🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8792 (کل: 28 مقامات، 17 کتب)
المعجم الاوسط: 8792
صحیح بخاری: 2153، 2154، 2555، 2556، 6837، 6838
صحیح مسلم: 4447، 4448
سنن ابوداود: 4469
سنن دارمی: 2363
مسند احمد: 17043
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1554
مسند عبداللہ بن مبارک: 171
اللؤلؤ والمرجان: 1107
المنتقى ابن الجارود: 821
الفتح الربانی: 6744، 6746
صحیح ابن حبان: 4444
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 529
الجامع الكامل: 5457، 6960
السنن الكبرى للبيهقي: 17098
المعجم الکبیر للطبرانی: 5182، 5183، 5185، 5187
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3516
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2363
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي وَلَمْ تُحْصَنْ، فَقَالَ: "إِنْ زَنَتْ، فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا". قَالَ: فَمَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ"فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ".
سیدنا زید بن خالد جہنی اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر شادی شدہ لونڈی کے بارے میں پوچھا گیا جو زنا کر بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ پھر زنا کرے پھر کوڑے لگاؤ، پھر زنا کرے پھر کوڑے لگاؤ“، راوی نے کہا: یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچنے کے لئے تیسری بار میں فرمایا یا چوتھی بار میں کہ ”اگر پھر زنا کرے تو اس کو بیچ دو، گرچہ ایک رسی کے عوض ہی وہ فروخت ہو“ (یعنی رسی جیسی کم قیمت میں ہی بیچ دو)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2363]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي وهو عند مالك في الحدود، [مكتبه الشامله نمبر: 2371] »
اس حدیث کی سند قوی اورمتفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2152] ، [مسلم 1704] ، [أبوداؤد 4469] ، [ترمذي 1433] ، [ابن ماجه 2565] ، [ابن حبان 4444] ، [الحميدي 831]
وضاحت: (تشریح حدیث 2362)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لونڈی اور غلام پر اس کا مالک حد نافذ کر سکتا ہے، اہل الحدیث کا یہی ملک ہے، اور آزاد کے مقابلے میں ان پر آدھی حد نافذ کی جائے گی یعنی 50 کوڑے جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: «﴿فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ .....﴾ [النساء: 25] » اور اگر لونڈی شادی شدہ ہے تو اس پر حد نافذ کرنے کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے کہ اس پر حکومت حد نافذ کرے گی یا خود مالک، جمہور کہتے ہیں کہ اس صورت میں بھی مالک حد لگائے گا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے اس کی نفی کی ہے کیونکہ شادی شدہ ہونے کی وجہ سے وہ مالک کی لونڈی ہے تو کسی اور کی بیوی بھی ہے، ہاں اگر خاوند بھی غلام ہو تو پھر مالک حد لگا سکتا ہے۔
ظاہر حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ اگر لونڈی محصنہ ہو تو اس کو سنگسار کرو حالانکہ لونڈی پر بالاجماع رجم نہیں ہے جیسا کہ مذکورہ بالا آیت میں ہے (کہ ان پر پاک دامن عورتوں کی سزا سے نصف (آدھی) سزا ہے، اور رجم کا نصف نہیں ہو سکتا تو کوڑوں کا نصف مراد ہوگا یعنی پچاس کوڑے مارو)۔
(وحیدی)۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي وهو عند مالك في الحدود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17043
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، وَشَبْلٍ ، قَالُوا: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ، قَالَ: " اجْلِدُوهَا فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، زید بن خالد رضی اللہ عنہ اور شبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس باندی کے متعلق پوچھا، جو شادی شدہ ہونے سے پہلے بدکاری کا ارتکا ب کرے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوڑے مارو، اگر دوبارہ کرے تو پھر کوڑے مارو، اگر پھر کرے تو پھر کوڑے مارو، اگر چوتھی مرتبہ پھر ایسا کرے تو اسے بیچ دو خواہ ایک رسی کے عوض ہی ہو۔“ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17043]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 2555، م: 1704 على وهم فى إسناده، وهم سفيان بن عيينة ، وأن شبلاً ليست له صحبة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1554
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ؟ فَقَالَ: " إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: لَا أَدْرِي أَبَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ؟ قَالَ يَحْيَى: سَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ: وَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ لونڈی غیر محصنہ جب زنا کرے تو کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو، پھر اگر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے مارو، پھر اگر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے مارو۔“ بعد اس کے چوتھی مرتبہ یا تیسری مرتبہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیچ ڈالو ایسی لونڈی کو اگرچہ ایک رسّی کے عوض میں ہو۔“
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن شہاب رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ آیا تیسری بار کے بعد (اسے بیچنے کا حکم ہوا) یا چوتھی بار (کے بعد)۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: (حدیث کے لفظ) «الضَّفِيرُ» کے معنی رسی کے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1554]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1703، 1704، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4444، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7259، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4469، 4470، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1440، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2371، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2565، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17181، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17183، والحميدي فى «مسنده» برقم: 831، 1113، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 14»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 171
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، وَ أَبِي هُرَيْرَةَ جَمِيعًا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ؟ قَالَ:" إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ، بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ" وَالضَّفِيرُ: هُوَ الْحَبْلُ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لونڈی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اگر وہ زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اسے بیچ دو، چاہے بالوں کی رسی کے بدلے ہی۔“ تیسری یا چوتھی دفعہ کے بعد اور ”ضفیر“ رسی کو کہتے ہیں۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 171]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري، البیوع،بیع المدبر: 4/334، المحاربین: 12/138، صحیح مسلم، الموارد: 11/213، رقم: 33، سنن ابن ماجة، الحدود: 14، باب إقامة الحدود علی الإماء رقم: 2565، موطا: 4/148، کتاب الحدود: 573، باب جامع ماجاء فی حد الزنا، سنن دارمي، الحدود: 18، باب الممالیك إذا زنوا یقیم علیهم سادتهم الحدود دون السلطان: 2/101، مسند طیالسي: 1/300، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/244۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1107
1107 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ، إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ، قَالَ: إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی غیر شادی شدہ باندی زنا کرے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ۔ اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ۔ پھر بھی اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو، اگرچہ ایک رسی ہی کے بدلے میں وہ فروخت ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 66 باب بيع العبد الزاني»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 821
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: ثنا مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ، فَقَالَ:" إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: لا أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ وَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لونڈی کے متعلق پوچھا گیا، جو غیر شادی شدہ ہو اور زنا کر بیٹھے (تو اسے کیا سزا دی جائے)۔ فرمایا: اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر زنا کرے، تو کوڑے مارو، پھر زنا کرے، تو بیچ دو، خواہ رسی کے عوض ہی ہو۔ ابن شہاب زہری کہتے ہیں: یاد نہیں کہ آپ نے یہ الفاظ تیسری مرتبہ کہے تھے یا چوتھی۔ ضفیر رسی کو کہتے ہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 821]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاري: 6837، صحیح مسلم: 1703»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6744
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَشَبْلٍ قَالُوا: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ؟ قَالَ: ( (اجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ) )
۔ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا زید بن خالد اور سیدنا شبل رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس لونڈی کے متعلق دریافت کیا گیا جو شادی سے پہلے زنا کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے حد لگاؤ،اگر وہ دوبارہ برائی کرے تو پھر حد لگاؤ، اگر تیسری باری جرم کرے تو پھر حد لگاؤ اور اگر وہ اس کے بعد پھر زنا کرے تو اس کو بیچ دو، اگرچہ ایک رسی کے عوض ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6744]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2233، 2555، ومسلم: 1704، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:)17043 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17169»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2233
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6746
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ شِبْلَ بْنَ حَامِدٍ الْمُزَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَالِكٍ الْأَوْسِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْوَلِيدَةِ: ( (إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ (وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ) فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن مالک اوسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لونڈی کے بارے میں فرمایا: اگروہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر زنا کرے تو پھر اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو پھر اسے حدّ لگاؤ، اگر وہ اس کے بعد بھی زنا کرے تو اسے فروخت کر دو، اگرچہ ایک رسی کے عوض بیچنا پڑے۔ بیچنے کی بات تیسری یا چوتھی مرتبہ کی تھی۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6746]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19017 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19226»
وضاحت: فوائد: … تین چار بار حد لگنے کے باوجود برائی سے باز نہ رہنے کا مطلب یہ ہوا کہ لونڈی میں شرّ غالب آ چکا ہے اور وہ خیر و بھلائی سے دور ہو گئی ہے، لہذا اس کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4444
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ، فَقَالَ: " إِِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" .
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا جو زنا کا ارتکاب کرتی ہے اور شادی شدہ نہیں ہوتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو تم اسے کوڑے مارو، پھر اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر اگر وہ زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر اسے فروخت کر دو خواہ ایک رسی کے عوض میں کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2152، 2153، 2232، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1703، وابن الجارود فى "المنتقى"، 886، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4444، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7202، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1440، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2371، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17181، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3329، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7513» «رقم طبعة با وزير 4427»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (2565): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 529
عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ، فَقَالَ:" إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ". قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: لا أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ، وَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لونڈی کے متعلق سوال ہوا کہ غیر شادی شدہ اگر زنا کرے تو کیا حکم ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر زنا کرے تو اسے کوڑے مارو اگر پھر زنا کرے تو اسے کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو پھر فروخت کر دو اگر چہ ایک رسی کے بدلے ہی فروخت ہو۔“ ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے رسی کے بدلے فروخت کرنے کا حکم تیسری دفعہ دیا یا چوتھی دفعہ زنا کرنے پر دیا اور «ضَفِير» رسی کو کہتے ہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الحدود/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البیوع، باب بیع العبد الزانی، رقم: 2154، صحیح مسلم، الحدود، باب رجم الیہود ..... الخ، رقم: 1703»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں