الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. هشام بن عروة، عن فاطمة باب
ہشام بن عروہ کی فاطمہ سے روایات — باب
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20717 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 1959
سنن ابوداود: 2359
سنن ابن ماجہ: 1674
مسند احمد: 26927
مصنف ابن ابی شیبہ: 9296
سنن دارقطنی: 2375
الفتح الربانی: 3790
الجامع الكامل: 4617
السنن الكبرى للبيهقي: 8011
1 تا 10
حدیث نمبر: 20717
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: " أُفْطِرَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ قِيلَ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: " مِنْهُ بُدٌّ ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک ابر آلود دن روزہ افطار کیا گیا، پھر سورج نکل آیا۔“
ہشام سے پوچھا گیا: کیا انہیں قضا کا حکم دیا گیا؟ انہوں نے کہا: ”کیا اس سے کوئی چارہ ہے؟ (یعنی قضا تو کرنی ہی تھی)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20717]
ہشام سے پوچھا گیا: کیا انہیں قضا کا حکم دیا گیا؟ انہوں نے کہا: ”کیا اس سے کوئی چارہ ہے؟ (یعنی قضا تو کرنی ہی تھی)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20717]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 127، حدیث 346»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1959، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1991، (3/415) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2359، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1674، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8108، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2375، 2376، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27569، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9141، والطبراني فى «الكبير» برقم: 345»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1959، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1991، (3/415) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2359، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1674، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8108، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2375، 2376، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27569، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9141، والطبراني فى «الكبير» برقم: 345»
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَتْ:" أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ غَيْمٍ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قِيلَ لِهِشَامٍ: فَأُمِرُوا بِالْقَضَاءِ، قَالَ: لَا بُدَّ مِنْ قَضَاءٍ"، وَقَالَ مَعْمَرٌ: سَمِعْتُ هِشَامًا: لَا أَدْرِي أَقَضَوْا أَمْ لَا؟.
ہم سے عبداللہ بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے فاطمہ بنت منذر نے اور ان سے اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بادل تھا۔ ہم نے جب افطار کر لیا تو سورج نکل آیا۔ اس پر ہشام (راوی حدیث) سے کہا گیا کہ پھر انہیں اس روزے کی قضاء کا حکم ہوا تھا؟ تو انہوں نے بتلایا کہ قضاء کے سوا اور چارہ کار ہی کیا تھا؟ اور معمر نے کہا کہ میں نے ہشام سے یوں سنا ”مجھے معلوم نہیں کہ ان لوگوں نے قضاء کی تھی یا نہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1959]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک دن مطلع ابر آلود تھا، ہم نے روزہ افطار کر لیا، پھر اس کے بعد سورج نکل آیا۔ ہشام سے دریافت کیا گیا: کیا پھر لوگوں کو قضا کا حکم دیا گیا ہو گا؟ انہوں نے کہا: اس کے بغیر اور کیا چارہ تھا؟ حضرت معمر کہتے ہیں کہ میں نے ہشام کو یہ کہتے ہوئے سنا: مجھے معلوم نہیں کہ لوگوں نے روزہ قضا کیا یا نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1959]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2359
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: أَفْطَرْنَا يَوْمًا فِي رَمَضَانَ فِي غَيْمٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: قُلْتُ لِهِشَامٍ:" أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: وَبُدٌّ مِنْ ذَلِكَ".
اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ماہ رمضان میں ایک دن ہم نے بدلی میں روزہ کھول لیا اس کے بعد سورج نمودار ہو گیا۔ راوی ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام بن عروہ سے سوال کیا کہ پھر تو لوگوں کو روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا ہو گا؟ کہنے لگے: کیا اس کے بغیر بھی چارہ ہے؟۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2359]
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں رمضان میں ہم نے ایک دن بادل کی وجہ سے روزہ کھول لیا، پھر سورج نکل آیا۔“ ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام سے پوچھا: ”تو کیا انہیں قضا دینے کا حکم دیا گیا تھا؟“ کہا: ”بھلا اس سے کوئی چارہ بھی ہے؟“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2359]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصوم 46 (1959)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1674)، (تحفة الأشراف: 15749)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/346) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1959)
حدیث نمبر: 1674
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ:" أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ، ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ"، قُلْتُ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ، قَالَ: لَا بُدَّ مِنْ ذَلِكَ.
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک دن بدلی میں روزہ افطار کر لیا، پھر سورج نکل آیا، ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام سے کہا: پھر تو لوگوں کو روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا ہو گا؟، انہوں نے کہا: یہ تو ضروری ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1674]
حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک ابر آلود دن میں ہم نے روزہ کھول دیا (یہ سمجھے کہ سورج غروب ہو چکا ہے) لیکن پھر (بادل ہٹ گئے اور) سورج نکل آیا۔“ (ابواسامہ کہتے ہیں:) میں نے ہشام بن عروہ سے کہا: ”کیا انہیں (روزے کی) قضا کا حکم دیا گیا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”یہ تو ضروری تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1674]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصوم 46 (1959)، سنن ابی داود/الصوم 23 (2359)، (تحفة الأشراف: 15749)، مسند احمد (6/346) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی قضا تو کرنا ضروری ہے ایسی حالت میں اس پر سب کا اتفاق ہے کہ جب دھوکہ سے روزہ کھول ڈالے بعد میں معلوم ہو کہ دن باقی تھا اور سورج نہیں ڈوبا تھا تو قضا لازم آئے گی، لیکن کفارہ لازم نہ ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
حدیث نمبر: 26927
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ ، قَالَتْ: " أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ طَلَعَتْ الشَّمْسُ" , قُلْتُ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: وَبُدٌّ مِنْ ذَاكَ.
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ہم لوگوں نے ماہ رمضان کے ایک ابرآلود دن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں روزہ ختم کردیا تھا پھر سورج روشن ہوگیا (بعد میں جس کی قضاء کرلی گئی تھی) [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26927]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1959
ترقیم عوامۃ: 9141 ترقیم الشثری: -- 9296
حدثنا ابو اسامة ، عن هشام ، عن فاطمة بنت المنذر ، عن اسماء انهم افطروا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في يوم، ثم طلعت الشمس، قال ابو اسامة: فقلت لهشام: فامروا بالقضاء، قال:" ومن ذلك بد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (١٩٥٩) وأحمد (٢٦٩٢٧).
حضرت اسمائ فرماتی ہیں کہ عہد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں لوگوں نے ایک مرتبہ غروب شمس سے پہلے روزہ افطار کرلیا تھا پھر سورج نکل آیا تھا۔ ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ہشام سے کہا کہ کیا انہیں قضاء کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کے سوا چارہ بھی کیا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9296]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1959، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1991، (3/415) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2359، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1674، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8108، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2375، 2376، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27569، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1574، والطبراني فى «الكبير» برقم: 345، 346، ترقيم محمد عوامة: 9141»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1959، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1991، (3/415) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2359، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1674، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8108، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2375، 2376، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27569، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1574، والطبراني فى «الكبير» برقم: 345، 346، ترقيم محمد عوامة: 9141»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2341 ترقیم الرسالہ : -- 2375
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ:" أَفْطَرْنَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ وَطَلَعَتِ الشَّمْسُ" . فَقِيلَ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: وَبُدٌّ مِنْ ذَلِكَ؟ هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم نے رمضان کے مہینے میں ایک دن، جب بادل چھائے ہوئے تھے، افطاری کر لی، لیکن بعد میں سورج نکل آیا (تو پتا چلا کہ افطاری کا وقت نہیں ہوا تھا)۔ ہشام نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا ان لوگوں کو اس کی قضاء کرنے کا حکم دیا گیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ایسا کرنا ضروری تھا۔“ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2375]
ترقیم العلمیہ: 2341
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1959، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1991، بدون ترقيم، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2359، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1674، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8108، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2375، 2376، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27569»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 193) برقم: (2375)»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 193) برقم: (2375)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3790
عَنْ أَسْمَاءَ (بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ فِي رَمَضَانَ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قُلْتُ لِهِشَامٍ: أُمِرُوا بِالْقَضَاءِ؟ قَالَ: وَبُدٌّ مِنْ ذَاكَ
۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ماہِ رمضان میں ایک دن بادل چھاگئے، (ہم نے سمجھا کہ سورج غروب ہو گیا) اس لیے ہم نے روزہ افطار کر لیا، لیکن بعد میں سورج نظر آنے لگ گیا۔ میں (ابواسامہ) نے ہشام سے کہا: تو پھر لوگوں کو اس روزہ کی قضاء کا حکم دیا گیا تھا؟ انھوں نے کہا: کیااس کے بغیر بھی کوئی چارہ ہے؟ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1959، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26927 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27466»
وضاحت: فوائد: … حدیث کا آخری جملہ ”کیا اس کے بغیر بھی کوئی چارہ ہے؟“ ہشام بن عروہ کا اپنا استدلال ہے، وگرنہ ایسی صورتحال میں ایسی خطا کرنے والوں کوچاہیے کہ وہ فوراً اپنی خطا سے باز آ کر روزہ مکمل کریں، کیونکہیہ بھی بھولنے کی ہی ایک قسم ہے، ہم نے حدیث نمبر (۳۷۰۵یا۳۷۰۸) میں جس مسئلے پر بحث کی ہے، اس میں ایک شق یہ بھی تھی کہ اگرکسی آدمی کو سحری کا وقت گزر جانے کے بعد دن میں کسی وقت رمضان کا چاند نظر آنے کی خبر ملتی ہے تو وہ اسی وقت سے روزہ کی نیت کر لے گا اور اس پر کوئی قضائی نہیں ہو گی، اس حدیث میں مذکورہ مسئلہ بھی اسی قسم کا ہے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1959
حدیث نمبر: 4617
4617. عن أسماء بنت أبي بكر، قالت: أفطرنا على عهد النبيّ صلى الله عليه وسلم يوم غيم، ثم طلعت الشمس.
قيل لهشام: فأُمروا بالقضاء؟ قال: بدٌّ من قضاء.
وقال معمر: سمعت هشاماً يقول: لا أدري أقضوا أم لا.
قيل لهشام: فأُمروا بالقضاء؟ قال: بدٌّ من قضاء.
وقال معمر: سمعت هشاماً يقول: لا أدري أقضوا أم لا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في الصوم (1959) عن عبدالله بن أبي شيبة، حدّثنا أبو أسامة، عن هشام بن عروة، عن فاطمة (هي ابنة المنذر)، عن أسماء بنت أبي بكر، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8011
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ: أَفْطَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ غَيْمٍ، ثُمَّ بَدَتْ لَنَا الشَّمْسُ، فَقُلْتُ لِهِشَامٍ: فَأُمِرُوا بِالْقَضَاءِ، قَالَ: فَبُدٌّ مِنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک بادل والے دن میں روزہ افطار کیا، پھر سورج نکل آیا (راوی کہتے ہیں:) میں نے ہشام سے کہا: کیا پھر انہیں قضا کا حکم دیا گیا؟ انہوں نے کہا: اس کے سوا چارہ ہی کیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8011]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح