الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 37. بَابُ: الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ باب: مشیر کار کے امانت دار ہونے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہے (لہٰذا وہ ایمانداری سے مشورہ دے)“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأدب 123 (5128)، سنن الترمذی/الأدب 57 (8822)، (تحفة الأشراف: 14977)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/289) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہے (لہٰذا وہ دیانتداری سے مشورہ دے)“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9988، ومصباح الزجاجة: 1309)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/274)، سنن الدارمی/السیر 13 (2493) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے مشورہ طلب کرے، تو اسے مشورہ دینا چاہیئے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2939) (ضعیف)» (سند میں عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|