الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
137. في الرجل يطلق امرأته ثلاثا فتزوج زوجا
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 17801 (کل: 32 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 2309
سنن ترمذی: 1118
الفتح الربانی: 7177
السنن الكبرى للبيهقي: 15202
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7788
11 تا 20
ترقیم عوامۃ: 18176 ترقیم الشثری: -- 18834
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے، اگر اس نے یہ تین طلاقیں الگ الگ دیں تو وہ پہلی طلاق سے ہی بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18834]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11070، ترقيم محمد عوامة: 18176»
ترقیم عوامۃ: 18494 ترقیم الشثری: -- 19186
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الوهاب، عن سعيد، عن مطر، عن حميد بن هلال، عن سعد بن هشام، ان زيد بن ثابت ، قال: " هي ثلاث لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (مطرف)، وهو موافق لما في الاستذكار ٦/ ١٧، وانظر: تلخيص الحبير ٣/ ٢١٦، وفي سنن البيهقي ٧/ ٣٤٤: (عمر بن عامر).
(٢) في [س]: (بلال).
(٣) في [س، ز، ط، ك]: (سعيد).
(٤) صحيح.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی اور عورت اس مرد کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19186]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1485، ترقيم محمد عوامة: 18494»
ترقیم العلمیہ : 3907 ترقیم الرسالہ : -- 3973
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ، نَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، جَاءَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ امْرَأَةُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ لَهُ: لِتَهْنِكَ الإِمَارَةَ، فَقَالَ لَهَا: تُهَنِّينِي بِمَوْتِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، انْطَلِقِي فَأَنْتِ طَالِقٌ، فَتَقَنَّعْتُ بِثَوْبِهَا، وَقَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي لَمْ أُرِدْ إِلا خَيْرًا فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلافٍ وَبَقِيَّةَ صَدَاقِهَا فَلَمَّا وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهَا بَكَتْ، وَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَأَخْبَرَهُ الرَّسُولُ، فَبَكَى، وَقَالَ:" لَوْلا أَنِّي أَبَنْتُ الطَّلاقَ لَهَا لَرَاجَعْتُهَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ عِنْدَ رَأْسِ كُلِّ شَهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ طَلَّقَهَا ثَلاثًا جَمِيعًا، لَمْ تَحِلَّ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ، جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھی، انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو امیر المؤمنین بننا مبارک ہو۔“ تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم امیر المؤمنین (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی شہادت پر مجھے مبارک باد دے رہی ہو، چلی جاؤ، تمہیں طلاق ہے۔“ اس عورت نے (روتے ہوئے) اپنا کپڑا منہ پر رکھا اور بولی: ”اے اللہ! میرا مقصد تو صرف بھلائی تھا (یعنی میرا یہ ارادہ نہیں تھا)۔“ بعد میں سیدنا امام حسن نے متاع کے طور پر اس خاتون کو دس ہزار درہم یا دینار اور مہر کا بقیہ حصہ بھجوایا، جب یہ چیزیں اس کے سامنے رکھی گئیں، تو وہ رو پڑی اور بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلے میں یہ سب کچھ بہت تھوڑا ہے۔“ جب قاصد نے سیدنا امام حسن کو اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے طلاق کو اس عورت کے لیے ثابت نہ کیا ہوتا، تو اس سے رجوع کر لیتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے، یوں کہ ہر طہر میں ایک طلاق دے یا ہر مہینے میں ایک طلاق دے یا تین طلاقیں ایک ساتھ دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسرے شخص سے شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3973]
ترقیم العلمیہ: 3907
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1763، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14517، 14518، 14607، 15080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3972، 3973،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19034»
ترقیم العلمیہ : 3911 ترقیم الرسالہ : -- 3977
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، وَيَذُوقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عُسَيْلَةَ صَاحِبِهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی، جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی، اور ان دونوں (میاں بیوی) میں سے ہر ایک دوسرے فریق کا شہد نہیں چکھ لیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3977]
ترقیم العلمیہ: 3911
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1433،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1053، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4119، 4120، 4122، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3285، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1118، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1932، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3977، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24692، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 228،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17211، 17212، 17213»
حدیث نمبر: 7177
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبِي وَلَمْ يَرْفَعْهُ يَعْلَى عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَافِقَهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَهَا وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا،جس نے اپنی بیوی کو (تین) طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی، پھر وہ اس کے پاس تو گیا لیکن جماع کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دی، اب کیا وہ پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت تب تک پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی، جب تک دوسرا شوہر اور وہ باہمی طور پرجنسی تعلق سے لطف اندوز نہ ہو لیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلع/حدیث: 7177]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابوداود: 2309، والنسائي: 6/ 146، وأخرجه بنحوه واطول منه البخاري: 5260، 5792، 5825، ومسلم: 1433، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24149 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24650»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 758 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1935
نا نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا أُغْلِقَ الْبَابُ , أَوْ أُرْخِيَ السِّتْرُ , أَوْ كُشِفَ الْخِمَارُ , فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”جب دروازہ بند ہو یا پردہ گرایا جائے یا خمار ہٹایا جائے تو مہر واجب ہو جاتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1931، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 757، 758، 759، 760، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3818، 3820، 3821، 3823، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16953، 16954، 16957، 16959، 16961، 16964»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم دار السلفیہ: 759 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1936
نا نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " إِذَا أُغْلِقَ الْبَابُ وَأُرْخِيَ السِّتْرُ وَوُضِعَ الْخِمَارُ وَجَبَ الصَّدَاقُ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب دروازہ بند ہو، پردہ گرا دیا جائے اور خمار اتار دیا جائے تو مہر واجب ہو جاتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1936]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1931، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 757، 758، 759، 760، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3818، 3820، 3821، 3823، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16953، 16954، 16957، 16959، 16961، 16964»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم دار السلفیہ: 1073 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2250
نا نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , قَالَ:" لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" . وَكَانَ عُمَرُ " إِذَا أُتِيَ بِرَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا أَوْجَعَ ظَهْرَهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دیں، وہ اس کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا نکاح نہ کرے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جب ایسا آدمی لایا جاتا جس نے بیوی کو تین طلاقیں دی ہوں تو اس کی پیٹھ پر مارتے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2250]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1073، 1074، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15067، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11065، 11345، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18089، 18166، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4488، 4490»
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1074 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2251
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ شَقِيقٍ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , قَالَ:" هِيَ ثَلاثٌ، لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" . وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُتِيَ بِهِ أَوْجَعَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے دخول سے پہلے بیوی کو تین طلاقیں دیں تو وہ تین ہیں، وہ حلال نہیں ہوتی جب تک دوسرا نکاح نہ کرے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایسے آدمی کو سزا دیتے تھے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2251]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1073، 1074، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15067، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11065، 11345، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18089، 18166، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4488، 4490»
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
قال ابن حجر: سنده صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 274)
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1075 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2252
نا نا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ سُفْيَانُ: أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو , قَالُوا فِي الَّذِي يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا" إِنَّهَا لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس، ابو ہریرہ، اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم نے فرمایا: ”دخول سے پہلے تین طلاق والی عورت حلال نہیں جب تک دوسرا نکاح نہ کرے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2252]
تخریج الحدیث: «إسنادہ حسن، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2109، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1075، 1095، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15076، 15187، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11073، 11074، 11078، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18153، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4479، 4480، 4486، 4487»
وضاحت: سفیان بن عیینہ نے روایت میں کہا "أظنه عن أبي سلمة" یعنی ابو سلمہ کا واسطہ "ظنّی" ہے، اس سے سند میں کچھ ضعف ہے (احتمالِ انقطاع) لیکن چونکہ متن درایتاً قوی ہے، اور صحیح حدیث و آیت سے مؤید ہے اس لیے یہ اثر قابلِ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن