🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
اہل بیت کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14979 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14979، 14978، 14981
معجم صغیر للطبرانی : 891
المستدرک علی الصحیحین: 3351، 4773
المعجم الکبیر للطبرانی: 2623
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3973
المعجم الاوسط: 3478، 5536، 5870
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6729
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5870
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ، قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ، إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ بَابِ حِطَّةٍ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ، مَنْ دَخَلَ غُفِرَ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الصَّائِغِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے، جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا۔ اور تم میں میرے اہلِ بیت کی مثال بنی اسرائیل میں ’باب حطہ‘ کی سی ہے، جو اس میں داخل ہوا اس کی مغفرت کر دی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سلمہ صائغ سے عبدالرحمن بن ابی حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالعزیز بن محمد بن ربیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5870]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 825»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6729
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ: "أَنَّهُ رَأَى أَبَا ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَائِمًا عَلَى الْبَابِ وَهُوَ يُنَادِي: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تَعْرِفُونِي؟ مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَ فِيهَا نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ، وَإِنَّ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ بَابِ حِطَّةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
ابو الطفیل سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کو (بیت اللہ کے) دروازے پر کھڑے ہوئے دیکھا جبکہ وہ پکار کر فرما رہے تھے: ”اے لوگو! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ جو مجھے پہچانتا ہے وہ تو پہچانتا ہی ہے، اور جو مجھے نہیں پہچانتا (وہ جان لے کہ) میں جندب ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہوں اور میں ہی ابو ذر غفاری ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال نوح کی کشتی جیسی ہے، جو اس میں سوار ہو گیا اس نے نجات پائی اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا، اور یقیناً تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال بابِ حطہ کی سی ہے“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6729]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى والبزار بإسناد ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں