الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. أسعد بن زرارة الأنصاري من بني النجار " ويكنى أبا أمامة، توفي على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في سنة إحدى من الهجرة "
سیدنا اسعد بن زرارہ انصاری رضی اللہ عنہ، بنو نجار سے تعلق رکھتے تھے: کنیت ابوامامہ، ہجرت کے پہلے سال رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں وفات پائی
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 896 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1082
صحیح ابن خزیمہ: 1724
المنتقى ابن الجارود: 291
مصنف ابن ابی شیبہ: 38490
سنن دارقطنی: 1585
صحیح ابن حبان: 7013
السنن الكبرى للبيهقي: 5605
1 تا 10
حدیث نمبر: 896
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ كُفَّ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ اسْتَغْفَرَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لِأَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ الْأَذَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ إِنَّ " أَسْعَدَ أَوَّلُ مَنْ جَمَّعَ بِنَا بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ مَقْدَمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي نَقِيعِ الْهَضَبَاتِ " قُلْتُ: وَكَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعِينَ رَجُلًا.
عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب میرے والد کی بینائی کمزور ہو گئی تو میں ان کا راہنما تھا، تو جب میں انہیں جمعہ کے لیے لے کر نکلتا تو وہ ابوامامہ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار کرتے، میں نے عرض کیا: ابا جان! آپ ہر بار جمعہ کے دن اذان سنتے ہی اسعد بن زرارہ کے لیے استغفار کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: بیٹا! اسعد پہلا شخص تھا جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے مدینہ میں ہمیں جمعہ کے لیے جمع کیا، بنو بیاضہ کے حرے کی ایک نشیبی جگہ میں، نقیع الہضبات میں۔ میں نے پوچھا: اس دن آپ لوگ کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: چالیس آدمی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 896]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 305، حدیث 900»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 320، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1724، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7013، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1069، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1082، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1587، 1585، 1586، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36896، والطبراني فى «الكبير» برقم: 176»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 320، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1724، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7013، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1069، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1082، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1587، 1585، 1586، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36896، والطبراني فى «الكبير» برقم: 176»
حدیث نمبر: 1082
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ أَبُو سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الْأَذَانَ، اسْتَغْفَرَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، وَدَعَا لَهُ، فَمَكَثْتُ حِينًا أَسْمَعُ ذَلِكَ مِنْهُ ثُمَّ قُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ إِنَّ ذَا لَعَجْزٌ إِنِّي أَسْمَعُهُ كُلَّمَا سَمِعَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ يَسْتَغْفِرُ لِأَبِي أُمَامَةَ، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ، وَلَا أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ لِمَ هُوَ؟ فَخَرَجْتُ بِهِ كَمَا كُنْتُ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا سَمِعَ الْأَذَانَ اسْتَغْفَرَ كَمَا كَانَ يَفْعَلُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَكَ صَلَاتَكَ عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ النِّدَاءَ بِالْجُمُعَةِ لِمَ هُوَ؟، قَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ أَوَّلَ مَنْ صَلَّى بِنَا صَلَاةَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ مَقْدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ فِي نَقِيعِ الْخَضَمَاتِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟، قَالَ: أَرْبَعِينَ رَجُلًا".
عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک کہتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی چلی گئی تو میں انہیں پکڑ کر لے جایا کرتا تھا، جب میں انہیں نماز جمعہ کے لیے لے کر نکلتا اور وہ اذان سنتے تو ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار اور دعا کرتے، میں ایک زمانہ تک ان سے یہی سنتا رہا، پھر ایک روز میں نے اپنے دل میں سوچا کہ اللہ کی قسم یہ تو بے وقوفی ہے کہ میں اتنے عرصے سے ہر جمعہ یہ بات سن رہا ہوں کہ جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار اور دعا کرتے ہیں، اور ابھی تک میں نے ان سے اس کی وجہ نہیں پوچھی، چنانچہ ایک روز معمول کے مطابق انہیں جمعہ کے لیے لے کر نکلا، جب انہوں نے اذان سنی تو حسب معمول (اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے) مغفرت کی دعا کی تو میں نے ان سے کہا: ابا جان! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرماتے ہیں، آخر اس کی وجہ کیا ہے، تو انہوں نے کہا: میرے بیٹے! اسعد ہی نے ہمیں سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری سے پہلے قبیلہ بنی بیاضہ کے ہموار میدان «نقیع الخضمات» میں نماز جمعہ پڑھائی، میں نے سوال کیا: اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کیا تھی؟ کہا: ہم چالیس آدمی تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1082]
حضرت عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب میرے والد کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تو میں ان کا رہبر ہوا کرتا تھا۔ میں جب بھی انہیں جمعہ کے لیے لے جاتا تو وہ (جمعہ کی) اذان سن کر حضرت ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حق میں دعائے مغفرت اور دعائے خیر فرماتے۔ میں کچھ عرصہ ان کی زبان سے مسلسل یہی بات سنتا رہا۔ آخر میں نے دل میں (اپنے آپ سے) کہا: یہ تو کم عقلی کی بات ہے کہ میں ان سے اس کی وجہ دریافت نہ کروں، حالانکہ میں ہر جمعہ کو جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے ہیں، انہیں حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حق میں دعائے مغفرت اور دعائے خیر کرتے سنتا ہوں۔ (آخرکار ایک بار) میں انہیں حسبِ معمول نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے لے کر چلا، جب انہیں اذان کی آواز سنائی دی تو انہوں نے اپنے معمول کے مطابق (حضرت ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حق میں) دعا کی۔ میں نے عرض کیا: ”ابا جان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو دعائیں دیتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”پیارے بیٹے! سب سے پہلے انہوں نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی تھی، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی مکہ سے (ہجرت کر کے مدینہ) تشریف نہیں لائے تھے۔ انہوں نے یہ نماز حرہ بنی بیاضہ میں نقیع الخضمات کے میدان میں پڑھائی تھی۔“ میں نے کہا: ”اس دن آپ کتنے افراد (اس نماز میں شریک) تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”چالیس آدمی تھے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 216 (1069)، (تحفة الأشراف: 11149) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: بظاہر یہاں ایک اشکال ہوتا ہے کہ جمعہ تو مدینہ میں فرض ہوا، پھر اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے کیونکر جمعہ ادا کیا، اس کا جواب علماء نے یہ دیا ہے کہ جمعہ مکہ ہی میں فرض ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کے ڈر سے اس کو ادا نہ کر سکتے تھے، اور مدینہ میں اس کی فرضیت قرآن میں اتری، اس حدیث سے ان لوگوں کا رد ہوتا ہے جنہوں نے جمعہ کے لئے مسلمان حاکم کی شرط رکھی ہے، کیونکہ مدینہ طیبہ میں اس وقت کوئی مسلمان حاکم نہ تھا، اس کے باوجود اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جمعہ ادا کیا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 1724
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، نا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ. ح وَثنا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى، ثنا مُحَمَّدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ الْفَضْلُ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى: عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ , وَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَسَمِعَ الأَذَانَ بِهَا صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ. قَالَ: فَمَكَثَ حِينًا عَلَى ذَلِكَ , لا يَسْمَعُ الأَذَانَ لِلْجُمُعَةِ إِلا صَلَّى عَلَيْهِ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ , فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَعَجْزٌ بِي حَيْثُ لا أَسْأَلُهُ، مَا لَهُ إِذَا سَمِعَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَمَا كُنْتُ أَخْرُجُ بِهِ , فَلَمَّا سَمِعَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ , فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَتِ مَا لَكَ إِذَا سَمِعْتَ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ صَلَّيْتَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ , كَانَ أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ , قُلْتُ: وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" . هَذَا حَدِيثُ سَلَمَةَ بْنِ الْفَضْلِ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت عبد الرحمان بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد محترم سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی ختم ہونے کے بعد اُن کا راہنما ہوتا تھا۔ اور جب میں اُنہیں لیکر جمعہ کے لئے گھر سے نکلتا اور وہ جمعہ کی اذان سُنتے تو سیدنا ابو امامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعائے خیر کرتے، فرماتے ہیں کہ وہ ایک عرصہ تک اسی طرح جب جمعہ کے لئے اذان سُنتے تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کرتے اور اُن کے لئے بخشش طلب کرتے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ کی قسم، یہ تو میری نہایت بے بسی ہے کہ میں اُن سے یہ بھی نہ پوچھ سکوں کہ وہ جمعہ کی اذان سُن کر سیدنا ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعائے خیر کیوں کرتے ہیں؟ بیان کرتے ہیں کہ میں پہلے کی طرح جمعہ کے روز اُنہیں لیکر گھر سے نکلا۔ جب اُنہوں نے جمعہ کی اذان سُنی تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کی اور استغفار کیا۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اے ابا جان، کیا بات ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کی اذان سُنتے ہیں تو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کرتے ہیں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ اے پیارے بیٹے، (ابوامامہ) وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے مدینہ منوّرہ میں بیاضہ کی بستی میں جمعہ پڑھایا۔ اس مقام کونقیع الخضمات کہا جاتا ہے۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ اُس دن تمہاری تعداد کتنی تھی؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ چالیس مرد تھے۔ یہ جناب سلمہ بن فضل کی حدیث ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الجمعة/حدیث: 1724]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 320، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1724، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7013، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1043، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1069، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1585»
حدیث نمبر: 291
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: ثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدًا لأَبِي بَعْدَ مَا ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَكَانَ لا يَسْمَعُ الأَذَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِلا قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ، فَقُلْتُ لأَبِي: إِنِّي لَيُعْجِبُنِي صَلاتُكَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ الأَذَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ" أَيْ بُنَيَّ، كَانَ أَوَّلَ مَنْ جَمَعَ بِنَا الْجُمُعَةَ فِي الْمَدِينَةِ فِي هَزْمِ النَّبِيتِ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي رَوْضَةٍ يُقَالُ لَهَا: بَقِيعُ الْخَضَمَاتِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
عبد الرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کی بصارت ختم ہونے کے بعد ان کا رہنما تھا، چنانچہ وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے، تو فرماتے: اللہ! ابو امامہ پر رحم کرے۔ میں نے اپنے والد سے کہا: مجھے اس بات پر حیرانی ہوتی ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں، تو ابو امامہ کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ فرمایا: بیٹا! یہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نے ہمیں ہزم النبیت نامی بستی کے ایک باغ میں جمعہ پڑھایا، جسے نقیع الخصمات کہا جاتا ہے، یہ مدینہ کے اندر حرہ بنی بیاضہ میں واقع ہے۔ عرض کیا: اس دن آپ کتنے آدمی تھے؟ فرمایا: چالیس۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن أبي داود: 1069، سنن ابن ماجه: 1082، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1724) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (7013) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (1/281) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ صَحِيحٌ (السنن الكبرى: 3/177)، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (2/56، ح: 6440) نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 36896 ترقیم الشثری: -- 38490
حدثنا ابن علية عن محمد بن إسحاق عن رجل عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك قال: كنت قائد ابي حين ذهب بصره، فكنت إذا خرجت معه إلى الجمعة، فسمع التاذين ؛ استغفر لابي امامة اسعد بن زرارة ودعا له، فقلت له: يا ابت، ما شانك إذا سمعت التاذين يوم الجمعة استغفرت لابي امامة، ودعوت له، وصليت عليه؟! قال: اي بني ؛ إنه كان اول من جمع بنا قبل قدوم رسول الله صلى الله عليه وسلم في نقيع الخضمات في هزم بني بياضة، قلت: وكم كنتم يومئذ؟ قال: كنا اربعين رجلا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قدومه).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (بقيع)، والنقيع مجمع الماء والخضمات نوع من النبات، وهذا موقع بالمدينة.
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عبد الرحمن، وقد ورد من طريق ابن إسحاق، قال: (حدثني محمد بن أبي إمامة بن سهل عن أبيه عن عبد الرحمن بن كعب)، أخرجه أبو داود (١٠٦٤)، وابن ماجه (١٠٨٢)، وابن خزيمة (٧٢٤)، وابن حبان (٧٠١٣)، والحاكم ١/ ٢٨١، وابن الجارود (٢٩١)، والدارقطني ٢/ ٥، والبيهقي ٣/ ١٧٦، والطبراني ١٩/ (١٧٦)، والمزي ٢٤/ ٥٠٢، وابن عساكر ٥٠/ ١٨٦، والفاكهي (٢٥٤١).
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی زائل ہوگئی تو میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز کے لئے جایا کرتا تھا۔ جب وہ جمعہ کی اذان سنتے تو ابو امامہ اسعد بن زرارہ کے لئے استغفار کرتے اور دعا کرتے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان! جمعہ کے دن آپ ابو امامہ کے لئے دعا اور استغفار کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا بیٹا! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (مدینہ منورہ کی طرف) تشریف لانے سے پہلے سب سے پہلے انہوں نے ہی ہمیں جمعہ کی نماز بنو بیاضہ کے چشمے اور چراگاہ کے پاس پڑھائی تھی۔ میں نے پوچھا کہ اس وقت آپ کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہم چالیس آدمی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38490]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: هو من رواية ابن إسحاق وهو مدلس وقد قال في رواية أبي داود عن لكن في أكثر روايات البيهقي قال حدثني . قال ابن حجر: إسناده حسن . قال العظيم آبادي محمد بن علي: إسناده حسن قوي ورواته كلهم ثقات . قال بدر الدين العيني: ضعفه لأجل محمد بن إسحاق . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام الراوي عن عبد الرحمن، وقد ورد من طريق ابن إسحاق، قال: (حدثني محمد بن أبي إمامة بن سهل عن أبيه عن عبد الرحمن بن كعب) .»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 320، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1724، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7013، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1069، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1082، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1587، 1585، 1586، والطبراني فى «الكبير» برقم: 900، 176، ترقيم محمد عوامة: 36896»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 320، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1724، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7013، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1069، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1082، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1587، 1585، 1586، والطبراني فى «الكبير» برقم: 900، 176، ترقيم محمد عوامة: 36896»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
ترقیم العلمیہ : 1567 ترقیم الرسالہ : -- 1585
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الأَذَانَ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَمَكَثَ كَذَلِكَ حِينًا لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِلا فَعَلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَهْ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لأَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ مَا هُوَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ هُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
محمد بن ابوامامہ اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کو ساتھ لے کر جایا کرتا تھا، جب ان کی بینائی رخصت ہو گئی تھی، ایک مرتبہ میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا، تو انہوں نے اذان کی آواز سننے کے بعد سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے رحمت کی اور دعائے مغفرت کی اور پھر کچھ دیر اسی حالت میں رہے، وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنا کرتے تھے، وہ ایسا ہی کیا کرتے تھے، میں نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابا جان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے استغفار کرتے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”اے میرے بیٹے! وہ (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) پہلے فرد ہیں، جنہوں نے مدینہ میں بنو بیاضہ کے پتھریلے میدان کی پست زمین میں جمعہ کا آغاز کیا تھا، اس جگہ کا نام ’نقیع الخضمات‘ ہے،“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا کہ اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”چالیس افراد تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1585]
ترقیم العلمیہ: 1567
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1724، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 7013، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1069، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1082، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1585، 1586، 1587، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 36896، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 900، 176»
«قال ابن حجر: وإسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 114)»
«قال ابن حجر: وإسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 114)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7013
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَخْبَرَهُ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي بَعْدَمَا ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَكَانَ لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِِلا، قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَتِ، إِِنَّهُ لَتُعْجِبُنِي صَلاتُكَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ بِالأَذَانِ بِالْجُمُعَةِ، فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ، كَانَ " أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ الْجُمُعَةَ بِالْمَدِينَةِ فِي حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، فِي نَقِيعٍ، يُقَالُ لَهُ: الْخَضَمَاتُ، قُلْتُ: وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
عبداللہ بن کعب بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کی بینائی رخصت ہو جانے کے بعد انہیں ساتھ لے کر جایا کرتا تھا، وہ جب بھی جمعہ کے لیے اذان کی آواز سنتے تھے تو یہ کہتے تھے: «رَحِمَ اللّٰهُ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ» ”اللہ تعالیٰ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے۔“ میں نے کہا: اے ابا جان! مجھے اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کے لیے اذان سنتے ہیں تو آپ ابوامامہ (یعنی سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ) کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مدینہ منورہ میں بنو بیاضہ کی پتھریلی زمین میں نقیع میں، جسے خضمات کہا جاتا تھا، جمعہ قائم کیا تھا۔ میں نے دریافت کیا: اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ انہوں نے بتایا: ہم چالیس لوگ تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7013]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 320، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1724، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7013، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1043، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1069، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1585» «رقم طبعة با وزير 6974»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (980)، «ابن خزيمة» (1724). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 1051
أخبرنا أبو عَمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك ببغداد، حدثنا علي بن إبراهيم الواسطيّ، حدثنا وهب بن جرير، حدثنا أبي، عن محمد بن إسحاق، قال: حدثني محمد بن أبي أُمامة بن سهل، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن كعب، قال: كنتُ قائدَ أبي حين ذهب بصرُه، إذا خرجتُ به إلى الجمعة فسمع الأذان صلَّى على أبي أَمامة أسعد بن زُرارة واستغفر له، فمكثتُ كثيرًا لا يسمع أذان الجمعة إلّا فعل ذلك، فقلت: يا أبَتِ، أرأيت استغفارك لأبي أمامة كلما سمعتَ الأذان للجمعة ما هو؟ قال: أيْ بنيَّ، كان أولَ من جمَّع بنا بالمدينة في هَزْمٍ من حَرَّةِ بني بَيَاضة يقال لها: نقيعُ الخَضِمات، قال: قلت: كم كنتم يومئذ؟ قال: أربعين رجلًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وهو شاهد الحديث الذي تفرَّد بإخراجه البخاريُّ (1) من حديث إبراهيم بن طَهْمان عن أبي جَمرة عن ابن عباس: أولُ جمعة في الإسلام بعد جمعةٍ بالمدينة جمعةٌ بجُواثَى (2) عبد القَيس.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1039 - على شرط مسلم_x000D_ وَهُوَ شَاهِدُ الْحَدِيثِ الَّذِي تَفَرَّدَ بِإِخْرَاجِهِ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَوَّلُ جُمُعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ بَعْدَ جُمُعَةٍ بِالْمَدِينَةِ جُمُعَةٌ بِجُوَاثَا عَبْدِ الْقَيْسِ»
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وهو شاهد الحديث الذي تفرَّد بإخراجه البخاريُّ (1) من حديث إبراهيم بن طَهْمان عن أبي جَمرة عن ابن عباس: أولُ جمعة في الإسلام بعد جمعةٍ بالمدينة جمعةٌ بجُواثَى (2) عبد القَيس.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1039 - على شرط مسلم_x000D_ وَهُوَ شَاهِدُ الْحَدِيثِ الَّذِي تَفَرَّدَ بِإِخْرَاجِهِ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَوَّلُ جُمُعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ بَعْدَ جُمُعَةٍ بِالْمَدِينَةِ جُمُعَةٌ بِجُوَاثَا عَبْدِ الْقَيْسِ»
سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد (کعب بن مالک) کا قائد تھا جب ان کی بینائی چلی گئی تھی، جب میں انہیں جمعہ کی نماز کے لیے لے کر نکلتا اور وہ اذان سنتے تو ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا و استغفار کرتے، میں کافی عرصہ ان کے ساتھ رہا تو وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ایسا ہی کرتے، میں نے پوچھا: ابا جان! میں دیکھتا ہوں کہ جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابوامامہ کے لیے استغفار کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مدینہ میں ”ہزم“ کے مقام پر جو حَرّہ بنی بیاضہ میں ہے اور جسے ”نقیع الخضمات“ کہا جاتا ہے، ہمیں جمعہ پڑھایا، میں نے پوچھا: اس دن آپ کتنے لوگ تھے؟ انہوں نے کہا: چالیس آدمی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ اس حدیث کا شاہد ہے جسے اکیلے امام بخاری نے روایت کیا ہے کہ اسلام میں مدینہ کے جمعہ کے بعد پہلا جمعہ عبدالقیس کی بستی ”جواثی“ میں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1051]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ اس حدیث کا شاہد ہے جسے اکیلے امام بخاری نے روایت کیا ہے کہ اسلام میں مدینہ کے جمعہ کے بعد پہلا جمعہ عبدالقیس کی بستی ”جواثی“ میں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل محمد بن إسحاق» [ترقيم الرساله 1051] [ترقيم الشركة 1043] [ترقيم العلميه 1039]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4919
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني محمد بن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه أبي أُمامة، أنَّ عبد الرحمن بن كعب بن مالك أخبره قال: كنتُ قائدَ أَبي بعدما ذهبَ بصرُه، فكان لا يسمعُ الأذانَ بالجُمعة إلَّا قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ، فقلتُ بعد حينٍ: لو سألتُ أبي: ما شأنُه إذا سمع الأذانَ قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ؟ فقلت: يا أبتِ إنه لتُعجِبُني صلاتُك على أبي أُمامة كلما سمعتَ الأذانَ بالجمعة، قال: أيْ بُنيّ، كان أولَ من جَمَّع لنا الجمعةَ بالمدينةِ في هَزْمٍ من حَرّة بني بَيَاضةَ في نَقيعٍ (1) يقالُ له: الخَضِمات، قلت: وكم أنتم يومئذٍ؟ قال: أربعون رجلًا (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4858 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4858 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عبدالرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں اپنے والد کی بینائی ختم ہونے کے بعد ان کا راہبر تھا، جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے تو فرماتے: ”اسعد بن زرارہ پر اللہ کی رحمت ہو“، میں نے کچھ عرصہ بعد سوچا کہ میں اپنے والد سے پوچھوں کہ وہ اذان سنتے ہی اسعد بن زرارہ کے لیے رحمت کی دعا کیوں کرتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: ”اے اباجان! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابو امامہ (اسعد) کے لیے آپ کی یہ دعا مجھے بھلی معلوم ہوتی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اے میرے پیارے بیٹے! وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مدینہ میں ہمارے لیے حرہ بنی بیاضہ کے ایک ہموار مقام پر جسے ”نقیع الخضمات“ کہا جاتا ہے، جمعہ کی نماز قائم کی تھی“، میں نے پوچھا: ”اس دن آپ کی تعداد کتنی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”چالیس مرد۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق صاحب السيرة.» [ترقيم الرساله 4919] [ترقيم الشركة 4886] [ترقيم العلميه 4858]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5605
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِمْلَاءً وَقِرَاءَةً، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي ⦗٢٥٢⦘ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ كُفَّ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الْأَذَانَ بِهَا اسْتَغْفَرَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، فَمَكَثْتُ حِينًا أَسْمَعُ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَجْزًا أَنْ لَا أَسْأَلَهُ عَنْ هَذَا، فَخَرَجْتُ كَمَا كُنْتُ أَخْرُجُ، فَلَمَّا سَمِعَ الْأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ اسْتَغْفَرَ لَهُ، فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لِأَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ الْأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ:" أَيْ بُنَيَّ، كَانَ أَسْعَدُ أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ بِنَا فِي الْمَدِينَةِ قَبْلَ مَقْدَمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي نَقِيعٍ يُقَالُ لَهُ الْخَضَمَاتُ، قُلْتُ: وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلًا".
عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اپنے والد (کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کو مسجد لے کر آتا تھا، جب ان کی نظر ختم ہوگئی۔ ایک مرتبہ میں انہیں جمعہ کے لیے لے کر جا رہا تھا تو اذان سن کر میرے والد نے ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے بخشش کی دعا کی۔ میں کچھ وقت رکا اور ان سے یہ سنتا رہا، لیکن سوال نہیں کیا، پھر میں انہیں جمعہ کے لیے لے کر نکلا تو جب انہوں نے جمعہ کی اذان سنی تو اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے بخشش کی دعا کی۔ میں نے پوچھ لیا: اے ابا جان! آپ جمعہ کی اذان سن کر اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار کرتے ہیں؟ فرمانے لگے: اے بیٹے! اسعد رضی اللہ عنہ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے مدینہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے پہلے نقیع کے علاقے میں بنو بیاضہ کی بستی ہزم میں جمعہ پڑھایا۔ اس کو غضمات کہا جاتا تھا۔ میں نے پوچھا: آپ اس دن کتنے لوگ تھے؟ فرمایا: چالیس افراد۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن ماجه 1082»
الحكم على الحديث:
حسن