الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْقَسَامَةِ قسموں کا بیان 9. باب التَّغْلِيظِ عَلَى مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَهُ بِالزِّنَا: باب: اپنے غلام یا لونڈی پر زنا کی تہمت لگانے والے کے لیے وعید کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے غلام یا لونڈی کو زنا کی تہمت لگائے اس پر قیامت کے دن حد پڑے گی مگر جب کہ وہ سچا ہو۔“
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں یہ ہے کہ میں نے سنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم جو نبی تھے توبہ کے (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام ہے اس لیے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر آسان ہو گئی۔ اگلی امتوں پر تو یہ تب قبول ہوتی جب اپنے تیئں مار ڈالتے)۔
|