ غصے ہو جاتا ہے اور برا بھلا کہتا ہے۔ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم کہتے ہیں کہ جسے بھلائی نہ سنوارے اسے برائی سنوار دیتی ہے، لہٰذا جملہ بدل دو، چنانچہ جب وہ آدمی اس کے پاس آیا تو اس نے کہا: «جزاك الله شرًا وعرًا» (اللہ تجھے برا اور تنگی کا بدلہ دے)، چنانچہ وہ ہنس پڑا اور راضی ہو گیا اور کہا: تم اپنا مذاق چھوڑنے والے نہیں ہو۔ اس آدمی نے کہا: اللہ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ [الادب المفرد/كتاب العطاس والتثاؤب/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحارث في مسنده كما في البغية برقم: 910، وأخرجه المعجم الكبير برقم: 4076» 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4061
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي زِيَادَ بْنَ أَنْعُمٍ ، يَقُولُ: إِنَّهُ جَمَعَهُمْ مَرْسًى لَهُمْ فِي الْبَحْرِ وَمَرْكَبَ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كُلَّمَا حَضَرَ غِذَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَإِلَى أَهْلِ مَرْكَبِهِ، فَأَتَى أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، فَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ فَمَنْ تَرَكَ خَصْلَةً مِنْهَا فَقَدْ تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا لِأَخِيهِ، إِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا لَقِيَهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا عَطَسَ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَتْبَعَ جِنَازَتَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَهُ أَنْ يَنْصَحَهُ. قَالَ أَبِي: وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، وَكَانَ عَلَى نَفَقَاتِنَا رَجُلٌ، فَكَانَ الْمَزَّاحُ يَقُولُ لِلَّذِي يَلِي الطَّعَامَ: جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا وَبِرًّا، فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يَغْضَبُ وَيَشْتُمُهُ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: يَا أَبَا أَيُّوبَ كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ إِذَا قُلْتُ لَهُ: جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا وَبِرًّا غَضِبَ وَشَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ، فَأَقْلِبْ لَهُ، فَلَمَّا جَاءَ الرَّجُلُ قَالَ لَهُ الْمَزَّاحُ: جَزَاكَ اللهُ شَرًّا وَعُسْرًا، فَضَحِكَ الرَّجُلُ وَرَضِيَ، وَقَالَ: إِنَّكَ لَا تَدَعُ بِطَالَتَكَ عَلَى كُلِّ حَالٍ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: جَزَى اللهُ أَبَا أَيُّوبَ خَيْرًا وَبِرًّا فَقَدْ قَالَ لِي.
زیاد بن انعم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سمندر (کے سفر) میں ایک لنگر گاہ پر ان کا اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی کشتی کا ساتھ ہو گیا۔ وہ کہتے ہیں: جب بھی ہمارا کھانا حاضر ہوتا تو ہم ابوایوب رضی اللہ عنہ اور ان کی کشتی والوں کو بلا بھیجتے۔ (ایک بار) ابوایوب رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا: تم نے مجھے بلایا جبکہ میں روزے سے تھا، لیکن تمہاری دعوت کا حق مجھ پر واجب تھا کہ میں قبول کروں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمان کے اپنے مسلمان بھائی پر چھ حقوق واجب ہیں، جو شخص ان میں سے کسی ایک خصلت کو چھوڑ دے، اس نے اپنے بھائی کا ایک واجب حق چھوڑ دیا: جب وہ اسے بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو 'یرحمک اللہ' کہے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے، اور جب وہ نصیحت طلب کرے تو اسے نصیحت کرے۔“ (راوی کے والد کہتے ہیں:) ہم میں ایک مذاق کرنے والا شخص تھا، اور ہمارے کھانے کے انتظام پر ایک اور شخص مقرر تھا۔ مذاق کرنے والا اس کھانے کے ذمہ دار سے کہا کرتا: اللہ تمہیں اچھی اور نیک جزا دے۔ جب اس نے بار بار یہ بات کہی تو وہ (ذمہ دار) غصے میں آ کر اسے برا بھلا کہنے لگا۔ اس پر مذاق کرنے والے نے (ابوایوب رضی اللہ عنہ سے) کہا: اے ابوایوب! آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے کہ جب میں اس سے کہتا ہوں 'اللہ تمہیں اچھی اور نیک جزا دے' تو وہ غصے میں آ کر مجھے برا بھلا کہتا ہے؟ ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم کہا کرتے تھے کہ جسے بھلائی درست نہ کرے اسے برائی درست کر دیتی ہے، سو اس کے ساتھ الٹا معاملہ کرو۔ چنانچہ جب وہ شخص آیا تو مذاق کرنے والے نے اس سے کہا: اللہ تمہیں بری اور تنگی والی جزا دے۔ اس پر وہ شخص ہنس پڑا اور راضی ہو گیا اور کہا: تم اپنی شرارت کسی حال میں نہیں چھوڑتے۔ اس پر مذاق کرنے والے نے کہا: اللہ ابوایوب کو اچھی اور نیک جزا دے، کیونکہ انہوں نے ہی مجھے یہ بات بتائی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4061]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 180، حدیث 4076»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2423، 2524 / 2، 2524 / 3، 2524 / 4، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 531، 3034»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2268
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ الْأَفْرِيقِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "غَزَوْنَا الْبَحْرَ زَمَنَ مُعَاوِيَةَ فَأَرْسَيْنَا مَرْسَى، فَصَامَ مَرْكَبُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَأَهْلِ مَرْكَبِهِ فَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ فَلَمْ أَجِدْ بُدًّا مِنْ أَنْ أُجِيبَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خِصَالًا وَاجِبَةً: إِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَشْهَدَ جِنَازَتَهُ، وَإِذَا لَقِيَهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا عَطَسَ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَهُ أَنْ يَنْصَحَهُ. وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ يَمْزَحُ فَقَالَ لِأَبِي أَيُّوبَ: إِنَّ مَعَنَا رَجُلًا إِذَا قُلْنَا لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا أَوْ بِرًّا غَضِبَ. فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَإِسْحَاقُ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى الْأَفْرِيقِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي بَابِ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ.
زیاد (والدِ عبد الرحمن بن زیاد الافریقی) سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک بحری مہم میں حصہ لیا اور ایک جگہ لنگر انداز ہوئے، سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی کشتی کے ساتھی روزے سے تھے، پس جب ہمارے دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو ہم نے سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ اور ان کی کشتی والوں کو دعوت دی، اس پر انہوں نے تشریف لا کر فرمایا: ”تم نے مجھے بلایا حالانکہ میں روزے سے تھا، لیکن میرے لیے تمہاری دعوت قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر کچھ لازمی حقوق ہیں: جب وہ اسے دعوت دے تو وہ اسے قبول کرے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازے میں حاضر ہو، جب اسے ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو (یرحمک اللہ کہہ کر) اس کا جواب دے، اور جب وہ اس سے خیر خواہی طلب کرے تو اس کی خیر خواہی کرے۔“ ہمارے درمیان ایک خوش طبع شخص تھا، اس نے سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ ہمارے ساتھ ایک ایسا آدمی ہے کہ جب ہم اسے «جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا أَوْ بِرًّا» ”اللہ تعالیٰ تمہیں خیر یا بھلائی عطا فرمائے“ کہتے ہیں تو وہ غصے ہو جاتا ہے، جس پر سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم یہ کہا کرتے تھے کہ جس کی اصلاح خیر (نرمی) سے نہ ہو سکے اس کی اصلاح شر (سختی) سے ہوتی ہے۔“ اس حدیث کو امام مسدد (الفاظ انہی کے ہیں)، اسحاق، احمد بن منیع اور حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، ان سب کی اسناد کا مدار افریقی پر ہے اور وہ ضعیف ہے، نیز یہ روایت مکمل تفصیل کے ساتھ کتاب البر والصلہ کے تحت 'مسلم کے مسلم پر حق' کے باب میں آگے آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2268]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد واللفظ له، وإسحاق، وأحمد بن منيع، والحارث بن أبي أسامة، ومدار أسانيدهم على الأفريقي، وهو ضعيف، وسيأتي بتمامه في البر والصلة في باب حق المسلم على المسلم»
«أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 529، 3032»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5150
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عِيسَى ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الْإِفْرِيقِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " غَزَوْنَا زَمَنَ مُعَاوِيَةَ فَأَرْسَيْنَا مَرْسًى فِيهَا مَرْكِبُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَأَهْلِ مَرْكِبِهِ، فَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، فَلَمْ أَجِدْ بُدًّا مِنْ أَنْ أُجِيبَ؛ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خِصَالًا وَاجِبَةً: إِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَشْهَدَ جِنَازَتَهُ، وَإِذَا لَقِيَهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا عَطَسَ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَهُ أَنْ يَنْصَحَهُ.
وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ يَمْزَحُ، فَقَالَ لِأَبِي أَيُّوبَ: إِنَّ مَعَنَا رَجُلٌ إِذَا قُلْتَ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا (وَبِرًّا) غَضِبَ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ ".
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ قَالَا: ثَنَا الْأَفْرِيقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: " إِنَّهُ جَمَعَهُمْ فِي مَرَاسِيهِمْ فِي مَغْزَاهُمْ فِي الْبَحْرِ، وَمَرْكَبِ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ وَأَهْلِ مَرْكَبِهِ، فَأَتَانَا أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ: إِنَّكُمْ دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ؛ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٌ، فَمَنْ تَرَكَ مِنْهَا خَصْلَةً تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا لِأَخِيهِ عَلَيْهِ: أَنْ يُجِيبَهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُسَلِّمَ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُشَمِّتَهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودَهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَتْبَعَ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحَهُ إِذَا اسْتَنْصَحَهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ الْأَفْرِيقِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " غَزَوْنَا الْبَحْرَ مَعَ مُعَاوِيَةَ، فَانْضَمَّ مَرْكَبُنَا إِلَى مَرْكَبٍ فِيهِ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِ فَأَتَانَا فَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ وَإِنْ كَانَ صَائِمًا.
وَكَانَ مَعَنَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، فَكَانَ يَقُولُ لِصَاحِبِ طَعَامِنَا: يَا فُلَانُ، جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا أَوْ بِرًّا، فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يَغْضَبُ وَيَشْتُمُ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: مَا تَقُولُ يَا أَبَا أَيُّوبَ إِذَا أَنَا قُلْتُ لِرَجُلٍ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا شَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: اقْلِبْ لَهُ، ثُمَّ قَالَ أَبُو أَيُّوبَ: كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ.
فَقَالَ الْمَزَّاحُ لِلرَّجُلِ: جَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا وَعِزًّا، فَضَحِكَ وَرَضِيَ، فَقَالَ: لَا تَدَعْ بِطَالَتَكَ عَلَى حَالٍ.
فَقَالَ الْمَزَّاحُ: جَزَاكَ اللَّهُ أَبَا أَيُّوبَ خَيْرًا وَبِرًّا، قَدْ قَالَ لِي ".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي " أَنَّهُ جَمَعَهُمْ مَرْسًى لَهُمْ فِي مَغْزًى لَهُمْ مَرْكَبُهُمْ وَمَرْكَبُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَإِلَى أَهْلِ مَرْكَبِهِ، فَجَاءَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ، فَمَنْ تَرَكَ خَصْلَةً مِنْهَا فَقَدْ تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا لِأَخِيهِ عَلَيْهِ: أَنْ يُجِيبَهُ إِذَا دَعَاهُ، وَأَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَأَنْ يُشَمِّتَهُ إِذَا عَطَسَ، وَأَنْ يَنْصَحَهُ إِذَا اسْتَنْصَحَهُ، وَأَنْ يَعُودَهُ إِذَا مَرِضَ، وَأَنْ يَتْبَعَ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ.
وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ وَرَجُلٌ يَلِي نَفَقَاتِنَا، فَجَعَلَ الْمَزَّاحُ يَقُولُ لِلَّذِي يَلِي نَفَقَاتِنَا: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا، فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يَغْضَبُ... " فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ الْإِسْنَادِ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَّادِ بْنِ أَنْعُمٍ الْأَفْرِيقِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُمْ، لَكِنْ لَمْ يَتَفَرَّدْ بِهِ، فَقَدْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بَعْضُ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي كِتَابِ الصَّوْمِ، فِي بَابِ مَنْ دُعِيَ وَهُوَ صَائِمٌ.
زیاد بن انعم افریقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ایک بحری غزوہ کیا، ہم ایک ایسی بندرگاہ پر رکے جہاں سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی کشتی بھی موجود تھی؛ جب ہمارے دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو ہم نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور ان کے جہاز والوں کو بلاوا بھیجا، وہ تشریف لائے اور فرمایا: ”تم نے مجھے دعوت دی جبکہ میں روزے سے تھا، لیکن میرے لیے اس کا جواب دینا ضروری تھا؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ واجب حقوق ہیں، جس نے ان میں سے کوئی ایک خصلت بھی چھوڑی اس نے اپنے بھائی کا ایک واجب حق چھوڑ دیا؛ (وہ حقوق یہ ہیں کہ) جب وہ اسے دعوت دے تو اسے قبول کرے، جب اسے ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کا جواب (یرحمک اللہ سے) دے، جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، اور جب وہ اس سے خیر خواہی طلب کرے تو وہ اسے مخلصانہ نصیحت کرے“۔ ہمارے درمیان ایک خوش طبع شخص تھا، اس نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ ہمارے ساتھ ایک ایسا آدمی ہے جسے میں جب «جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا» ”اللہ تعالی تجھے خیر اور نیکی کی جزا دے“ کہتا ہوں تو وہ غصہ ہو جاتا ہے اور (کثرتِ تکرار پر) گالیاں دینے لگتا ہے، سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کے لیے (جملے کو) الٹ دو، کیونکہ ہم کہا کرتے تھے کہ جسے خیر درست نہ کر سکے اسے شر درست کر دیتا ہے“، چنانچہ اس خوش طبع شخص نے اس آدمی سے کہا: «جَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا وَعِزًّا» ”اللہ تجھے شر اور غلبہ عطا کرے“، تو وہ شخص (یہ سن کر) ہنس پڑا اور خوش ہو گیا، اس پر سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم کسی حال میں اپنی شرارت نہیں چھوڑتے“، تو اس خوش طبع شخص نے کہا: ”اے ابو ایوب! اللہ آپ کو خیر و بھلائی عطا فرمائے، اس نے (ویسا ہی ردِ عمل دیا) جیسا میں نے کہا تھا“۔ اس حدیث کو امام مسدد، اسحاق بن راہویہ، احمد بن منیع اور حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسانید میں معمولی لفظی تفاوت کے ساتھ روایت کیا ہے، میں (مصنف) کہتا ہوں کہ اس سند کا مدار عبد الرحمن بن زیاد بن انعم الافریقی پر ہے جو ضعیف ہیں، انہیں یحییٰ بن سعید القطان، احمد بن حنبل، ابن معین، ترمذی، نسائی اور دیگر ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے، لیکن وہ اس میں منفرد نہیں، کیونکہ امام مسلم نے اسے اپنی صحیح میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا کچھ حصہ کتاب الصوم کے باب «من دعي وهو صائم» میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار الإسناد على عبد الرحمن بن زياد بن أنعم الأفريقي، وهو ضعيف، ضعفه يحيى بن سعيد القطان، وأحمد بن حنبل، وابن معين، والترمذي، والنسائي، وغيرهم، لكن لم يتفرد به، فقد رواه مسلم في صحيحه من حديث أبي هريرة، وقد تقدم بعض حديث أبي هريرة في كتاب الصوم، في باب م…»
«(5150/1) أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 529، 3032»
«(5150/2) أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 529، 3032»
«(5150/3) أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 529، 3032»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں