كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم گناہ گاروں کے لیے زار و قطار رونا
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ ابراہیم میں موجود اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”رب جی! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا، جس نے میری اتباع کی تو وہ مجھ سے ہے۔ “ اور عیسیٰ ؑ نے فرمایا: ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے اور دعا کی: ”اے اللہ! میری امت، میری امت!“ اور آپ رونے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”جبریل! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، اور تیرا رب زیادہ جانتا ہے، ان سے پوچھو کہ انہیں کون سی چیز رلا رہی ہے؟“ جبریل ؑ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے تو آپ سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کہا تھا وہی انہیں بتا دیا، اللہ تعالیٰ نے جبریل ؑ سے فرمایا: ”محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اور کہو: ہم آپ کی امت کے متعلق آپ کو راضی کر دیں گے اور آپ کو غمگین نہیں کریں گے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (346 / 202)» |