🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. باب ما جاء في صفات المؤمنين - ذكر إثبات وجود حلاوة الإيمان لمن أحب قوما لله جل وعلا-
مومنین کی صفات کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو اللہ جل وعلا کے لیے کسی قوم سے محبت رکھے اسے ایمان کی مٹھاس نصیب ہوتی ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 237 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 237
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 175، 301
المعجم الکبیر للطبرانی: 7988
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 237
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاوَةَ الإِيمَانِ: مَنْ كَانَ الِلَّهِ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَالرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ لا يُحِبُّهُمْ إِلا فِي اللَّهِ، وَالرَّجُلُ إِنْ قُذِفَ فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں ایسی ہیں، جو کسی شخص میں ہوں گی تو وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا: ایک وہ شخص کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک ان دونوں کے علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، ایک وہ شخص جو کسی قوم کے ساتھ محبت رکھتا ہو اور وہ صرف اللہ کی رضا کے لیے ان لوگوں سے محبت رکھتا ہو، اور ایک وہ شخص جسے آگ میں ڈالا جانا اس سے زیادہ محبوب ہو کہ وہ دوبارہ یہودی یا عیسائی ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 237]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 16، 21، 6041، 6941، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 43، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 237، 238، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5002، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2624، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4033، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12184، والطبراني فى (الصغير) برقم: 728»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقة اليسرة» (198)، «الروض النضير» (52): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ لَا يَرْجِعُ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں، جس شخص میں موجود ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، ایک یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک، ان دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ وہ کسی شخص کے ساتھ صرف، اللہ تعالی کی خاطر محبت رکھے، اور یہ کہ جب اللہ تعالٰی نے اُسے کفر سے بچا لیا ہے، تو وہ کفر کی طرف واپس نہ جائے (وہ کفر کی طرف واپس جانے کو) اسی طرح ناپسند کرے، جس طرح وہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8019، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْعَبْدَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، اس شخص کے نزدیک اُن دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی بندے کے ساتھ محبت رکھتا ہو اور وہ اُس (بندے) کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھتا ہو، اور یہ کہ آگ میں ڈالا جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کفر سے بچا لیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 80/9، اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1171»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7988
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِي قَلْبِهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ، وَأَنْ لَا يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین باتیں جس میں پائی جائیں وہ ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے: یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اسے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی سے صرف اللہ کی خاطر محبت کرے، اور یہ کہ جب اللہ اسے کفر سے نجات دے دے تو وہ اس میں دوبارہ لوٹنا اتنا ہی ناپسند کرے جتنا آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 262، حدیث 8019»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں