الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ أَوَّلِ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ وَفَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ
زمین میں بنائی جانے والی سب سے پہلی مسجداور مساجد بنانے کی فضیلت
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1317 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1947
المعجم الکبیر للطبرانی: 20839
حدیث نمبر: 1317
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا يُذْكَرُ فِيهِ اسْمُ اللَّهِ تَعَالَى بَنَى اللَّهُ لَهُ بِهِ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ) )
سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائی جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے تو اللہ اس کے لیے اس کے بدلے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1317]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 735، 2758، وابن حبان: 1608، 4628، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 126 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 126»
وضاحت: فوائد: … مسجد بنانے والے کا جنت میں گھر اس کی بنائی ہوئی مسجد کی مثل ہو گا۔ اس حدیث میں مثل سے کیا مراد ہے؟ مختلف جوابات دیئے گئے ہیں:
۱۔ شرف، فضل اور توقیر میں مماثلت مراد ہے، یعنی مسجد شرف والا گھر ہے، اسی طرح اس کا بدلہ بھی شرف والا ہو گا۔
۲۔ گھر کے مسمّی میں مماثلت مراد ہے، یعنی جیسے اس نے اللہ کا گھر بنایا، اسی طرح اللہ بھی اسے ایک گھر عطا کرے گا، رہا مسئلہ نوعیت و کیفیت و کمیّت کا تو جنت اور دنیا کی چیزوں میں کوئی مماثلت نہیں پائی جاتی، ماسوائے ناموں کے۔
۳۔مماثلت سے مراد مسجد کی دنیوی گھروں پر فضیلت مراد ہے، یعنی جیسے دنیا میں مسجد تمام دوسرے گھروں سے افضل ہوتی ہے، اسی طرح ایسے شخص کا گھر جنت میں اعلی و افضل ہو گا۔
حافظ ابن حجر نے کہا: لفظ مثل کے دو استعمالات ہیں: (۱) مطلق افراد کے لیے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{فَقَالُوْا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا} اور(۲) مطابقت کے لیے، جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {أُمَمٌ أَمْثَالُکُمْ} اگر پہلے معنی کو سامنے رکھا جائے تو زیادہ عمارتیں بھی ہو سکتی ہیں، اس سے مِثْلَہ پر وارد ہونے والے دس گناہ نیکی والے اشکال کا جواب بھی مل جاتا ہے … بہترین جواب یہ ہے کہ مثلیّت سے مراد کمیّت ہی ہے، لیکن ظاہر بات ہے کہ کیفیت میں جنت والا گھر بہت بہتر ہو گا، کیونکہ کتنے ہی ایسے گھر موجود ہیں، جو بیسیوں بلکہ سینکڑوں گھروں سے بہتر ہوتے ہیںیا پھر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مماثلت سے مراد جنسِ عمارت ہے، یعنی جس نے اللہ تعالیٰ کا گھر تعمیر کیا، اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو بدلے میں گھر ہی عطا کرے گا۔ (فتح الباری: ۱/ ۷۱۸)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 735
حدیث نمبر: 434
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کی رضا کے لئے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیتا ہے، اللہ اس کے لئے اسی طرح کا ایک گھر جنت میں تعمیر کر دیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 434]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 450، م: 533
حدیث نمبر: 27612
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبَانُ يَعْنِي الْعَطَّارَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا، فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لئے مسجد بناتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے کشادہ گھر بنا دیتا ہے۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27612]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال محمود بن عمرو
حدیث نمبر: 1318
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ) )
سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اللہ اس کے لیے اس کی مثل جنت میں (گھر) بنائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه البخاري: 450، ومسلم: 533، والترمذي: 318، وابن ماجه: 736، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 434 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 434»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه البخاري: 450
حدیث نمبر: 1947
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَالَ أَحْمَدُ:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَالَ أَحْمَدُ:" فَإِنَّ اللَّهَ يَبْنِي لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں امام أحمد کے الفاظ یہ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، جو اس (مسجد) سے زیادہ کشادہ ہوتا ہے“۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1947]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 20839
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20839]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 185، حدیث 468»
حدیث نمبر: 3259
وَبِهِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا، بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3259]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3259]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 737»
حدیث نمبر: 8459
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: نَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا أَبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا أَبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن ابی کثیر سے یہ حدیث ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں موسیٰ بن اسماعیل منفرد ہیں، اور سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8459]

تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: أبان بن يزيد العطار له روايات غير ما ذكرت وهو حسن الحديث متماسك يكتب حديثه وله أحاديث صالحة عن قتادة وغيره وعامتها مستقيمة وأرجو أنه من أهل الصدق «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 73» »
«قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 8» »
«قال ابن أبي حاتم الرازي: قال أبو زرعة هذا الحديث من حديث أبي هريرة وهم قلت ولم يشبع الجواب ولم يبين علة الحديث بأكثر مما ذكره والذي عندي أن الصحيح على ما رواه أبان العطار عن يحيى بن أبي كثير عن محمود بن عمرو عن أسماء بنت يزيد بن السكن عن النبي صلى الله عليه وسلم وعن يحيى عن محمود بن عمرو عن أبي هريرة موقوف وسمعت أبي يقول هو محمود بن عمرو بن يزيد بن السكن «علل الحديث، ج 2، ص 454» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 28260، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1554، والطبراني فى «الكبير» برقم: 468»

رجاله موثقون