🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18596 (کل: 51 مقامات، 19 کتب)
مسند احمد: 18596، 4650، 7353، 7690، 9208، 9551، 9904، 10391، 10536، 10758، 16798
صحیح بخاری: 47، 1323، 1325
صحیح مسلم: 2189، 2193، 2195
سنن ابوداود: 3168
سنن نسائی: 1997، 1998، 1999
مسند اسحاق بن راہویہ: 249، 250
معجم صغیر للطبرانی : 349
مشکوۃ المصابیح: 1651
مسند الحمیدی: 1051
مصنف ابن ابی شیبہ: 11964، 11970، 11971
الفتح الربانی: 3138، 3142
صحیح ابن حبان: 3080
الجامع الكامل: 3670، 3671
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4137
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6136، 6137، 6138، 6226، 6317، 6355
المعجم الکبیر للطبرانی: 11315
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 810
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6188، 6640، 6659
المعجم الاوسط: 2133، 4308، 4438، 6191، 9010
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3142
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَمَنْ تَبِعَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَهُوَ أَثْقَلُ فِي مِيزَانِهِ مِنْ أُحُدٍ) )
سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جائے (اور اس کے ساتھ ہی رہے) یہاں تک کہ نماز جنازہ اور (تدفین) سے فارغ ہو جائے تو اس کے دو قیراط اجر ہو گا اور جو آدمی اس کے ساتھ جائے، یہاں تک کہ اس پر نماز سے فارغ ہوا جائے، اس کے لیے ایک قیراط اجر ہو گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! یہ قیراط اس شخص کے ترازو میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہو گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، حجاج بن أرطاة قد توبع أخرجه ابن ماجه: 1541، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21201 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21520»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث میں میت کے ساتھ جانے، نماز جنازہ پڑھنے اور تدفین تک ساتھ رہنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے، تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ان احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ نماز جنازہ پڑھ کر واپس آ جانے والے کو اجر و ثواب کا ایک قیراط اور نماز کے بعد تدفین کے مراحل سے فارغ ہونے کے بعد آنے والے کو دو قیراط ملیں گے۔ ”قیراط“ تھوڑی مقدار کے ایک وزن کا نام تھا، جودرہم کے بارہویں حصے کے برابر تھا، اِن احادیث میں مذکورہ قیراط سے مراد یہ نہیں ہے، اس کی مقدار کتنی ہے؟ اس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود وضاحت کر دی ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3080
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلْفٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا، ثُمَّ يَقْعُدُ حَتَّى يُوضَعَ فِي قَبْرِهِ، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ وَلَهُ قِيرَاطَانِ مِنَ الأَجْرِ وَهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ يُوضَعَ فِي الْقَبْرِ، فَلَهُ قِيرَاطٌ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ"، يُرِيدُ بِهِ أَحَدَهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے مسلمان کے جنازے کے ساتھ جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کر لی جائے، پھر وہ بیٹھا رہتا ہے یہاں تک کہ اس (میت کو) قبر میں رکھ دیا جائے اور جب وہ شخص واپس آتا ہے، تو اسے دو قیراط اجر ملتا ہے، یہ دونوں قیراط احد پہاڑ جتنے ہوتے ہیں اور جو شخص میت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اس کے دفن ہونے سے پہلے واپس آ جائے اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ وہ دونوں اُحد کی مانند ہوتے ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک اُحد (پہاڑ جتنا) ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3080]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 47، 1323، 1325، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 945، وابن الجارود فى "المنتقى"، 576، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3078، 3079، 3080، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6222، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3168، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1040، 3836، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1539، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6846، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4539» «رقم طبعة با وزير 3069»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3670
3670. عن أبي هريرة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من اتبع جنازة مسلم إيماناً واحتساباً، وكان معه حتى يُصلى عليها، ويفرغ من دفْنِها فإنه يرجع من الأجر بقيراطين، كل قيراط مثل أحد، ومن صلى عليها ثم رجع قبل أن تدفن فإنه يرجع بقيراط.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الإيمان (47) عن أحمد بن عبدالله بن علي المنجوفي قال: حدثنا رَوح، قال: حدثنا عوف، عن الحسن ومحمد، عن أبي هريرة فذكره. وتابعه عثمان المؤذن قال: حدثنا عوف، عن محمد، عن أبي هريرة، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم نحوه. انتهى.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3671
3671. عن سعد بن أبي وقاَّص، أنه كان قاعداً عند عبدالله بن عمر، إذ طَلَع خبَّاب صاحب المقْصُورة، فقال: يا عبدالله بن عمر، ألا تسمع ما يقول أبو هريرة، إنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من خرج مع جنازة من بيتها وصلى عليها، ثم تَبِعَها حتى تُدْفَن كان له قيراطان من الأجر، كلُّ قيراطٍ مثلُ أُحُد، ومن صَلَّى عليها ثم رجع كان له من الأجر مثل أُحُد فأرسل ابنُ عمر خَبَّاباً إلى عائشة يسألُها عن قول أبي هريرة، ثم يرجعُ إليه فيخبرُه ما قالَتْ، وأخذ ابن عمر قبضةً من حصْباء المسجدِ يُقَلِّبُها في يده، حتى رجعَ إليه الرسولُ فقالَ: قالتْ عائشةُ: صَدَقَ أبو هريرة، فضرب ابنُ عمرَ بالحَصَى الذي كان في يدِه الأرضَ ثم قال: لقد فرَّطْنَا في قَراريطَ كثيرة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (945/56) عن محمد بن عبدالله بن نمير، حدثنا عبدالله بن يزيد، حدثني حيوة، حدثني أبو صخر، عن يزيد بن عبدالله ابن قُسيط، أنه حدثه أن داود بن عامر بن سعد بن أبي وقاص حدثه عن أبيه، أنه كان قاعداً فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4137
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَإِنَّ لَهُ قِيرَاطًا". فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِيرَاطِ فَقَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کرتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیراط کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: احد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4636»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6136
«من تبع جنازة حتى يفرغ منها فله قيراطان فإن رجع قبل أن يفرغ منها فله قيراط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس وقت تک چلے جب تک اس سے فارغ نہ ہو جائے تو اسے دو قیراط ملتے ہیں، اور اگر وہ فارغ ہونے سے پہلے واپس چلا جائے تو اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6136]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عبد الله بن مغفل. أحكام الجنائز ص 68: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6137
«من تبع جنازة فصلى عليها ثم انصرف فله قيراط من الأجر ومن تبعها فصلى عليها ثم قعد حتى فرغ منها ومن دفنها فله قيراطان من الأجر كل واحد منهما أعظم من أحد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ چلے، اس پر نماز پڑھے پھر چلا جائے تو اسے ایک قیراط اجر ملتا ہے، اور جو اس کے ساتھ چلے، اس پر نماز پڑھے پھر بیٹھا رہے یہاں تک کہ اس سے اور اس کے دفن سے فارغ ہو جائے تو اسے دو قیراط اجر ملتا ہے، جن میں سے ہر ایک احد پہاڑ سے بھی بڑا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6137]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ن] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز ص 68.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6138
«من تبع جنازة مسلم أيمانا واحتسابا وكان معها حتى يصلي عليها ويفرغ من دفنها فإنه يرجع من الأجر بقيراطين كل قيراط مثل أحد ومن صلى عليها ثم رجع قبل أن تدفن فإنه يرجع بقيراط من الأجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ایمان اور طلبِ اجر کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلے اور اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھی جائے اور دفن سے فارغ ہو جائے تو وہ دو قیراط اجر لے کر لوٹتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے، اور جو اس پر نماز پڑھ کر دفن سے پہلے واپس چلا جائے تو وہ ایک قیراط اجر لے کر لوٹتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6138]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ن] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز 68.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6226
«من خرج مع جنازة من بيتها وصلى عليها ثم تبعها حتى تدفن كان له قيراطان من أجر كل قيراط مثل أحد ومن صلى عليها ثم رجع كان له من الأجر مثل أحد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس کے گھر سے نکلے اور اس پر نماز پڑھے، پھر اس کے ساتھ چلتا رہے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے تو اسے دو قیراط اجر ملتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے، اور جو اس پر نماز پڑھ کر واپس چلا جائے تو اسے احد پہاڑ کے برابر اجر ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6226]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د] عن أبي هريرة وعائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6317
«من شهد الجنازة حتى يصلي عليها فله قيراط ومن شهدها حتى تدفن كان له قيراطان مثل الجبلين العظيمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو جنازے میں شریک ہو یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھی جائے اسے ایک قیراط اجر ملے گا، اور جو اس میں شریک رہے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے اسے دو قیراط ملیں گے جو دو بڑے پہاڑوں کے برابر ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6317]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں