🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
931. ذِكْرُ مَنْ لَقِيَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَبْلَ الْإِسْلَامِ مِنَ الرَّاهِبِينَ ، وَذِكْرُ عِتْقِ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ
اسلام سے پہلے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ملاقات کرنے والے راہبوں کا ذکر اور ان کی آزادی کا بیان
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 6690 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 6690
سنن ترمذی: 2324، 2478
مشکوۃ المصابیح: 5158
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18281
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1179، 4491
المعجم الکبیر للطبرانی: 18547
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3596
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6690
حدثنا أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشاذ، قالا: حدثنا أبو المثنَّى العَنْبري، حدثنا علي بن المديني، حدثنا سعيد بن محمد الورَّاق، عن موسى الجُهَني، عن زيد بن وهب، عن سلمان قال: سمعتُ رسولَ الله ﷺ، يقول:"الدُّنيا سِجنُ المؤمن، وجَنَّةُ الكافر". وسمعت رسول الله ﷺ يقول:"أطول الناس شبعًا في الدنيا، أكثرهم جُوعًا يومَ القيامة" (1) .
هذا حديث غريب صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا میں (پیٹ بھر کر کھانے کی وجہ سے) سب سے زیادہ آسودہ رہنے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔“
یہ حدیث غریب اور صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6690]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًا من أجل سعيد بن محمد الوراق، وبه أعله الذهبي في "التلخيص"، فقال: الوراق تركه الدارقطني وغيره. قلنا وكان الوراق يرويه مرة عن زيد بن وهب عن سلمان، ومرة يرويه عن زيد عن عطية بن عامر عن سلمان، وعطية بن عامر هذا -وهو الجهني- مجهول.» [ترقيم الرساله 6690] [ترقيم الشركة 6610]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا من أجل سعيد بن محمد الوراق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2324
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ "، وَفِي الْبَابِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ (جیل) ہے اور کافر کے لیے جنت (باغ و بہار) ہے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2324]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الزہد 1 (2956)، سنن ابن ماجہ/الزہد 3 (4113) (تحفة الأشراف: 14055)، و مسند احمد (2/323، 389، 485) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ جس طرح قید خانہ کا قیدی اس کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوتا ہے اسی طرح یہ دنیا مومن کے لیے ایک قید خانہ کی مثل ہے، اس میں مومن شہوات و خواہشات نفس سے بچتا ہوا مومنانہ و متقیانہ زندگی گزارتا ہے، اس کے برعکس کافر ہر طرح سے آزاد رہ کر خواہشات و شہوات کی لذتوں میں مست رہتا ہے گویا دنیا اس کے لیے جنت ہے جب کہ مومن کے لیے قید خانہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2478
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْبَكَّاءُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: " كُفَّ عَنَّا جُشَاءَكَ فَإِنَّ أَكْثَرَهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وفي الباب عن أَبِي جُحَيْفَةَ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے ڈکار لیا، تو آپ نے فرمایا: ”تم اپنی ڈکار ہم سے دور رکھو اس لیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والا قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکا رہے گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوجحیفہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2478]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأطعمة 50 (3350، 3351) (تحفة الأشراف: 8563) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: ڈکار عموماً زیادہ کھانے سے آتی ہے، اس لیے آپ نے اس آدمی سے یہ فرمایا اور اگر ڈکار گیس کی بیماری کی وجہ سے آئے تو اس ڈکار پر یہ حدیث صادق نہیں آئے گی، کیونکہ یہ تو مجبوری کی حالت میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (3350 - 3351)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (3350)
يحيى بن مسلم البكاء ضعيف
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفة ص 259

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5158
5158 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ جبکہ کافر کے لیے جنت ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5158]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2956/1)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18281
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: أَكَلْتُ ثَرِيدًا وَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَجَشَّأْتُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا جُحَيْفَةَ، إِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ثرید کھایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، مجھے آپ کے پاس ڈکار آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل بھوکے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں زیادہ سیر رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18281]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3669)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1179
«أقصر من جشائك فإن أكثر الناس شبعا في الدنيا أكثرهم جوعا في الآخرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنی ڈکار کو کم کرو (یعنی زیادہ پیٹ بھر کر نہ کھایا کرو)، کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے ہی آخرت میں سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ك] عن أبي جحيفة. الصحيحة 343.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4491
«كف عنا جشاءك فإن أكثرهم شبعا في الدنيا أطولهم جوعا يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنی ڈکار ہم سے روکو، کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ سیر رہنے والا قیامت کے دن سب سے زیادہ دیر تک بھوکا رہے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4491]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت هـ] عن ابن عمر. الصحيحة 343، المشكاة 5193.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18547
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: تَجَشَّأْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " مَا أَكَلْتَ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ ؟ " فَقُلْتُ: خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَقَالَ: إِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! تم نے کیا کھایا؟“ میں نے عرض کیا: روٹی اور گوشت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ دیر تک بھوکا رہنے والا وہ ہوگا جو دنیا میں سب سے زیادہ سیر ہو کر کھاتا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18547]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 126، حدیث 327»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7233، والبزار فى «مسنده» برقم: 4236، 4237، والطبراني فى «الكبير» برقم: 351، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3746، 8929»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3596
قَالَ أَبُو دَاوُدَ: ثَنَا (هُشَيْمٌ) وَأَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْقَصَّابِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى مُعَاوِيَةَ، لِيَكْتُبَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ يَأْكُلُ. ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ يَأْكُلُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَشْبَعَ اللَّهُ بَطْنَهُ ".
قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ: مَعْنَاهُ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - أَنَّهُ لَا أَشْبَعَ اللَّهُ بَطْنَهُ فِي الدُّنْيَا حَتَّى لَا يَكُونَ مِمَّنْ يَجُوعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؛ لِأَنَّ الْخَبَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَطْوَلُ النَّاسِ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمُ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ... فَذَكَرَهُ دُونَ مَا قَالَهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ أَهْلَ الشِّبَعِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْجُوعِ فِي الْآخِرَةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (وحی یا خط) لکھ دیں، تو بتایا گیا کہ وہ کھانا کھا رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پیغام بھیجا تو پھر یہی جواب ملا کہ وہ کھانا کھا رہے ہیں، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا أَشْبَعَ اللَّهُ بَطْنَهُ» ”اللہ ان کا پیٹ کبھی نہ بھرے“۔ ابو محمد عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا مفہوم—واللہ اعلم—یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں ان کا پیٹ سیر نہ کرے تاکہ وہ ان لوگوں میں شامل نہ ہوں جو قیامت کے دن بھوکے رہیں گے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات مروی ہے کہ: ”دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل بھوک کا شکار ہوں گے“۔ اسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں شعبہ کے طریق سے ابو حمزہ سے روایت کیا ہے اور اسے ابو محمد عبداللہ بن جعفر کے بیان کردہ مفہوم کے بغیر ذکر کیا ہے، نیز اسے امام طبرانی نے سندِ حسن کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا میں پیٹ بھر کر کھانے والے ہی آخرت میں بھوکے ہوں گے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3596]
تخریج الحدیث: «ورواه الطبراني بإسناد حسن من حديث ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "إن أهل الشبع في الدنيا هم أهل الجوع في الآخرة"»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3351، وأخرجه فتح الباري برقم: 5068، وأخرجه مسند البزار برقم: 2498، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6604، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6087»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں