الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1067. (116) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي خُرُوجِ الْمَأْمُومِ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ لِلْحَاجَةِ تَبْدُو لَهُ مِنْ أُمُورِ الدُّنْيَا إِذَا طَوَّلَ الصَّلَاةَ.
جب امام طویل نماز پڑھائے تو مقتدی کو دنیاوی امور میں سے کوئی حاجت پیش آنے پر نماز سے نکل جانے کی رخصت ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 521
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ، قَالَ: كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ، فَيُصَلِّي بِهِمْ، فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَرَجَعَ مُعَاذٌ يَؤُمُّهُمْ، فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ انْحَرَفَ إِلَى نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، فَصَلَّى وَحْدَهُ، فَقَالُوا: أَنَافَقْتَ؟ قَالَ: لا، قَالَ: وَلآتِيَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلأُخْبِرَنَّهُ، وَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الصَّلاةَ الْبَارِحَةَ، فَجَاءَ، فَأَمَّنَا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، وَإِنِّي تَأَخَّرْتُ عَنْهُ فَصَلَّيْتُ وَحْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ، وَإِنَّمَا نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ؟ اقْرَأْ سُورَةَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى، وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الإِمَامَةِ
جناب عمرو بن دینار اور ابو زبیر روایت کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، (دونوں راویوں میں سے ایک اپنے ساتھی سے زیادہ الفاظ روایت کرتا ہے) سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (عشاء) کی نماز پڑھا کرتے تھے پھر واپس جا کر اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے۔ اور ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تاخیر سے پڑھائی تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے واپس جاکر اُنہیں نماز کی امامت کروائی تو «سورة البقرة» پڑھی۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے جب آپ کو «سورة البقرة» پڑھتے دیکھا تو اُس نے مسجد کے ایک کونے میں الگ ہو کر اکیلے نماز پڑھ لی، لوگوں نے اُس سے کہا، کیا تو منافق ہوگیا؟ اُس نے کہا کہ نہیں۔ اُس نے کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اس واقعہ کی خبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوں گا۔ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (عشاء کی) نماز پڑھتے ہیں پھر واپس جا کر ہمیں نماز پڑھاتے ہیں، کل رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز دیر سے پڑھائی تو (وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے کے بعد) آئے اور ہمیں نماز پڑھائی تو اس میں «سورة البقرة» پڑھی۔ اے اللہ کے رسول، میں نے ان سے پیچھے ہٹ کر اکیلے نماز پڑھ لی اور بیشک ہم ہاتھوں سے محنت مزدوری کرتے ہیں (اس لئے رات کو طویل قیام نہیں کرسکتے) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ، کیا تو فتنہ باز ہے؟ سورہ «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ» [ سورة الليل ] اور «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» [ سورة الأعلى ] اور «وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ» [ سورة البروج ] پڑھا کرو۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کے دیگر طرق كتاب الامامة میں بیان کیے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 521]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، 705، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، 1611، 1633، 1634، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 830، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1333، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4108، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410»
حدیث نمبر: 1611
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ، فَيَؤُمُّهُمْ، فَأَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَرْجِعُ مُعَاذٌ يَؤُمُّ قَوْمَهُ، فَافْتَتَحَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَتَنَحَّى رَجُلٌ وَصَلَّى نَاحِيَةً، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالُوا: مَا لَكَ يَا فُلانُ؟ نَافَقْتَ؟ قَالَ: مَا نَافَقْتُ، وَلآتِيَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلأُخْبِرَنَّهُ. قَالَ: فَذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الْعِشَاءَ الْبَارِحَةَ، ثُمَّ جَاءَ يَؤُمُّنَا، فَافْتَتَحَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ، وَإِنَّمَا نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا، وَسُورَةِ كَذَا"، فَقُلْنَا لِعَمْرٍو: إِنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ يَقُولُ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ، وَ السَّمَاءِ وَالطَّارِقِ؟ فَقَالَ: هُوَ نَحْوُ هَذَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے پھر اپنے قبیلے میں واپس جاکر اُنہیں جماعت کراتے تھے۔ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی، پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے واپس جا کر اپنی قوم کو نماز پڑھائی تو سورة البقرة کی تلاوت شروع کر دی ـ تو ایک شخص جماعت سے الگ ہوگیا اور وہ ایک کونے میں ادا کر کے چلا گیا۔ لوگوں نے اس سے پوچھا کہ اے فلاں، تمہیں کیا ہوا ہے۔ کیا تم منافق ہوگئے ہو؟ اُس نے جواب دیا کہ میں منافق نہیں ہوا اور میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو صورت حال سے آگاہ کروں گا۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بیشک سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں پھر واپس جاکر ہمیں امامت کراتے ہیں اور گزشتہ رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی۔ پھر وہ آئے تو ہمیں امامت کرائی اور سورة البقرة کی تلاوت شروع کر دی اور بیشک ہم اونٹوں کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں اور (دن بھر) اپنے ہاتھوں سے محنت کرتے ہیں (اس لئے رات تک بہت زیادہ تھک جاتے ہیں) پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ کیا تم فتنہ باز ہو؟ فلاں فلاں سورت پڑھا کرو۔“ ہم نے عمرو سے پوچھا، حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» اور «وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ» پڑھاکرو۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہاں انہی جیسی سورتیں پڑھنے کا حُکم دیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1611]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، 705، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، 1611، 1633، 1634، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 830، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1333، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4108، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410»