الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب العلل کتاب: کتاب العلل 2. (باب) (فقہاء کے اقوال کی اسانید)
ہم نے اس کتاب میں فقہاء کے اختیارات کا ذکر کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۱- سفیان ثوری کے اکثر اقوال کو ہم نے بسند «محمد بن عثمان کوفی عن عبیداللہ بن موسیٰ عن الثوری» نقل کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۲- بعض اقوال بسند «ابوالفضل مکتوم بن عباس ترمذی عن محمد بن یوسف فریابی عن سفیان» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۳- مالک کے اکثر اقوال کو ہم نے بسند «اسحاق بن موسیٰ انصاری عن معن بن عیسیٰ القزاز عن مالک» نقل کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۴- ابواب الصیام کے اقوال بسند «ابومصعب المدینی عن مالک» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۵- مالک کے بعض اقوال بسند «موسیٰ بن حزام عن عبداللہ بن مسلمة القعنبی عن مالک» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۶- عبداللہ بن المبارک کے اقوال کی سند یہ ہے: «عن احمد بن عبدہ أملی عن اصحاب ابن مبارک، عن ابن مبارک» ۔
تخریج الحدیث: «0»
۷- ابن مبارک کے بعض اقوال بسند «ابووہب محمد بن مزاحم عن ابن مبارک» مروی ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۸- بعض اقوال بسند «علی بن الحسن عن عبداللہ بن المبارک» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۹- بعض بسند «عبدان عن سفیان بن عبدالملک عن ابن مبارک» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۰- بعض اقوال بسند «حبان بن موسیٰ عن ابن مبارک» منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۱- بعض بسند «وہب بن زمعہ عن فضالہ نسوی عن عبداللہ بن المبارک» مروی ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۲- اس کے علاوہ ابن مبارک سے روایت کرنے والے اور رواۃ ہیں، جن کا ذکر ہم نے یہاں نہیں کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۳- شافعی کے اکثر اقوال کی سند یہ ہے: «عن الحسن بن محمد الزعفرانی، عن الشافعی» ۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۴- کتاب الوضوء اور کتاب الصلاۃ کے اقوال کی روایت ہم نے بسند «ابوالولید المکی عن الشافعی» کی ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۵- بعض اقوال ہم تک بسند «ابواسماعیل الترمذی عن یوسف بن یحییٰ القرشی البویطی عن الشافعی» پہنچے ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۶-بعض اقوال کو ربیع نے شافعی سے نقل کیا ہے، جس کی ربیع نے ہمیں اجازت دی ہے، اور اس کو ہمارے پاس لکھ بھیجا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۷- احمد بن حنبل اور اسحاق بن راہویہ کے اقوال کو ہم سے اسحاق بن منصور کوسج نے بیان کیا وہ احمد اور اسحاق بن راہویہ سے روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۸- حج، دیات اور حدود کے باب کے اقوال میں نے اسحاق بن منصور سے نہیں سنے ہیں، اس کو ہم سے محمد بن موسیٰ الاصم نے بسند «اسحاق بن منصور عن احمد و اسحاق بن راہویہ» بیان کیا۔
تخریج الحدیث: «0»
۱۹- اسحاق بن راہویہ کے بعض اقوال کی خبر ہمیں محمد بن افلح نے دی ہے وہ اسحاق بن راہویہ سے روایت کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی موقوف سے متعلق کتاب میں ان باتوں کو بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
۲۰- علل حدیث، رجال حدیث اور تاریخ (کتب جرح و تعدیل) سے متعلق اقوال کی تخریج میں نے تاریخ کی کتابوں سے کی ہے، اکثر اقوال پر محمد بن اسماعیل بخاری سے مذاکرہ کیا ہے، بعض اقوال پر دارمی اور ابوزرعہ سے مذاکرہ کیا ہے، اکثر اقوال پر محمد بن اسماعیل بخاری سے گفتگو کی ہے، بہت کم اقوال پر عبداللہ بن احمد اور ابوزرعہ رازی سے گفتگو کی ہے، علل حدیث، تاریخ اور اسانید کی معرفت میں مجھے عراق اور خراسان میں محمد بن اسماعیل بخاری سے بڑا عالم کوئی اور نہیں ملا۔
تخریج الحدیث: «0»
|