🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ترک گناہ پر نیکی کا ثواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 106
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَتِ الْمَلائِكَةُ: يَا رَبُّ، ذَاكَ عَبْدٌ يُرِيدُ أَنْ يَعْمَلَ سَيِّئَةً وَهُوَ أَبْصَرُ بِهِ، فَقَالَ: ارْقُبُوهُ، فَإِنْ عَمِلَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ بِمِثْلِهَا، وَإِنْ تَرَكَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً، إِنَّمَا تَرَكَهَا مِنْ جَرَّايَ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے عرض کرتے ہیں: اے رب! تیرا (فلاں) بندہ برائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ کو اس بات کا اچھی طرح علم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس کی نگرانی رکھو، اگر وہ برائی کا ارتکاب کر لے تو اس کے لیے ایک برائی لکھ دو، اور اگر اسے ترک کر دے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، کیونکہ اس بندے نے میرے ڈر سے (یہ) برائی ترک کی ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 106]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالٰى: ﴿يريدون أن يبدلوا كلم الله﴾، رقم: 6491، 7501 - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إذا هم العبد بحسنة كتبت وإذا هم بسئية لم تكتب، رقم: 129/205، وحدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 95/16، رقم: 110/8203 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب الرخص والشدائد: 287/11 - شرح السنة: باب ثواب من عمل حسنة أوهم بها، رقم: 4148.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں