الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
8. بَابُ بَيَانِ ثُبُوتِ الْوُضُوءِ بَعْدَ أَكْلِ الْجُبْنِ أَوْ مَا مَسَّتْهُ النَّارُ
باب پنیر یا آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کے ثبوت کا بیان
کل مکررات: 6
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ الزُّهْرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ: فَقَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ" .
عبداللہ بن ابراہیم زہری نے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چهت پر وضو کرتے دیکھا تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے پنیر کے ٹکڑے کھانے کی وجہ سے وضوء کیا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحيض، باب الوضوء مما مست النار: 351»
حدیث نمبر: 21
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَن عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَهُوَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: أَتَدْرِي مِمَّا أَتَوَضَّأُ؟ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ" ، وَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَتَوَضَّأُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ.
عبداللہ بن ابراہیم زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا، میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کے اوپر وضو کرتے دیکھا تو انہوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو میں کیوں وضو کر رہا ہوں؟ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ امام زہری رحمہ اللہ آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو فرماتے تھے۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحيض، باب الوضوء مما مست النار: 351»
حدیث نمبر: 22
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّهُ وَجَدَ أَبَا هُرَيْرَةَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ لَهُ: مَا أَتَوَضَّأُ إِلا مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ" .
عبداللہ بن قارظ سے مروی ہے انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے پایا، تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس لیے وضو کر رہا ہوں کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے ہیں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحيض، باب الوضوء مما مست النار: 351»
حدیث نمبر: 24
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ فَوْقَ ظَهْرِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَا هَذَا الْوضُوءُ؟ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَمَا تَدْرِي مِمَّا أَتَوَضَّأُ! أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ" .
عبداللہ بن ابراہیم زہری سے مروی ہے انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا تو ان سے دریافت کیا یہ کس چیز سے وضو ہے؟ تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نہیں جانتے میں کیوں وضو کر رہا ہوں؟ میں پنیر کے ٹکڑے کھانے کی وجہ سے وضو کر رہا ہوں اور میں نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے۔ ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحيض، باب الوضوء مما مست النار: 351»
حدیث نمبر: 25
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ، وَقَدْ أَكَلَ أَثْوَارَ أَقِطٍ فَتَوَضَّأَ، فَقُلْتُ: تَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ" .
عبد الله بن ابراہیم بن قارظ زہری نے بیان کیا میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا، جبکہ انہوں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تو وضوء کیا میں نے پوچھا: آپ پنیر کے ٹکڑے کھانے سے وضو کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 25]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الحيض، باب الوضوء مما مست النار: 351»
حدیث نمبر: 88
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ثنا أَبِي ، ثنا بَكْرُ ابْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ، وَقَدْ أَكَلَ أَثْوَارَ أَقِطٍ فتوضأ، فَقُلْتُ: أَتَتَوَضَّأُ مِنْهَا؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ" .
عبد الله بن ابراہیم بن قارظ نے بیان کیا میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ مسجد کے چھت پر وضو کر رہے تھے آپ نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تھے تو آپ نے ان سے وضو کیا، میں نے پوچھا: آپ ان (کے کھانے) سے وضو کرتے ہیں؟ تو آپ نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو کرو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب/حدیث: 88]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الحيض، باب الوضوء مما مست النار، رقم: 351»