أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات (نقش و نگار والی چادر سے توجہ منتشر ہونے کی روایت)
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی چادر اوڑھ کر نماز ادا کی جس پر نقش و نگار بنے ہوئے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے نقش و نگار نے میری توجہ منتشر کرنے کی کوشش کی تھی، تو تم اسے لے کر ابوجہم کے پاس جاؤ اور اس کی انبجانیہ والی چادر میرے پاس لے آؤ۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري 373، ومسلم: 556، وابن حبان فى ”صحيحه“: 2337, وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4414»
|