🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 476 (کل: 17 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 476، 460، 461، 462، 463، 466، 471، 474، 475، 477، 479، 480
سنن ابن ماجہ: 3436
مسند احمد: 18454، 18455
الفتح الربانی: 7624
صحیح ابن حبان: 6061
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 476
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ الْأَخْرَمُ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسْلِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، فَقَالَ: أَتَى الْأَعْرَابُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ قَالَ: لَا حَرَجَ وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا امْرَأً اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ فَذَلِكَ الْحَرَجُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَتَدَاوَى؟ قَالَ: " تَدَاوَوْا، فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ: " الْخُلُقُ الْحَسَنُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (النشائي) .
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں، اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے، سوائے اس شخص کے جو اپنے بھائی کی عزت پر ڈاکہ ڈالے، یہی حرج ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی شفا بھی اتاری ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انسان کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 476]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 183، حدیث 479»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 478، 486، 6064، 6061، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1381، 1382، 1384، 1389، 1390، 1385، 1388، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 415، 7523، 8301، 8302، 8303، 8299، 8300، 8304، 8308، 8305، 8306، 8307، 8309، 8310، 8312، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5844، 5850، 7511، 7512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3855، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2038، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19617، 21215، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18744، 18745، 18746، 18747، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 845، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15197، 23883، 25823، 25824، 37298، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4074، 7158، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4423، 4424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 464، 463، 467، 465، 466، 469، 470، 471، 476، 474، 475، 478، 477، 480، 481، 483، 484، 482، 486، والطبراني فى «الصغير» برقم: 559، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 367، 6380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3436
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَهِشَامُ ابْنُ عَمَّارٍ , قَالَا، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ , قَالَ: شَهِدْتُ الْأَعْرَابَ يَسْأَلُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ لَهُمْ:" عِبَادَ اللَّهِ ,وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا , فَذَاكَ الَّذِي حَرِجَ" , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ لَا نَتَدَاوَى؟ قَالَ:" تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ , فَإِنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ مَعَهُ شِفَاءً , إِلَّا الْهَرَمَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ".
اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اعرابیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے دیکھا کہ کیا فلاں معاملے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں معاملے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! ان میں سے کسی میں بھی اللہ تعالیٰ نے گناہ نہیں رکھا سوائے اس کے کہ کوئی اپنے بھائی کی عزت سے کچھ بھی کھیلے، تو دراصل یہی گناہ ہے“، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر ہم دوا علاج نہ کریں تو اس میں بھی گناہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! دوا علاج کرو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسا مرض نہیں بنایا جس کی شفاء اس کے ساتھ نہ بنائی ہو سوائے بڑھاپے کے“، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بندے کو جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں ان میں سے سب بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسن اخلاق“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3436]
حضرت اسامہ بن شریک (ثعلبی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں (مجلس میں) موجود تھا جب اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے: ”کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ کے بندو! اللہ نے حرج (تنگی) کو دور کر دیا ہے مگر جس نے اپنے بھائی کی عزت میں سے ایک حصہ کاٹ لیا، یہی ہے جس نے گناہ کیا۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمیں اس بات سے گناہ ہو گا کہ ہم (بیماری سے شفا کے لیے) دوا (استعمال) نہ کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! (شفا کے لیے) دوا (استعمال) کیا کرو، اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے جو بیماری بنائی ہے، اس کی شفا (کے لیے دوا) بھی بنائی ہے، سوائے شدید بڑھاپے کے۔“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! بندے کو سب سے بہتر چیز کیا عطا ہوئی ہے؟ فرمایا: ”اچھا اخلاق۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3436]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 127، ومصباح الزجاجة: 127)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطب 1 (3855)، سنن الترمذی/الطب 2 (2038)، مسند احمد (4/278) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18454
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ، كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِهِمْ الطَّيْرُ، قَالَ: فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَقَعَدْتُ، قَالَ: فَجَاءَتْ الْأَعْرَابُ، فَسَأَلُوهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَدَاوَى؟ قَالَ:" نَعَمْ، تَدَاوَوْا، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ الْهَرَمُ" . قَال وَكَانَ أُسَامَةُ حِينَ كَبِرَ يَقُولُ: هَلْ تَرَوْنَ لِي مِنْ دَوَاءٍ الْآنَ؟! قَال: وَسَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ، هَلْ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا. قَالَ:" عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلَّا امْرَأً اقْتَرضَ امْرَأً مُسْلِمًا ظُلْمًا، فَذَلِكَ حَرَجٌ وَهُلْكٌ" . قَالُوا: مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " خُلُقٌ حَسَنٌ" .
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ایسے بیٹھے ہوئے تھے جیسے ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرکے بیٹھ گیا اسی دوران کچھ دیہاتی لوگ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا کہ یا رسول اللہ! کیا ہم علاج معالجہ کرسکتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! علاج کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں رکھی جس کا علاج نہ رکھا ہو سوائے ایک بیماری ' بڑھاپے " کے اسی وجہ سے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ اپنے بڑھاپے میں لوگوں سے کہتے تھے کہ اب تمہیں میرے لئے کوئی دوا مل سکتی ہے؟ پھر ان آنے والوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ چیزوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا فلاں فلاں چیز میں ہم پر کوئی حرج تو نہیں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندگان خدا! اللہ نے حرج کو ختم فرمادیا ہے سوائے اس شخص کے جو کسی مسلمان کی ظلماً آبروریزی کرتا ہے کہ یہ گناہ اور باعث ہلاکت ہے، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انسان کو سب سے بہترین کون سی چیز دی گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حسن اخلاق۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18454]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18455
حَدَّثَنَا ابْنُ زِيَادٍ يَعْنِي الْمُطَّلِبَ بْنَ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنَزِّلْ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ مَعَهُ شِفَاءً، إِلَّا الْمَوْتَ وَالْهَرَمَ" .
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے بندو! علاج کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں رکھی جس کا علاج نہ رکھا ہو سوائے موت اور بڑھاپے کے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18455]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7624
وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِهِمُ الطَّيْرُ قَالَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَقَعَدْتُ قَالَ فَجَاءَ الْأَعْرَابُ فَسَأَلُوهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَتَدَاوَى قَالَ نَعَمْ تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ الْهَرَمِ وَفِي رِوَايَةٍ إِلَّا الْمَوْتَ وَالْهَرَمَ قَالَ وَكَانَ أُسَامَةُ حِينَ كَبِرَ يَقُولُ هَلْ تَرَوْنَ لِي مِنْ دَوَاءٍ الْآنَ قَالَ وَسَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ هَلْ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا قَالَ عِبَادَ اللَّهِ وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلَّا امْرَأً اقْتَضَى امْرَأً مُسْلِمًا ظُلْمًا فَذَلِكَ حَرَجٌ وَهُلْكٌ قَالُوا مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ خُلُقٌ حَسَنٌ
۔ (دوسری سند) شعبہ، زیاد بن علاقہ سے اور وہ سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ کے صحابۂ کرام بھی موجود تھے، وہ ایسے باادب بیٹھے تھے جیسے کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام کہا اور وہاں بیٹھ گیا، ایک دیہاتی آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم علاج کروا سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! علاج کرواؤ یا کرو، بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا کی ہے، اس کا علاج بھی پیدا کیا ہے، صرف بڑھاپے کا (اور ایک روایت کے مطابق موت کا بھی) کوئی علاج نہیں۔ جب سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بوڑھے ہو گئے تو وہ کہتے تھے: کیا اب تم میرا علاج کر سکتے ہو۔اس کے علاوہ دیہاتیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ فلاںفلاں چیز میں کوئی حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے دین میں حرج رکھی ہی نہیں، مگر اس معاملہ میں حرج ہے جو کسی مسلمان پر ظلم کرتا ہے، یہ حرج ہے، یہ ہلاکت ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! سب سے بہتر کیا چیز ہے، جو لوگوں کو عطا کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7624]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18645»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18645
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6061
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاقَةَ ، سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ ، يَقُولُ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا؟ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ: " عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ، إِلا امْرُؤٌ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ نَتَدَاوَى؟ فَقَالَ:" تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ" ، قَالَ سُفْيَانُ: مَا عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ الْيَوْمَ إِسْنَادٌ أَجْوَدُ مِنْ هَذَا.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے کہ کیا ہمیں اس کام کو کرنے میں کوئی گناہ ہو گا؟ ایسا انہوں نے دو مرتبہ پوچھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے گناہ کو اٹھا لیا ہے ماسوائے اس شخص کے جو اپنے کسی بھائی کی عزت پر حملہ کرے، تو ایسا شخص گناہ کا مرتکب ہو گا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر ہم دوا استعمال کریں، تو کیا ہمیں کوئی گناہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! تم لوگ دوا استعمال کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری پیدا کی ہے، اس کے لیے دوا بھی پیدا کی ہے۔“ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بندے کو جو کچھ دیا گیا اس میں سے بہتر چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ سفیان کہتے ہیں: آج روئے زمین پر اس سے عمدہ سند اور کوئی نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطب/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2955، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 478، 486، 6061، 6064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 415، 7523، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3855، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2038، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2672، 3436، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18744، والحميدي فى (مسنده) برقم: 845» «رقم طبعة با وزير 6029»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (292)، «صحيح أبي داود» (1759)، «المشكاة» (4532). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 460
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَفَاتٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَكَأَنَّ عَلَى رُؤُوسِ أَصْحَابِهِ الطَّيْرَ، فَجَاءَتْهُ الْأَعْرَابُ مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا: يَا رَسُولَ اللهِ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا؟ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عِبَادَ اللهِ، رَفَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ ظُلْمًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَتَدَاوَى؟ قَالَ: " تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ؟ فَقَالَ: " إِنَّ النَّاسَ لَمْ يُعْطَوْا شَيْئًا خَيْرًا مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں عرفات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اتنی خاموشی سے بیٹھے تھے کہ گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں۔ اتنے میں ادھر ادھر سے بدو آنے لگے: یا رسول اللہ! کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے، سوائے اس شخص کے جو کسی مسلمان (کی عزت) پر ظلماً ڈاکہ ڈالے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کے لیے دوا بھی رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگوں کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو اچھے اخلاق سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 179، حدیث 463»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 478، 486، 6064، 6061، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1381، 1382، 1384، 1389، 1390، 1385، 1388، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 415، 7523، 8301، 8302، 8303، 8299، 8300، 8304، 8308، 8305، 8306، 8307، 8309، 8310، 8312، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5844، 5850، 7511، 7512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3855، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2038، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19617، 21215، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18744، 18745، 18746، 18747، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 845، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15197، 23883، 25823، 25824، 37298، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4074، 7158، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4423، 4424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 464، 467، 465، 466، 469، 470، 471، 476، 474، 475، 478، 477، 479، 480، 481، 483، 484، 482، 486، والطبراني فى «الصغير» برقم: 559، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 367، 6380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 461
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، (ح) وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ الْأَعْرَابُ: نَاسٌ كَثِيرٌ مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا، فَأُسْكِتَ النَّاسُ لَا يَتَكَلَّمُ غَيْرُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فِي أَشْيَاءَ مِنْ أُمُورِ النَّاسِ لَا بَأْسَ بِهَا، فَقَالَ: عِبَادَ اللهِ، وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ امْرَأً ظُلْمًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ أَنْ نَتَدَاوَى؟ قَالَ: " تَدَاوَوْا عِبَادَ اللهِ، فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْمَرْءُ؟ قَالَ: " الْخُلُقُ الْحَسَنُ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ بہت سے بدو ادھر ادھر سے آ گئے، تو لوگ خاموش ہو گئے اور ان کے سوا کوئی نہیں بولتا تھا۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا فلاں چیز میں ہم پر حرج ہے؟ (یہ سوال) لوگوں کے ایسے معاملات کے بارے میں (تھے) جن میں کوئی حرج نہیں تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے سوائے اس شخص کے جو ظلماً کسی پر زیادتی کرے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمارے لیے علاج کروانے میں کوئی حرج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کی دوا بھی رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انسان کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 179، حدیث 464»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 478، 486، 6064، 6061، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1381، 1382، 1384، 1389، 1390، 1385، 1388، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 415، 7523، 8301، 8302، 8303، 8299، 8300، 8304، 8308، 8305، 8306، 8307، 8309، 8310، 8312، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5844، 5850، 7511، 7512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3855، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2038، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19617، 21215، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18744، 18745، 18746، 18747، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 845، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15197، 23883، 25823، 25824، 37298، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4074، 7158، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4423، 4424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 463، 467، 465، 466، 469، 470، 471، 476، 474، 475، 478، 477، 479، 480، 481، 483، 484، 482، 486، والطبراني فى «الصغير» برقم: 559، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 367، 6380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 462
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَا: أَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَتِ الْأَعْرَابُ فَسَأَلُوهُ: مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ؟ قَالَ: خُلُقٌ حَسَنٌ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَتَدَاوَى؟ قَالَ: " نَعَمْ، عِبَادَ اللهِ، تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَضَعْ فِي الْأَرْضِ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ " قَالُوا: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: " الْهَرَمُ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ بدو آئے اور پوچھا: لوگوں کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اے اللہ کے بندو! علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے زمین میں کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کی شفا بھی رکھی ہے سوائے ایک بیماری کے۔“ انہوں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑھاپا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 462]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 180، حدیث 465»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 478، 486، 6064، 6061، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1381، 1382، 1384، 1389، 1390، 1385، 1388، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 415، 7523، 8301، 8302، 8303، 8299، 8300، 8304، 8308، 8305، 8306، 8307، 8309، 8310، 8312، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5844، 5850، 7511، 7512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3855، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2038، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19617، 21215، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18744، 18745، 18746، 18747، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 845، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15197، 23883، 25823، 25824، 37298، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4074، 7158، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4423، 4424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 464، 463، 467، 466، 469، 470، 471، 476، 474، 475، 478، 477، 479، 480، 481، 483، 484، 482، 486، والطبراني فى «الصغير» برقم: 559، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 367، 6380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 463
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ الْأَعْرَابُ، فَقَالُوا: عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فِي أَشْيَاءَ مِنْ أُمُورِهِمْ لَا بَأْسَ بِهَا، فَقَالَ: عِبَادَ اللهِ، وَضَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مِنْ رَجُلٍ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَتَدَاوَى؟ قَالَ: " نَعَمْ، تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً غَيْرَ دَاءٍ وَاحِدٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ: " خُلُقٌ حَسَنٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھا کہ بدو آئے اور کہنے لگے: فلاں فلاں چیز میں ہم پر کوئی حرج تو نہیں، اپنے ایسے معاملات میں جن میں کوئی حرج نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے، سوائے اس شخص کے جو کسی مسلمان کی عزت پر ڈاکہ ڈالے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی شفا بھی رکھی ہے سوائے ایک بیماری کے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انسان کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 463]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 180، حدیث 466»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 478، 486، 6064، 6061، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1381، 1382، 1384، 1389، 1390، 1385، 1388، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 415، 7523، 8301، 8302، 8303، 8299، 8300، 8304، 8308، 8305، 8306، 8307، 8309، 8310، 8312، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5844، 5850، 7511، 7512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3855، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2038، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19617، 21215، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18744، 18745، 18746، 18747، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 845، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15197، 23883، 25823، 25824، 37298، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4074، 7158، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4423، 4424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 464، 463، 467، 465، 469، 470، 471، 476، 474، 475، 478، 477، 479، 480، 481، 483، 484، 482، 486، والطبراني فى «الصغير» برقم: 559، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 367، 6380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں