كِتَاب الرِّقَاقِ کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں 15. بَابُ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ: باب: مالدار وہ ہے جس کا دل غنی ہو۔
اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ مومنون میں) فرمایا «أيحسبون أنما نمدهم به من مال وبنين» ”کیا یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مال اور اولاد دے کر ان کی مدد کئے جاتے ہیں“ آخر آیت «من دون ذلك هم لها عاملون» تک۔ سفیان بن عیینہ نے کہا کہ «هم لها عاملون» سے مراد یہ ہے کہ ابھی وہ اعمال انہوں نے نہیں کئے لیکن ضرور ان کو کرنے والے ہیں۔
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوحصین نے بیان کیا، ان سے ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تونگری یہ نہیں ہے کہ سامان زیادہ ہو، بلکہ امیری یہ ہے کہ دل غنی ہو۔“
|