🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما:
باب: وضو میں مکمل پاؤں دھونے کے واجب ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 240 ترقیم شاملہ: -- 566
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، وَأَبُو الطَّاهِرِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى شَدَّادٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَدَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، أَسْبِغْ الْوُضُوءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ".
مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے، انہوں نے شداد کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت کی، انہوں نے کہا: جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فوت ہوئے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے اور ان کے پاس وضو کیا تو انہوں نے فرمایا: عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 566]
شداد رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام سالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فوت ہوئے، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے آکر ان کے سامنے وضو کیا، تو انہوں نے کہا: اے عبدالرحمن! وضو پورا (کامل) کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ایڑیوں کے لیے آگ (جہنم) کی تباہی ہے (یعنی خشک رہنے کی صورت میں عذاب ہو گا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 566]
ترقیم فوادعبدالباقی: 240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (16092)»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 240 ترقیم شاملہ: -- 567
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِه.
محمد بن عبدالرحمان نے شداد بن ہاد کے آزاد کردہ غلام ابوعبداللہ (سالم) سے روایت بیان کی کہ وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کیا: وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 567]
امام صاحب رحمہ اللہ ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 567]
ترقیم فوادعبدالباقی: 240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (16092)»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 240 ترقیم شاملہ: -- 568
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَأَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي، أَوْ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ، قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي جَنَازَةِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَمَرَرْنَا عَلَى بَابِ حُجْرَةِ عَائِشَةَ ، فَذَكَرَ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے بیان کیا کہ مہری کے آزاد کردہ غلام سالم نے مجھے بتایا کہ میں اور عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازے کے لیے نکلے تو ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے دروازے سے گزرے۔ عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ وضو کے لیے اندر گئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 568]
سالم رحمہ اللہ جو مہری کے مولیٰ ہیں، بیان کرتے ہیں: کہ میں اور عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازے کے لیے نکلے، اور ہم عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ کے دروازے سے گزرے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت سنائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 568]
ترقیم فوادعبدالباقی: 240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، التخريج السابق» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 240 ترقیم شاملہ: -- 569
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا مَعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَذَكَرَ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
نعیم بن عبداللہ نے شداد بن ہاد کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی: وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 569]
شداد بن الہاد رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے، کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھا، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 569]
ترقیم فوادعبدالباقی: 240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انظر السابق والذي قبله»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں