🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11716 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11716، 11715
مسند احمد: 3026
الفتح الربانی: 425
صحیح ابن حبان: 1280، 1281، 5415
السنن الكبرى للبيهقي: 56
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2334، 2364
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11716
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِأُمِّ الْأَسْوَدِ ، فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، وَقَالَ: إِنَّكُمْ لَسْتُمْ تَأْكُلُونَهُ فَبَعَثَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْهَا. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَجَعَلُوا مَسْكَهَا قِرْبَةً رَأَيْتُهَا بَعْدَ سَنَةٍ. قَالَ أَبُو الْأَحْوَصِ: أُمُّ الْأَسْوَدِ ، وَإِنَّمَا الصَّوَابُ سَوْدَةُ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ام الاسود (رضی اللہ عنہا) کی ایک بکری مر گئی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) پڑھی: ”کہہ دیجیے! میں اس میں جو مجھ پر وحی کی گئی ہے کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے مردار یا بہتے ہوئے خون کے“ آخر آیت تک، اور فرمایا: ”تم اسے کھا تو نہیں رہیں۔“ چنانچہ انہوں نے پیغام بھیج کر اس کی کھال اتروائی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: انہوں نے اس کی کھال سے ایک مشک بنا لی، میں نے اسے ایک سال بعد بھی دیکھا۔ ابوالاحوص کہتے ہیں: (روایت میں نام) ام الاسود آیا ہے، جبکہ درست نام سودہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11716]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 289، حدیث 11766»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1281، 5415، 5414، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 112، 113، 111، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 55، 56، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3084، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2334، 2364، والبزار فى «مسنده» برقم: 4788، 5169، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25269، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2712، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3242، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11384، 11765، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2123»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3026
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاتَتْ فُلَانَةُ يَعْنِي الشَّاةَ. فَقَالَ:" فَلَوْلَا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا"، فَقَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟! فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ سورة الأنعام آية 145، فَإِنَّكُمْ لَا تَطْعَمُونَهُ إِنْ تَدْبُغُوهُ فَتَنْتَفِعُوا بِهِ" فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهَا، فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا، فَدَبَغَتْهُ، فَأَخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں بکری مر گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ رکھ لی؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ایک مرداربکری کی کھال رکھتی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے کہ « ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ﴾ [الأنعام: 145] » ”اے نبی! آپ فرما دیجئے کہ میرے پاس جو وحی بھیجی جاتی ہے، میں اس میں کوئی چیز ایسی نہیں پاتا جو کسی کھانے والے پر حرام ہو، سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو، یا بہتا ہوا خون ہو، یا خنزیر کا گوشت ہو۔“ اب اگر تم اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ اٹھا لو تو تم اسے کھاؤ گے تو نہیں؟“ چنانچہ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے کسی کو بھیج کر اس کی کھال اتروا لی اور اسے دباغت دے کر اس کا مشکیزہ بنا لیا، یہاں تک کہ وہ ان کے پاس پھٹ گیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3026]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 425
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَاتَتْ فُلَانَةٌ تَعْنِي شَاةً، فَقَالَ: ( (فَلَوْ لَا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا) ) فَقَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مِيتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ} فَإِنَّكُمْ لَا تَطْعَمُونَهُ، إِنْ تَدْبُغُوهُ فَتَنْتَفِعُوا بِهِ) ) ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا فَدَبَغَتْهُ فَأَخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی، انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! فلاں بکری مر گئی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کا چمڑا کیوں نہیں اتار لیا۔“ انہوں نے کہا: ”ہم مر جانے والی بکری کا چمڑا کیسے اتار لیں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «قُلْ لَآ اَجِدُ فِیْ مَآ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطْعَمُہٗٓ اِلَّآ اَنْ یَّکُوْنَ مَیْتَۃً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ» (آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آئے اس میں کوئی حرام نہیں پاتا کسی کھانے والے کے لیے جو اس کو کھائے، مگر یہ کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو۔) (الانعام: 145) پس بیشک تم نے اس کے چمڑے کو کھانا تو نہیں ہے، اگر تم اس کو رنگ لو تو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو۔“ پس انہوں نے کسی بندے کو بھیج کر (اس بکری کو منگوا لیا) اور اس کی کھال اتار لی اور اس کو رنگ کر اس کا مشکیزہ بنا لیا، (پھر وہ اس کو استعمال کرتی رہیں) یہاں تک کہ وہ ان کے پاس ہی پھٹ گیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 425]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 2334، وابن حبان: 1281، والبيھقي: 1/ 18، أخرجه البخاري: 6686 مختصرا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3027 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3027»
وضاحت: فوائد: … پچھلے باب کے فوائد میں اس مسئلہ کی وضاحت کی جا چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابويعلي: 2334
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1280
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لَزَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ: " أَلا انْتَفَعْتُمْ بِمَسْكِهَا"؟ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَسْكُ مَيْتَةٍ؟!، قَالَ: فَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً سورة الأنعام آية 145 إِلَى آخِرِ الآيَةِ إِنَّكُمْ لَسْتُمْ تَأْكُلُونَهُ ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَبَعَثَتْ إِلَيْهَا، فَسُلِخَتْ، فَجَعَلَتْ مِنْ مَسْكِهَا قِرْبَةً، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَرَأَيْتُهَا بَعْدَ سَنَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کی بکری مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ان کے ہاں تشریف لائے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال سے نفع حاصل کیوں نہیں کرتے؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا مردار کی کھال سے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً﴾ [سورة الأنعام: 145] ”تم یہ فرما دو جو چیز میری طرف کی گئی ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جو کھانے والے کے لیے حرام ہو ماسوائے اس کے کہ وہ مردار ہو۔“ یہ آیت آخر تک تلاوت کی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”لوگ اسے کھا نہیں رہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پھر اس خاتون نے اس کی کھال کو بھجوایا اس کی دباغت کی گئی اور اس کی کھال سے مشکیزہ بنا لیا گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے ایک سال کے بعد بھی وہ مشکیزہ دیکھا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1492، 2221، 5531، 5532، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 363، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1829، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1280، 1282، 1284، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4246، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1727، والدارقطني فى (سننه) برقم: 98، 99، 100،وأحمد فى (مسنده) برقم: 2030، والحميدي فى (مسنده) برقم: 498» «رقم طبعة با وزير 1277»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (29). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات إلا أن رواية سماك عن عكرمة فيها اضطراب.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1281
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: يَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلانَةٌ، يَعْنِي الشَّاةَ، قَالَ: " فَهَلا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا؟"، قَالَتْ: فَنَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ مَاتَتْ!، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا قَالَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا سورة الأنعام آية 145 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، لا بَأْسَ أَنْ تَدْبُغُوهُ فَتَنْتَفِعُوا بِهِ" ، قَالَ:" فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا، فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا، فَاتَّخَذَتْ مِنْهَا قِرْبَةً حَتَّى تَحَرَّقَتْ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں (یعنی بکری) مر گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کیوں نہیں حاصل کر لیتیں؟“ انہوں نے عرض کی: کیا ہم ایک ایسی بکری کی کھال حاصل کریں جو مر گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾ [سورة الأنعام: 145] ”تم یہ فرما دو! جو چیز میری طرف وحی کی گئی ہے میں اس میں کوئی چیز حرام نہیں پاتا۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم اس کی دباغت کر کے نفع حاصل کر لو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم نے اسے اس خاتون کی طرف بھجوایا تو انہوں نے اس کی کھال کی دباغت کی اور اس سے مشکیزہ بنا لیا یہاں تک کہ وہ پھٹ گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1281، 5414، 5415، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3084» «رقم طبعة با وزير 1278»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده كسابقه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5415
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاتَتْ فُلانَةُ، تَعْنِي الشَّاةَ، قَالَ: " فَهَلا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا، فَقَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا قَالَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا سورة الأنعام آية 145، لا بَأْسَ أَنْ تَدْبُغُوهُ، تَنْتَفِعُونَ بِهِ"، قَالَتْ: فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا، فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا، فَاتَّخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں مر گئی ہے۔ (ان کی مراد بکری تھی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کو حاصل کیوں نہیں کیا؟“ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: کیا ہم ایسی بکری کی کھال حاصل کریں جو مر چکی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿قُل لَّآ أَجِدُ فِى مَآ أُوحِىَ إِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُۥٓ إِلَّآ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا﴾ [سورة الأنعام: 145] ”تم یہ فرما دو جو چیز میری طرف وحی کی گئی ہے اس میں، میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جو کھانے والے کے لئے حرام قرار دی گئی ہو ماسوائے اس کے جو مردار ہو یا بہا ہوا خون ہو۔“ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے تم اس کی دباغت کر کے اس سے فائدہ حاصل کرو۔“ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، تو ہم نے اس کو بھجوایا اور اس کی کھال کی دباغت کر لی گئی، پھر ہم نے اس کے ذریعے مشکیزہ بنا لیا یہاں تک کہ اس میں سوراخ ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5415]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1281، 5414، 5415، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3084» «رقم طبعة با وزير 5391»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1278). تنبيه!! رقم (1278) = (1281) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 56
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَاتَتْ فُلَانَةُ تَعْنِي الشَّاةَ؟ قَالَ:" فَلَوْلَا أَخَذْتُمْ ⦗٢٨⦘ مَسْكَهَا". قَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى: {قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ} وَإِنَّكُمْ لَا تَطْعَمُونَهُ، إِنَّمَا تَدْبُغُونَهُ فَتَنْتَفِعُونَ بِهِ". فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا، فَدَبَغَتْهُ، فَاتَّخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں کی بکری مر گئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم نے اس کا چمڑا کیوں نہ اتارا؟“ انہوں نے عرض کیا: اس بکری کا چمڑا جو مر گئی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ﴾ [سورة الأنعام: 145] کہہ دیجیے: میں اس وحی میں جو میری طرف کی گئی ہے کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو۔ تم اس کو کھاتے نہیں، تم اس کو رنگتے ہو اور اس سے فائدہ حاصل کرتے ہو۔“ انہوں نے اس (بکری) کی طرف کسی کو بھیجا، اس نے اس کا چمڑا اتارا اور اسے رنگ کر مشکیزہ بنایا حتیٰ کہ وہ ان کے پاس ہی ختم ہو گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن حبان 50415»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11715
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ مَاتَتْ فُلَانَةُ - يَعْنِي الشَّاةَ - فَقَالَ: أَلَا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا؟ " فَقَالُوا: أَنَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا قَالَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْـزِيرٍ إِنَّكُمْ لَا تَطْعَمُونَهُ، إِنَّمَا تَدْبُغُونَهُ فَتَنْتَفِعُونَ بِهِ " فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا فَدَبَغَتْهُ فَاتَّخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں (یعنی بکری) مر گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی؟“ انہوں نے عرض کیا: کیا ہم مری ہوئی بکری کی کھال اتار لیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ نے تو صرف یہ فرمایا ہے: کہہ دیجیے! میں اس میں جو مجھ پر وحی کی گئی ہے کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے مردار، بہتا ہوا خون یا خنزیر کے گوشت کے - تم تو اسے کھا نہیں رہیں، بلکہ اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ اٹھا رہی ہو۔“ چنانچہ انہوں نے اسے لانے کے لیے پیغام بھیجا، اس کی کھال اتاری اور اسے دباغت دی، پھر اس سے ایک مشک بنا لی، یہاں تک کہ وہ ان کے پاس ہی پھٹ گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11715]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 288، حدیث 11765»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1281، 5415، 5414، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 112، 113، 111، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 55، 56، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3084، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2334، 2364، والبزار فى «مسنده» برقم: 4788، 5169، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25269، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2712، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3242، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11384، 11766، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2123»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةُ - تَعْنِي الشَّاةَ - قَالَ: «فَلَوْلَا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا» . فَقَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم:" إِنَّمَا قَالَ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ} [الأنعام: 145] الْآيَةُ، لَا بَأْسَ أَنْ تَدْبُغُوهُ تَنْتَفِعُونَ بِهِ" قَالَتْ: فَأَرْسَلَتُ إِلَيْهَا فَسَلَخَتُ مَسْكَهَا فَاتَّخَذْتُ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! فلاں (یعنی بکری) مر گئی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ حاصل کر لی؟“ انہوں نے (بطورِ سوال) عرض کی: ”کیا ہم ایسی بکری کی کھال لیں جو مر چکی ہو؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تو یہی فرمایا ہے: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ﴾ یعنی ’آپ فرما دیں کہ جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں مَیں کسی کھانے والے پر کوئی ایسی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے‘، لہٰذا اسے دباغت دے کر (رنگ کر) اس سے نفع حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے“۔ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر میں نے پیغام بھیج کر اس کی کھال اتروائی، اسے دباغت دی اور اس کا ایک مشکیزہ بنا لیا، یہاں تک کہ وہ استعمال ہوتے ہوتے پرانا ہو کر پھٹ گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2334]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون تلاوة الآية»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1421، 2108، 5211، 5212، 6308، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 363، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1727، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4234، 4235، 4236، 4238، 4239، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4120، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3610، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3018، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1078، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1988، وأخرجه فتح الباري برقم: 2108، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 184، 188، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، 7235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11383، 11384، 11411، 11501، 11765، 11766، 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2144، 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2713، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5415، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 111، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3240، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 833، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2330»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2364
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةٌ - تَعْنِي الشَّاةَ - قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «فَهَلَّا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا؟» قَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:" {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلِيَّ مُحَرَّمًا} [الأنعام: 145] إِلَى {أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ} [الأنعام: 145] أَيُّكُمْ يَطْعَمُهُ؟ أَيْ: تَدْبُغُونَهُ فَتَنْتَفِعُونَ بِهِ". قَالَ: فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْهَا فَدَبَغَتْهَا وَاتَّخَذَتْ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْ عِنْدَهَا"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں یعنی وہ بکری مر گئی ہے“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا ہم ایسی بکری کی کھال لیں جو مر چکی ہو؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلِيَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ﴾ ”آپ فرما دیجیے کہ جو وحی میری طرف بھیجی گئی ہے اس میں، میں کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون اسے کھاتا ہے؟ یعنی تم اسے دباغت دے کر (کما کر) اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو“، عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے وہ بکری منگوائی، اس کی کھال اتاری، اسے دباغت دی اور اس سے ایک مشکیزہ تیار کیا یہاں تک کہ وہ ان کے پاس استعمال ہوتے ہوتے پرانا ہو کر پھٹ گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2364]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون تلاوة الآية: مضى الكلام عليه (برقم 2334)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1421، 2108، 5211، 5212، 6308، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 363، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1727، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4234، 4235، 4236، 4238، 4239، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4120، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3610، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3018، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1078، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1988، وأخرجه فتح الباري برقم: 2108، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 184، 188، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، 7235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11383، 11384، 11411، 11501، 11765، 11766، 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2144، 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2713، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5415، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 111، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3240، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 833، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2360»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں