الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
سیدنا خضر علیہ السلام کا نام ”خضر“ کیوں رکھا گیا؟
شواہد الحدیث — صحيفه همام بن منبه حدیث نمبر 114 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیفہ ہمام بن منبہ: 114
المعجم الکبیر للطبرانی: 12858
حدیث نمبر: 114
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرُ لأَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ، فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ تَحْتَهُ خَضْرَاءَ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خضر کا نام «خضر» اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک (مرتبہ) سفید ریت یا خشک زمین پر بیٹھے تو اچانک وہ زمین آپ کے نیچے سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب حديث الخضر مع موسٰي عليهما السلام، رقم: 3402، حدثنا محمد بن سعيد الأصبهاني: أخبرنا ابن المبارك عن معمر، عن همام بن منبه، عن أبى هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم .... - سنن الترمذي، كتاب تفسير القرآن، باب ومن سورة الكهف، رقم: 3151 - مسند أحمد: 98/16-99، رقم: 8211.»
حدیث نمبر: 12858
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ لِأَنَّهُ قَعَدَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَاهْتَزَّتْ خَضْرَاءَ. قَالَ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ : وَحَدَّثَنِي سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ أَنَّ قَتَادَةَ كَانَ يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ فرماتے سنا: ”خضر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک سفید زمین پر بیٹھے تو وہ ہری بھری ہو کر لہلہا اٹھی۔“
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 209، حدیث 12914»