الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابُ : حَدِّ الْغِنَى
باب: مالداری کی حد کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2593 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
سنن نسائی: 2593
سنن ابوداود: 1626
سنن ابن ماجہ: 1840
مصنف ابن ابی شیبہ: 10725
الفتح الربانی: 3502
المستدرک علی الصحیحین: 1495
السنن الكبرى للبيهقي: 13207
المعجم الکبیر للطبرانی: 10162
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5217
1 تا 10
حدیث نمبر: 2593
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ، جَاءَتْ خُمُوشًا أَوْ كُدُوحًا فِي وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" , قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَمَاذَا يُغْنِيهِ أَوْ مَاذَا أَغْنَاهُ؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا، أَوْ حِسَابُهَا مِنَ الذَّهَبِ" , قَالَ يَحْيَى، قَالَ: سُفْيَانُ، وَسَمِعْتُ زُبَيْدًا يُحَدِّثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مانگے اور اس کے پاس ایسی چیز ہو جو اسے مانگنے سے بے نیاز کرتی ہو، تو وہ قیامت کے دن اپنے چہرے پر خراشیں لے کر آئے گا“، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کتنا مال ہو تو اسے غنی (مالدار) سمجھا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ”پچاس درہم، یا اس کی قیمت کا سونا ہو“۔ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں: سفیان ثوری نے کہا کہ میں نے زبید سے بھی سنا ہے، وہ محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید کے واسطہ سے (یہ حدیث) بیان کر رہے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2593]
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مانگے، حالانکہ اس کے پاس اتنا مال ہے جو اسے کفایت کر سکتا ہے، تو قیامت کے دن اس کا چہرہ نوچا ہوا ہوگا۔“ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! کتنا مال ایک شخص کو کفایت کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اس (کے برابر) مالیت کا سونا۔“ یحییٰ کہتے ہیں کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے کہا، میں نے زبید کو سنا وہ اسے محمد بن عبد الرحمن بن یزید سے بیان کر رہے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 23 (1626)، سنن الترمذی/الزکاة 22 (651)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 26 (1840)، (تحفة الأشراف: 9387) مسند احمد (1/388، 441)، سنن الدارمی/الزکاة 15 (1680) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1626) ترمذي (650،651) ابن ماجه (1840) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 341
حدیث نمبر: 1626
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُمُوشٌ أَوْ خُدُوشٌ أَوْ كُدُوحٌ فِي وَجْهِهِ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْغِنَى؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ". قَالَ يَحْيَى: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ لِسُفْيَانَ حِفْظِي: أَنَّ شُعْبَةَ لَا يَرْوِي عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ سُفْيَانُ: حَدَّثَنَاهُ زُبَيْدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سوال کرے اور اس کے پاس ایسی چیز ہو جو اسے اس سوال سے مستغنی اور بے نیاز کرتی ہو تو قیامت کے روز اس کے چہرے پر خموش یا خدوش یا کدوح یعنی زخم ہوں گے“، لوگوں نے سوال کیا: اللہ کے رسول! کتنے مال سے آدمی غنی ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کی قیمت کے بقدر سونے ہوں“۔ یحییٰ کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا: مجھے یاد ہے کہ شعبہ حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے ۱؎ تو سفیان نے کہا: ہم سے اسے زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1626]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مانگے، حالانکہ اس کے پاس بقدر کفایت موجود ہو، تو قیامت کے روز وہ آئے گا اور اس کا چہرہ زخمی ہو گا یا اس پر خراشیں ہوں گی یا نوچا ہوا ہو گا۔“ کہا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! غنی ہونے کی کیا مقدار ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اس قیمت کا سونا۔“ یحییٰ رحمہ اللہ نے کہا: عبداللہ بن عثمان نے سفیان رحمہ اللہ سے کہا: ”مجھے تو ایسے یاد ہے کہ شعبہ رحمہ اللہ، حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتا ہے“، تو سفیان رحمہ اللہ نے جواب دیا: ”ہمیں یہ روایت زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید سے بیان کی ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1626]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الزکاة 22 (650)، سنن النسائی/الزکاة 87 (2593)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 26 (1840)، (تحفة الأشراف: 9387)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/388، 441)، سنن الدارمی/الزکاة 15 (1680) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی حکیم بن جبیر ضعیف ہیں، لیکن ان کی متابعت زبید کر رہے ہیں جس سے یہ ضعف جاتا رہا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (650،651) نسائي (2593) ابن ماجه (1840)
حكيم بن جبير ضعيف كما قال النسائي (الضعفاء : 129) وغيره،
انظر تحفة الأقوياء (83) و قال العيني : ضعفه الجمھور (عمدة القاري 95/11) و قال الھيثمي : ھو متروك،ضعفه الجمھور(مجمع الزوائد 320/5،وفي المطبوع : حكيم بن عبيد وھو خطأ والصواب : حكيم بن جبير) وللثوري (130) فيه تدليس عجيب لأنه لم يذكر السند إلٰي آخره !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 66
إسناده ضعيف
ترمذي (650،651) نسائي (2593) ابن ماجه (1840)
حكيم بن جبير ضعيف كما قال النسائي (الضعفاء : 129) وغيره،
انظر تحفة الأقوياء (83) و قال العيني : ضعفه الجمھور (عمدة القاري 95/11) و قال الھيثمي : ھو متروك،ضعفه الجمھور(مجمع الزوائد 320/5،وفي المطبوع : حكيم بن عبيد وھو خطأ والصواب : حكيم بن جبير) وللثوري (130) فيه تدليس عجيب لأنه لم يذكر السند إلٰي آخره !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 66
حدیث نمبر: 1840
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ، جَاءَتْ مَسْأَلَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُدُوشًا، أَوْ خُمُوشًا، أَوْ كُدُوحًا فِي وَجْهِهِ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا يُغْنِيهِ؟، قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا، أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ"، فَقَالَ رَجُلٌ لِسُفْيَانَ: إِنَّ شُعْبَةَ لَا يُحَدِّثُ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ سُفْيَانُ: قَدْ حَدَّثَنَاهُ زُبَيْدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سوال کرے اور اس کے پاس اتنا مال ہو جو اسے بے نیاز کرتا ہو، تو یہ سوال قیامت کے دن اس کے چہرے پہ زخم کا نشان بن کر آئے گا“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کتنا مال آدمی کو بے نیاز کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کی مالیت کا سونا“ ۱؎۔ ایک شخص نے سفیان ثوری سے کہا: شعبہ تو حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے؟ سفیان ثوری نے کہا کہ یہ حدیث ہم سے زبید نے بھی محمد بن عبدالرحمٰن کے واسطے سے روایت کی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1840]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس اتنا کچھ ہو کہ اسے (سوال سے) مستغنی کر دے، پھر بھی اس نے سوال کیا تو قیامت کے دن اس کا سوال اس کے چہرے میں خراشوں اور زخموں کی صورت میں ظاہر ہو گا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کتنا مال اسے غنی قرار دلوا سکتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اتنی قیمت کا سونا۔“ ایک آدمی نے سفیان سے کہا کہ شعبہ تو حکیم بن جبیر سے بیان نہیں کرتے، تو سفیان نے کہا: ”ہمیں یہ حدیث زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید کے واسطے سے بیان کی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 23 (1626)، سنن الترمذی/الزکاة 22 (650)، سنن النسائی/الزکاة 87 (2593)، (تحفة الأشراف: 9387)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/388، 441)، سنن الدارمی/الزکاة 5 1 (1680) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ابوداود کی روایت میں ہے: «غنا» کی حد یہ ہے کہ آدمی کے پاس صبح و شام کا کھانا ہو، اور ایک روایت میں ہے کہ ایک اوقیہ کا مالک ہو، اور اس روایت میں پچاس درہم مذکور ہے، شافعی نے دوسرے قول کو لیا ہے اور احمد اور اسحاق اور ابن مبارک نے پہلے قول کو، بعض لوگوں نے تیسرے قول کو اور ابوحنیفہ نے کہا جو دو سو درہم کا مالک ہے یا اس قدر مالیت کا اسباب اس کے پاس ہے اس کے لیے سوال صحیح نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1626) ترمذي (650،651) نسائي (2593)
قزعة بن سويد: ضعيف (تقدم: 1455)
والحديث السابق (الأصل: 1454) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 445
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1626) ترمذي (650،651) نسائي (2593)
قزعة بن سويد: ضعيف (تقدم: 1455)
والحديث السابق (الأصل: 1454) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 445
حدیث نمبر: 3675
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ، جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُدُوشًا أَوْ كُدُوشًا فِي وَجْهِهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا غِنَاهُ؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا، وَحِسَابُهَا مِنَ الذَّهَبِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ضرورت کے بقدر موجود ہوتے ہوئے بھی دست سوال دراز کرے، قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ نوچا گیا ہوا محسوس ہو گا“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرورت سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کے برابر سونا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3675]
الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف حكيم بن جبير.
حدیث نمبر: 4207
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ، جَاءَتْ مَسْأَلَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُدُوشًا أَوْ كُدُوحًا فِي وَجْهِهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا غِنَاهُ؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا، أَوْ حِسَابُهَا مِنَ الذَّهَبِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ضرورت کے بقدر موجود ہوتے ہوئے بھی دست سوال دراز کرے، قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ نوچا گیا ہوا محسوس ہو گا“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرورت سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کے برابر سونا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4207]
الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف حكيم بن جبير.
حدیث نمبر: 4440
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ ، عَنْ الْحَجَّاجِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً، وَهُوَ عَنْهَا غَنِيٌّ، جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كُدُوحًا فِي وَجْهِهِ، وَلَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِمَنْ لَهُ خَمْسُونَ دِرْهَمًا، أَوْ عِوَضُهَا مِنَ الذَّهَبِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ضرورت کے بقدر موجود ہوتے ہوئے بھی دست سوال دراز کرے، قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا چہرہ نوچا گیا ہوا محسوس ہو گا، اور اس شخص کے لئے زکوٰۃ کا مال حلال نہیں ہے جس کے پاس بچاس درہم یا اس کے برابر سونا موجود ہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4440]
الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف، نصر ضعيف، والحجاج مدلس وقد عنعن.
ترقیم عوامۃ: 10533 ترقیم الشثری: -- 10725
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن حكيم بن جبير ، عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد ، عن ابيه ، عن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من سال وله ما يغنيه كان خدوشا او كدوحا يوم القيامة" قيل يا رسول الله: وما غناه؟ قال:" خمسون درهما او حسابها من الذهب"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ص، ز، ك]: (بن).
(٢) في [ص، ز]: (حكم).
(٣) في [ب]: بياض.
(٤) في [أ، ب، ص، هـ]: (عن).
(٥) في [ب]: بياض.
(٦) في [ب]: (سألنا).
(٧) في [ب]: (حذوسًا).
(٨) في [س، هـ]: (كدوشًا).
(٩) في [ط، هـ]: (في وجهه).
(١٠) في [ك]: (قالوا).
(١١) في [ف، ب، ك]: (خمسين).
(١٢) ضعيف؛ لحال حكيم بن جبير، أخرجه أحمد (٣٦٧٥)، وأبو داود (١٦٢٦)، والترمذي (٦٥١)، والنسائي ٥/ ٩٧، والدارمي ١/ ٣٨٦، والطحاوي ٢/ ٢٠، وابن عدي ٢/ ٦٣٥، والحاكم ١/ ٤٠٧، والبيهقي ٧/ ٢٤، والدارقطني ٢/ ١٢٢، والخطيب ٣/ ٢٠٥، والطيالسي (٣٢٢)، والدولابي ١/ ١٣٥، والشاشي (٤٧٨)، والبغوي (١٦٠٠)، والطبراني (١٠١٩٩)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٣٧.
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے غنی ہونے کے باوجود سوال کیا قیامت کے دن وہ اپنے چہرے اور جسم کو نوچتا ہوا حاضر ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ غناء کی مقدار کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پچاس درہم یا اس کی بقدر سونا (جس کے پاس ہو وہ غنی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10725]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال يحيى بن معين: حكيم بن جبير حديثه منكر . قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: في إسناده حكيم بن جبير وهو ضعيف . قال المباركفوري: حديث منكر . قال ابن عبد البر: هذا الحديث إنما يدور على حكيم بن جبير وهو متروك الحديث . قال أحمد بن حنبل: حسن . قال شعبة بن الحجاج: إني أخاف الله أن أحدث به . قال شعبة بن الحجاج: إني أخاف الله أن أحدثك به يعني يحيى بن سعيد . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال حكيم بن جبير .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1484، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2591 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2384، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1626، والترمذي فى «جامعه» برقم: 650، 651، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1680، 1681، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1840، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13331، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2001، 2000، 2002، 2003، 2004، 2005، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3749، 4291، 4526، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 320، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5217، والبزار فى «مسنده» برقم: 1913، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3023، 3025، 7363، 7361، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 488، 489، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10199، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1686، ترقيم محمد عوامة: 10533»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1484، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2591 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2384، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1626، والترمذي فى «جامعه» برقم: 650، 651، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1680، 1681، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1840، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13331، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2001، 2000، 2002، 2003، 2004، 2005، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3749، 4291، 4526، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 320، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5217، والبزار فى «مسنده» برقم: 1913، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3023، 3025، 7363، 7361، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 488، 489، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10199، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1686، ترقيم محمد عوامة: 10533»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3502
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (بْنِ مَسْعُودٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُدُوشًا أَوْ كُدُوشًا فِي وَجْهِهِ) ) ، قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَمَا غِنَاهُ؟ قَالَ: ( (خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ حِسَابُهَا مِنَ الذَّهَبِ) )
۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مانگنے سے مستغنی ہونے کے باوجود مانگتا ہے،وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر خراشیں ہوں گی۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! غِنٰی کی حد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پچاس درہم یا اس کے برابر سونا۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3502]
تخریج الحدیث: «حسن، وھذا اسناد ضعيف لضعف حكيم بن جبير۔ اخرجه ابوداود: 1626، والترمذي: 651، والنسائي: 5/97، وابن ماجه: 1840، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4206 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4206»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں (۵۰) درہموں کو غِنٰی کی حد قرار دیا گیا ہے، یہ تقریباً (۱۲، ۱۳) تولے چاندی بنتی ہے۔
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1495
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن عليِّ بن عفَّان العامرِي، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا سفيان بن سعيد، عن حَكِيم بن جُبَير، عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد، عن أبيه، عن عبد الله قال: قال رسولُ الله ﷺ:"مَن سَألَ وله ما يُغْنيهِ جاءَ يومَ القيامة خُمُوشٌ - أو خُدُوشٌ أو كُدُوحٌ - في وَجْهِه"، فقيل: يا رسول الله، وما الغِنَى؟ قال:"خَمسونَ دِرهمًا أو قيمتُها من الذَّهب" (1) . قال يحيى بن آدم: فقال عبد الله بن عثمان لسفيان: حِفْظي أنَّ شُعبة كان لا يروي عن حَكِيم بن جُبَير، قال سفيان: فقد حدثنا زُبَيد عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے (لوگوں سے) سوال کیا جبکہ اس کے پاس اتنا مال موجود تھا جو اسے بے نیاز کر دے، تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر خراشیں یا زخم ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! غنا (بے نیازی) کی حد کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کی مالیت کا سونا۔“
یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا: میری یادداشت کے مطابق شعبہ، حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تھے، تو سفیان ثوری نے کہا کہ زبید نے محمد بن عبدالرحمن بن یزید کے واسطے سے یہ حدیث ہمیں سنائی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1495]
یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا: میری یادداشت کے مطابق شعبہ، حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تھے، تو سفیان ثوری نے کہا کہ زبید نے محمد بن عبدالرحمن بن یزید کے واسطے سے یہ حدیث ہمیں سنائی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1495]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، حكيم بن جبير لم ير يحيى القطان بحديثه بأسًا، كما رواه الترمذي بإثر (155) عن علي بن المديني عنه، وقال أبو زرعة: محلُّه الصدق. قلنا: إنما تكلَّم فيه شعبة لأجل هذا الحديث، كما قال يحيى القطان، وهذا الحديث قد حسَّنه الترمذي ووافقه ابن العربي في "العارضة" 3/ 148، ...» [ترقيم الرساله 1495] [ترقيم الشركة 1484]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 13207
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُمُوشٌ أَوْ خُدُوشٌ أَوْ كُدُوحٌ فِي وَجْهِهِ"، فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا ⦗٣٨⦘ الْغِنَى؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" قَالَ يَحْيَى بْنُ آدَمَ: فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ لِسُفْيَانَ: حِفْظِي أَنَّ شُعْبَةَ كَانَ لَا يَرْوِي عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ سُفْيَانُ، فَقَدْ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے نے سوال کیا حالانکہ اس کے پاس اتنا مال تھا جو اسے کفایت کرے تو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر نوچنے، دانت لگانے اور زخموں کے نشانات ہوں گے“، پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! غنی کیا ہے؟ فرمایا: ”پچاس درہم یا اس کے برابر سونا۔“
یحییٰ بن آدم کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا: مجھے یاد ہے کہ شعبہ حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تھے، تو سفیان نے کہا: یہ حدیث ہمیں زبید نے بھی محمد بن عبدالرحمن بن یزید سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13207]
یحییٰ بن آدم کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا: مجھے یاد ہے کہ شعبہ حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تھے، تو سفیان نے کہا: یہ حدیث ہمیں زبید نے بھی محمد بن عبدالرحمن بن یزید سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13207]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف