🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الغاشية
فِیۡہَا عَیۡنٌ جَارِیَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾
اس میں ایک بہنے والا چشمہ ہے۔[12]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 12) {فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ: عَيْنٌ } (چشمہ) یہ یا تو اسم جنس ہے اور لفظ واحد ہونے کے باوجود بے شمار بہنے والے چشمے مراد ہیں، یا واحد ہے اور تنوین تعظیم کے لیے ہے، ترجمہ اسی کے مطابق ہے۔