🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ ثَوَابِ الْهَدِيَّةِ ، وَالثَّنَاءِ ، وَالْمُكَافَأَةِ .
تحفے کا ثواب، تعریف کرنا اور بدلہ دینا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6737
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَتَاهُ مَعْرُوفٌ، فَذَكَرَهُ، فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ تَحَلَّى بِمَا لَمْ يَنَلْ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جس شخص کے پاس بھلائی آئے (یعنی کوئی اُس کے ساتھ بھلائی کرے) اور وہ اس کا ذکر کر دے، تو گویا اس نے اس کا شکریہ ادا کر دیا، اور جو شخص خود کو کسی ایسی چیز کے ذریعے آراستہ ظاہر کرے، جو اسے نہیں ملی، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6737]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1943)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2034، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24072»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13641
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أُتِيَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ فَلْيُكَافِئْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَذْكُرْهُ، فَإِنَّ مَنْ ذَكَرَهُ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ تَشَبَّعَ بِمَا لَمْ يُعْطَ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے، اُسے اس کا بدلہ دینا چاہیے، اور اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو اس کا ذکر کرنا چاہیے، کیونکہ جو شخص اس کا ذکر کر دے گا، وہ اُس کا شکریہ ادا کر دے گا، اور جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے، جو اسے نہ دی گئی ہو، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 13641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (90/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں