🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. باب
باب: دکھ تکلیف کے وقت دعا پڑھنے کا باب۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3524 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 3524
معجم صغیر للطبرانی : 946
مشکوۃ المصابیح: 2454
المستدرک علی الصحیحین: 2023
الجامع الكامل: 11227
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17008، 17408
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5820
المعجم الاوسط: 3565
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3524
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ، حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ الرُّحَيْلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَخِي زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَرَبَهُ أَمْرٌ قَالَ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ ".
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: «يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث» ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3524]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1677) (حسن) (سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، دیکھیے الکلم الطیب رقم 118)»
قال الشيخ الألباني: حسن الكلم الطيب (118 / 76)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 946
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلابِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا، فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ، فَقَالَ: يَا فَاطِمَةُ، مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟ قَالَتْ: مَا زِلْتُ عِنْدَ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟ قَالَتْ: نَسِيتُهُ فَقَالَ: قُولِي: يَا حَيُّ، يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَلا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ"، لا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں تھے، جب سورج طلوع ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر گئے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نکل گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے گئے یہاں تک کہ ہم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر پہنچے، ہم اندر گئے تو وہ لیٹی سوئی ہوئی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ! اس وقت کیوں سو رہی ہو؟“ انہوں نے کہا: مجھے رات سے بخار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دعا جو میں نے تجھے سکھائی وہ کہاں ہے؟“ انہوں نے کہا: میں بھول گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: ” «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَىٰ نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَىٰ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ» ““ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأدعية و الأذكار/حدیث: 946]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2319، 2320، 2321، 2322، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2007، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10330، والبزار فى «مسنده» برقم: 6368، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3565، والطبراني فى «الصغير» برقم: 444

قال الهيثمي: أبو مدرك، قال الدارقطني: متروك، فلا أدري هو أبو مدرك هذا أو غيره، وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 181)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2454
2454 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا كَرَبَهُ أَمْرٌ يَقُولُ: (يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا کیا کرتے تھے: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ» ”اے زندہ قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے، اور محفوظ نہیں۔ حسن، [رواہ الترمذی] ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2454]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3524 وقال: ھذا حديث غريب)
٭ سنده ضعيف و له شاھد حسن عند النسائي في عمل اليوم و الليلة (570) والکبري (10405) و صححه الحاکم علٰي شرط الشيخين (545/1) ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2023
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثنا الحسن بن الصبّاح وغيرُه، قالوا: حدثنا زيد بن الحُباب، حدثني عثمان بن عبد الله بن مَوهَب، قال: سمعت أنسَ بن مالك يقول: قال رسول الله ﷺ لفاطمةَ:"ما يمنعُكِ أن تَسمَعي ما أُوصيكِ به، أن تقولي إذا أصبَحتِ وإذا أمسَيتِ: يا حيُّ يا قيّومُ برحمتِك أستغيثُ، أصلِحْ لي شأني كلَّه، ولا تَكِلْني إلى نفسي طَرْفَةَ عَينٍ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تمہیں وہ وصیت سننے سے کیا چیز روکتی ہے جو میں تمہیں کر رہا ہوں؟ تم صبح اور شام یہ کہا کرو: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» ”اے زندہ جاوید اور سب کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے تجھ سے فریاد کرتا ہوں، میرے تمام حالات درست فرما دے اور مجھے پلک جھپکنے کی دیر کے لیے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔““
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2023]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،كما قال الحافظ ابن حجر في "مختصر زوائد البزار" (2121). وعثمان الراوي عن أنس إنما هو عثمان بن مَوهَب، وهو رجل كوفي قال عنه أبو حاتم الرازي: صالح الحديث، وليس هو بعثمان بن عبد الله بن موهب البصري كما قال المزيُّ في "تهذيب الكمال" 19/ 499، والحافظُ في "فتح ...» [ترقيم الرساله 2023] [ترقيم الشركة 2007]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11227
11227- عن أنس بن مالك قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم لفاطمة: ما يمنعك أن تسمعي ما أوصيك به أن تقولي إذا أصبحت وإذا أمسيت: يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث، أصلح لي شأني كله ولا تكلني إلى نفسي طرفة عين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (570)، والبزار –كشف الأستار (3107)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (49)، والحاكم (1/545) كلهم من طرق عن زيد بن الحباب قال: حدثنا عثمان بن موهب مولى بني هاشم قال: سمعت أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17008
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِفَاطِمَةَ:" مَا يَمْنَعُكِ أَنْ تَسْمَعِي مَا أُوصِيكِ بِهِ؟! أَنْ تَقُولِي إِذَا أَصْبَحْتِ وَإِذَا أَمْسَيْتِ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تمہارے لئے کیا رکاوٹ ہے؟ کہ تم اس بات کو نہیں سنتی ہو کہ جو میں تمہیں تلقین کرنے لگا ہوں، تم صبح اور شام کے وقت یہ کلمات پڑھو:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ»
”اے حی اور اے قیوم! میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد مانگتا ہوں، تو میرے سارے کاموں کو ٹھیک کر دے اور پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی مجھے میرے حوالے نہ کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عثمان بن موہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17008]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3107)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17408
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاتَّبَعْتُهُ فَقَالَ:" انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ"، فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا وَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ فَقَالَ:" يَا فَاطِمَةُ، مَا يُنِيمُكِ هَذِهِ السَّاعَةَ؟"، قَالَتْ: مَا زِلْتُ مُنْذُ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً، قَالَ:" فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟". قَالَتْ: نَسِيتُهُ، قَالَ:" قَوْلِي: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهِ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ سَلَمَةَ بْنِ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيِّ، عَنْ أَبِي مُدْرِكٍ، عَنْ أَنَسٍ، وَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ سَلَمَةَ فِي الْمِيزَانِ فَقَالَ: مَجْهُولٌ كَشَيْخِهِ أَبِي مُدْرِكٍ، وَقَدْ وَثَّقَ ابْنُ حِبَّانَ سَلَمَةَ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ، وَفِي الْمِيزَانِ: أَبُو مُدْرِكٍ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ، فَلَا أَدْرِي هُوَ أَبُو مُدْرِكٍ هَذَا أَوْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں موجود تھے، یہاں تک کہ جب سورج طلوع ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے، میں آپ کے پیچھے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہمارے ساتھ چلو! تاکہ ہم فاطمہ بنت محمد کے ہاں جائیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ان کے گھر گئے تو وہ سو رہی تھیں اور لیٹی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے فاطمہ! یہ سونے کا کون سا وقت ہے؟ انہوں نے عرض کی: مجھے گزشتہ رات بخار رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دعا کا کیا بنا؟ جو میں نے تمہیں تعلیم دی تھی، انہوں نے عرض کی: وہ میں بھول گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهِ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ» ”یا حی! یا قیوم! میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد مانگتا ہوں کہ تو میرے تمام کاموں کو ٹھیک کر دے اور مجھے پلک جھپکنے کے عرصے کے لیے بھی میری ذات کے سپرد نہ کرنا، یا لوگوں میں سے کسی ایک کے سپرد نہ کرنا۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ سلمہ بن حرب بن زیاد کلابی کے حوالے سے، ابومدرک کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، امام ذہبی نے سلمہ کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور یہ بات کہی ہے: یہ اپنے استاد ابومدرک کی طرح مجہول ہے، ابن حبان نے سلمہ کو ثقہ قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے حالات میں اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے ”میزان الاعتدال“ میں یہ مذکور ہے: ابومدرک امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) مجھے نہیں معلوم کہ اس سے مراد یہی ابومدرک ہے یا کوئی اور ہے؟ اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (444)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3589»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5820
«ما يمنعك أن تسمعي ما أوصيك به؟ أن تقولي إذا أصبحت وإذا أمسيت: يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث أصلح لي شأني كله ولا تكلني إلى نفسي طرفة عين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہیں اس بات کے سننے سے کیا چیز روکتی ہے جس کی میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں؟ کہ جب تم صبح کرو اور جب شام کرو تو یہ کہا کرو: اے زندہ! اے سب کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے فریاد کرتا ہوں، میرا سارا معاملہ درست فرما دے، اور مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے نفس کے حوالے نہ کر۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5820]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ن ك] عن أنس. الصحيحة 2457، صحيح الترغيب 657.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3565
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ، فَقَالَ: I " يَا فَاطِمَةُ ، مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟ I " قَالَتْ: مَا زِلْتُ مُنْذُ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: I " فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟ I " قَالَتْ: نَسِيتُهُ قَالَ: I " قُولِي: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ وَلَا إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب سورج طلوع ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے چلے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ہاں جائیں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے گئے تو وہ لیٹی ہوئی سو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! اس وقت تمہیں کس چیز نے سلا رکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کل رات سے مجھے مسلسل بخار ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو وہ دعا کہاں گئی جو میں نے تمہیں سکھائی تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اسے بھول گئی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہا کرو: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ وَلَا إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» “ ”اے زندہ! اے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں، میرے سارے کام سنوار دے، اور مجھے پلک جھپکنے کی مدت کے لیے بھی نہ لوگوں میں سے کسی کے حوالے کر اور نہ میرے نفس کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں نصر بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2319، 2320، 2321، 2322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2007، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10330، والبزار فى «مسنده» برقم: 6368، والطبراني فى «الصغير» برقم: 444»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں