صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
968. أسرق الناس الذي يسرق صلاته: لا يتم ركوعها ولا سجودها، ....
لوگوں میں سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی ....
حدیث نمبر: 966
«أسرق الناس الذي يسرق صلاته: لا يتم ركوعها ولا سجودها، وأبخل الناس من بخل بالسلام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے، یعنی نہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے اور نہ اس کا سجدہ۔ اور لوگوں میں سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل سے کام لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 966]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن عبد الله بن مغفل. صحيح الترغيب 526 وزاد معجمي الطبراني الكبير والصغير، الروض 654.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
969. أسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة من قال: لا إله إلا ....
قیامت کے دن میری شفاعت سے سب سے زیادہ خوش ....
حدیث نمبر: 967
«أسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة من قال: لا إله إلا الله خالصا مخلصا من قلبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن میری شفاعت سے سب سے زیادہ خوش نصیب وہ شخص ہوگا جس نے سچے دل سے خلوص کے ساتھ کہا ہوگا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 967]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
970. اسعوا فإن الله قد كتب عليكم السعي
(صفا اور مروہ کے درمیان) سعی کیا کرو، کیونکہ بلاشبہ ....
حدیث نمبر: 968
«اسعوا فإن الله قد كتب عليكم السعي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(صفا اور مروہ کے درمیان) سعی کیا کرو، کیونکہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو فرض کیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 968]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن حبيبة بنت أبي تجراة3. الإرواء 1088، خز 243/2، سعد 8/247.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
971. أسفر بصلاة الصبح حتى يرى القوم مواقع نبلهم
فجر کی نماز اجالے میں پڑھا کرو، یہاں تک کہ ....
حدیث نمبر: 969
«أسفر بصلاة الصبح حتى يرى القوم مواقع نبلهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فجر کی نماز اجالے میں پڑھا کرو، یہاں تک کہ لوگ اپنے تیروں کے گرنے کی جگہوں کو (روشنی میں) دیکھ سکیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 969]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الطيالسي] عن رافع بن خديج. الإرواء 258.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
972. أسفروا بالفجر فإنه أعظم للأجر
فجر کی نماز خوب اجالا ہونے پر پڑھا کرو، کیونکہ ....
حدیث نمبر: 970
«أسفروا بالفجر فإنه أعظم للأجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فجر کی نماز خوب اجالا ہونے پر پڑھا کرو، کیونکہ اس میں بہت بڑا ثواب ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 970]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ن حب] عن رافع. المشكاة 614، الإرواء 258.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
973. أسلم الناس وآمن عمرو بن العاص
(دیگر) لوگ تو (محض) مسلمان ہوئے ہیں، جبکہ عمرو بن ....
حدیث نمبر: 971
«أسلم الناس وآمن عمرو بن العاص»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(دیگر) لوگ تو (محض) مسلمان ہوئے ہیں، جبکہ عمرو بن عاص ایمان لائے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 971]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ت] عن عقبة بن عامر. الصحيحة 155.»
قال الشيخ الألباني: حسن
974. أسلمت على ما أسلفت من خير
تم زمانہ جاہلیت میں جو نیکیاں کر چکے ہو، انہی ....
حدیث نمبر: 972
«أسلمت على ما أسلفت من خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم زمانہ جاہلیت میں جو نیکیاں کر چکے ہو، انہی نیکیوں کی بدولت تم اسلام لائے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 972]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن حكيم بن حزام. الصحيحة 248.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
975. أسلم ثم قاتل
پہلے اسلام لاؤ، پھر قتال (جہاد) کرو۔
حدیث نمبر: 973
«أسلم ثم قاتل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پہلے اسلام لاؤ، پھر قتال (جہاد) کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 973]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن البراء. خ عن البراء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
976. أسلم وإن كنت كارها
اسلام قبول کر لو، خواہ تمہیں (طبیعی طور پر) ناگوار ....
حدیث نمبر: 974
«أسلم وإن كنت كارها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسلام قبول کر لو، خواہ تمہیں (طبیعی طور پر) ناگوار ہی کیوں نہ گزر رہا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 974]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ع الضياء] عن أنس. الصحيحة 1454.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
977. أسلم سالمها الله وغفار غفر الله لها أما والله ما ....
قبیلہ اسلم کو اللہ نے سلامت رکھا اور قبیلہ غفار ....
حدیث نمبر: 975
«أسلم سالمها الله وغفار غفر الله لها أما والله ما أنا قلته ولكن الله قاله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قبیلہ اسلم کو اللہ نے سلامت رکھا اور قبیلہ غفار کو اللہ نے بخش دیا، سنو! اللہ کی قسم، یہ میں نے خود نہیں کہا بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 975]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب ك] عن سلمة بن الأكوع [م] عن أبي هريرة. مسلم 7/177، مختصر مسلم 1732.»
قال الشيخ الألباني: صحيح