🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2578 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
المعجم الاوسط: 2578، 7107
مسند احمد: 2739
الفتح الربانی: 9729
صحیح ابن حبان: 5775
الجامع الكامل: 15018
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6165، 13085
المعجم الکبیر للطبرانی: 11811، 11812
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5389
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2578
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ قَالَ: نَا هِشَامٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَمَا يُدَحْرِجُ الْجُعَلُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا هِشَامٌ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَالْحَسَنُ الْقَافِلَانِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ان آباء و اجداد پر فخر نہ کرو جو جاہلیت میں فوت ہو گئے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! گبریلا (گوبر کا کیڑا) اپنی ناک سے جو (گندگی) لڑھکاتا پھرتا ہے وہ تمہارے ان آباء و اجداد سے بہتر ہے جو جاہلیت میں فوت ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے ہشام، حسن بن ابی جعفر اور حسن القافلانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2578]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5775، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 287، 288، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2783، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2804، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11861، 11862، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2739
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي الدَّسْتُوَائِيَّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمْ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَمَا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخَرَيْهِ، خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمْ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ان آباؤ اجداد پر فخر نہ کیا کرو جو زمانہ جاہلیت میں مرگئے ہوں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، گبریلا (گندگی کا کیڑا) اپنی ناک سے جو گندگی لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آباؤ اجداد سے بہتر ہے جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2739]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9729
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَمَا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخِرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جاہلیت میں مر جانے والے آباء و اجداد پر فخر مت کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بھونرا (کالا کیڑا) اپنے نتھنوں سے جس چیز کو لڑھکاتا ہے، وہ تمہارے ان آباء سے بہتر ہے، جو جاہلیت میں مر گئے ہیں۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9729]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الطيالسي: 2682، وابن حبان: 5775، والطبراني في الكبير: 11862، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2739 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2739»
وضاحت: فوائد: … اپنی قوم، نسل اور آباء و اجداد کی بنا پر ناز کرنا، فخر کرنا، فوقیت جتانا، نفیس و فائق سمجھنا، برتری ثابت کرنا اور ذریعۂ امتیاز و اعزاز سمجھنا، اسلام میں اس چیز کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر نسب کو آگے بڑھایا جائے تو تمام قومیں، قبیلے اور خاندان آدم علیہ السلام پر اکٹھے ہو جاتے ہیں، تعارف کے لیے نسل کا نام لیا جا سکتا ہے، بعض لوگوں کو اپنی برادریوں سے اچھے مزاج ملتے ہیں، ان کی وجہ سے عزت و حمیت والی اور با مقصد زندگی نصیب ہوتی ہے، ایسے مزاج پر پابند رہ کر اللہ تعالیٰ کا شکر اد اکرنا چاہیے، اس ضمن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بعض قبائل اور اشخاص کی تعریف کی ہے۔
مسلمان کے لیے باعث ِ ناز چیز تقوی،پرہیزگاری اور عمل صالح ہے، جیسا کہ سابق باب کے آخر میں مذکورہ آیت سے ثابت ہو رہا ہے۔
نسب کا سب سے اعلی سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان بنو ہاشم کا ہے، لیکن اخروی نجات کے سلسلے میں اس کا بھی کوئی دخل نہیں ہے، دیکھیں حدیث نمبر (۹۸۵۵)والا باب۔
بھونرا: ایک کالا کیڑا ہوتا ہے، عام طور پر یہ گوبر سے چھوٹی سی گیند نما چیز بنا کر اور اس پر اگلی ٹانگیں رکھ کر اس کو لڑھکاتا رہتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5775
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَّا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخِرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زمانہ جاہلیت کے اپنے آبا و اجداد پر فخر کا اظہار نہ کرو، اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، گوبر کا کیڑا اپنے نتھنوں سے جو (گندگی) لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آبا و اجداد سے بہتر ہے جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5775]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5775، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 287، 288، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2783، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2804، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11861، 11862، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2578، 7107» «رقم طبعة با وزير 5745»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 21). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15018
15018- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تفتخروا بآبائكم الذين ماتوا في الجاهلية، فوالذي نفسه بيده لما يدهده الجعل عن منخريه خير من آبائكم الذين ماتوا في الجاهلية.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود الطيالسي (2804)، ومن طريقه أحمد (2739)، وابن حبان (5775) عن هشام الدستوائي، عن أيوب السختياني، عن عكرمة،عن ابن عباس فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6165
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ؟ مَثَلُ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَثَلُ مَلِكٍ بَنَى قَصْرًا عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَاتَّخَذَ فِيهِ طَعَامًا، وَوَكَّلَ بِهِ رِجَالًا فَقَالَ: لَا يَمُرُّ أَحَدٌ إِلَّا أَصَابَ مِنْ طَعَامِي هَذَا. وَكَانَ إِذَا مَرَّ الرَّجُلُ فِي شَارَةٍ وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ ذَهَبُوا إِلَيْهِ فَتَعَلَّقُوا بِهِ، وَجَاءُوا بِهِ حَتَّى يَأْكُلَ مِنْ ذَلِكَ الطَّعَامِ. وَإِذَا جَاءَ رَجُلٌ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ وَثِيَابٍ رَثَّةٍ مَنَعُوهُ. فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ بَعَثَ اللَّهُ مَلَكًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ، وَثِيَابٍ رَثَّةٍ، فَمَرَّ بِجَنَبَاتِهِمْ، فَقَامُوا إِلَيْهِ، فَدَفَعُوهُ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنِّي جَائِعٌ، وَإِنَّمَا يُصْنَعُ الطَّعَامُ لِلْجَائِعِ. فَقَالُوا: إِنَّ طَعَامَ الْمَلِكِ لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْأَبْرَارُ. فَدَفَعُوهُ، فَانْطَلَقَ، فَجَاءَ فِي صُورَةٍ حَسَنَةٍ، وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ، فَمَرَّ كَأَنَّهُ لَا يُرِيدُهُمْ بَعِيدًا مِنْهُمْ، فَذَهَبُوا إِلَيْهِ، فَتَعَلَّقُوا بِهِ، فَقَالُوا: تَعَالَ، فَأَصِبْ مِنْ طَعَامِ الْمَلِكِ قَالَ: لَا أُرِيدُهُ. قَالَ: لَا يَدَعُكَ الْمَلِكُ إِنْ بَلَغَهُ - أَنَّ مِثْلَكَ مَرَّ، وَلَمْ يُصِبْ مِنْ طَعَامٍ - شَقَّ عَلَيْهِ، وَخَشِيَنَا أَنْ تُصِيبَنَا مِنْهُ عُقُوبَةٌ. فَأَكْرَهُوهُ، فَأَدْخَلُوهُ حَتَّى جَاءُوا بِهِ إِلَى الطَّعَامِ، فَقَرَّبُوا إِلَيهِ الطَّعَامِ، فَقَالَ بِثِيَابِهِ هَكَذَا، فَقَالَ: مَا تَصَنَعُ؟ فَقَالَ: إِنِّي جِئْتُكُمْ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ، وَثِيَابٍ رَثَّةٍ، فَأَخْبَرْتُكُمْ أَنِّي جَائِعٌ فَمَنَعْتُمُونِي، وَإِنِّي جِئْتُكُمْ فِي شَارَةٍ حَسَنَةٍ وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ، فَأَكْرَهْتُمُونِي وَغَلَبْتُمُونِي، وَأَبَيْتُمْ تَدْعُونِي، فَقَبَّحَكُمْ، وَقَبَّحَ مَلِكَكُمْ إِنَّمَا يَصْنَعُ مَلِكُكُمْ هَذَا الطَّعَامَ لِلدُّنْيَا، وَإِنَّهُ لَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَلَاقٌ قَالَ: فَارْتَفَعَ الْمَلَكُ، وَنَزَلَ عَلَيْهِمُ الْعَذَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ الْقَافِلَائِيُّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا أَرَى بِحَدِيثِهِ بَأْسًا. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ان باپ داداؤں کے حوالے سے فخر کا اظہار نہ کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر چکے ہیں کیا میں تمہیں اس بارے میں بتاؤں تمہارے باپ دادا جو زمانہ جاہلیت میں مر چکے ہیں ان کی مثال ایک بادشاہ کی مانند ہے، جس نے راستے میں ایک محل بنوایا اور اس میں کھانے کا انتظام کیا اور کچھ لوگوں کی یہ ذمہ داری لگائی اور یہ کہا: کہ جو بھی شخص گزرے گا وہ میرے اس کھانے میں سے کھا کے جائے گا تو جو بھی شخص عمدہ حالت اور عمدہ لباس میں وہاں سے گزرتا تھا تو اس کے خادم اس کی طرف جاتے تھے اور اس کے ساتھ متعلق ہو کے اسے ساتھ لے کے آتے تھے یہاں تک کہ کھانا کھاتا تھا اسی دوران ایک شخص آیا جس کی حالت بری تھی اور کپڑے بھی برے تھے ان لوگوں نے اسے نہیں آنے دیا جب یہ بات طول پکڑ گئی تو اللہ تعالی نے ایک فرشتے کو ظاہری طور پر ایک برے حلیے اور برے لباس میں بھیجا وہ وہاں سے گزرا وہ لوگ اٹھ کے اس کی طرف گئے اور اس شخص کو پرے کر دیا اس فرشتے نے کہا: میں بھوکا ہوں اور کھانا بھوکے کے لیے ہی تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: یہ بادشاہ کا کھانا ہے اسے صرف نیک لوگ کھا سکتے ہیں ان لوگوں نے اس فرشتے کو پرے کر دیا پھر وہ چلا گیا پھر وہ عمدہ شکل و صورت اور عمدہ لباس میں آیا اور یوں گزرا کہ جیسے وہ ان کی طرف نہیں آ رہا ذرا دور ہو کے گزرا تو وہ ملازمین اس کی طرف گئے اس کے پاس پہنچے اور کہا: کہ تم آؤ اور بادشاہ کے کھانے میں سے کھاؤ اس نے کہا: میں وہ نہیں لینا چاہتا خادم نے کہا: اگر بادشاہ کو اطلاع مل گئی تو وہ تمہیں نہیں چھوڑے گا کہ تمہارے جیسا آدمی یوں ہی گزر گیا اور اس نے کھانا ہی نہیں کھایا یہ بات بادشاہ پر گراں گزرے گی تو ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ ہمیں بادشاہ کی طرف سے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ان لوگوں نے اس فرشتے کو مجبور کیا اور وہ اس فرشتے کو ساتھ لے کر کھانے کے پاس آ گئے۔ انہوں نے کھانے کو اس کے آگے رکھا تو فرشتے نے کھانا اپنے کپڑے میں ڈالنا شروع کر دیا ملازم نے دریافت کیا: تم کیا کر رہے ہو؟ فرشتے نے کہا: میں برے حال اور برے کپڑے میں تمہارے پاس آیا اور میں نے تمہیں بتایا کہ میں بھوکا ہوں تو اس وقت تم نے مجھے کھانے کے لئے نہیں دیا اور جب میں عمدہ حالت اور عمدہ لباس میں تمہارے پاس آیا ہوں تو تم نے میرے ساتھ زبردستی کی اور مجھ پر غالب آ گئے اور تم نے مجھے چھوڑا ہی نہیں تو اللہ تعالیٰ تمہیں قبیح کرے اور تمہارے بادشاہ کو بھی قبیح کرے تمہارے بادشاہ نے یہ کھانا دنیا کے لئے بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے راوی بیان کرتے ہیں: (یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) پھر وہ فرشتہ اوپر چلا گیا اور ان لوگوں پر عذاب نازل ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان قافلائی ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کی حدیث میں کوئی حرج نہیں دیکھا ہے امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2599)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2734، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7103»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13085
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَفْخَرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِمَا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخَرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَلَّذِي يُدَهْدِهُ الْجِعْلَانُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْهُمْ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے ان آباؤ اجداد کے حوالے سے فخر نہ کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جعل (نامی کیڑہ یا پرندہ) اپنے نتھنوں سے جو کچھ لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آباؤ اجداد سے زیادہ بہتر ہے، جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جعلان (نامی پرندے یا کیڑے) اپنی ناک سے جو کچھ لڑھکاتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11862 و 11861) أخرجه احمد فى المسند (2739)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2734»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11811
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمِ الَّذِينَ مَضَوْا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلْخُرْءُ يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْهُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ان آباء و اجداد پر فخر نہ کرو جو جاہلیت میں گزر چکے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ گوبر کا ڈھیر جسے گوبریلا کیڑا اپنی ناک سے لڑھکاتا ہے، ان سے بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11811]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 317، حدیث 11861»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11812
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مُوِّتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَمَا يُدَحْرِجُ الْجُعَلُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمِ الَّذِينَ مُوِّتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ان آباء و اجداد پر فخر نہ کرو جو جاہلیت میں مر چکے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جسے گوبریلا کیڑا اپنی ناک سے لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آباء و اجداد سے بہتر ہے جو جاہلیت میں مر چکے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 317، حدیث 11862»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7107
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ الْقَافْلَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، تَفْتَخِرُونَ بِهِمْ؟ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ؟ مَثَلُ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ كَمَثَلِ مَلِكٍ بَنَى قَصْرًا عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ، وَاتَّخَذَ فِيهِ طَعَامًا، وَوَكَّلَ بِهِ رِجَالًا، فَقَالَ: لَا يَمُرَّنَّ أَحَدٌ إِلَّا أَصَابَ مِنْ طَعَامِي هَذَا، فَكَانَ إِذَا مَرَّ الرَّجُلُ فِي شَارَةٍ حَسَنَةٍ، وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ ذَهَبُوا إِلَيْهِ، فَتَعَلَّقُوا بِهِ، وَجَاءُوا بِهِ حَتَّى يَأْكُلَ مِنْ ذَلِكَ الطَّعَامِ، وَإِذَا جَاءَ رَجُلٌ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ، وَثِيَابٍ رَثَّةٍ، مَنَعُوهُ، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ، بَعَثَ اللهُ مَلَكًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ، وَثِيَابٍ رَثَّةٍ، فَمَرَّ بِجَنَبَاتِهِمْ فَقَامُوا إِلَيْهِ فَدَفَعُوهُ فَقَالَ لَهُمْ: إِنِّي جَائِعٌ، وَإِنَّمَا يُصْنَعُ الطَّعَامُ لِجَائِعٍ، فَقَالُوا: لَا، إِنَّ طَعَامَ الْمَلِكِ لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْأَبْرَارُ، فَدَفَعُوهُ، فَانْطَلَقَ.
فَجَاءَ فِي صُورَةٍ حَسَنَةٍ وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ، فَمَرَّ كَأَنَّهُ لَا يُرِيدُهُمْ بَعِيدًا مِنْهُمْ، فَذَهَبُوا إِلَيْهِ، فَتَعَلَّقُوا بِهِ، فَقَالُوا: تَعَالَ، فَأَصِبْ مِنْ طَعَامِ الْمَلِكِ، قَالَ: لَا أُرِيدُهُ، قَالُوا: لَا نَدَعُكَ، الْمَلِكُ إِنْ بَلَغَهُ أَنَّ مِثْلَكَ مَرَّ وَلَمْ يُصِبْ مِنْ طَعَامِهِ شَقَّ عَلَيْهِ، وَخَشِينَا أَنْ يُصِيبَنَا مِنْهُ عُقُوبَةٌ، فَأَكْرَهُوهُ، فَأَدْخَلُوهُ، حَتَّى جَاءُوا بِهِ إِلَى الطَّعَامِ فَقَرَّبُوا إِلَيْهِ الطَّعَامَ، فَقَالَ بِثِيَابِهِ هَكَذَا فِي الطَّعَامِ. فَقَالُوا: مَا تَصْنَعُ؟
قَالَ: إِنِّي جِئْتُكُمْ فِي شَارَةٍ سَيِّئَةٍ، وَثِيَابٍ رَثَّةٍ، فَأَخْبَرْتُكُمْ أَنِّي جَائِعٌ، فَمَنَعْتُمُونِي، وَإِنِّي جِئْتُكُمْ فِي شَارَةٍ حَسَنَةٍ، وَثِيَابٍ حَسَنَةٍ، فَأَكْرَهْتُمُونِي، وَغَلَبْتُمُونِي، وَأَبَيْتُمْ أَنْ تَدَعُونِي، فَقَبَّحَكُمُ اللهُ، وَقَبَّحَ مَلِكَكُمْ، إِنَّمَا يَصْنَعُ مَلِكُكُمْ هَذَا الطَّعَامَ لِلدُّنْيَا، وَإِنَّهُ لَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللهِ خَلَاقٌ، قَالَ: فَارْتَفَعَ الْمَلَكُ، وَنَزَلَ عَلَيْهِمُ الْعَذَابُ:
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - بِهَذَا الْكَلَامِ - عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سُلَيْمَانُ الْقَافْلَانِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ شَيْبَانُ .
وَرَوَى الْكَلَامَ الْأَوَّلَ: I " لَا تَفْخَرُوا بِآبَائِكُمْ I " هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجَفْرِيُّ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ان آبا و اجداد پر فخر نہ کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے، کیا تم ان پر فخر کرتے ہو؟ کیا میں تمہیں (ان کی حقیقت سے) آگاہ نہ کروں؟ تمہارے ان باپ دادا کی مثال جو جاہلیت میں فوت ہوئے، اس بادشاہ کی طرح ہے جس نے سرِ راہ ایک محل بنایا اور اس میں کھانے کا دسترخوان لگایا اور کچھ کارندے اس پر مقرر کر دیے، اور کہا: یہاں سے جو کوئی گزرے وہ میرے اس کھانے میں سے ضرور کچھ کھائے۔ پس جب کوئی شخص عمدہ وضع قطع اور اچھے لباس میں گزرتا تو وہ (کارندے) اس کی طرف لپکتے، اس سے چمٹ جاتے اور اسے لے آتے تاکہ وہ کھانا کھائے، اور جب کوئی شخص بری حالت اور بوسیدہ کپڑوں میں آتا تو وہ اسے روک دیتے۔ جب یہ سلسلہ طویل ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کو بری حالت اور پھٹے پرانے کپڑوں میں بھیجا۔ وہ ان کے پہلو سے گزرا تو وہ اس کی طرف بڑھے اور اسے دھکے دینے لگے۔ اس نے ان سے کہا: میں بھوکا ہوں، اور کھانا تو بھوکے ہی کے لیے بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: نہیں، بادشاہ کا کھانا صرف نیکوکار لوگ ہی کھاتے ہیں، چنانچہ انہوں نے اسے دھکے دے کر نکال دیا اور وہ چلا گیا۔
پھر وہ فرشتہ ایک خوبصورت شکل اور عمدہ لباس میں دوبارہ آیا، وہ ان کے پاس سے اس طرح گزرا جیسے ان کی طرف متوجہ ہی نہیں ہونا چاہتا اور ان سے دور رہنے لگا، تو وہ اس کی طرف لپکے اور اس سے لپٹ گئے اور کہنے لگے: آئیے! اور بادشاہ کے کھانے میں سے کچھ تناول فرمائیے۔ اس نے کہا: میں نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا: ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، اگر بادشاہ کو یہ خبر پہنچی کہ آپ جیسا (معزز) شخص یہاں سے گزرا اور اس کے دسترخوان سے کچھ نہ کھایا تو اس پر یہ بات بہت گراں گزرے گی، اور ہمیں ڈر ہے کہ ہمیں اس کی طرف سے کوئی سزا نہ مل جائے۔ چنانچہ انہوں نے اسے مجبور کیا اور اندر لے گئے، یہاں تک کہ اسے کھانے کے پاس لے آئے اور اس کے سامنے کھانا پیش کیا، تو اس نے اپنے کپڑوں کو کھانے کی طرف (جھٹک کر) اس طرح کر دیا۔ انہوں نے پوچھا: تم یہ کیا کر رہے ہو؟
اس نے کہا: میں تمہارے پاس بری حالت اور بوسیدہ کپڑوں میں آیا تھا اور تمہیں بتایا تھا کہ میں بھوکا ہوں، لیکن تم نے مجھے روک دیا؛ اور اب میں تمہارے پاس اچھی وضع قطع اور عمدہ لباس میں آیا ہوں، تو تم نے مجھے مجبور کیا، مجھ پر غالب آئے اور مجھے چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اللہ تمہیں اور تمہارے بادشاہ کو غارت کرے! تمہارے بادشاہ نے یہ کھانا محض دنیا کی نمائش کے لیے تیار کیا ہے اور اللہ کے ہاں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ (راوی کہتے ہیں کہ) پھر وہ فرشتہ اوپر بلند ہو گیا اور ان پر عذاب نازل ہوا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب (سختیانی) سے ان الفاظ کے ساتھ اس حدیث کو صرف سلیمان قافلانی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں شیبان منفرد ہیں۔
اور حدیث کا ابتدائی حصہ «لَا تَفْخَرُوا بِآبَائِكُمْ» (اپنے باپ دادا پر فخر نہ کرو) ہشام دستوائی اور حسن بن ابی جعفر جفری نے بھی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7107]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه سليمان القافلائي قال ابن عدي لا أرى بحديثه بأسا وقال النسائي متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 54» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5775، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 287، 288، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2783، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2804، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11861، 11862، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2578»

الحكم على الحديث:
فيه سليمان القافلائي مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں