🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اللہ تعالٰی کو برا بھلا مت کہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 107
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: " كَذَّبَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، وَشَتَمَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، أَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: لَنْ يُعِيدَنَا كَمَا بَدَأَنَا، وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا، وَأَنَا الصَّمَدُ، لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لِي كُفُوًا أَحَدٌ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندے نے میری تکذیب کی حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا، اور میرے بندے نے مجھے گالی دی جب کہ یہ اس کے شایانِ شان نہیں ہے۔ (بہرحال) اس کا مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ ہمیں دوبارہ ہرگز پیدا نہیں کرے گا، جیسے اس نے ہمیں ابتدا پیدا کیا ہے۔ اور اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے، حالانکہ میں بے نیاز ہوں، نہ میری کوئی اولاد ہے، اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور میرا کوئی ہمسر نہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التفسير، باب قوله ﴿الله الصمد﴾، رقم: 4975، حدثنا إسحاق بن منصور: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 95/16، رقم: 111/8204 - شرح السنة، باب الكبائر من كتاب الإيمان، رقم: 41.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں