🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: لال رنگ کا استعمال جائز ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4072
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ".
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچتے تھے، میں نے آپ کو ایک سرخ جوڑے میں دیکھا اس سے زیادہ خوبصورت میں نے کوئی چیز کبھی نہیں دیکھی۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4072]
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھے، اس سے زیادہ خوبصورت منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4072]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/المناقب 23 (3551)، اللباس 35 (5848)، 68 (5901)، صحیح مسلم/الفضائل 25 (2337)، سنن الترمذی/اللباس 4 (1724)، الأدب 47 (2811)، المناقب 8 (3635)، الشمائل 1 (62)، 3 (64)، سنن النسائی/الزینة من المجتبی 5 (5234)، (تحفة الأشراف: 1869)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 20 (3599)، مسند احمد (4/281، 295)، وأعاد المؤلف بعضہ فی الترجل (4284) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3551) صحيح مسلم (2337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4073
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ".
عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں ایک خچر پر خطبہ دیتے دیکھا، آپ پر لال چادر تھی اور علی رضی اللہ عنہ آپ کے آگے آپ کی آواز دوسروں تک پہنچا رہے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4073]
جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں دیکھا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4073]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5055)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/477) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ جو کہتے ہیں اسے بلند آواز سے پکار کر کہہ دیتے تاکہ آپ کی باتیں لوگوں کو پہنچ جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (4363)
انظر الحديث السابق (1956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4183
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: كَذَا رَوَاهُ إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ، وَقَالَ شُعْبَةُ: يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ.
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو جو کان کی لو سے نیچے بال رکھے ہو اور سرخ جوڑے میں ملبوس ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا (محمد بن سلیمان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ) آپ کے بال دونوں شانوں سے لگ رہے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ وہ بال آپ کے دونوں شانوں سے لگ رہے تھے اور شعبہ کہتے ہیں: ”وہ آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچ رہے تھے“۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4183]
سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نے زلفیں رکھی ہوں، سرخ جوڑا پہنا ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر خوبصورت ہو۔“ محمد بن سلیمان نے مزید کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زلفیں کندھوں تک آتی تھیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے کندھوں کو چھوتے تھے اور شعبہ نے کہا کہ کانوں کی لوؤں تک آتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4183]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الفضائل 25 (2337)، سنن الترمذی/اللباس 4 (1724)، الأدب 47 (2811)، المناقب 8 (3635)، الشمائل 1 (3)، 3 (25)، سنن النسائی/الزینة 9 (5063)، الزینة من المجتبی 5 (5235)، 39 (5316)، (تحفة الأشراف: 1847)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 33 (3551)، واللباس 35 (5848)، 68 (5903)، سنن ابن ماجہ/اللباس 20 (3599)، مسند احمد (4/281، 295) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3551) صحيح مسلم (2337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4184
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ".
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4184]
سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بال رکھے ہوئے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4184]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4072)، (تحفة الأشراف: 1869) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديثين السابقين (4072، 4183)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4185
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک رہتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4185]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اس میں شعبہ کو وہم ہوا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4185]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الشمائل 3 (29)، سنن النسائی/الزینة 9 (5064)، الزینة من المجتبی 5 (5236)، (تحفة الأشراف: 469، 18963)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 68 (5904)، سنن ابن ماجہ/اللباس 36 (3634)، مسند احمد (3/113، 165) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه النسائي (5064 وسنده صحيح) والترمذي في الشمائل بتحقيقي (29 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4186
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے آدھے کانوں تک رہتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4186]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کے درمیان تک آتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4186]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/ الفضائل 26 (2338)، سنن الترمذی/ الشمائل (24)، سنن النسائی/ الزینة من المجتبی 5 (5236)، (تحفة الأشراف: 567)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/142، 249) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4187
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْوَفْرَةِ وَدُونَ الْجُمَّةِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال «وفرہ» ۱؎ سے بڑے اور «جمہ» ۲؎ سے چھوٹے تھے۔   [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4187]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال «وَفْرَة» سے زائد اور «جُمَّة» سے کم ہوتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4187]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/اللباس 21 (1755)، سنن ابن ماجہ/اللباس 36 (3635)، (تحفة الأشراف: 17019) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: کان تک کے بال کو «وفرہ» کہتے ہیں۔
۲؎: اور شانہ تک کے بال کو «جمہ» کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه الترمذي (1755 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں